Baaghi TV

Blog

  • نواز شریف کے مشیر خزانہ مفتاح اسمعیل کی گرفتاری کے لیے چھاپے

    نواز شریف کے مشیر خزانہ مفتاح اسمعیل کی گرفتاری کے لیے چھاپے

    کراچی:کرپشن میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر خزانہ مفتاح اسمعیل کی شامت آگئی، نیب نے سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاہم غیر موجودگی کے باعث ان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

    اس سے قبل ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گرفتار ہوچکے ہیں. نیب ذرائع مطابق مفتاح اسمعیل کے خلاف سنگین شکایات ہیں.

    چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مفتاح اسماعیل، سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کردیے جس کے بعد نیب کراچی کی ٹیم نے مفتاح اسماعیل کے گھر پر چھاپہ مارا۔ نیب اہلکار مفتاح اسماعیل گھر میں داخل ہوئے اور سابق مشیر خزانہ گھر پر موجود نہیں تھے جب کہ ان کا نمبر بھی بند جارہا ہے۔

  • فردوس عاشق اعوان کا ن لیگ کو بڑا چیلنج، کیا کہا؟ جانیے اس خبر میں

    فردوس عاشق اعوان کا ن لیگ کو بڑا چیلنج، کیا کہا؟ جانیے اس خبر میں

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کا وزیربلدیات نیب کےہاتھوں گرفتارہوا ، قانونی پراسس کے بعد رہا ہوا،وزیر جنگلات بھی گرفتار ہوا اور اس وقت نیب کی حراست میں ہیں، ن لیگ کے دور میں کوئی ایک مثال بتا دیں جس میں وزیر گرفتار ہوا ہو؟

    شاہد خاقان عباسی گرفتار، کہاں منتقل کیا جائے گا؟ نیب نے فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ جب قانون کی عملداری شروع ہوتی ہے تو ان کے چہروں کا رنگ بدل جاتا ہے ، شاہدخاقان عباسی کہتے تھے کہ ان کو گرفتار کیوں نہیں کیا جاتا ہے، شاہد خاقان عباسی کی تو خواہش تھی کہ گرفتار کیا جائے آج ان کی خواہش پوری ہوئی ، ان تمام معاملات میں حکومت اور وزیراعظم کو کیوں گھسیٹا جارہا ہے ، کیا عمران خان کا قصور یہ ہے کہ وہ ملک میں قانون کی عملداری چاہتے ہیں، جن لوگوں نےکبھی قانون کوتابع بنایاہواتھاآج وہ قانون کےتابع آرہےہیں، شاہدخاقان عباسی خودکہتے رہے ہیں جس نے گرفتارکرنا ہے کرلے،

    وزیراعظم کو شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا بتایا گیا تو انہوں نے کیا کہا؟ اہم خبر

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ شاہدخاقان عباسی نے کوئی ضمانت قبل از گرفتاری نہیں کرائی تھی، جوشخص نیب کا ملزم ہو وہ ضمانت کراتا ہے یا قانونی چارہ جوئی کرتا ہے، بےگناہی کےثبوت دینےکافورم عدالتیں ہیں وہاں بےگناہی کےثبوت دینےچاہیے،

