Baaghi TV

Blog

  • باغی پول، اکثریت نے ماروی میمن کے الزامات کو درست قرار دے دیا

    باغی پول کے اندر اپنی رائے پیش کرنے والوں کی اکثریت نے ماروی میمن کے اسحاق ڈار پر لگائے گئے الزامات کو درست قرار دے دیا۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تقریبا72 فیصد لوگوں نے الزامات کو درست تسلیم کیا جبکہ15 فیصد نے ان الزامات کو تسلیم نہیں کیا۔13فیصد افراد نے کسی قسم کی رائے کا اظہار نہیں کیا۔

  • مسلم لیگ ن کے رہنما سردار مہتاب عباسی احتساب عدالت میں پیش

    مسلم لیگ ن کے رہنما سردار مہتاب عباسی احتساب عدالت میں پیش

    پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف احتساب عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی

    ایک سال گرائونڈ رہنے کے بعد پی آئی اے کا اے تھری ٹوئنٹی اڑان کے قابل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے حوالہ سے ریفرنس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ،مسلم لیگ ن کے رہنما سردار مہتاب عباسی عدالت میں پیش ہوئے.

    ملتان میں ہو سکتا تھا پی آئی اے کا بڑا حادثہ، تحقیقات کا حکم

    سابق سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الہٰی،سابق سی ای اومشرف رسول اورطارق پاشا بھی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے سردارمہتاب،عرفان الہٰی،طارق پاشا اورمشرف رسول کی حاضری لگا دی .ملزم راحیل احمد عدالت میں پیش نہ ہوئے .

    عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر یکم اگست کوتمام ملزمان کو ریفرنس کی نقول دی جائیں گی .

  • پاکستان نے لشکر طیبہ اور جیش محمد کے خلاف کارروائی کا وعدہ کر لیا، نامزد امریکی سیکرٹری دفاع

    پاکستان نے لشکر طیبہ اور جیش محمد کے خلاف کارروائی کا وعدہ کر لیا، نامزد امریکی سیکرٹری دفاع

    نامزد امریکی سیکرٹری دفاع مارک اسپر نے کہا ہے پاکستان نے ہندوستان مخالف گروپس کے خلاف ابتدائی اقدامات کئے ہیں اور مزید اقدامات کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ وہ خطے میں اسلام آباد کے دفاعی نقطہ نظر میں تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن ذرائع استعمال کریں گے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپر نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جنوبی ایشیا کی حکمت عملی، خطے میں امریکی مفادات بشمول افغانستان میں سیاسی استحکام اور القاعدہ اور داعش کو شکست دینے کے لیے پاکستان کو اہم اتحادی تصور کرتی ہے۔

    اسپر نے سینٹ کمیٹی کو بتایا کہ ہم نے پاکستان کے افغان تصفیہ کے حل کے لیے مثبت اقدامات دیکھے ہیں۔ پاکستان نے بھارت مخالف گروپس لشکرطیبہ اور جیش محمد کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

    انہوں نے ایک تحریری سوال کے جواب میں کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ دفاعی امداد کی بندش کی وجہ سے یہ کارروائی ہوئی ہے یا افغان تصفیہ میں پیش رفت اور پلوامہ میں ہونے والے دہشت گرد حملہ کے بعد پاکستان پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں مذکورہ تنظیموں پر پہلے ہی سے پابندی عائد ہے۔

  • لاہور ائیر پورٹ پر پرندے آ گئے، جہاز کو لاہور کی بجائے سیالکوٹ پہنچا دیا گیا

    لاہور ائیر پورٹ پر پرندے آ گئے، جہاز کو لاہور کی بجائے سیالکوٹ پہنچا دیا گیا

    لاہور ایئر پورٹ پر بارش کے بعد رن رے پر پرندوں نے ڈیرہ ڈال لیا جس کے بعد لاہور ائیر پورٹ پر اترنے والی فلائیٹ کا سیالکوٹ اتار دیا گیا

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر ایسا کیا ہوا کہ طیارے کو رن وے سے واپس بلانا پڑ گیا؟ بڑی خبر آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں شدید بارشوں کے بعد لاہور ائیر پورٹ پر ایک طرف تو پانی کھڑا ہو گیا دوسری جانب رن وے پر پرندوں نے‌ڈیرہ ڈال لیا جس کی وجہ سے لاہور ایر پورٹ پرجہاز نہ اتر سکا، لاہور آنے والے جہاز پی کے 734 کو لاہور کی بجائے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر اتار دیا گیا

    لاہور ایئرپورٹ پر بھاری مقدار میں اسلحہ پکڑا گیا، سمگلنگ کی کوشش ناکام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسافروں کو کہا گیا ہے کہ سیالکوٹ جہاز 15 منٹ کے لئے اتارا لیکن ایک گھنٹہ سے زائد کا وقت ہو چکا جہاز سیالکوٹ ائیر پر ہی کھڑا ہے جس کی وجہ سے مسافروں نے شدید احتجاج کیا ہے، مسافروں کا کہنا ہے کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ رن وے کے قریب فضا میں پرندوں کی وجہ سے جہاز کو سیالکوٹ ائیر پورٹ پر اتارا گیا.

