عمان (مسقط_نمائندہ باغی ٹی وی) عمان کے مفتی اعظم الشیخ کہلان الخروصی نے ویڈیو گیم PUBG کھیلنے کو خلاف اسلام اور وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے حرام ہونے کا فتوٰی جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الشیخ الخروصی نے کہا کہ اس کھیل کی لت کا شکار افراد مختلف ذہنی اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں جبکہ گیم میں پیش کیے جانے والے کردار دوسروں کو نقصان پہنچانے، تشدد پر اکسانے، قتل اور خودکش حملوں کی طرف رغبت پیدا کرتے ہیں جو کہ اسلام میں حرام ہے۔ مفتی اعظم نے مزید کہا کہ اس گیم کو کھیلنے کا کوئی بھی فائدہ نہیں ہے یہ محض معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے کا باعث اور وقت کا ضیاع ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلہ کو ذمہ دارانہ طور پر لیتے ہوئے فوری کاروائی کی جائے اور فی الفور اس ویڈیو گیم پر پابندی لگائی جائے۔
یاد رہے PUBG نامی آن لائن گیم ہے جو پبجی کارپوریشن نے تیار کی ہے اور جنوبی کوریا کی مشہور ویڈیو گیم کمپنی بلیو ہول کی ایک سبسڈیشن ہے۔
Blog
-

ویڈیو گیم حرام، مفتی اعظم نے فتوٰی جاری کر دیا
-

نو زائدہ بچوں کی زندگیاں بچانے کے لیے نوجوان کا قابل ستائش کارنامہ
بھارتی نوجوان نے قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کےلیےسانس لینےکا آلہ ایجاد کیا ہے جسے "سانس” کا نام دیا ہے.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق،بھارتی نوجوان نتیش کمار جنگیر نے لوکل سطح پر ایک ایسی ڈیوئس بنائی ہے جسے ہسپتالوں میں ان بچوں کے سانس بحالی کےلیے استعمال کی جاتا ہے جو قبل از وقت پیدا ہوتے کی وجہ سے سانس لینے کی دشواری کا شکار ہوتےہیں.اس آلہ کو "سانس” کا نام دیاگیا.رپورٹ کے مطابق "سانس” آلہ سے مقامی سطح پر کافی تعداد میں بچوں کو فائدہ پہنچا کر زنگیاں بچائی گئی ہیں.
اس آلے پر کوئی زیادہ لاگت بھی نہیں آتی اور کم سرمایا میں لوکل سطح پر پیدا کر کے ننھی جانوں کو بچایا سکتا ہے. نتیش کو اس ایجاد پر برطانیہ میںایوارڈ سے بھی نوازا گیا. -