  • کلبھوشن کیس : پاکستان کے ہاتھوں … بھارت ہوا رسوا …

    کلبھوشن کیس : پاکستان کے ہاتھوں … بھارت ہوا رسوا …

    عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادیو کیس کا تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا کلبھوشن یادیو کو قانون نافذکرنے والے اداروں نے 3 مارچ 2016 کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا اس پر پاکستان میں دہشت گردی اور جاسوسی کے سنگین الزامات لگے ۔ کلبھوشن یادو عرف مبارک حسین پٹیل نے ان تمام الزامات کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف کیا۔ جس پر کلبھوشن کوفوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ شروع میں تو بھارت کلبوشن کی گرفتاری پر لاتعلقی کا ظاہر کرتا رہا۔ اور اسے اپنا شہری تک تسلیم کرنے سے انکاری رہا۔ پھر جب پاکستان نے ٹھوس ثبوت پیش کیے ۔ کلبوشن کا ویڈو پیغام سامنے آیا کہ وہ بھارتی نیوی کا سرونگ افسر ہے اور را کے خفیہ مشن پر پاکستان کا امن و امان برباد کرنے کیلئے خفیہ طور پر جعلی نام سے پاکستان میں سرگرم ہے تو بھارت کو کوئلوں کی دلالی میں اپنا منہ کالا ہوتا نظر آیا ۔ پھر بھارت نے تسلیم کیا کہ ۔ کلبوشن بھارتی شہری اور بھارتی نیوی کا سابق کارندہ ہے۔ اس کے بعد بھارت بھاگا بھاگا عالمی عدالت جا پہنچا ۔

    مزید پڑھیئے: بھارت … ذرا سوچ سمجھ کر …

    بھارت نے ویانا کنونشن کے تحت قونصلر رسائی مانگی ۔ پاکستان نے بھارتی موقف کے خلاف تین اعتراضات پیش کیے پاکستان کا موقف تھا کہ کلبھوشن جعلی نام پر پاسپورٹ کے ساتھ پاکستان میں داخل ہو تا رہا ۔ بھارت کلبھوشن کی شہریت کا ثبوت دینے میں بھی ناکام رہا ۔ جبکہ کلبوشن پاکستان میں جاسوسی اور دہشتگردی کی کاروائیوں میں بھی ملوث رہا۔ اور ان واقعات میں کئی پاکستانی خواتین بیوہ اور بچے یتیم ہوچکے ہیں۔ کیونکہ پاکستان کا موقف انتہائی مضبوط تھا۔ کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان کو 3/1 سے فتح حاصل ہوئی ہے۔ بھارت نے عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کیلئے مندرجہ ذیل چار چیزیں مانگی تھیں۔
    قونصلر رسائی
    جاسوسی اور دہشتگردی کے الزامات سے بریت
    سول کورٹ میں ٹرائل
    کلبھوشن کی بھارت کو حوالگی
    عالمی عدالت نے اپنے فیصلے میں بھارت کو چار میں سے صرف ایک چیز دی ہے۔ عدالت نے کلبھوشن تک بھارت کو قونصلر رسائی کا حق دیا ہے۔عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد بھارتی جاسوس پاکستان کے پاس ہی رہے گا اور یہیں اس کے کیس پر نظر ثانی کی جائے گی جو کہ پاکستان کے عدالتی نظام پر اعتماد کا اظہار ہے۔

    مزید پڑھیئے: تحریک انصاف کا بجٹ بم ۔۔۔ کپتان اجازت دے تو تھوڑا سا گھبرا لیں … نوید شیخ

    عالمی عدالت نے اپنے فیصلے میں پاکستان کو کلبھوشن یادیو کی پھانسی پر نظر ثانی کا کہا ہے لیکن یہ حکم نہیں دیا کہ اس کا ٹرائل بھی دوبارہ ہوگا اور نہ ہی ری ٹرائل کیلئے سول کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے بلکہ صرف اس کی سزائے موت پر نظر ثانی کا کہا ہے۔ آج عالمی عدالت کے فیصلے کے پوری دنیا کو پتہ چل چکا ہے کہ کلبوشن یادو ہندوستان کا جاسوس بیٹا ہے۔ جو امن پسند ملک پاکستان میں دہشتگردی کرتے ہو ئے پکڑا گیا ہے ۔ کلبھوشن یادیو کیس میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑ ہے مانگا انھوں نے کچھ تھا اور ملا کچھ ہے ؟ آج ریاست پاکستان ۔ اداروں اور پاکستانی قوم کی فتح کا دن ہے۔