    لاہور ایئر پورٹ پر فلائٹ پی کے 734 نے صبح سات بجے اترنا تھا اب ائیر پورٹ حکام کے مطابق فلائٹ دن گیارہ بجے پہنچے گی.

  • کلبھوشن یادیو کی قسمت کا فیصلہ عالمی عدالت آج کرے گی

    کلبھوشن یادیو کی قسمت کا فیصلہ عالمی عدالت آج کرے گی

    پاکستان میں گرفتار بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر کے کیس کا عالمی عدالت آج شام فیصلہ سنائے گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کلبھوشن یادیو کے کیس کا فیصلہ آج شام سات بجے سنایا جائے گا، پاکستان کی جانب سے فیصلہ سننے کے لئے وفد ہیگ میں پہنچ گیا ہے، پاکستانی وفد میں ااٹارنی جنرل اور دفتر خارجہ کے ترجمان شامل ہیں.

    عالمی عدالت میں ہونے والی سماعت میں بھی پاکستانی وفد کی سربراہی پاکستان کے اٹارنی جنرل انور منصور خان نے کی تھی جبکہ بھارت کی جانب سے جوائنٹ سیکرٹری دیپک متل عدالت میں پیش ہوئے تھے، پاکستان کی جانب سے خاور قریشی نے دلائل دئے تھے جبکہ بھارت کی جانب سے ہریش سالوے نے عالمی عدالت میں دلائل دئیے تھے.

    پاکستان مطلوب افراد حوالے کرے، بھارت نے مطالبہ کر دیا

    عالمی عدالت انصاف کے اعلامیے کے مطابق کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ آج برطانیہ کے وقت کے مطابق دن تین بجے دی ہیگ کے پیس پیلس میں سنایا جائے گا، فیصلہ پبلک سٹنگ کے دوران آئی سی جے کے جج عبدالقوی احمد پڑھ کر سنائیں گے۔

    کلبھوشن کیس کے حوالے سے اب تک ہونے والی سماعت میں بھارت یہ واضح کرنے میں ناکام رہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے پاس 2 پاسپورٹ کیوں اور کیسے تھے۔

    پاکستانی وکیل خاور قریشی نے اپنے دلائل میں کہا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے سوالوں کے جواب نہیں دیئے، بھارت میرے دلائل پر بے بنیاد اعتراضات کرتا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وکیل نے غیرمتعلقہ باتوں سےعدالتی توجہ ہٹانے کی کوشش کی، بھارت نےمیرےالفاظ سےمتعلق غلط بیانی سےکام لیا۔

    واضح رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2018ء کو پاکستان ایران سرحدی علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، یہ بھارتی جاسوس بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر اور ”را“ کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا تھا۔ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پر حکومت پاکستان نے بھارتی سفیر کو طلب کرکے انڈین جاسوس کے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخلے اور کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے پر باضابطہ احتجاج کیا۔ اس کے بعد کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیان کی ویڈیو جاری کی گئی۔

    کلبھوشن کی گرفتاری کے ایک ماہ بعد اپریل 2018ء میں اس کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد پاکستان کی فوجی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنا دی۔

    گزشتہ برس مئی میں بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کی پھانسی رکوانے کے لیے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کی تھی۔ 15 مئی کو بھارتی درخواست پر سماعت کا آغاز ہوا،نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت اںصاف نے بھارت کی درخواست پر اٹھارہ سے اکیس فروری تک اس مقدمے کی سماعت کی تھی، جس کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ المی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس بہت اچھا لڑا، نتیجہ بھی اچھا آئے گا، عالمی عدالت کا فیصلہ تسلیم کرینگے۔ کلبھوشن یادیو کے بارے میں بھارت کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا، فیصلے کے بعد عملدرآمد کے طریقہ کار پر وکلا سے مشاورت کریں گے۔

