Baaghi TV

Blog

  • اسمبلی تحلیل، حکومت گرا دو، مولانا فضل الرحمان کا اعلان

    اسمبلی تحلیل، حکومت گرا دو، مولانا فضل الرحمان کا اعلان

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فوری طور پر اسمبلی تحلیل کر کے الیکشن کروائے جائیں، حکومت کو بھی فوری گرانا چاہئے

    اور پھر مولانا کا نمبر بھی لگ گیا، نیب نے مولانا فضل الرحمان کو کیا طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسمبلیاں جعلی ہیں، الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی، فوری طور پر اسمبلی تحلیل اور حکومت بھی گرنی چاہئے

    مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم امریکا کس ایجنڈے پرجارہےہیں؟، اقتدارکوطول دینے کے لیےامریکا سےبھیک مانگی جارہی ہے،

    بلوچستان حکومت گرانے کے لئے مولانا فضل الرحمان سرگرم، کس سے ملاقات کی؟

    مولانا فضل الرحمان غریبوں کے بچوں کو…….علی امین گنڈا پور نے ایسی بات کر دی کہ……

    مولانا فضل الرحمان اپنی زمینوں کی حفاظت کریں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

    انہوں نے کہا کہ قوم کو مرضی کی حکومت بنانے دی جائے. فاٹا الیکشن کے حوالہ سے مولانا نے کہا کہ ہم فاٹا میں تحفظات کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ، برکت والی حکومت ہے اس لئے مہنگائی میں برکت آ رہی ہے،

    مولانا کو اسمبلی سے دوری برداشت نہیں، صمصام بخاری

    مولانا اقتدار سے باہر رہ کر مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وٰیڈیو سامنے آنے کے بعد سزائیں ختم ہونی چاہئے، احتساب کا عمل ختم ہو چکا، کبھی بھی تحریک کا معنی یہ نہیں ہوتا کہ صبح عوام کو میدان میں لے آئے، اب تک صرف ہم میدان میں ہیں دوسری جماعتوں کو سڑکوں پر نکلنے کے لئے آمادہ کر لیا، 25 جولائی کو ملک بھر میں یوم سیاہ منائیں گے،. تاجروں کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں. ان کے ساتھ بھی احتجاج کریں گے.

    مولانا نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں بھی حزب اختلاف موجود ہے، مجموعی طور پر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، سندھ سمیت تمام صوبوں میں الیکشن ہوں. اسٹیبلشمنٹ خود کو انتخابات سے الگ کرلے تو منصفانہ الیکشن ہوسکتے ہیں

  • ٹویوٹا انڈس موٹرز نے پاکستانیوں کو خوش کر دیا …

    ٹویوٹا انڈس موٹرز نے پاکستانیوں کو خوش کر دیا …

    کراچی: ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر میں مدد کرنے کے عزم کے تحت وزیراعظم عمران خان کو 20 ملین روپے کا ایک اور چیک پیش کردیا ،
    اکتوبر 2018 میں ٹویوٹا انڈس موٹرز نے دیامر بھاشا اور مہند ڈیم کی تعمیر کیلئے پانچ سالوں میں 100 ملین روپے جمع کروانے کا اعلان کیا تھا ، جبکہ یہ بیس ملین روپے کا دوسرا چیک ہے جو وقت سے پہلے پیش کردیا گیا ،

  • راجوری، خاتون اور کمسن بھانجی کی شہادت کے خلاف لوگوں کا احتجاج

    راجوری، خاتون اور کمسن بھانجی کی شہادت کے خلاف لوگوں کا احتجاج

    راجوری میں بھارتی فوجی گاڑی کی ٹکر سے شہید ہونے والی خاتون اور کمسن بھانجی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ 35سالہ کنیز بیگم اور اس کی سات سالہ بھانجی کو لام نوشہرہ روڈ پر بھارتی فوجی گاڑی نے ٹکر ماری۔ 7سالہ روبیہ موقع پر ہی جان بحق ہو گئی جبکہ کنیز بیگم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسیں۔ واقعہ میں ایک چارسالہ لڑکا یاسین دین بھی زخمی ہو گیا۔یاسین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے میں بتائی جا رہی ہے۔

  • منتخب وزیراعظم کی گرفتاریاں سلیکٹڈ کے کہنے پر ہورہی ہیں:مریم اورنگزیب

    منتخب وزیراعظم کی گرفتاریاں سلیکٹڈ کے کہنے پر ہورہی ہیں:مریم اورنگزیب

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو واٹس ایپ پر وارنٹ گرفتاری دکھائے گئے

    ایک اور وزیراعظم گرفتار،مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب حکام جب شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرنے آئے تو عباسی نے ان سے وارنٹ مانگے جس پر ڈی جی نیب لاہور نے اپنے موبائل سے واٹس ایپ پر آئے وارنٹ دکھائے.

