Baaghi TV

Blog

  • ہڑتال کامیاب نہ ہونے پر انجمن تاجران مظفرگڑھ غنڈا گردی پر اترآئی۔

    مظفرگڑھ میں انجمن تاجران کے عہدیداروں کی غنڈا گردی،زبردستی دکانیں بند کروانے پر تاجروں کے مابین ہنگامہ آرائی۔تاجر تنظیم کے عہدیداروں کی رشید حلوائی چوک ،مملہ چوک سمیت مختلف علاقوں میں دکانیں زبردستی بند کروانے کی کوشش پر تاجروں نے پولیس طلب کرلی ۔دکانیں بند کروانے والے شرپسندوں نے تاجروں کو زدوکوب بھی کیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا اور دکانیں کھولنے والے تاجروں کو تحفظ فراہم کیا۔پولیس کے بازار میں گشت کی وجہ سے دکانداروں نے اپنی دکانیں کھولنی شروع کردیں۔تاجروں کا کہنا تھاکہ چند شرپسند تاجر رہنما اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے تاجروں کو کاروبار سے روک رہے ہیں انتظامیہ دکانیں زبردستی بند کروانے کا نوٹس لے اور شرپسندوں کے خلاف سخت کاروائی کرے۔

  • حافظ محمد سعید کی مقدمات کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    حافظ محمد سعید کی مقدمات کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    جماعۃ الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید و دیگر رہنماوں کی جانب سے دہشت گردی کے مقدمات کے خلاف دائر درخواست عدالت نے سماعت کے لئے مقرر کر دی

    دہشت گردی کے مقدمات، حافظ محمد سعید نے اہم قدم اٹھا لیا

    کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں حافظ محمد سعید و دیگر کی درخواست پر سماعت 15 جولائی کو ہو گی، لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا.

    جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

    واضح رہے کہ جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ نے سی ٹی ڈی کی جانب سے دہشت گردی کے مقدمات قائم کرنے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤن پر درج مقدمات ختم کیے جائیں، عدالت میں دائردرخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ ریاست کے خلاف اقدامات میں ہرگز ملوث نہیں ہیں، انڈین لابی کا حافظ محمد سعید پر ممبئی حملوں میں ملوث ہونے بیان حقائق کے منافی ہے

     

    کالعدم تنظیموں کے خلاف پنجاب حکومت نے کاروائی کی تفصیلات بتا دیں

    کالعدم تنظیموں کے مزید مدارس اور سکول حکومتی تحویل میں

    واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کے ادارے کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیموں کے رہنماوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں. دہشتگردوں کی مالی معاونت کےالزام پرجماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کیخلاف بھی دہشتگردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ،

    کالعدم تنظیموں سے روابط، گیارہ مزید تنظیموں پر حکومت نے پابندی لگا دی

  • مطالبات ہورے نہ ہوئے تو احتجاج جاری رہے گا، تاجروں کا اعلان

    مطالبات ہورے نہ ہوئے تو احتجاج جاری رہے گا، تاجروں کا اعلان

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی ملک بھر کی طرح تاجروں کی ہڑتال جاری ہے، تاجر رہنماوں نے اعلان کیا ہے کہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے2019 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرائیں گے.

    حکومت تاجر برادری کو نہ منا سکی، ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال

    لاہور میں ہڑتال پر تاجر برادری میں اختلافات، کہیں دکانیں بند،کہیں کھلی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں تاجر برادری کی جانب سے شٹر ڈاون ہڑتال جاری ہے، تاجر برادری نے پنجاب اسمبلی کے سامنے ہڑتالی کیمپ بھی لگا دیا ہے، جہاں تاجر بڑی تعداد میں موجود ہیں، پنجاب اسمبلی ہڑتالی کیمپ میں تاجر رہنما آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جائزمطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج جاری رہے گا ،نعیم میر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں.مطالبات پورے نہ ہوئے تو انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کروائیں گے .

     

    حاصل بزنجو، چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن کے متقفہ امیدوار،سینیٹر کب بنے؟

    چیئرمین سینیٹ کے امیدوار پر اپوزیشن کا ہو گیا اتفاق،کون ہو گا نیا چیئرمین سینیٹ؟

    انجمن تاجران اورپاکستان ٹریڈرز الائنس نے علیحدہ علیحدہ دھڑے بنا لیے ہیں، لاہور کے علاقوں ہال روڈ، مال روڈاورلبرٹی مارکیٹ میں دکانیں بندہیں، بیڈن روڈ،اچھرہ،فیروزپورروڈ،صرافہ مارکیٹ،جیل روڈ پربھی دکانیں بند ہیں.

