Baaghi TV

Blog

  • ڈی ایف آئی ڈی کی تردید، منی لانڈرنگ کی خبر دینے والا برطانی صحافی بھی میدان میں‌ آ گیا

    ڈی ایف آئی ڈی کی تردید، منی لانڈرنگ کی خبر دینے والا برطانی صحافی بھی میدان میں‌ آ گیا

    برطانوی اخبار میں شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کے خلاف خبر دینے والے صحافی ڈیوڈروز نے کہا ہے کہ میری خبرکی ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (ڈی ایف آئی ڈی) کی تردید کی کوئی اہمیت نہیں ہے، میری رپورٹ میں موجودڈی ایف آئی ڈی کی وضاحت ہی دہرائی گئی ہے.


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ روز نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ زلزلےسےمتعلق فنڈزکاکوئی ثبوت نہیں ہے، حقیقت چھپانے کی ناکام کوشش پیسوں کا ضیاع ہے، دعویٰ کیاجارہاہےکہ میراشہبازشریف سےمتعلق آرٹیکل پلانٹڈ ہے، میری عمران خان کےساتھ تصویرسوشل میڈیاپرشیئرکی جارہی ہے،

    ڈیوڈ روز نے کہاکہ میری عمران خان کے ساتھ تصویرگزشتہ سال الیکشن سے قبل کی ہے، واضح‌ رہے کہ ڈیپارٹمنٹ فارانٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (ڈی ایف آئی ڈی) کی جانب سے جاری تردیدی بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی اخبار نے اپنی خبر کے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کئے۔

  • برطانوی اخبار کی خبر سے شہباز شریف کا اصل چہرہ واضح‌ ہو گیا، صمصام بخاری

    برطانوی اخبار کی خبر سے شہباز شریف کا اصل چہرہ واضح‌ ہو گیا، صمصام بخاری

    وزیراطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ برطانوی اخبار نے سابق وزیر اعلیٰ‌ شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ سکینڈل کی خبر شائع کر کے ان کا اصل چہرہ واضح‌ کر دیا ہے، خود کو خادم اعلیٰ کہلوانے والے کا اصل چہرہ ساری دنیا کے سامنے واضح‌ ہو گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صمصام علی بخاری نے کہاکہ سچ کہتے ہیں کہ چھوٹے میاں‌ تو چھوڑے میاں بڑے میاں‌ سبحان اللہ، افسوس ہے کہ شہباز شریف نے زلزلہ زدگان کیلئے آنےو الی امدادی رقوم کو بھی نہیں چھوڑا، شہبازشریف کی کرپشن نے سب سے بڑے صوبے کو دیوالیہ کردیا ہے،

    صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا لٹیروں کے بارے میں موقف درست ثابت ہواہے اور یہ بات بھی واضح‌ ہو گئ ہے کہ شہباز شریف منی لانڈرنگ کے اصل ماسٹر مائنڈ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے.

  • بھارت میں اقلیتوں پر حملوں کیخلاف لندن میں انسانی حقوق کی تنظیمیں‌ سڑکوں پر نکل آئیں، زبردست احتجاج

    بھارت میں اقلیتوں پر حملوں کیخلاف لندن میں انسانی حقوق کی تنظیمیں‌ سڑکوں پر نکل آئیں، زبردست احتجاج

    لندن میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارت میں اقلیتوں‌ کے خلاف مظالم اور ان کے حقوق غصب کئے جانے کے خلاف زبردست احتجاج کیا ہے. احتجاج میں سکھوں‌کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے جاتے رہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلمانوں، دلتوں اور مختلف اقلیتوں‌ پر ہونے والے مظالم، ہجومی تشدد کے واقعات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں‌ کے خلاف لندن میں‌ انسانی حقوق کی تنظیموں‌ کے اراکین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے. مظاہرے میں بڑی تعداد میں انسانی حقوق کارکنان نے شرکت کی اور بھارت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی.

    احتجاجی مظاہرہ میں شریک افراد نے ہاتھوں‌ میں‌ پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت میں اقلیتوں پر حملوں او رہجومی تشدد کے خلاف تحریریں‌ درج تھیں. مظاہرہ میں گاڑیوں پر بھی بڑے بینرز اور فلیکس لگائے گئے تھے. انسانی حقوق کارکنان نے انڈیا کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت قرار دیتا ہے لیکن وہ اپنے ملک میں بدترین انسانی حقوق کی پامالیوں‌ میں مصروف ہے. احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء کی جانب سے پاکستان اور عمران خان کے حق میں بھی نعرے لگائے گئے.