    شاہد خاقان عباسی گرفتار، کہاں منتقل کیا جائے گا؟ نیب نے فیصلہ کر لیا

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کوبھی وٹس ایپ میسج پرگرفتارکیا گیا اب شاہد خاقان عباسی کوبھی وٹس ایپ میسج پرگرفتارکیا گیا ہے ،منتخب وزیراعظم کی گرفتاریاں سلیکٹڈ وزیراعظم کے کہنے پر ہورہی ہیں،ایک منتخب وزیراعظم کی جے آئی ٹی واٹس ایپ پر بنی تھی .

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو ٹھوکر نیاز بیگ لاہور سے نیب نے گرفتار کر لیا ہے.

  • جاپان، اینی میشن کمپنی میں آتش زدگی، 23افراد ہلاک

    جاپان، اینی میشن کمپنی میں آتش زدگی، 23افراد ہلاک

    جاپان کے شہر کیوٹو میں اینی میشن کمپنی میں آتش زدگی سے 23افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
    پولیس کے مطابق حملہ آور نے ’کیوٹو اینی میشن‘ میں داخل ہو کر آگ لگا دی۔ حملہ آور صبح ساڑھے دس بجے بلڈنگ میں داخل ہوا۔ آگ تیزی سے بلڈنگ میں پھیل گئی۔ عمارت میں 70افراد موجود تھے جن میں سے 23افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی درجنوں میں ہے۔
    اسرائیل : فلسطینی آتشی غباروں سے 20 مقامات پر آتش زدگی
    حملہ آور بھی آگ میں زخمی ہو گیا۔ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔
    واضح رہے کہ کیوٹو اینی میشن کو ’یوکو ہٹا‘ نے 1981ء میں قائم کیا تھا۔ اس کا خاوند کمپنی میں صدر کے عہدے پر فائز ہے۔

  • ایک اور وزیراعظم گرفتار،مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں

    ایک اور وزیراعظم گرفتار،مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں

    شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز میدان میں آ گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے ہموطنو! آپ کے ووٹ سے منتخب ہونے والا ایک اور وزیر اعظم گرفتار ! جو آپ کے ووٹ سے آئے گا، کیا یہی لا قانونیت، توہین اور ناانصافی اس کا مقدر بنے گی؟

    شاہد خاقان عباسی گرفتار، کہاں منتقل کیا جائے گا؟ نیب نے فیصلہ کر لیا

    مریم نواز نے مزید کہا کہ پاکستانیو! آپ کا منتخب نمائندہ نیب جیسے بدنام زمانہ ادارے کی ایک فوٹو کاپی کی مار ہے!

     

    شاہد خاقان عباسی کو نیب عدالت میں ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائے گا.

    سابق وزیراعظم مسلم لیگ ن کے رہنام شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری گزشتہ روز جاری ہوئے تھے،نیب حکام کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو 4 بار طلب کیا گیا تھا ،ٹھوکر نیاز بیگ ٹول پلازہ عبور کرنے کے بعد سابق وزیراعظم کو گرفتار کیا گیا، شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرنے کے لئے نیب پنڈی اور لاہور نے مشترکہ کاروائی کی، شاہد خاقان عباسی کا عدالت سے راہداری ریمانڈ لیا جائے گا اور پھر انہیں اسلام آباد منتقل کیا جائے گا.

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو آج نیب نے ایل این جی سیکنڈل میں بلایا تھا

    شاہد خاقان عباسی نے نیب میں پیش ہونے سے انکار کر دیا اور کہا کہ نیب کا نوٹس مجھے کل ملا ہے، ایک دن میں جواب دینے کی تیاری نہیں ہو سکتی، نوٹس کم از کم تین دن پہلے ملنا چاہئے،

    پی ٹی ایم کے اراکین کے پروڈکشن آرڈر کے لئے شاہد خاقان عباسی بھی بول پڑے

    شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی مشاورت کے بعد نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا.

    واضح رہے کہ نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف گزشتہ ماہ انکوائری کی منظوری دی تھی .

    شاہد خاقان عباسی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ،نیب نے کس کو بلا لیا؟ اہم خبر

    شاہد خاقان عباسی نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد اپنی متوقع گرفتاری پر پہلے ہی خدشات کا اطہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ڈرتے نہیں .شاہد خاقان نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ چیزیں حکومت کو کھوکھلا اور سیاست کو کمزور کررہی ہیں. ہم حکومتی اقدامات پر احتجاج کرتے ہیں. اور اس مسئلہ کو قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے.