    دوسری جانب انارکلی، بادامی باغ، منٹگمری روڈ، میکلوڈ روڈ جزوی طور پرکھلا رہےگا،نکلسن مارکیٹ، شاہ عالم مارکیٹ بھی جزوی کھلی رہیں گی.

    لاہور میں آل پاکستان انجمن تاجران اور کار ڈیلرز نے  ہڑتال کا اعلان کیا ہے جب کہ کیمسٹ ریٹیلرز نے مارکیٹیں اور دکانیں کھلی رکھنے کا عندیہ دیا ہے، فلور ملز ایسوسی ایشن نے 17 جولائی تک ہڑتال مؤخر کر دی ہے۔

  • قصور میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

    قصور میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

    قصور
    پورے ملک کی طرح شہر قصور میں بھی تاجر برادری کی طرف سے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال
    تفصیلات کےمطابق تاجر برادری کی جانب سے ہڑتال پر عمل کرتے ہوئے شہر قصور کے تاجروں کی طرف سے کاروبار زندگی معطل ہر قسم کی دکانیں بند حتی کہ قصور کی واحد سبزی و فروٹ منڈی بھی بند شہری پریشان بسیں بھی بند شہری سفر سے محروم تاہم گلی محلوں میں اکا دکا دکانیں کھلی ہیں مگر ابھی تک کسی ناخوشگوار واقع کی اطلاع نہیں ملی

  • کراچی، رینجرز کا چھاپہ، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    کراچی، رینجرز کا چھاپہ، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    کراچی میں رینجرز نے چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا

    لاہور ائیر پورٹ پر فائرنگ، اسلحہ کیسے پہنچا، ملزم نے کیا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان رینجرزسندھ نے کراچی کے علاقے گلشن معمار میں چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے، رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے اسلحہ میں پانچ کلاشنکوف، 11 ہینڈ گرنیڈ، راکٹ لانچر، نائن ایم ایم، ایم پی فائیو پستول، میگزینز ایمونیشن، واکی ٹاکی، موبائل فونز، یو ایس بیز اور کیمرہ شامل ہے.

    انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرسندھ رینجرز نے 14 ملزمان کی گرفتاری کی

    رینجرز کے ترجمان کے مطابق رینجرز نے گولیوں کی بڑی تعداد بھی قبضہ میں لے لی . ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان رینجرز نے یہ کارروائی گرفتار ملزمان نوید اقبال، خرم ممتاز اور اقبال عرف جرمن کی نشاندہی پر کی ، ملزمان جوڑیا بازار کے تاجر کے قتل میں ملوث ہیں۔

  • صادق آباد زبردستی دوکانیں بند کروانے والے حوالات میں بند

    صادق آباد زبردستی دوکانیں بند کروانے والے حوالات میں بند

    صادق آباد پنجاب سنیما روڈ پر زبردستی دوکانیں بند کرنے پر گرفتاری.
    تفصیلات کے مطابق پنجاب سینما روڈ پر ذبر دستی دوکانیں بند کروانے والے افراد کو پولیس نے حوالات میں بند کردیا ہے.تھانہ سٹی صادق آباد کی پولیس کو اطلاع ملی کہ کچھ افراد پنجاب سینما روڈ صادق آباد پر ذبر دستی دوکانیں بھی بند کروا رہیں اور لوگوں پر تشدد بھی کر رہے ہیں پولیس نے موقع پر پہنچ کر زبردستی دوکانیں بند کروانے والے افراد گرفتار کرلیا.

  • سانگھڑ،ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

    سانگھڑ،ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

    سندھ کے علاقے سانگھڑ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، روڈ حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سانگھڑ میں ٹریفک حادثہ ہوا ہے، نوابشاہ روڈ پرپر بس اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں،

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، حادثے میں رکشا ڈرائیور بھی جاں بحق ہوگیا ہے،پولیس کے مطابق جاں بحق ہونےوالوں میں 3 مرد، 2 عورتیں اور 2 بچے شامل ہیں،حادثےمیں تین افرادزخمی بھی ہوئے.

    حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،

  • ورلڈ کپ میں‌ بھارتی ٹیم کی کون سی کمزوری شکست کا سبب بنی؟ کوچ روی شاستری نے بتا دیا

    ورلڈ کپ میں‌ بھارتی ