Baaghi TV

Blog

  • لودھراں کے نواحی علاقے میں سرچ آپریشن

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ جلہ آرائیں پولیس اور حساس اداروں کا چک نمبر 376 ڈبلیو بی میں سرچ آپریشن،سرچ آپریشن کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے پر 3 افراد گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے رائفل 222 بور،12 بور بندوق، ریوالور اور گولیاں برآمد،پولیس نے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے- درجنوں افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی اور گاڑیوں کے کاغذات بھی چیک کیے گئے

  • ساہیوال:ہڑتال کے دوران کیا ہوتا رہا؟

    ساہیوال:ہڑتال کے دوران کیا ہوتا رہا؟

    ساہیوال :حکومتی نئی ٹیکس پالیسی کے خلاف تاجر تنظیموں کی اپیل پر شٹر ڈاؤن ہڑتال،دوکانیں اور کاروباری مراکز بند،بازار سنسان،کاروبار زندگی مفلوج،

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح ضلع ساہیوال میں بھی حکومت کی طرف سے عائد کردہ نئی ٹیکس پالیسی کے خلاف تاجر تنظیموں کی اپیل پر ہفتے کے روز شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی،ضلع کے اکثر مقامات پر تمام کاروباری مراکز اور بازار مکمل طور پر بند رہے اور کہیں کہیں ہڑتال کا اثر جزوی طور پر دیکھنے میں آیا،حکومت کی طرف سے اگرچہ اس ہڑتال کو ناکام قرار دیا جاتا رہالیکن آزاد اور غیرجانبدارانہ ذرائع کے مطابق شٹر ڈاؤن کا تناسب 95% کے قریب رہا،ساہیوال شہر کا سب سے بڑا صدر بازار شہر خموشاں کا منظر پیش کرتا رہا،اسی طرح دیگر بازاروں میں بھی تقریباً تمام دوکانیں بند رہیں،البتہ موبائل مارکیٹ جزوی طور پر کھلی نظر آئی،اس ہڑتال کی اپیل تو مبینہ طور پر تاجر تنظیموں کی طرف سے کی گئی تھی لیکن مبصرین کے بقول اس ہڑتال کے اصل محرکات میں اپوزیشن پارٹیوں کے وہ تاجر شامل تھے جو مختلف حکومتی ادوار میں تاجر تنظیموں کے عہدے دار رہے اور حکومتی سرپرستی کا فائدہ اٹھا کر اپنے کاروبار کو فروغ دیتے رہے،تاہم اس ہڑتال کے دوران کہیں پر بھی کوئی زور زبردستی نہیں کی گئی اور دوکانداروں نے اپنی مرضی سے دوکانیں بند رکھیں،بازاروں میں خریداری کے لیے آنے والے بھی اکا دکا ہی نظر آئے،جمعہ کی شام سے ہی حکومتی پارٹی کی ذیلی تاجر تنظیموں کی طرف سے ضلعی انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال کی منسوخی کی خبریں آنا شروع ہوگئی تھیں لیکن ہفتے کے دن کاروباری اوقات شروع ہوتے ہی تمام صورتحال واضح ہونا شروع ہوگئی،یاد رہے کہ یہ ہڑتال اس سال بجٹ میں منظور ہونے والی نئی ٹیکس پالیسی کے خلاف تاجر تنظیموں کی اپیل پر کی گئی تھی،لیکن اس کے اصل مقاصد ،ان کا درست یا غلط ہونا اور حاصل یا لاحاصل کے بارے میں کوئی حتمی رائے قائم کرنا قبل از وقت ہوگا البتہ ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبی عوام سوشل میڈیا پر اپنے تئیں ان سوالوں کے جواب ڈھونڈنے اور دینے میں مگن ضرور ہے،

  • شہیدسراج رئیسانی پاکستان کا بہادر بیٹا تھا ،آصف غفور

    شہیدسراج رئیسانی پاکستان کا بہادر بیٹا تھا ،آصف غفور

    راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے نواب سراج رئیسانی شہید کی پہلی برسی کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان کا بہادر بیٹا قرار دیا .میجر جنرل آصف غفور نے فرزند پاکستان نواب سراج رئیسانی شہید کی بخشش اور جنت الفردوس میں اعلیٰ‌مقام کی دعا کی

    https://twitter.com/peaceforchange/status/1150052170651394048

    یاد رہے کہ نواب سراج رئیسانی شہید 13 جولائی 2018 کو الیکشن مہم کے دوران ضلع مستونگ میں‌ایک کارنر میٹنگ کرتے ہوئے خود کش حملےمیں شہید ہوگئے تھے

