Baaghi TV

Blog

  • چنار باغ کوآپریٹو ہاؤسنگ سکینڈل، 3 ارب روپے کا بڑا فراڈ، ہزاروں‌ شہری متاثر، نیب کی کاروائی جاری

    چنار باغ کوآپریٹو ہاؤسنگ سکینڈل، 3 ارب روپے کا بڑا فراڈ، ہزاروں‌ شہری متاثر، نیب کی کاروائی جاری

    ہاؤسنگ سیکٹر میں ایک بہت بڑا سکینڈل منظر عام پر آیا ہے جس میں چنار باغ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں 3 ارب روپے سے زیادہ مالیت کا فراڈ ہوا ہے. اس فراڈ کے مرکزی کرداروں‌ کو نیب نے پکڑ رکھا ہے جبکہ جو کردار پس منظر میں‌ ہیں‌ ان کی جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی. ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی کوشش سے سینکڑوں‌ متاثرین کو اب تک ان کی رقوم واپس مل چکی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روزنامہ خبریں‌ میں‌ سینئر صحافی میاں‌ افضل نے چنار باغ ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالہ سے خصوصی رپورٹ شائع کی ہے جس میں‌ بتایا گیا ہےکہ ماضی میں ہاؤسنگ سیکٹر کر نظر انداز کر کے بے لگام چھوڑ دیا گیا جس سے بڑے بڑے سکینڈل منظر عام پر آئے. چنار باغ ہاؤسنگ سوسائٹی رائے ونڈ روڈ میں‌ واقع ہے، اس کے سابق ایگزیکٹو ممبر طارق شاہ نے استعفی دیکر سوسائٹی میں پراپرٹی ڈیلروں کے ساتھ مل کر فراڈ کئے اور ان دنوں‌ وہ نیب کی زیر حراست ہے،

    نیب کی زیر حراست طارق شاہ نے بڑے انکشافات کئے ہیں‌ کہ کون کون سے سرکاری افسر نذرانے لیتے رہے اور اس سارے فراڈ میں ملوث ہیں. ایک چنار باغ ایکسٹینشن لاہور، د وسری جہلم اور تیسری پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی جو پانچ سو کنال پر بنائی گئی تھی اس میں ممبران سے 2 ارب گیارہ کروڑ روپے ممبر شپ اور پلاٹوں کے نام پر اکٹھے کئے گئے. جتنی فائلیں‌ فروخت کی گئیں‌ وہ پانچ ہزار کنال رقبے کی تھیں‌ جبکہ زمین صرف پانچ سو کنال خریدی گئی،
    چنار باغ ہاؤسنگ کی انتظامیہ نے ایکسٹنشن کیلئے جو منظوری لی اس میں صرف پانچ سو کنال زمین خریدی گئی اس پر بھی طارق شاہ نے ایل ڈی اے افسران کو نذرانہ دے کر این او سی کی منظوری لی.

    خبریں‌ میں‌ شائع ہونے والی خصوصی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چنار باغ ہاؤسنگ پروجیکٹ بریگیڈیئر ر قرار علی آغا نے شروع کیا تھا . اس ہاؤسنگ سوسائٹی کی 16 سو کنال زمین خریدی گئی تھی مگر لینڈ مافیا نے اس میں‌بھی کمیونیٹی سنٹر پر کمرشل پلا‌ٹ بنا کر فروخت کر دیے تھے. چنار باغ ہاؤسنگ سوسائٹی میں‌ فراڈ کا سلسلہ 2013 سے شروع ہوا ، محکمہ کوآپریٹو کے افسران نے اس فراڈ کو پکڑنے اور اس فراڈ میں ملوث ہونے والے افراد کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ان پر نوازشات کا سلسلہ شروع کر دیا.

    بتایا گیا ہے کہ چنار باغ لاہور ایکسٹینشن کی اجازت اس وقت کے ڈی سی او اعجاز خان نے دی جبکہ قانون کے مطابق ڈی سی او ایسا کر ہی نہیں سکتا جس پر نیب نے اعجاز خان کو بھی حراست میں لے رکھا ہے. اس وقت پانچ سو متاثرین کو کروڑو‌ں‌ روپے واپس دلوائے جاچکے ہیں تاہم ابھی متاثرین کی بڑی تعداد باقی ہے.