بانی متحدہ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت،عدالت کا بڑا حکم
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت میں بانی متحدہ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی
امریکی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما کو سزا سنا دی، بڑی خبر آ گئی
ایم کیو ایم بانی الطاف حسین لندن میں گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی، ایف آئی اے پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز عدالت میں پیش ہوئے، انسداددہشتگردی عدالت نے ایف آئی اے سے چالان طلب کرلیا ،عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے پراسیکیوٹرخواجہ امتیازخودچالان مکمل کرواکرپیش کریں،عدالت نے جے آئی ٹی کو بھی جلد رپورٹ مکمل کرنے کی ہدایت دی، عدالت نے ملزم احمد علی کے طلبی کے سمن جاری کئے اور حکم دیا کہ ملزم احمدعلی آئندہ سماعت پرپیش نہ ہوئےتووارنٹ گرفتاری جاری ہونگے،کیس کی مزید سماعت 5 جولائی تک ملتوی کردی گئی .
زرداری کے پروڈکشن آرڈر، حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے لئے درخواست پرعدالت نے بڑا حکم دے دیا
آصف زرداری نیب کی بدنیتی ثابت کرنےمیں ناکام رہے: ضمانت مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ
واضح رہے کہ بانی ایم کیوایم اور دیگر کیخلاف کے کے ایف کے ذریعے منی لانڈرنگ کرانے کے ٹھوس ثبوت حاصل کرلیے گئے ہیں جس کی رپورٹ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرادی گئی۔رپورٹ میں عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کے خلاف ٹھوس شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں، شواہد کی تصدیق برطانیہ سے کرائی جارہی ہے۔
بانی ایم کیو ایم کے خلاف کیس کی سماعت کراچی مٰیں ہو رہی تھی جسے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ، وزارت داخلہ نے کیس اسلام آباد منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
واضح رہے کہ بانی ایم کیو ایم و دیگر کے خلاف سرفراز مرچنٹ کی شکایت پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزمان پرخدمت خلق فاونڈیشن کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام ہے .ایف آئی اے کی جانب سے ایم کیو ایم کے سینیٹر بابر غور، ڈپٹی میئر کراچی ارشد ووہرہ، خواجہ سہیل، خواجہ ریحان اور سینیٹر احمد علی کو کیس میں شریک ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔
اسمبلی میں اٹھک بیٹھک کرا کر میری کمر در د کا علاج کرارہےہیں ؟شہبازشریف
قومی اسمبلی کا اجلاس،شہباز شریف کے خطاب پر حکومت کا احتجاج
قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج، اسمبلی کو کینیٹینر نہ بنائیں، راجہ پرویز اشرف
زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پی پی کا سینیٹ سے واک آوٹ
-
گوجوانوالہ سے سی ٹی ڈٰی نے 3 دہشت گرد گرفتار کر لئے
گوجرانوالہ سے سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد گرفتار کر لئے
محسن داوڑ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے
ملتان بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 دہشت گرد گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا ،دہشت گردوں میں شمس الزماں،اشرف،نعیم شامل ہیں، سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشت گرودں سے دھماکاخیز مواد اور نفرت انگیز مواد بھی برآمدہوا ہے ،سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گرد کئی کارروائیوں میں ملوث رہ چکے ہیں.
کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، تین دہشت گرد ہلاک،خودکش جیکٹس برآمد
-

ہمارے نوجوان وزیراعظم کے دل کے بہت قریب ہیں، زرتاج گل
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ جمہوریت بہتر بدلہ نہیں بلکہ تعلیم بہتر بدلہ ہے، ہمارے نوجوان وزیراعظم کے دل کے بہت قریب ہیں .
الیکشن کمیشن نے دیا جواب تو ن لیگ نے زرتاج گل کیخلاف اسمبلی میں دائر کیا ریفرنس
14 اگست کو لگا رہے ہیں پابندی؟ زرتاج گل نے ایسا اعلان کیا کہ…..
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرموسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اسلام آباد یونیورسٹی میں ایک تقریب میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا تعلیمی ادارہ آپ کے لئے فخر کا باعث ہے، زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ 22کروڑعوام میں سے7کروڑ نوجوان ہیں ،ہمارے نوجوان وزیراعظم کے دل کے بہت قریب ہیں، زرتاج گل نے مزید کہا کہ سو ارب روپے کا نوجوانوں کےلئے پروگرام لے کرآ رہے ہیں.
زرتاج گل کے خلاف الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دائر، نااہل قراردیاجائے، مطالبہ
زرتاج گل کو نااہل قرار دیا جائے، ن لیگ نے بڑا مطالبہ کر دیا
میں یہ کام نہیں کرتی……زرتاج گل نے کیوں کی وضاحت؟
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے زرتاج گل کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس بھیجا ہے، انہوں نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ریفرنس دستاویزات جمع کروائی ہیں. ریفرنس میں زرتاج گل کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے.
ذرتاج گل کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ زرتاج گل نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے، شبنم گل کو نوکری دلوانے کے لئے زرتاج گل سے سفارش کی ، انھوں نے اتھارٹی کا غلط استعمال کیا۔نعیم الحق نے اس لیٹر کو واپس لینے کا اعتراف کیا ،تحریک انصاف والے اقربا پروری کے خلاف تھی ایسا کیوں نہیں ہے،حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے یہ ریفرنس اسپیکر کو جمع کروانے کا کہا تھا
-