  • شاہ سلمان کی جانب سے پوری دنیا سے 1300 عازمین حج کی میزبانی

    شاہ سلمان کی جانب سے پوری دنیا سے 1300 عازمین حج کی میزبانی

    ریاض:ہر سال کی طرح اس سال بھی شاہ سلمان کی طرف سے خادم الحرمین الشریفین خصوصی حج پروگرام کے تحت 1440ھ کے حج کے موقع پر پوری دنیا سے 1300 شخصیات کے حج کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ شاہ سلمان کی ہدایت پر سرکاری سطح‌ پر حج کے انتظامات کی ذمہ داری سعودی وزارت مذہبی امور و دعوت ارشاد کو سونپی گئی ہے۔

    وزیر مذہبی امور عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان پوری دنیا میں عالم اسلام کے مفادات کے خیر خواہ ہیں۔ اسی جذبہ خیر سگالی کے تحت شاہ سلمان کی ہدایت پر 72 ملکوں‌ کے 1300 عازمین حج فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

    اس سے قبل شاہ سلمان نے فلسطینی شہداء کے ایک ہزار اقارب کے سرکاری سطح‌ پر حج کے انتظامات کے احکامات دیئے تھے۔سعودی عرب میں سرکاری سطح پر عالمی شخصیات کے خصوصی حج پروگرام کا آغاز 1417ھ میں ہوا۔

  • بھارت اور نیپال میں مون سون سے تباہی، 40 افراد ہلاک،سینکڑوں زخمی و بےگھر

    بھارت اور نیپال میں مون سون سے تباہی، 40 افراد ہلاک،سینکڑوں زخمی و بےگھر

    نئی دہی :بھارت اور نیپال میں مون سون سے ہلاکتیں ،ہر طرف تباہی پھیل گئی .اطلاعات کے مطابق بھارت اور نیپال میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے درمیان مون سون کی طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے تقریباً 40 افراد ہلاک ہوگئے۔

    یاد رہے کہ جنوبی ایشیا میں ہر سال جون سے ستمبر تک مون سون کی بارشوں کے باعث وسیع پیمانے پر تباہی اور اموات ہوتی ہیں۔مون سون کی بارشوں سے تباہی کے ساتھ ساتھ ہزاروں خاندان بے گھر بھی ہوجاتے ہیں.

    ذرائع کے مطابق نیپال کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر تقریباً 27 افراد ہلاک ہوئے۔نیپالی پولیس کے ترجمان بیشوارج نے بتایا کہ زخمیوں کے اعداد و شمار میں 11 کا مزید اضافہ ہوا، جبکہ 15 افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ کھٹمنڈو میں دیوار منہدم ہونے سے 3 افراد ہلاک ہوئے۔بھارت میں بھی مون سون سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے.

    وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ پہلی ترجیح لوگوں کی جان بچانے پر مرکوز ہے، تاہم تمام دستیاب وسائل متاثرہ علاقوں میں لگادیا گیا۔اور امدادی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے.

  • امریکہ کا دوار وزیراعظم عمران خان کے لیے بڑا چیلنج،

    امریکہ کا دوار وزیراعظم عمران خان کے لیے بڑا چیلنج،

    وزیراعظم عمران خان کو اس بات کو بھی مد نظر رکھیں کہ اس وقت امریکہ مشرق وسطی کے معاملات میں انتہا کو پہنچ چکا ہے ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکیوں کو وزیراعظم عمران خان کے مزاج اور ان کے عزائم کا بھر پور ادراک ہو چکا ہے اس لئے صدر ٹرمپ کوئی بھی ”ہلکی بات “کہنے سے پہلے دس مرتبہ سوچیں گے بصورت دیگر دوسری جانب سے انتہائی سخت اور خلاف توقع جواب آسکتا ہے ۔
    وہ پاکستان ادارے جنہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو دور ہ امریکہ سے قبل وہاں کی صورتحال کے حوالے سے بریف کرنا ہے وہ اس بات کو بھی مد نظر رکھیں کہ اس وقت امریکہ مشرق وسطی کے معاملات میں انتہا کو پہنچ چکا ہے ،ایک طرف وہ ایران کو دھمکیاں لگا کر عربوں کو بے وقف بنا رہا ہے تو دوسری جانب اس نے اسرائیل کی دجالی عالمی بالادستی سے پہلے اس کی علاقائی بالادستی کا پورا بندوبست کر دیا ہے ۔

  • پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر، پاؤنڈ، یورو کی قیمت میں مزید اضافہ

    پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر، پاؤنڈ، یورو کی قیمت میں مزید اضافہ

    لاہور:پاکستان کی معیشت پر امریکی ڈالر کی یلغار جاری ہے ،ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر گرواٹ شکار رہی، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر157 روپے سے بڑھ کر 159 روپے کی بلند سطح پر جا پہنچی۔