  • پنجاب میں ن لیگ کے کتنے اراکین اسمبلی حکومت کے ساتھ ہیں؟ ترجمان وزیر اعلیٰ نے بڑا دعویٰ کر دیا

    پنجاب میں ن لیگ کے کتنے اراکین اسمبلی حکومت کے ساتھ ہیں؟ ترجمان وزیر اعلیٰ نے بڑا دعویٰ کر دیا

    ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ ہڑتال سے مسئلے ختم نہیں ہوں گے،تاجر برادری سےبیٹھ کر بات کریں گے، کچھ لوگوں نے دکانیں بند کیں مگرزیادہ تردکانیں کھلی رہیں، اگرکوئی قانون ہاتھ میں لےگا توقانون حرکت میں آئے گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وزیر اعلیٰ‌پنجاب نے کہاکہ پہلے یہاں کا مال کھایا جاتا تھا اب امداد کھانے کے اسکینڈل سامنے آ رہے ہیں، جیل والے چیک کر کےنہ بھیجیں تو جیل کا سامان چوری کر لیں گے، پنجاب میں اپوزیشن کے 40سے45 ایم پی ایزہمارے ساتھ ہیں، یوکے اسکینڈل کی انگلینڈ اور پاکستان کے اندر تحقیقات کرائیں گے،

    شہباز گل نے کہاکہ چیمبر آف کامرس کےممبران اورتاجروں سےمیٹنگ کی اورمسائل سنے ہیں، چالیس سال میں نظام کی تباہی کر دی، عمران خان مگرمچھوں‌کو نہیں‌ چھوڑے گا، ماضی میں حکومت اور اپوزیشن کی نورا کشتی ہوتی تھی، ماضی میں حکومت اور اپوزیشن کی نورا کشتی ہوتی تھی،

  • چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد، ایم کیو ایم کس کی حمایت کرے گی؟ واضح‌ اعلان کر دیا

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد، ایم کیو ایم کس کی حمایت کرے گی؟ واضح‌ اعلان کر دیا

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی سے متعلق ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران رابطہ کمیٹی ایم کیوایم نے پاکستان کے موجودہ چیئرمین پرمکمل اعتماد کااظہار کیا ہے. ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف کسی بھی تحریک کاحصہ نہیں بنیں گے، ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ہر فورم پر مخالفت کی جائے گی،

    حاصل بزنجو، چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن کے متقفہ امیدوار،سینیٹر کب بنے؟

    چیئرمین سینیٹ کے امیدوار پر اپوزیشن کا ہو گیا اتفاق،کون ہو گا نیا چیئرمین سینیٹ؟

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی بھاری اکثریت سے منتخب یافتہ چیئرمین ہیں، واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں‌ نے متفقہ طور پر چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کیلئے تحریک عدم اعتماد پیش کر رکھی ہے اور میر حاصل بزنجو کو متفقہ طور پر اپنا امیدوار مقرر کیا ہے. ادھر حکومتی عہدیداران سینیٹرز سے رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتیں بھی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے اپنا پورا زور لگا رہی ہیں.

  • چیئرمین کشمیر کمیٹی کی وزیر اعلیٰ‌ پنجاب سے ملاقات، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں‌ کی مذمت

    چیئرمین کشمیر کمیٹی کی وزیر اعلیٰ‌ پنجاب سے ملاقات، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں‌ کی مذمت

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام کی ملاقات ہوئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین کشمیر کمیٹی کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم کی شدید مذمت کی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران سردار عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی مظالم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے دلوں میں جذبہ حریت دبا نہیں سکتے. بھارتی مظالم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے دلوں میں جذبہ حریت دبا نہیں سکتے، بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کردی ہے، مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام اپنے لہو سے آزادی کی شمع روشن کررہے ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،

    چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہاکہ آزادی کشمیری عوام کا حق ہے جو انہیں ہر صورت ملنا چا ہیے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرعالمی برادری کو بیدار ہونا پڑے گا،

  • ریکوڈک کیس میں جرمانہ کیوں‌ ہوا؟ عمران خان نے ذمہ داران کے تعین کیلئے انتہائی اہم قدم اٹھا لیا

    ریکوڈک کیس میں جرمانہ کیوں‌ ہوا؟ عمران خان نے ذمہ داران کے تعین کیلئے انتہائی اہم قدم اٹھا لیا

    وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ریکوڈک کیس کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے کمیشن بنانے کی ہدایت کی ہے. یہ کمیشن اس امر کی تحقیقات کرے گا کہ عالمی ادارے کی طرف سے جرمانہ کئے جانے کی یہ صورتحال کیسے پیدا ہوئی، اسی طرح یہ کمیشن ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا بھی تعین کرے گا.

    پاکستان کو 5.84 ارب ڈالرز کاجرمانہ،عالمی ادارے کا اعلامیہ،باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق ہوگئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق حکومت پاکستان نے ریکوڈک منصوبے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا ہے پاکستان خلاف عالمی ادارہ برائے سیٹلمنٹ سرمایا کاری تنازعات کے فیصلے ‏کو چیلنج کرے گا. ‏پاکستان کو ریکوڈک ہرجانہ کیس میں کمپنی کو 5.976 ارب ڈالرز کا جرمانہ ہوا ہے، اس حوالے سے اٹارنی جنرل آفس سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں‌ کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت نے کئی سو صفحات پر مشتمل فیصلہ جمعہ کے روز سنایا، اٹارنی جنرل آفس اور صوبائی حکومت بلوچستان فیصلے کے قانونی اورمالی اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں حکومت پاکستان مشاورت سے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

    افتخار چوہدری پاکستان کو لے ڈوبے،پاکستان کو 4.7 ارب ڈالرز کا جرمانہ کروا دیا

    بریکنگ:اگلے تین گھنٹوں میں پاکستان کو 4 ارب ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے.

    عالمی بینک کے ثالثی ٹریبونل کا فیصلہ حکومت پاکستان کو بھجوایا گیا ہے۔ ‏ڈاکٹر ثمر مبارک مند ٹریبونل میں حکومت پاکستان کے ماہر کے طور پر پیش ہوئے تھے۔ ‏ڈاکٹر ثمرمبارک نے گواہی دی کہ ریکوڈک سے مجموعی طور پر 131 ارب ڈالر ملیں گے۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ ‏ڈاکٹرثمرمبارک نے گواہی دی کہ ریکوڈک سے اڑھائی ارب ڈالر سالانہ سونا برآمد ہو گا۔ ‏پاکستان عالمی بینک کے ٹربیونل کے ہرجانے کے فیصلے کو چیلنج کرے گا۔

    ریکوڈک منصوبے پر عالمی ادارے کے فیصلے کو چیلنج کریں گے پاکستان کا ردعمل

    اٹارنی جنرل آفس کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان بین الاقوامی قوانین کے تحت تمام قانونی آپشنز استعمال کرنے کاحق رکھتی ہے تاہم حکومت پاکستان ٹی ٹی سی کمپنی کی جانب سے معاملے کے مذاکرات کے ذریعے حل کے بیان خوش آئند قراردیتی ہے اور تمام بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتا ہے۔

    وزارت قانون کے ذرائع کے مطابق پاکستان فیصلے کیخلاف ثالثی ٹریبونل کے سامنے ہی نظرثانی درخواست دائر کرے گا، پاکستان کی نظرثانی درخواست پر فیصلے میں 2 سے 3 سال لگیں گے۔ یاد رہے کہ ٹیتھیان کمپنی نے پاکستان سے 16 ارب ڈالر ہرجانے کا دعو یٰ کیا تھا۔ ‏ٹیتھیان کمپنی کو سونے، تانبے کے ذخائر کی تلاش کا لائسنس جاری کیا گیا تھا، ‏سپریم کورٹ نے 2011ء میں ٹیتھیان کمپنی کا لائسنس منسوخ کیا تھا، ‏ٹیتھیان کمپنی نےعدالتی فیصلے کے خلاف عالمی بینک کے ثالثی ٹریبونل سے رجوع کیا تھا۔

  • نیوزی لینڈ کے 3 آوٹ135 رنز

    نیوزی لینڈ کے 3 آوٹ135 رنز

    نیوزی لینڈ کی 32 ویں اوور میں 135مکمل ہوگئی جبکہ اس کی 3 وکٹ گر چکی ہیں اوپنر گپٹل آج اپنے بیٹ کا جادو دکھانے میں ناکام رہے

    مارٹن گپٹل اور ہنری نکولس نے انگلینڈ کے خلاف اننگز کا آغاز کیا لیکن گپٹل ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 19 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

    گپٹل کے آؤٹ ہونے کے بعد نکولس اور راس ٹیلر محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھا رہے ہیں۔

    ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم اور میزبان انگلینڈ چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گی۔ انگلش ٹیم 1992 کے بعد اب جاکے فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم مسلسل دوسری بار فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ 2015 کے ورلڈ کپ فائنل میں کیویز کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ دونوں ٹیمیں پہلی بار میگا ایونٹ میں تاریخی گراؤنڈ لارڈز میں آمنے سامنے ہوں گی ۔دونوں ٹیمیں ابھی تک کوئی ورلڈ کپ نہیں جیت پائیں۔