احتساب عدالت،یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ ہو گیا
احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے
فواد چودھری کے خلاف قانونی کاروائی کا دیا حکم وہ بھی چیئرمین نیب نے
شہباز شریف کی لمبی تقریر، فواد چودھری میدان میں آ گئے
شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر
وزیراعظم سے این آر او دن کو یا رات کو اور کس نے مانگا، بتایا جائے، شہباز شریف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے 2 جولائی کو سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی ہے، احتساب عدالت نے تمام ملزمان کو 2 جولائی کو طلب کرلیا،ملزمان میں ریفرنس کی نقول تقسیم کردی گئی ہیں. ملزمان میں یوسف رضا گیلانی سمیت 7 ملزمان نامزد ہیں ،ملزمان پر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے .
فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی
سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت
سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ
نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، ملزمان پر میڈاس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے غیر قانونی تشہیری مہم چلانے کا الزام عائد ہے۔ نیب کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے یو ایس ایف (یونیورسل سروسز فنڈ) سے تشہیری مہم چلانے کی ہدایت کی، سابق سیکرٹری آئی ٹی فاروق اعوان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے تشہیری مہم چلائی۔ ملزمان کے اقدام سے قومی خزانے کو 128 ملین روپے کا نقصان ہوا۔
چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر
چیئرمین نیب کے خلاف خبر پر پیمرا ان ایکشن، نیوز ون کو نوٹس جاری، جواب مانگ لیا
-

اپنی فائرنگ سے ہی پہنچے انجام کو دو ڈاکو
اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے.
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 ڈکیت ہلاک ہو گئے، اپنے ساتھیوں کو ہلاک کرنے والے ڈکیت موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز اتحاد ٹاؤن کی قائم خانی کالونی سے 2 افراد کی لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ سے ہلاک کیا گیا تھا۔
پولیس نے لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کی تو دونوں ہلاک ہونے والے افراد ڈاکو نکلے جن کی شناخت زبیر اور توحید کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ڈکیت اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق جائے وقوع سے گولیوں کے 2 خول ملے ہیں، مرنے والے ڈکیت توحید کو ماضی میں سی ٹی ڈی جبکہ زبیر کو مومن آباد پولیس گرفتار کر چکی ہے۔
ملزمان کے قبضے سے ملنے والی موٹر سائیکل 16 جون کو اقبال مارکیٹ سے چھینی گئی تھی۔
-

امریکہ کے لیے پیغام رسانی سے عمان نے کیا انکار
خلیجی ریاست سلطنت عمان نے ایران کی جانب سے امریکی فوجی ڈرون مار گرائے جانے کے واقعے کے بعد واشنگٹن کی طرف سے تہران کو کسی قسم کا پیغام پہنچانے کی تردید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمان کے وزیرخارجہ نے ٹویٹر پرایک بیان میں امریکا اور ایران پر زور دیا کہ وہ صبرو تحمل سے کام لیں اور بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی کوشش کریں۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکا نے ایران پر عالمی سمندری حدود میں اپنا ایک ڈرون طیارہ مار گرانے کا الزام عاید کیا تھا۔ ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی ڈرون کو ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مار گرایا گیا ہے۔
-

پارٹی عہدہ، مریم نواز نے الیکشن کمیشن میں جمع کروایا تحریری جواب
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی
مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر
حمزہ کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے ٹویٹر کا محاذ سنبھال لیا
پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں مریم نواز کے پارٹی عہدے کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی، مریم نواز کی جانب سے بیرسٹر ظفراللہ بطور وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل حسن مان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،دوران سماعت مریم نواز نے اپنا تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کر ا دیا ،
مریم نواز نے جواب میں کہا کہ آئین اور الیکشن ایکٹ میں ایسی کوئی ممانعت نہیں ہے، ایسی کوئی شرط نہیں کہ سزایافتہ پارٹی کا عہدیدار نہیں ہوسکتا،آمریت میں عوامی نمایندوں کوانتخاب سے روکنے کیلیے ایسےقوانین ہوتے تھے ،سیاسی جماعتوں کےآرڈر 2002 میں شق تھی سزایافتہ پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا،پارلیمنٹ نے الیکشن ایکٹ2017 میں اس شق کو ختم کردیا تھا، مریم نواز کے خلاف پی ٹی آئی کی رکن ملیکہ بخاری نے درخواست دائر کررکھی ہے .الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی
مریم نواز کی مکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا
مریم نواز کا ایک اور یوٹرن، مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، مریم نواز نے کیا کہا؟
نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ داری سب پر،جعلی حکومت سے ریلیف نہیں مانگتی، مریم نواز
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پرمسلم لیگ ن کے وکلاء بیرسٹر ظفر اللہ اور جہانگیرجدون نے الیکشن کمیشن میں مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدر ماننے سے انکار کر دیا تھا اور کہا کہ مریم نواز اگر نائب صدر ہیں تو تحریک انصاف نوٹیفکیشن دے .مریم نواز کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی کاپی بھی مانگ لی ، تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ تقرری(ن) لیگ نے کی،نوٹیفکیشن ہم سے مانگ رہے ہیں،وکیل مریم نوازنے کہا کہ جس نے تقرری چیلنج کی اس کے پاس نوٹیفکیشن بھی ہوناچاہئے،پٹیشن کی کاپی ملے گی تو جواب جمع کرائیں گے الیکشن کمیشن نے درخواست پر سماعت 25 جون تک ملتوی کرتے ہوئے مریم نواز سے تحریری جواب طلب کیا تھا
نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ہوا تھا تیسرا ہارٹ اٹیک ،مریم نواز نے کیا پریس کانفرنس میں انکشاف
میثاق جمہوریت کرنیوالے قومی مجرم،قربانی کا بکرا بنانے کو تیار ہوں، مریم نواز
-

استنبول کے نئے میئر کون ہوں گے خبر آگئی
استنبول کی میئرشپ سے صدر اردوان کی پارٹی محروم ہوگئی ،دوبارہ منعقد ہونے والے بلدیہ استنبول کے انتخابات میں غیرسرکاری نتائج کے مطابق ریپبلیکن پیپلز پارٹی اور اچھی پارٹی کے مشترکہ امیدوار اکرم امام اولو نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق .ترکی کے صدر طیب اردوان کی پارٹی سے استنبول کی میئرشپ چھن گئی .ہائی الیکشن کمیشن کے حکم پر ازسر نو منتخب ہونے والے استنبول بلدیہ عظمی کے انتخابات میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق اکرم امام اولو کو 4 ملین 7 لاکھ 41 ہزار 868 جبکہ اقتدار کی آک پارٹی کے امیدوار بن علی یلدرم کو 3 ملین 9 لاکھ 35 ہزار 453 ووٹ پائے۔
انتخابات میں 10 ملین5 لاکھ 70 ہزار 534 رائے دہندگان میں سے 8 ملین 9 لاکھ 25 ہزار 63 افراد نے پولنگ میں حصہ لیا۔ پڑنے والے ووٹوں میں سے ایک لاکھ 78 ہزار 599 ووٹ ناقابل ِ قرار پائے۔
نتائج کے مطابق اتحادِ ملت کے امیدوار اکرم امام اولو کے ووٹوں کی شرح 54٫21 فیصد جبکہ اتحادِ جمہور کے امیدوار بن علی یلدرم کے ووٹوں کی شرح 44٫99 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
سعادت پارٹی کے امیدوار نجدت گیوک چنار کو 47 ہزار 8 لاکھ 29 ہزار اور وطن پارٹی کے امیدوار مصطفی الیکر کو 14 ہزار 545 ووٹ پڑے ۔