    ذرائع کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 1.27 روپے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 157.38 روپے سے بڑھ کر 158.75 روپے اور قیمت فروخت 157.78 روپے سے بڑھ کر 159.05 روپے ہو گئی اسے قرضوں میں مزید اضافہ ہوگا

    جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 2 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ڈالر کی قیمت خرید 156.50 روپے سے بڑھ کر 159 روپے اور قیمت فروخت 157.50 روپے سے بڑھ کر 159.50 روپے پر جا پہنچی۔

    پاکستانی روپے کے مقابلے میں‌ایک بار پھر یورو کی قدر ایک ہفتے میں 2.50 روپے بڑھ گئی، یورو کی قیمت خرید 175 روپے سے بڑھ کر 178.50 روپے اور قیمت فروخت 178 روپے سے بڑھ کر 180.50 روپے ہو گئی، 3.50روپے کے اضافے سے پاؤنڈز کی قیمت خرید 195 روپے سے بڑھ کر 199.50 روپے اور قیمت فروخت 198 روپے سے بڑھ کر 201.50 روپے ہو گئی۔

    ادھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے دوران مجموعی طور مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی، انڈیکس 34 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھا اور 33 ہزار 600 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔ مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 105 ارب روپے ڈوب گئے جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 69 کھرب روپے سے گھٹ کر 68 کھرب روپے کی سطح پر آگیا۔

  • افغانستان میں امریکی فوج اپنا اسلحہ ضائع کرنے لگی

    افغانستان میں امریکی فوج اپنا اسلحہ ضائع کرنے لگی

    اب امریکی فوج واپس جانا شروع ہو گئی ہے اور اس سے پہلے امریکی فوج اپنا اسلحہ ضائع کر رہی ہے کیونکہ وہ بہت زیادہ سامان واپس امریکہ لے کر نہیں جا سکتی۔

    با غی ٹی وی کی رپو رٹ کے مطا بق کہنا ہے کہ فوجی انخلا کی ایک وجہ ابوظہبی میں طالبان اور امریکا کے درمیان براہ راست مذاکرات بھی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے فوج کا انخلا چاہتے ہیں اور اب یہ انخلاء جاری ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سےبڑی تعداد میں فوجی نکالنے پر غور کر رہے ہیں۔ افغانستان سے پہلا فوجی دستہ آئند ماہ واپس آ سکتا ہے۔
    ان کا غیر فوجی مشن افغان فورسز کی تربیت اور مشاورت ہے۔امریکہ افغان فورسز کو اپنی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں پہلے ہی منتقل کر چکا ہے۔اس سے قبل صدر ٹرمپ نے یہ حیران کن بیان دیا تھا کہ امریکہ شام سے اپنے فوجی دستے نکال رہا ہے۔

  • جنوبی صوبہ پنجاب محاذ کے سربراہ طاہر بشیر چیمہ نیب کے ریڈار پر ، بیرون ملک بھی پولیس کو مطلوب

    جنوبی صوبہ پنجاب محاذ کے سربراہ طاہر بشیر چیمہ نیب کے ریڈار پر ، بیرون ملک بھی پولیس کو مطلوب

    بہاولپور:جنوبی صوبہ پنجاب محاذ کے سربراہ اور پارٹیاں بدلنے میں مہارت رکھنے والے طاہر بشیر چیمہ کے بارے میں ہوش ربا انکشافات،پاکستان سے باہر بھی کئی جرائم میں ملوث پائےگے.باغٍی ٹی وی ذرائع کو معتبر ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ طاہر بشیر چیمہ دبئی پولیس کو مطلوب ہیں

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق طاہر بشیر چیمہ کے خلاف عرب امارات میں مختلف جگہ فراڈ کرنے اور غلط بیانی کرنے پر پولیس کو شکایات درج کرائی گئی ہیں. ایسے ہی قاسیس کے پولیس اسٹیشن میں بھی طاہر بشیر چیمہ کے خلاف شکایت درج کرائی گئ ہے.دوبئی سے ذرائع کے مطابق طاہر بشیر چیمہ دوبئی پولیس کوچند شہریوں کی شکایات کے سلسلے میں مطلوب ہے.

    جنوبی صوبہ پنجاب محاز کے سربراہ اور پارٹیاب بدلنے میں مہارت رکھنے والے جناب چوہدری طاہر بشر چیمہ 2006 میں مسلم لیگ ق اور 2013 میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پہ ایم این اے منتخب ہوئے – طایر بشیر چیمہ نے روایت برقرار رکھتے ہوئے مسلم لیگ ن سے بے وفائی کرتے ہوئے پہلے جنوبی صؤبہ محاز اور پھر اس سے تحریک انصاف میب چھلانگ لگا دی ہے.