    واضح رہے کہ نیب نے سابق صدر آصف زرداری کو اسلام آباد سے گرفتار کیا ہوا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو لاہور سے گرفتار کیا ہے، دونوں کی ضمانتوں میں توسیع عدالت نے مسترد کی تھی. تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان کو بھی نیب نے گرفتار کیا ہے، وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں،

  • جس نے جو کیا وہ بھگتے گا، وفاقی وزیر داخلہ کا دبنگ اعلان

    جس نے جو کیا وہ بھگتے گا، وفاقی وزیر داخلہ کا دبنگ اعلان

    وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کومسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی نےمنتخب کیا،جس نے جوکیا وہ بھگتے گا

    قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد اجلاس ملتوی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے گورنرہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی گرفتاری میں حکومت کا کوئی دخل نہیں، مفتاح اسماعیل نے کچھ کیاہوگا جو نیب گرفتار کرے گی، جو گرفتار ہوتا ہے انہوں نے کچھ نہ کچھ تو کیا ہوگا .

    کسی کو حرام نہیں کھانے دوں گا، وفاقی وزیر داخلہ کا اعلان

    وفاقی وزیر داخلہ نے حافظ محمد سعید کی گرفتاری کے حوالہ سے ایک سوال پر کہا کہ پاکستان کی پالیسی میں تبدیلی ہے، جہادی تنظیمیں ہمارے ملک میں پھل پھول رہی تھیں، وزیراعظم نے کہا کہ اب یہ نہیں ہونا چاہئے، فوج اور سول قیادت ایک پیج پر ہے، ان سے ویلفیر کے کام بھی لے لئے گئے. یہ ہمارے انٹرسٹ میں ہے یا امریکا کے، کسی کے کہنے پر وزیراعظم کچھ نہیں کریں گے. اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان استعمال ہو رہے ہیں تو پھرمیرا خیال ہے کہ آپ نے عمران خان کو سمجھا نہیں. وزیراعظم واضح کہہ چکے ہیں وہ کسی کی جنگ نہیں لڑیں گے . وزیراعظم نےکئی بار کہاہے یہاں وار لارڈ نہیں ہونے چاہییں، اب کوئی بندوق لےکر نہیں چل سکتا،

  • پولیس اہلکاروں سےاسلحہ چھیننے کا معاملہ ،اداروں کو بڑی کامیابی ملنے کے امکان

    پولیس اہلکاروں سےاسلحہ چھیننے کا معاملہ ،اداروں کو بڑی کامیابی ملنے کے امکان

    1. ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) گزشتہ روز ناکے پر تعینات پولیس اہلکار اور قومی رضاکاروں سے کار سوار افراد نے اسلحہ چھین لیا تھا جبکہ ان کو مار مار کر زخمی بھی کردیا تھا۔باغی ٹی وی زرائع کے مطابق خفیہ ادارے اس معاملے پ مکمل کام کررہے ہیں اور بہت جلد اداروں کو اس کیس میں کامیابی ملنے والی ہے۔یاد رہے کہ پولیس اہکاروں سے اسلحہ چھاننے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مختلف تعزیرات کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا تھا۔
  • آنکھوں کے گرد حلقے ختم کرنے کی تراکیب

    آنکھوں کے گرد حلقے ختم کرنے کی تراکیب

    آنکھوں کے گرد حلقوں کی وجہ سے چہرے کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے اورحلقے انسان کی پروقار شخصیت کو متاثر کرتے ہیں اور انسان صحت مند ہونے کے باوجود بیمارلگتا ہے حلقوں کی وجہ پوری نیند نہ لینا،ذہنی دباؤ،زیادہ سوچ بچار،موروثی وجہ اور کم پانی پینا ہے ان تمام باتوں کا خیال رکھ کر حلقوں کو ختم کیا جا سکتا ہے

    روزانہ رات کو سونے سے پہلے تھوڑی سی روئی کو بغیر ابلے دودھ میں بھگو کر آنکھوں کے اوپر رکھنے سے حلقے ختم ہو جاتے ہیں-

    استعمال شدہ ٹی بیگز کو فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں اور پھر رات کو سونے سے پہلے 15 سے 20 منٹ آنکھوں پر رکھ لیں یہ بھی حلقوں کو ختم کرنے کے لئےبہت مفید ہے-

    ٹماٹروں اور لیموں کا رس مکس کر کے حلقوں پر دن میں دو مرتبہ لگانے سے حلقے ختم کرنے کے ساتھ ساتھ آنکھوںکو ٹھنڈک بھی دیتا ہے-

    رات کو سونے سے قبل بادام کے تیل سے آنکھوں کے گرد حلقوں کا مساج سیاہ حلقے کم کر دیتا ہے-

    کھیروں کا رس نکال کر اسمیں روئی کو بھگو کر آنکھوں پر رکھنے سے حلقے بھی کم ہوتے ہیں اور آنکھوں کو ٹھنڈک بھی ملتی ہے-

    روزانہ آٹھ سے دس گلاس پانی لازمی پینا چاہیئے اس سے بھی حلقے ختم ہو جاتے ہیں-