    ویسے تو بھارت کی مکاری کی مثالیں تاریخ کے صفحات پہ درج ہیں۔ بھارت ہمیشہ دنیا کی نظروں میں دھول جھونکنے کی کوششیں کرتا رہا ہے مگر اس بار اس کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں ۔ بھارتی حکومت اپنے ہی عوام کو بھی الو بنا رہی ہے ۔۔ کہ ہم کیس جیت گئے۔ جیت کا جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیے : عثمان بزدار کے کارنامے ۔۔۔نوید شیخ

    بھارتی میڈیا بھی فیصلے کو بھارت کی فتح قرار دیتے ہوئے بغلیں بجانے میں مصروف ہے ۔ جیسا پہلے وہ جھوٹی سرجیکل سٹرائکس میں خوشی سے پاگل ہو گئے تھے۔ پھر جب ہم نے ان کا ابھی نندن پکڑا تو عقل ٹھکانے آئی۔ اور بھارتی میڈیا نے رنگ بدلتے ہوئے انسانی ہمدردی کا راگ الاپنا شروع کیا۔ اب ایک بار پھر بھارتی میڈیا نے مودی کو سر پر بیٹھا لیا ہے ۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ اب سب پر عیاں ہوچکا ہے کہ بھارت ۔ اسکی ایجنسیاں اور ادارے دوسرے ملکوں میں دہشتگردی اور جاسوسی کاروائیوں میں ملوث ہیں ۔ بھارت پورے خطے اور ہمسائے ممالک کوdestablize کررہا ہے ۔
    We exposed india internationally & caught their monkey red handed
    آج پاکستان کو عالمی عدالت۔ اقوام عالم اور سفارتی سطح پر ایک بڑی فتح حاصل ہوئی ہے۔ انشااللہ وہ دن دور نہیں جب بھارت کو کشمیر کے مقدمہ میں بھی شکت فاش ہو گی ۔
    پاک فوج زندہ باد ۔۔۔
    پاکستان زندہ باد ۔۔۔
    دشمنان وطن مردہ باد ۔۔۔

    اپنی رائے دینے کے لیے ای میل کریں
    naveedsheikh123@hotmail.com

    یوٹیوب چینل سکرائب کریں

    https://www.youtube.com/c/superteamks

    فیس بک پروفائل

    https://www.facebook.com/sheikh.naveed.9

    ٹویٹر پر فالو کریں

    ‎@naveedsheikh123

     

     

     

     

     

  • میئر اسلام آباد کا تحریری اجازت لئے بغیر بیرون ممالک کے دوروں‌ کا انکشاف

    میئر اسلام آباد کا تحریری اجازت لئے بغیر بیرون ممالک کے دوروں‌ کا انکشاف

    وفاقی وزارت داخلہ نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کے بیرون ملک دوروں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے، پبلک آفس ہولڈر ہونے کے باوجود میئر کا بنا تحریری اجازت لیئے بیرون ملک دورے کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میٹرو پولیٹن کارپوریشن ( ایم سی آئی) کا آڈٹ شروع ہوتے ہی میئر ایک مرتبہ پھر بیرون ملک روانہ ہو گئے، وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کے گزشتہ تین سالوں میں سرکاری حیثیت میں بیرون ممالک دوروں اور اس پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کرنے کے ساتھ ان دوروں میں وصول کیئے گئے تحائف اور ان کے مصرف کے بارے بھی رپورٹ دینے کے احکامات جاری کئے ہیں،

    وزارت داخلہ کے اعلی حکام میئر اسلام آباد کے بیرون ممالک دوروں میں وزارت سے اجازت نہ لینے پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور تمام دوروں کے این او سی کے بارے بھی تفصیل طلب کی ہے، تاہم ایف آئی اے ذرائع کے مطابق میئر اسلام آباد نے گزشتہ تین سالوں میں جتنے بھی بیرون ممالک کے دورے کیے کسی بھی قسم کا این او سی ایئرپورٹس پر ایف آئی اے کے کاونٹر پر نہیں دکھایا گیا ،

    یاد رہے کہ کسی بھی پبلک آفس ہولڈر کو بیرون ملک دورے کے لئے اپنی متعلقہ وزارت سے این او سی لینا ضروری ہوتا ہے اور ایم سی آئی وزارت داخلہ کے ماتحت ادارہ ہے ، ایم سی آئی ذرائع کے مطابق ادارے کا آڈٹ شروع ہونے سے ایک یوم قبل میئر اسلام آباد بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے جبکہ ایم سی آئی کے مسائل حل کرنے کے بارے وزارت داخلہ میں بھی اہم اجلاس جاری تھے اور ان اجلاسوں میں میئر اسلام آباد کا ہونا انتہائی ضروری تھا۔
    محمد اویس

  • چوہدری محمداسدغفار صاحب(ضلعی صدر مرکزی انجمن تاجراں رحیم یار خان)دل کا دورہ پڑنے سےوفات پا گئے

    چوہدری محمداسدغفار صاحب(ضلعی صدر مرکزی انجمن تاجراں رحیم یار خان)دل کا دورہ پڑنے سےوفات پا گئے

    تفصیلات کے مطابق چوہدری محمداسدغفار صاحب(ضلعی صدر مرکزی انجمن تاجراں رحیم یار خان)دل کا دورہ پڑنے سے بقضائے الٰہی سے وفات پا چکے ہیں۔جن کی نماز جنازہ کل بروز جمعہ المبارک صبح10 بجے مرکزی عید گاہ رحیم یار خان میں ادا کی جائے گئی۔

  • سرگودہا یونیورسٹی کے طلباء کا انتظامیہ کے خلاف اجتجاج یونیورسٹی روڈ بلاک

    سرگودہا یونیورسٹی کے طلباء کا انتظامیہ کے خلاف اجتجاج یونیورسٹی روڈ بلاک

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) یونیورسٹی آف سرگودھا انجینئرنگ کالج کے سینکڑوں طلبہ کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج ,درجنوں طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ بلاک کر دیا،تفصیلات کے مطابق
    سرگودھا یونیورسٹی کے درجنوں طلبہ نے
    یونیورسٹی آف سرگودھا کہ سامنے روڑ بلاک کرکے احتجاج کیا ,طلبہ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی نااہلی کے باعث انجینئرنگ کالج کا انجینئرنگ کونسل سے الحاق ہی نہ ہو سکا
    انجینئرنگ کی ڈگری انجیئنرنگ کونسل سے منظور شدہ نہیں اس کاغذ کے ٹکرے کو کیا کریں، یونیورسٹی آف سرگودھا نے چار سال میں 12 لاکھ روپے فیسوں کی مد میں وصول کیے ، انجینئرنگ کالج کی فکیلٹی میں پی ایچ ڈی پروفیسر تھا ہی نہیں جس کی وجہ سے انجیئنرنگ کالج کی انجینئرنگ کونسل سے منظوری ہی نہ ہو سکی، لاکھوں روپے فیسیں وصول کرکے انجینئرنگ کونسل سے اس کی منظوری تک نہیں کرائی گئی ، یونیورسٹی لاکھوں طلبہ کے مستقبل سے کھیل رہی ہے اور لوٹ مار کر رہی ہے ، حکومت معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ناا ہل انتظامیہ کو فوری تبدیل کرکے ہمارے معاملہ کو حل کرے گورنر پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

  • سیالکوٹ میں بہنے والے نالہ ایک، نالہ ڈیک ، نالہ پلکھو،کے علاوہ متعدد نالوں کا معائنہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر نے ضلع سیالکوٹ میں بہنے والے نالہ ایک، نالہ ڈیک ، نالہ پلکھو، نالہ ڈُگری اور دریائے چناب کے حفاظتی بندھ اور پشتوں کا معا ئنہ کرنے اور فلڈ مینجمنٹ کا جائزہ لینے کیلئے تفصیلی دورہ کیا اور دریائے چناب پر تعمیر کئے جانے والے شہباز پور پُل کا بھی معائنہ کے دوران سمبڑیال کے دیہات کو دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب سے متاثر ہونے سے بچانے کیلئے نئے پُل کے ساتھ حفاظتی بندھ کی تعمیر کے مجوزہ منصوبے کے بارے میں ایکسین ایری گیشن شبیر احمد ثاقب نے ڈی سی کو بریفنگ دی ۔ ڈی سی نے محکمہ ایری گیشن کے حکام کو ہدایت کی کہ نالہ ڈُگری کی گنجائش 250کیوسک سے بڑھا کر1000کیوسک کی جائے تانکہ ائیرپورٹ کے ساتھ ساتھ سمبڑیال کے متعدد دیہات کو سیلابی پانی سے محفوظ رکھا جاسکے ۔

  • ٹیوٹا موٹرز سیکنڈل کا مرکزی ملزم ملک عثمان ریاض بیرون ملک سے سیالکوٹ پہنچ گیا

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ٹیوٹا موٹرز سیکنڈل کا مرکزی کردار ملک عثمان ریاض بیرون ملک سے سیالکوٹ پہنچ گیا ملزم نجی ائیرلائن کی فلایٹ سے سیالکوٹ پہنچا دوران امیگریشن ایف آئی اے نے نیب کی طرف سے ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے اسے حراست میں لے لیا بعد ازاں نیب لاہور کی مداخلت پر گھر جانے کی اجازت دی گئی نیب لاہور کے فوکل پرسن کے مطابق عثمان ریاض نیب میں پیش ہونے کے لئے پاکستان آیا ہے ملزم ملک عثمان ریاض وغیرہ پر گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں چار ارب روپے فراڈ کے درجنوں مقدمات درج ہیں اور متاثرین نے ضلع کچہری کے قریب واقع تاج ہوٹل کے باہر متعدد مرتبہ احتجاج بھی کیا ہے

  • پورےملک کے مدارس میں یکساں نصاب تعلیم لا رہے ہیں، وزیر تعلیم

    پورےملک کے مدارس میں یکساں نصاب تعلیم لا رہے ہیں، وزیر تعلیم

    وفاقی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ پورےملک کے مدارس میں یکساں نصاب تعلیم لا رہے ہیں

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتےہوئےکہا کہ کوشش ہےپورےملک میں یکساں نصاب تعلیم ہو.مدارس میں ایسی تعلیم وہ دی جائےگی جس سےمذہبی منافرنہ پھیلے،

    انہوں نے مزید کہا کہ جو مدارس رجسٹریشن نہیں کریں گے ان کے خلاف کارروائی کریں گے اور ایسے مدارس اپنا کام جاری نہیں رکھ سکیں گے.

    شفقت محمود نے کہا کہ وزارت تعلیم رجسٹرڈمدارس کی ہرممکن معاونت کرےگی.تمام مدارس وفاقی وزارت تعلیم کےساتھ منسلک ہوں گے.نصاب تعلیم کوازسرنوترتیب دینےکےلیے اقدامات کررہےہیں.

  • مسلم لیگ ن کے ایم این اے حامد حمید کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

    مسلم لیگ ن کے ایم این اے حامد حمید کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

    ‏سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )ن لیگی ایم این اےحامد حمیدکےگھرپرچھاپاغیرموجودگی پرپولیس واپس چلی گئی تفصیلات کے مطابق
    سرگودھا این اے 90 حامد حمید کی عدالت سےضمانت خارج ہونےپرچھاپاماراگیاپولیس کے مطابق سرگودھالیگی ایم این اےحامدحمید پراشتعال انگیزتقاریرکرنےکامقدمہ درج ہےحامد حمید 5دن پہلے کینیڈا سے پاکستان واپس آئےہیں جبکہ کچھ دن پہلے عدالت نے انہیں اس مقدمے سے بری کر دیا تھا آج دوبارہ پولیس نے چھاپہ مارا