Baaghi TV

Blog

  • میر سراج خان رئیسانی کی پہلی برسی پر بیان۔

    کوئٹہ صوبائی مشیر و چیئرمین کیو ڈی اے محترمہ بشری’رند نے شہید نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی وہ عظیم ہیرو ہیں جنہوں نے بلوچستان کی سرزمین پر پاکستان سے عشق کی داستان اپنے لہو سے لکھی نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی شہید نے پاکستان کی پرچم سے عشق انتہا حد تک نبھائی اور ثابت کردیا کہ بلوچ قوم بھی اپنے ملک سے بے پناہ محبت کرنا جانتے ہیں شہید سراج رئیسانی نے غیر ملکی ایما پر کام کرنے والے بلوچ علیحدہ پسند گروہ کی کھل کر مخالفت کی اور ڈٹ کر مقابلہ کیا، اور عین اسی وقت میں جب بلوچستان میں پاکستان کا نام لینے کی سزا کم سے کم موت تھی اس وقت فخر پاکستان نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی نے بلوچستان میں کئیں سو فٹ طویل پرچم کوئٹہ میں لہرایا نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی شہید ہر وقت پاکستان اور بلوچستان کی عوام کی خاطر سر پر کفن باندھے چلتے تھے پاکستان کی خاطر ہی شہید سراج رئیسانی نے اپنے ایک جوان بیٹے کے جنازے کو کندھا دیکر بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا.

  • مقبوضہ جموں، خوفناک حادثہ میں 5 افراد دم توڑ گئے، 3 زخمی

    مقبوضہ جموں، خوفناک حادثہ میں 5 افراد دم توڑ گئے، 3 زخمی

    مقبوضہ جموں کے رام بن ضلع میں خوفناک حادثہ کے نتیجہ میں‌ 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک وین سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری، اس حادثہ میں دم توڑنے والے افراد میں ایک وین کا ڈرائیور بھی شامل ہے.

    کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والی آسیہ اندرابی کی رہائشگاہ کو سربمہر کر دیا گیا

    شبیر شاہ، مسرت عالم، آسیہ اندرابی عدالت کے حکم پر جیل منتقل

    حادثہ میں مرنے والوں کی شناخت محمد اقبال ،جاوید احمد ، تاردا دیوی،سانوی دیوی اور نیلو فر بانو کے بطور ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ اس نوعیت کے مقبوضہ کشمیر میں کئی حادثات ہوئے ہیں جن میں درجنوں افراد اپنی زندگیوں‌ سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں.

    بھارت سرکار نے کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے اہلخانہ کو ہراساں کرنا شروع کر دیا

    بلٹ پروف جیکٹ پہنے بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں نے کیسے مارا؟ مودی سرکار حیران

    بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

    کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

     

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کا بھاری مقدار میں بارودی مواد ضبط کرنے کا دعویٰ

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کا بھاری مقدار میں بارودی مواد ضبط کرنے کا دعویٰ

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے شوپیاں ضلع میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں بارودی مواد ضبط کرنے کا دعویٰ‌ کیا ہے.

    مقبوضہ کشمیر میں چار برسوں میں کتنے عسکریت پسند شہید ہوئے؟

    کشمیری جوانوں کا ماورائے عدالت قتل، عالمی دنیا بھارت کو روکے، پاکستان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں‌ 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے.

    کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والی آسیہ اندرابی کی رہائشگاہ کو سربمہر کر دیا گیا

    شبیر شاہ، مسرت عالم، آسیہ اندرابی عدالت کے حکم پر جیل منتقل

    بھارتی فورسز کا کہنا ہے کہ وہ اس امر پر تحقیقات کر رہی ہے کہ دونوں‌ کشمیریوں‌ کے پاس اس قدر بڑی مقدار میں بارودی مواد کہاں‌ سے آیا. مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مزید نوجوانوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مار رہی ہے. ادھر مقامی کشمیریوں‌ کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے کشمیری نوجوان بے گناہ ہیں‌ بھارتی فورسز اہلکار انہیں پھنسانے کی کوشش کر رہے ہیں.

  • چکوال کا ایک اور سپوت پاک سر زمین پر قربان

    چکوال کا ایک اور سپوت پاک سر زمین پر قربان

     

    شہید فیصل راجہ وانہ میں مٹی کا تودہ گرنے سے شہید ہوا۔ شہید ہونے والے راجہ فیصل کا تعلق چوآ سیدن شاہ کے گاؤں رتوچھہ سے تھا۔ شہیدکی نماز جنازہ ادا کر کے اس کے آبائی گاؤں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ڈی ایس پی چوآ سیدن شاہ، ایس ایچ او تھانہ چوآ سیدن شاہ، راجہ ارشد محمود، راجہ عطہر، ملک زبیر، سید مطلوب شاہ، راجہ مناظر، سید منصور شاہ، راجہ ظفر، راجہ محمد حیات ودیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اور شہید کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شہید کے بلند اقبال کے لئے دعا کی۔ یاد رہے شہید کی 3ماہ پہلے شادی ہوئی تھی۔ شہید کے والد کا کہنا تھا کہ میرے دو بیٹے ہیں ایک نے جام شہادت نوش کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ میرادوسرا بیٹابھی وطن کی خاطرشہیدہوجائے تو فخر ہوگا، وطن عزیز کے دفاع کی خاطر میری بھی جان حاضر ہے۔

  • چکوال میں دن بھر ہڑتال کی صورتحال

    چکوال میں دن بھر ہڑتال کی صورتحال

    ضلع وتحصیل چکوال اور باقی تمام تحصیلیں تلہ گنگ، کلرکہار، چواسیدن شاہ اور لاوہ میں بھی پاکستان کے باقی تمام شہروں کی طرح آج حکومت کی ٹیکس سے متعلق پالیسیوں کے خلاف شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی۔ جبکہ یہ ہڑتال مکمل طور پر شٹر ڈاون ثابت نہ ہو سکی بلکہ جزوی رہی کیونکہ کاروباری لوگوں نے دیکھا دیکھی دکانیں کھول دیں۔ چکوال کے تمام علاقہ میں ہڑتال کی صورتحال تقریبا ایک جیسی ہی رہی۔ چکوال کے مین بازاروں میں پورا دن مکلمل شٹر ڈاون رہے جبکہ ملحقہ دیہاتوں میں دکانداروں نے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے اپنے معمولات کاروبار برقرار رکھے۔اور مزید یہ کہ ٹرانسپورٹ بھی جزوی طور پر برقرار رہی لیکن عوام جن میں خصوصا مسافر لوگ ہڑتال کے ڈر سے گھروں میں ہی محصور رہے۔

  • اسلام آباد صفائی مہم، کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں پر اب ہوں گے جرمانے

    اسلام آباد صفائی مہم، کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں پر اب ہوں گے جرمانے

    تاجروں کی ہڑتال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صفائی مہم شروع کردی گئی ہے، چیف کمشنر آفس کی ہدایت پر اسلام آباد انتظامیہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ایک مشترکہ صفائی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم میں سی ڈی اے، ایم سی آئی اور اسلام آباد انتظامیہ کا عملہ و افسران حصہ لے رہے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مہم کا مقصد اسلام آباد شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہے، اس مہم کے دوران نہ صرف شہر کی صفائی کی جا رہی ہے بلکہ کوڑا کرکٹ پھیلانے والے عناصر کو جرمانے بھی عائد کیے جا رہے ہیں۔
    صفائی مہم کی نگرانی کے لیے مجسٹریٹس کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس مہم کے دوران معمول کے صفائی آپریشن کے ساتھ ساتھ مختلف روڈز مارکیٹوں اور مراکز میں بھی صفائی کا خصوصی عمل جاری ہے جبکہ گرین بیلٹس،خالی جگہوں اور جنگل ایریاء سے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو ہٹانے کے لیے مشینری اور عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں مجسٹریٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ گرین بیلٹس، خالی جگہوں اور جنگل ایریاء میں کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اس مہم کے دوران شہر کے نالوں کی صفائی بھی کی جا رہی ہے تاکہ موسمِ برسات کے دوران برساتی پانی کے بلا رکاوٹ بہاؤ کو یقینی بنایا جا سکے۔ شہریوں سے استدعا کی گئی ہے کہ صفائی کے اس عمل میں متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔
    محمد اویس