    نیب لاہور بیورو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چنار باغ ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور کے ڈویلپر، سوسائٹی کے اعلیٰ حکام اور دیگر کیخلاف عوام کو سوسائٹی میں پلاٹ دینے کے جھوٹے وعدوں پر پیسے بٹورنے کیخلاف تحقیقات ہو رہی ہیں۔ اس لئے تمام متاثرہ لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ 7اگست تک اپنے دعوے دستاویزی ثبوت کے ساتھ مہیا کریں۔

  • جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

    جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

    احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو لانے کے بعد مریم نواز مشکل میں پھنس گئیں، مقدمہ دائرہوا تو مریم کو بھی دس سال قید کی سزا ہو سکتی ہے.

    نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، ن لیگی ہوئے پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے بیان حلفی کے بعد ویڈیو کے تمام کرداروں کو دس سال سزا ہو سکتی ہے اور نواز شریف کی سزا میں بھی دس سال کا اضافہ ہو سکتا ہے. روزنامہ خبریں کے امتنان شاہد نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ٹیپ سکینڈل، مریم نواز کے بیانات اور جج ارشد ملک کے بیان حلفی کو مدنظر رکھ کر اگر نیب اس بیان حلفی کو دیکھے تو وہ نیب آرڈیننس شق نمبر10 بی (10.B) کے تحت نواز شریف، حسین نواز، مریم نواز، ناصر بٹ، ناصر جنجوعہ،مہرجیلانی کو مہم چلانے پر حصول انصاف میں رکاوٹ ڈالنے کا مقدمہ بنا سکتی ہے۔ جس کے تحت ان تمام افراد کی 10 سال سزاہو گی۔

    نواز شریف کا فیصلہ میرٹ پر ہوا، ارشد ملک احتساب عدالت سے فارغ، وزیر قانون کی تصدیق

    ن لیگ کی طرف سے جاری ویڈیو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں: مراد سعید

    جج ارشد ملک ویڈیو سیکنڈل، سپریم کورٹ میں کب ہو گی سماعت؟ اہم خبر

    ایسی صورت میں ایون فیلڈ ریفرنس کے کیس میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کی موجودہ سزا میں 10 سال کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس وقت اہم حلقوں میں یہ تجویز زیر غور ہے کہ جج ارشد ملک کے بیان حلفی کو بنیاد بنایا جائے اور یہ مقدمہ درج کروا کر باقاعدہ کارروائی کی جائے۔

    نواز شریف کا فیصلہ میرٹ پر ہوا، ارشد ملک احتساب عدالت سے فارغ، وزیر قانون کی تصدیق

    احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ہٹانے کا حتمی فیصلہ کون کرے گا؟ اہم خبر

    16 جولائی کو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ کی جج ارشد ملک کی ویڈیو بارے ہونے والی سماعت کرے گا، اس دن کا سب کو انتظار ہے .

    معاملہ کسی جج کو فارغ کرنے کا نہیں………مریم نواز نے کیا کہہ دیا

    واضح رہے کہ مریم نواز نواز شریف کو سزا دینے والے جج کی مبینہ ویڈیو کچھ دن قبل میڈیا کے سامنے لائی تھیں ، ویڈیو آنے کے بعد پاکستانی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے ،حکومت نے اس ویڈیو کو جھوٹا قرار دیا جبکہ جج ارشد ملک نے بھی پریس ریلیز جاری کر کے تردید کی. جس میں کہا گیا کہ ویڈیوزمیں مختلف موضوعات پرکی جانے والی گفتگو کو توڑ مروڑکرپیش کیا گیا ہے. ناصر بٹ اور اسکا بھائی عبداللہ بٹ عرصہ دراز سے مجھ سے بے شمار بار ملتے رہے ہیں، میری ذات اور میرے خاندان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی سازش کی گئی،

    حکومت نے کچھ کیا تو عدلیہ کے کام میں مداخلت تصور کی جائے گی: فروغ نسیم

    جج کی ویڈیو پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہئے تھا، قمرالزمان کائرہ

    جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ، اب نواز شریف کو رہا کیا جائے، مطالبہ آ گیا

    مبینہ ویڈیو سیکنڈل، جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ

    اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سات سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں انھیں باعزت بری کر دیا۔ نواز شریف کو احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کے ساتھ دس سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے پر فائز ہونے پر پابندی اور ان کے نام تمام جائیداد ضبط کرنے کا فیصلہ دیا. یہ فیصلہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے دیا تھا.

    واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، سپریم کورٹ نے طبی بنیادووں‌پر نواز شریف کو چھ ہفتوں کی ضمانت دی تھی لیکن اس کے بعد ضمانت میں توسیع نہیں ہوئی، نواز شریف نے طبی بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی لیکن عدالت نے نواز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی

  • ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی ہڑتال.

    انجمن تاجران پاکستان کی جانب سے ناروا ٹیکسیز کے خلاف دی جانے والی ہڑتال کی کال اور انجمن تاجران بلوچستان کی حمایت کے بعد آج 13 جولائی بروز ہفتہ کو کوئٹہ کے میں انجمن تاجران کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور مکمل طور پر کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے اور شہر کے تمام چھوٹے بڑھے کاروباری مرا کز مکمل طور پر بند ہیں جب کے گردو نواح کے علاقوں میں بھی مکمل طور پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کامیابی سے جاری ہے اور شہر میں ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔

  • ناقص کارکردگی پر پولیس افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او کی طرف سے محکمانہ انکوائری کرنے کے بعد ناقص کارگردگی کا مظاہرہ کرنے پر پولیس ملازمین کو سزائیں اور جرمانے کیے گئے ہیں
    آمدہ تفصیل کے مطابق 22 پولیس ملازمین کو نوکری میں غفلت برتنے پر سزائیں دی گئیں ہیں۔
    جن میں 1 انسپکٹر،2 سب انسپکٹر، 3 اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے علاوہ ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل شامل ہیں۔
    انسپکٹر زاہد سلیم کو سنشور، اسسٹنٹ سب انسپکٹر زبیر حسین کو سنشور، سب انسپکٹر افتخار احمد کو تین ماہ سروس ضبط، سب انسپکٹر انتخاب محمود کو ایک سال سروس ضبط کی سزا دی گئیں۔
    اے ایس آئی محمدعباس 3 ماہ، اے ایس آئی محمداکبر کو 6 ماہ اور اے ایس آئی طارق محمود کو 6 ماہ سروس ضبط کی سزا ملی۔
    کانسٹیبل امیر حمزہ، استخار احمد، محمد یاسین، اصغرعلی، عاقب، محمد علی، علی سمیرز، سید علی، محمد وقار، شرجیل احمد اور عادل محمود، ناقص کارگردگی پر جرمانے کی سزائیں دی گئیں ہیں۔
    کانسٹیبل مظفر حسین کو نوکری سے مسلسل غیر حاضری پر جبری ریٹائرڈ کر دیا گیا۔

  • حکمرانوں کے نام ۔۔۔ سلیم اللہ صفدر

    حکمرانوں کے نام ۔۔۔ سلیم اللہ صفدر

    اے میرے وطن کے حکمرانو….! وہ وقت یاد کرو جب حکمرانی کو اعزاز و اقتدار نہیں بلکہ بوجھ اور ذمہ داری سمجھا جاتا تھا…. جب ایک ادنیٰ اور غریب کا بیٹا حاکم وقت سے پوچھ سکتا تھا کہ مال غنیمت کی اس چادر کا لباس تو نے کن پیسوں سے حاصل کیا…. وہ وقت یاد کرو جب مسلم حکمرانوں کی طرف سے بیت المال اور ذاتی مال کی اصلاحات متعارف کی گئیں…. وہ وقت یاد کرو جب خلیفہ وقت آدھی رات کو اٹھ کر اپنی قوم کا پہرہ دیا کرتا تھا….. وہ وقت جب حاکم وقت دریائے فرات کے کنارے مرنے والے کتے کے حساب سے بھی خوفزدہ رہتا تھا…. اور وہ وقت جب مسلم حکمران بادل کے ٹکڑے کو دیکھ کر کہتا تھا کہ آے بادل کے ٹکڑے….! تو نے جہاں بھی برسنا ہے جا برس. لیکن تو نے جہاں بھی برسنا ہے اس کھیتی کا غلہ میرے پاس پہنچے گا. مسلم علاقے میں ٹیکس کی مد میں اور غیر مسلم علاقے میں خراج کی صورت میں….!

    تو ہی ناداں چند کلیوں پر قناعت کر گیا
    ورنہ گلشن میں علاجِ تنگیِ داماں بھی ہے

    ہفت کشور جس سے ہو تسخیر بے تیغ و تفنگ
    تو اگر سمجھے تو تیرے پاس وہ ساماں بھی ہے

    وہ صرف گفتار کے نہیں بلکہ کردار کے بھی غازی تھے. وہ فاتحین عرب و عجم ہی نہیں…. بلکہ عرب و عجم میں بسنے والے ہر مسلمان کے دل کے حکمران تھے. انہوں نے دنیا کو مرنے کا فن اور جینے کا ڈھنگ سکھایا. انہوں نے امت مسلمہ کو خالق حقیقی کے آگے گردن جھکانا اور باطل کے سامنے اسی گردن کو جھکائے بغیر کٹوانا سکھایا.

    حکمت، تدبر، سیاست اور دور اندیشی کے بل بوتے پر اور سب سے بڑھ کر اللہ کی توفیق سے ان کا ہر فیصلہ امت مسلمہ کے لیے خیر کا پیغام لیکر آتا تھا. وہ تین سو تیرہ ہوتے مگر ہزاروں سے ٹکرا جاتے…. وہ تنہا ہوتے مگر ان کا عزم پہاڑوں کے کلیجے پھاڑ دیتا. وہ ساحلوں پر کشتیاں چلاتے اور بحر ظلمات میں گھوڑے دوڑاتے. وہ کھجوروں کی ایک چھوٹی سی بستی سے نکلے مگر ان کی بصیرت اور ان کی سیاست نے اللہ کی مدد کے ساتھ قیصر کے شہر قسطنطنیہ کی فصیلیں، کسری کے قصر ابیض کے دروازے اور شام کے پھاٹک کھول دیے….. دنیا کے تمام خزانے ان کے قدموں میں ڈھیر کر دیے….یہ دنیا کے اندر انعام تھا بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اللہ رب العزت کی غلامی میں دینے کا. انہوں نے دہشت گردی سے پاک اور مالی آسودگی سے مزین ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیا کہ ایک پردہ دار خاتون حیرہ شہر سے نکل کر مکہ مکرمہ بیت اللہ کے طواف کی نیت سے سفر کرتی اور اسے اللہ کے علاوہ اور کسی کا خوف نہ ہوتا ….ایک مسلمان صدقہ کرنے کی نیت سے گھر سے باہر نکلتا لیکن اس کو کوئی صدقہ لینے والا نہ ملتا.

    صرف یہی نہیں…. مسلم حکمرانوں نے اپنی رعایا پر علم و فنون کے دروازے کھول دیئے. جس وقت سارا یورپ جہالت کی تاریکی میں ڈوبا ہوا تھا…. سپین کے صرف ایک شہر کے اندر ہزاروں لائبریریاں موجود تھیں. جب لوگ غاروں اور جنگلوں میں رہنے پر مجبور تھے…. اندلس کے حکمران عبدالرحمن ثالث اور اس کے جانشین فن تعمیر کو نقطہ ِمعراج تک پہنچا چکے تھے…! اور جس وقت صلیبی پادری سائنس اور دینی علوم و فنون کے خلاف فتوے لگا رہے تھے…. مسلمان سائنسدان کیمسٹری، بیالوجی، ریاضی، علم الارضیات، اور فلکیات کے میدانوں میں اپنی ذہانت کا لوہا منوا رہے تھے.

    اے مسلمان حکمران…! آج پھر اسی عہد کو دہرانے کا وقت ہے. ابو بکر کی صداقت، عمر کی عدالت، عثمان کی سخاوت اور علی کی شجاعت کو دہرانے کا وقت ہے. اسلام کے نام پر بنی اس پاک سر زمین پر اسلام کے سنہری اصولوں کو آزمانے کا وقت ہے…. امت مسلمہ کے ہر پریشان و غمگین دل کو آپس میں ملانے کا وقت ہے…. اور عالم کفر کی ہر چال کو مٹانے کا وقت ہے.

    اے مسلم حکمراں ! توحید کا پرچم اٹھا پھر سے
    ذرا تکبیر کے نعروں سے امت کو جگا پھر سے
    ہر اک نفرت ختم کر کے دلوں کو اب ملا پھر سے
    یہ ملت جسدِ واحد ہے یہ دنیا کو بتا پھر سے

    سبق پھر پڑھ صداقت کا عدالت کا شجاعت کا
    لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا

  • میلسی : چراغ کے نیچے اندھیرا

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہازیب خان کھچی کا اپنے آبائی شہر سرکاری بس اسٹینڈ سے محروم ہے 20 سال قبل لاکھوں روپے کی لاگت سے بنایاجانے والا سرکاری بس اسٹینڈ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے فعال نہ ہو سکا سرکاری بس اسٹینڈ کی سولیات نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ غیر قانونی بس اسٹینڈ قائم ہو چکے ہیں.

  • سسیلین مافیا عمران خان ہیں، مریم اورنگزیب بھی بول پڑیں

    سسیلین مافیا عمران خان ہیں، مریم اورنگزیب بھی بول پڑیں

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سسیلین مافیا عمران خان ہیں جنہوں نے 22 کروڑ عوام کو آئی ایم ایف میں بیچ دیا

    تمہیں شرم نہیں آتی، مریم نواز وزیراعظم عمران خان پر برس پڑیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب سسیلین مافیا آپ ہیں جس نےدھمکا کرسازش کرکےجیل بھجوایا، مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب سسیلین مافیا آپ ہیں جس نے عوام کی رائے پر ڈاکاڈالا .

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ سسیلین مافیا کےسردارآپ ہیں جو دھوکا دیتے ہیں،سازش کرتے ہیں،ظلم کرتے ہیں ، آپ نے غریب عوام کے منہ سے روٹی اور روزگار چھین لیا، آپ نے 22 کروڑ عوام کو آئی ایم ایف میں بیچ دیا.

    نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، ن لیگی ہوئے پریشان

    نواز شریف کا فیصلہ میرٹ پر ہوا، ارشد ملک احتساب عدالت سے فارغ، وزیر قانون کی تصدیق

    ن لیگ کی طرف سے جاری ویڈیو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں: مراد سعید

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مافیا رشوت،بلیک میلنگ ،دھمکیاں دے رہی ہے ،سسیلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے ،وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی اداروں،عدلیہ پر دباوَ ڈالاجا رہا ہے ،یہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک جمع دولت کا تحفظ چاہتے ہیں

     

    نواز شریف کا فیصلہ میرٹ پر ہوا، ارشد ملک احتساب عدالت سے فارغ، وزیر قانون کی تصدیق

    معاملہ کسی جج کو فارغ کرنے کا نہیں………مریم نواز نے کیا کہہ دیا

    واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد حکومت نے ارشد ملک کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دیں ، جج ارشد ملک نے بیان حلفی میں کہا کہ ن لیگ نے رشوت کی پیشکش بھی کی اور دھمکیاں بھی دیں.

    حکومت نے کچھ کیا تو عدلیہ کے کام میں مداخلت تصور کی جائے گی: فروغ نسیم

     

    جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ، اب نواز شریف کو رہا کیا جائے، مطالبہ آ گیا

    مبینہ ویڈیو سیکنڈل، جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ

    جج کی ویڈیو پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہئے تھا، قمرالزمان کائرہ

  • شجاع آباد : شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) 11 جولائی کو متحدہ مرکزی انجمن تاجران کے سرپرست اعلی عظمت علی خان بلوچ کی جانب سے دی جانے والی ہڑتال کی کال کے بعد آج 13 جولائی بروز ہفتہ کو مکمل طور پر کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے شجاع آباد کے تمام کاروباری مرا کز مکمل طور پر بند ہیں ۔ شجاع آباد کے گردو نواح کے علاقوں میں بھی مکمل طور پر شٹر ڈ ا ؤن ہڑتال کامیابی سے جاری ہے ۔ رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • سندھ کےعوام کو لوٹنے والوں کے حساب کاوقت شروع ہے، شہباز گل