    چیمہ کی شمولیت سے تحریک انصاف کی ضلعی تنظیم بلکل بھی خؤش نہیں ہے تحریک انصاف میں گھسنے والےطاہر بشیر چیمہ اگر یہاں سے ٹکٹ حآصل کر لیئے ہیں تو تحریک انصاف کا مقامی دھڑا ناراض ہو سکتا ہے جس سے تحریک انصاف کو نقصان ہو سکتا ہے


    دوسری طرف باغی ٹی وی کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ طاہر بشیر چیمہ کو پاکستان تحریک انصاف میں قبول کیے جانے پر کارکنان میں سخت ناراضگی پائی جاتی ہےاورپی ٹی آئی کی ضلعی قیادت کی ناراضگی سے پارٹی کو کافی نقصان پہنچ سکتاہے.ذرائع کے مطابق طاہر بشیر چیمہ کے عثمان بزدار سے تلعقات پر بھی اثر پڑے گا اور ہو سکتا ہے کل کو یہ مطالبہ زور پکڑ جائے کہ پارٹی کو نقصان عثمان بزدار کے غلط فیصلوں سے ہوا ہے.یا د رہےکہ طاہر بشیر چیمہ کے پیپلز پارٹی سے بھی خفیہ روابط رہ چکے ہیں

  • ججز کی ویڈیو‌بنا کربلیک میل کرنے والا زرداری اور نواز شریف کا جانی ،منشیات فروش گینگ کا بے تاج بادشاہ نکلا

    ججز کی ویڈیو‌بنا کربلیک میل کرنے والا زرداری اور نواز شریف کا جانی ،منشیات فروش گینگ کا بے تاج بادشاہ نکلا

    ملتان :ججز کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے میاں طارق کے منشیات گروہ سے تعلقات کا انکشاف.یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ججز کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا میاں طارق کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی خصوصی تعلقات تھے اس سے قبل بھی میاں طارق کا اسی ویڈیو کی مدد سے اپنے بھائی میاں ادریس اور ملک مشتاق عرف بلیک پرنس کو اس مقدمہ سے بچانے اور دیگر لوگوں کے کام کےلیے بھی پیسے بٹورنے کا انکشاف ہوا ہے.یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ میاں طارق کی چوک فوارہ کے قریب سیکنڈ ہینڈ ٹی وی کی دکان تھی

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق میاں طارق نواز شریف کو مقدمات سے بچانے کے لیے ویڈیو بنا کر پیش کیا کرتا تھا .یہی وجہ ہے کہ آج بھی میاں طارق کے ساتھ اسی حوالےسے خصوصی تعلقات ہیں.

    ذرائع نے انکشاف کا ہے کہ میاں طارق کے ملک مشتاق “احسن پرویز”عرف بلیک پرنس سے خصوصی تعلقات ہیں اوریہ شخص منشیات کی دنیا کا بے تاج بادشاہ اور سابق صدر آصف علی زرداری کا رائٹ ہینڈ ہے

    میاں طارق نے جج ارشد ملک سے ملاقات کی اور نجی محفل سجائی.نواز شریف کو فائدہ دینے کے لیے نجی محفل میں جج ارشد ملک ۔اور جج ثنا اللّٰہ کی رقص و سرور کی ویڈیو بنائی گئی.میاں طارق نے جج ارشد ملک کی ویڈیو میاں نواز شریف کو 2017 میں فروخت کی گئی

    20/11/2001 کی صبح شمس آباد کالونی میں ANF نے چھاپہ مار کر میاں طارق کے بھائی میاں ادریس اور ملک مشتاق عرف بلیک پرنس کو گرفتار کر کے گھر سے 5500 کلو چرس برآمد کی اور تھانہ ANF نے 09/01کے تحت مقدمہ درج کیا

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کی خاص ہدایت پر لطیف کھوسہ نے منشیات مافیا کا کیس اپنے ہاتھ میں لیا.بعد ازاں ANF کے مقدمہ کے ملزمان کو چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی عدالت نے 2008 میں ضمانت پر رہا کر دیا.ڈوگر کورٹ سے ضمانت کے بعد کیس دبا دیا گیا اور آج تک دوبارہ نہ لگ سکا.

    میاں طارق نے ایڈیشنل سیشن جج ارشد ملک کی عدالت میں ANF کیخلاف گھر میں گھسنے کا استغاثہ دائر کیا.اس کے بعدمیاں طارق نے جج ارشد ملک کی مدد سے 5500 کلو چرس جلوا دی اور مدعہ ہی ختم کروا دیا