    دوہزار گیارہ اور 2015 کے ورلڈ کپ میں میزبان ٹیموں نے کامیابی حاصل کی۔ 2011 میں بھارت اور 2015 میں آسٹریلیا ورلڈ چیمپیئن بنا۔ ایک بار پھر ایسا موقع آیا ہے کہ میزبان انگلینڈ کی ٹیم اپنی سرزمین پر فائنل کھیل رہی ہے۔

    ورلڈ کپ کی تاریخ پر نظردہرائی جائے تو آسٹریلیا کی ٹیم پانچ بار عالمی چیمپئن رہ چکی ۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت نے 2،2 مرتبہ ورلڈ کپ جیتا۔ پاکستان اور سری لنکا نے ایک ، ایک مرتبہ ورلڈ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

  • اندرون شہر نشیبی علاقوں کے نالوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کروانے پر ہم انتظامیہ کے مشکور ہیں, ظہیر اعوان

    اندرون شہر نشیبی علاقوں کے نالوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کروانے پر ہم انتظامیہ کے مشکور ہیں, ظہیر اعوان

    راولپنڈی :مون سون کی بارشیوں کا سلسلہ جاری ہے ظہیراحمداعوان چئیرمین سٹیزن ایکشن کیمٹی و راہنما تحریک انصاف نے نالوں کی صفائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہماری درخواست پر شہر بھر کے نشیبی علاقوں میں سیلاب سے بچاو کیلے ڈپٹی کمیشنر اور میونسپل کارپوریشن نے ہنگامی بنیادوں پر نالوں کی صفائی کا کام شروع کروا دیا ہیں۔محلہ حکمداد شارجہ گراونڈ ڈھوک کھبہ کے نالوں کی صفائی پر ہم شکریہ ادا کرتے ہیں اور شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنا کوڑا کرکٹ ملبہ نالوں میں مت پھنکیں اور نالوں کی صفائی کا خصوصی خیال رکھے ہر سال نالوں کی صفائی پر کروڑوں روپے عوام کے ٹیکسوں سے حکومت خرچ کرتی ہیں جس میں کرپشن بھی ہوتی ہے اور اس کےعلاوہ جب بھی تیز بارشیں ہوتی ہیں قیمتی جانیں اور مالی نقصان ہوتا ہیں اگر شہری اپنی زمہ داری پوری کریں اور نالوں نالیوں میں کوڑا نہ پھنکیں تو قومی خزانے کے کروڑوں روپوں کو بچایا جا سکتا ہے۔اس موقع پر حاجی نصیر بھٹی چئیرمین کونسلر اتحاد ناصر اعوان صدر انجمن تاجران۔شیخ ساجد سماجی راہنما،حاجی رمضان،فاروق خان،سعیداحمد،عاشررشید،بھی موجود تھے۔

  • ن لیگ کا برطانوی اخبار کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

    ن لیگ کا برطانوی اخبار کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

    ن لیگ نے برطانوی اخبار کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا

    تفصیلات کے مطابق نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی اخبار کی خبر کے صحافی ڈیوڈ روز کو ’جھوٹا‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اخبار غلط خبروں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اخبار نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا حوالہ دیا تاہم سوال یہاں پر یہ ہے کہ کیا وہ سرکاری ملازم ہیں؟

    مریم اورنگزیب نے اخبار کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس نے پاکستان کا نام خراب کیا جس کی وجہ سے نقصان ہورہا ہے۔

    انہوں نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کرائے کے ترجمان جھوٹی خبروں کو پھیلا رہے ہیں۔

    شہبازشریف کا نیا سکینڈل، زلزلہ متاثرین کی امداد کھاتے رہے ،برطانوی اخبار

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان 45 منٹ تک جھوٹ بولتی رہیں جبکہ ’سلیکٹڈ‘ وزیر اعظم کے ساتھ ہر روز کرائے کے ترجمان ملتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے حسد میں وزیراعظم عمران خان ملک دشمنی کررہے ہیں۔ن لیگی ترجمان نے کہا کہ پرانے الزامات پر شہباز شریف جیلوں میں رہ کر آئے ہیں، 600 ارب روپے کی منی لانڈرنگ آج تک ثابت نہیں ہوئی

    واضح رہے کہ ڈیلی میل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطانیہ کی غیر ملکی امداد میں پوسٹر بوائے کے طور پر استعمال ہونے والے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کے لیے دی جانے والی امداد میں سے چوری کی۔