    سندھ کےعوام کو لوٹنے والوں کے حساب کاوقت شروع ہے، شہباز گل

    وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ بلاول زرداری گھوٹکی میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں متوقع شکست سے خوف زدہ ہیں

    ڈاکٹرعدنان نواز شریف کا ذاتی معالج نہیں بلکہ…..شہباز گل نے کر دیا انکشاف

    وزیراعظم کی ایک تقریر سے لٹیروں کی نیند حرام ہو گئی، شہباز گل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز گل کا کہنا تھا کہ گھوٹکی سمیت پورے سندھ کےعوام پیپلزپارٹی کی لوٹ کھسوٹ سے چھٹکارا چاہتے ہیں ،برسوں تک سندھ کےعوام کو لوٹنے والے اب ان کومزید دھوکا نہیں دے سکتے ،سندھ کےعوام کو دہائیوں تک لوٹنے والوں کے حساب کاوقت شروع ہوگیا ہے،شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے وزیراعلیٰ سمیت بیشتر وزرا کرپشن الزامات میں مطلوب ہیں،

    بس بہت ہو گیا ،مڈٹرم الیکشن لڑیں گے، مسلم لیگ ن نے اعلان کر دیا

    شہباز شریف کی لاہور میں موجودگی کے باوجود پریس کانفرنس میں غیر حاضری؟ اختلافات یا کچھ اور

    واضح رہے بلاول نے سکھر میں کہا تھا کہ عوام دشمن بجٹ اور کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں. بجٹ ، مہنگائی اورکٹھ پتلی حکومت کیخلاف احتجاج جاری رہےگا .صوبوں کےحقوق پرڈاکا ڈالاجارہا ہے ہم ان قوتوں کا مقابلہ کریں گے جو گھردینے کا کہہ کر غریبوں کے گھر گراتے ہیں.

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا

    نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

    شاہد خاقان عباسی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ،نیب نے کس کو بلا لیا؟ اہم خبر

  • دہلی میں کیا سازش ہو رہی ہے؟ بھارتی ایجنسی کے افسر نے پول کھول دیا

    دہلی میں کیا سازش ہو رہی ہے؟ بھارتی ایجنسی کے افسر نے پول کھول دیا

    مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت کی چیئرمین سیدہ آسیہ اندرابی کی طرح‌ مزید کئی حریت پسند لیڈروں کی جائیدادوں‌ پر قبضہ کئے جانے کا امکان ہے. بھارتی ایجنسی این آئی اے کی نئی دہلی میں‌ بھارتی حکام سے مشاورت جاری ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی ایجنسی این آئی اے کے ایک افسر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنا نام نہ ظاہر کرتے ہوئے چونکا دینے والے انکشافات کئے اور کہا ہے کہ مبینہ فنڈنگ کیس کے حوالہ دہلی میں اعلیٰ‌ سطحی میٹنگیں‌ جاری ہیں‌ جن میں‌ مزید حریت لیڈروں‌ کی رہائشوں اور دیگر جائیدادوں پر قبضہ کئے جانے سے متعلق مشاورت ہوئی ہے.

    این آئی اے کی طرف سے الزام لگایا جارہا ہے کہ مبینہ فنڈنگ کیس کے تار پاکستان کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں. بھارتی افسر کا کہنا تھا کہ این آئی اے دیگر حریت لیڈروں کے خلاف شواہد جمع کر رہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر عسکریت پسندی کیلئے مبینہ فنڈنگ کا جائزہ لے رہی ہے. بھارتی افسر کا یہ بھی کہنا تھا کہ این آئی اے پچھلے تین ماہ سے اس حوالہ کام کر رہی ہے اور یہ کہ حریت لیڈروں کے ناموں‌ پر کھولے جانے والے بینک اکاؤنٹس کی بھی چھان بین کی جارہی ہے.

    واضح رہے کہ این آئی اے نے سیدہ آسیہ اندرابی کی رہائش گاہ پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ اسی طرح‌ محمد یٰسین ملک، شبیر احمد شاہ، سیدہ آسیہ اندرابی اور دیگر کئی حریت لیڈروں‌ کو گرفتار کر کے جیلوں‌ میں‌ ڈالا جاچکا ہے.