    کلبھوشن یادیو نے اپنی اعترافی بیان میں کہا تھا کہ میں اب بھی بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر ہوں اور بطور کمیشنڈ افسر میری ریٹائرمنٹ 2022 میں ہوگی۔ کلبھوشن کا کہنا تھا کہ اس نے 2003 میں انٹیلی جنس آپریشنز کا آغاز کیا اور چاہ بہار، ایران میں کاروبار کا آغاز کیا جہاں اس کی شناخت خفیہ تھی اور اس نے 2003 اور 2004 میں کراچی کے دورے کیے۔

    کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیان کے مطابق 2013 کے آخر میں اس نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے ذمہ داریاں پوری کرنا شروع کی اور کراچی اور بلوچستان میں کئی تخریبی کارروائیوں میں کردار ادا کیا۔ اعترافی بیان کے مطابق پاکستان میں اس کے داخل ہونے کا مقصد فنڈنگ لینے والے بلوچ علیحدگی پسندوں سے ملاقات کرنا اور قتل سمیت مختلف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ان سے تعاون کرنا تھا۔ کلبھوشن یادیو کے مطابق بلوچستان کی علیحدگی پسند تنظیموں کی متعدد کارروائیوں کے پیچھے ‘را’ کا ہاتھ ہے۔

  • لاہور،چھت گرنے سے میاں بیوی پانچ بچوں سمیت جاں بحق

    لاہور،چھت گرنے سے میاں بیوی پانچ بچوں سمیت جاں بحق

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں شدید بارشوں کی وجہ سے گھر کی چھت گر گئی، گھر میں موجود تمام 7 افراد جاں بحق ہو گئے

    شاہی قلعہ کا 180 سال پرانا تاریخی روشنائی گیٹ گر گیا، سبب کیا بنا؟ ڈائریکٹر والڈ سٹی نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے کوٹ عبدالمالک فضل پورہ اسد ٹاون میں بارش کی وجہ سے دو منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے سات افراد جاں بحق ہو گئے، مرنے والوں میں میاں بیوی، اور پانچ بچے شامل ہیں، چھت گرنے کی اطلاع پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبہ اٹھانے کا کام شروع کیا، ملبہ اٹھانے کے بعد نعشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا،

    ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 5 سالہ بیت اللہ، 7 سالہ عبداللہ، 10 سالہ الشبہ، 13 سالہ بسمہ، 16 سالہ مقدس، کامران اور کوثر بی بی شامل ہیں جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

    ایک ہی خاندان کے7افراد کی ہلاکت کے باوجود ضلعی انتظامیہ کاعملہ تاحال نہ پہنچ ،مقامی ایم پی اے یاایم این تاحال نہ آئے ،اسسٹنٹ کمشنراورڈپٹی کمشنربھی چھت گرنےکےواقعےپر موقع پر نہ پہنچ سکے ،جاں بحق ہونےوالے7افرادکی نمازجنازہ ظہرکےبعدادا کی جائے گی

  • چوری ڈکیتی کی وارداتیں جاری

    چوری ڈکیتی کی وارداتیں جاری

    قصور
    قصور کی تحصیل پتوکی شہر میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں پولیس چوروں کو پکڑنے میں ناکام تھانہ سٹی کی حدود میں میگا روڑ پر حسن ٹیلرز کی دوکان کے تالے توڑ کر 20سوٹ سلائی کیے ھوئے اور 10سوٹ ان سلے ہوئے چور لیکر فرار ہو گئے آج سے ڈیڑھ سال پہلے بھی اسی دوکان میں چوری کی واردات ھوئی تھی
    ٹیلر ماسٹر کا کہنا ہے اگر اسں پر ایکشن لیا ھوتا تو آج یہ کام نا ہوتا ٹیلر ماسٹر کا ڈی پی او قصور سے انصاف کا مطالبہ

  • فواد چودھری نے سمیع ابراہیم کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کر دیا

    فواد چودھری نے سمیع ابراہیم کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کر دیا

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی جانب سے ٹی وی اینکر سمیع ابراہیم کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت آج ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹی وی اینکر سمیع ابراہیم کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا ،ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ آج فواد چودھری کے ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کریں گے .

    احتساب کا عمل رکوانے کے لئے عید کے بعد پاکستان میں کھیلا جا رہا ہے خوفناک کھیل

    فواد چودھری نے سمیع ابراہیم کے خلاف ہتک وزت کے دعویٰ میں کہا کہ سمیع ابراہیم نے میرے خلاف جھوٹی خبریں نشر کروائی۔ سوشل میڈیا اور ٹی وی چینل پر من گھڑت خبروں سے میری شہرت متاثر ہوئی۔ سمیع ابراہیم نے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔سمیع ابراہیم نے مجھے غیر ملکی ایجنسی کا ایجنٹ بھی قرار دیا۔

    سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ

    سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت

    تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات

    فواد چودھری نے دعویٰ میں مزید کہا کہ میری سیاسی زندگی اور نجی زندگی الزامات کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی ،عدالت قانون کے مطابق سمیع ابراہیم کو سخت سے سخت سزا دینے کا حکم دے .

    فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی

    فواد چودھری کے تھپڑ پر وزیراعظم کا سمیع ابراہیم کو فون، کیا بات ہوئی جان کر فواد چودھری پریشان ہو جائے

    واضح رہے کہ سمیع ابراہیم نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ججزکے ساتھ یکجہتی کی جو تحریک چلے گی یہ 77 کی طرح 35 نشستون کی دھاندلی پر تحریک شروع ہوئی تھی اور نظام مصطفیٰ کے نام پر جا کر حکومت کا خاتمہ کیا تھا ،بھٹو کو پھانسی ہوئی، یہ ججز کی یکجہتی کے نام سے تحریک شروع ہو گی لیکن اس کو ختم کیا جائے گا عمران خان کو ہٹانے پر. اللہ جانتا ہے کہ وہ کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں لیکن اسوقت وہ سارے مہرے میڈیا پر خاص طور پر جیو، دنیا ،ڈان ایکسپریس یہ بھرپور مہم چلائں گے حکومت کے خلاف، جن جججز کے خلاف ریفرنس پیش ہوا جو قانونی ہے اس کا ساتھ دیں گے. عین اسوقت تھریک انصاف کے اندر جو ایسے لوگ ہیں وہ بھی سامنے آئیں گے ،ان میں سے جو لیڈ کریں گے وہ فواد چودھری صاحب ہیں، اسوقت انکا رابطہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے،جسوقت یہ حکومت بننا چاہ رہی تھی تو وہ پنجاب کے وزیراعلیٰ بننا چاہ رہے تھے اس کے لئے انہوں نے لابنگ بھی کی تھی اور مختلف صحافیوں کو لابنگ کرنے کا کہا تھا .

    سمیع ابراہیم کے اس ویڈیو پیغام کے بعد فیصل آباد میں ایک واقعہ پیش آیا تھا جب سمیع ابراہیم کو فواد چوھدری نے تھپڑ مار دیا تھا ، سمیع ابراہیم نے فواد چودھری کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دی ہوئی ہے.

  • قصور مسلسل بارشیں فصلیں زیر آپ

    قصور مسلسل بارشیں فصلیں زیر آپ

    قصور میں مسلسل بارشیں فصلیں زیر آب

    تفصیلات کے مطابق قصور میں 5 روز سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسہ جاری تاہم کل رات سے کل شام تک ہونے والی بارش نے ریکارڈ توڑ دئیے گاؤں دیہات جوہڑوں کا منظر پیش کرنے لگے لوگوں کے گھروں میں بارش کا گندہ پانی داخل ندی نالوں میں طغیانی دھان کی فصل کے علاوہ دیگروں فصلوں کے خراب ہونے کا خدشہ ادھر انٹرنیشنل بارڈ گنڈہ سنگھ قصور پر واقع دریائے ستلج میں پانی کا اضافہ ریسکیو ادارے سیلاب سے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار

  • سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی کا بس ٹرمینلز کا دورہ

    سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی کا بس ٹرمینلز کا دورہ

    رحیم یار خان :
    سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی نے ہدایت کی ہے کہ تمام منظور شدہ بس اسٹینڈز میں متعلقہ حکام صاف ستھرے ماحول اور ضروری سہولیات کو یقینی بنائیں، تاکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کو انتظار گام پر خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔یہ ہدایات انہوں نے ڈائیو ٹرمینل، جنرل بس اسٹینڈ صادق آباد، فیصل موورز سمیت دیگر کا دورہ کیا۔انہوں نے بس سٹینڈز کے مختلف شعبوں، شیڈز میں صفائی ستھرائی کی صورتحال، مسافر خانوں، ٹائلٹس کی حالت اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت ی کہ سرکاری و نجی بس اسٹینڈز پر کسی جگہ گندگی /کوڑا کرکٹ نظر نہیں آنا چاہیے اور مسافروں کی ضروری سہولیات کا خاص خیال رکھا جائے۔انہوں نے ٹائلٹس کی صفائی پر توجہ دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ بس اسٹینڈز پر دستیاب جگہوں پر زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں تاکہ سروسبز و شاداب ماحول نظر آئے۔انہوں نے سیکورٹی کے حوالہ سے حکومتی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی جبکہ ڈائیو ٹرمینل انتظامیہ کو کہا کہ وہ ورکشاپ کو ٹرمینل سے علیحدہ منتقل کریں۔