  • سی ڈی اے کا اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری

    سی ڈی اے کا اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری

    اسلام آباد انتظامیہ اورایم سی آئی کے متعلقہ شعبوں کی مشترکہ انسداد تجاوزات آپریشن شہر بھر جاری ہیں۔ ہفتہ کے روز تعطیل کے باوجود شہر بھر میں مختلف انسدادِ تجاوزات آپریشنز کیے گئے۔ ان آپریشنز میں سی ڈی اے کی زمین، فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قائم کی گئیں تجاوزات، عمارتوں کے گرد لگائی گئیں باڑیں، سرکاری اراضی پر قائم کی گئی پارکنگ، کار شیڈز، جنریٹرز، سیکورٹی کیبن، لان وباغیچے اور گرین بیلٹ اور خالی جگہوں پر قائم کی گئیں تجاوزات کو ختم کیا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکٹرG-6/2 میں کی جانے والی کاروائی کے دوران سٹریٹ نمبر31،35 ،36، 38اورسٹریٹ نمبر39 میں 31 گھروں کے باہر لگائی گئیں غیر قانونی باڑیں اور لوہے کے جنگلے اور 03 گھروں کے باہر تعمیر کردہ سیکورٹی کیبنز کو مسمار کر دیا گیا۔ اسی طرح سیکٹرG-6/3 کی سٹریٹ نمبر01اور03میں آپریشن کے دوران متعدد باڑیں،سیکورٹی کیبن،باتھ روم اور دیگر تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔ مزید برآں سیکٹر G-6/3 میں 10 کنال سرکاری اراضی کے گرد لگائی گئی باڑ کا خاتمے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے 02کمرے، کچن،باتھ روم،جنریٹر شیڈ اور پرندوں کے پنجروں کا خاتمہ کیا گیا۔

    قبل ازیں سی ڈ ی اے نے بذریعہ پبلک نوٹس عوام الناس کو متنبہ کیا تھا کہ سرکاری اراضی،فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قائم کی گئیں تجاوزات، عمارتوں کے گرد لگائی گئیں باڑیں، سرکاری اراضی پر قائم کی گئی پارکنگ، کار شیڈز، جنریٹرز، سیکورٹی کیبن، لان وباغیچے اور گرین بیلٹ اور خالی جگہوں پر قائم کی گئیں تجاوزات کا از خود خاتمہ کر دیں بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دی گئی مہلت کے خاتمے کے بعد تمام متعلقہ شعبوں کے تعاون سے اس طرح کی تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھر پور کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کر کے تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔
    محمد اویس

  • اسلام آباد، سی ڈی اے نے غیر قانونی تعمیرات پر نوٹس جاری کرنے کا عمل تیز کر دیا

    اسلام آباد، سی ڈی اے نے غیر قانونی تعمیرات پر نوٹس جاری کرنے کا عمل تیز کر دیا

    سی ڈی اے اسلام آباد میں بلڈنگ قوانین پر عمل درآمد کروا کر شہر میں تعمیراتی نظم و ضبط کو یقینی بنا رہا ہے۔ بلڈنگ قوانین کے نفاذ کو نہ صرف شہر کے سیکٹوریل ایریا میں یقینی بنایا جا رہا ہے بلکہ اسلام آباد کی حدود میں واقع ہاؤسنگ سوسائیٹیوں میں بھی بلڈنگ قوانین پر عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ کی ہدایت پر بلڈنگ کنٹرولII- ڈائریکٹوریٹ نے اس سلسلے میں اپنی کاروائیاں تیز کر دی ہیں اور اسلام آباد کے زون II-،IV اورV میں واقع ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کو غیر قانونی تعمیرات، نان کنفرمنگ یوزاور دیگر بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر 340 نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ یہ نوٹسسزاسلام آباد زوننگ اینڈ بلڈنگ ریگولیشن2005 کے تحت دیئے گئے ہیں۔ ان نوٹسسز کو جاری کرنے کا مقصد اسلام آباد کے سیکٹوریل ایریاء کے علاوہ اسلام آباد میں موجودہ ہاؤسنگ سوسائیٹیز میں کی جانے والی تعمیرات کو بلڈنگ قوانین کے تابع کرنا ہے تاکہ اسلام آباد کے سیکٹورل ایریاء کی طرح ان ہاؤسنگ سکیموں میں بھی باقاعدہ منصوبہ بندی اور بلڈنگ قوانین کے مطابق تعمیرات کو یقینی بنایا جا سکے۔

    سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے 214 کمرشل عمارتوں جبکہ 126 رہائشی عمارات کو نوٹسسز جاری کیے گئے ہیں جن میں ہائی رائز بلڈنگز بھی شامل ہیں۔
    محمد اویس

  • افغانستان میں بڑا خودکش حملہ، 8 سکیورٹی اہلکار ہلاک، فائرنگ کا تبادلہ جاری

    افغانستان میں بڑا خودکش حملہ، 8 سکیورٹی اہلکار ہلاک، فائرنگ کا تبادلہ جاری

    افغانستان کے صوبے باد غیس کے ہوٹل میں مسلح افراد نے زبردست حملہ کیا ہے جس میں ابتدائی طور پر سیکیورٹی فورسز کے 8 اہلکاروں کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی بات کی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق ترجمان افغان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ 3 خودکش بمباروں نےآج دوپہر میں ایک ہوٹل پر حملہ کیا ہے. حملہ آوروں نے ہوٹل کے قریب پولیس چیک پوائنٹ کو بھی نشانہ بنایا، افغان حکام کا کہنا ہے کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں دو خودکش بمبار بھی مارے گئے ہیں.

    میڈیا رپورٹس‌ میں کہا گیا ہے کہ ایک خودکش بمبار اورفورسزکے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے، حملے میں 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں.

  • راجستان:ہندو خواتین نے مسجد پر ترنگا لہرا دیا

    راجستان:ہندو خواتین نے مسجد پر ترنگا لہرا دیا

    راجستان:بھارت جہاں پہلے ہندو مردوں کے انتہا پسندہونے اور مسلمانوں پر حملوں میں ملوث ہونے کی خبریں گردش کرتی تھیں اب وہاںبی جے پی کی خواتین اپنےمردوں کو پیچھے چھوڑ گئی ہیں. ایک تازہ واقع میں راجستان کے علاقے کوٹا میں ہندو انتہا پسندخواتین نے ایک جامع مسجد کے مینار پر پر بھارتی پرچم ترنگا لہراتے ہوہئے دکھایا گیا ہے.
    https://twitter.com/SwamiGeetika/status/1149854347401949184

    راجستان کے علاقے کوٹا میں ہونےوالے اس واقعہ پر مسلمانوں‌کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آرہا ہے. یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت میں‌ مساجد پر ترنگالہرانے کے واقعات ہوئے ہیں اور ان میں کمی نہیں ہور ہی .حالیہ واقعہ اس لیے اہم ہے کہ اس واقعہ میں بی جے پی کی ہندو خواتین نے مسجد کے مینار پر ترنگا لہرایا ہے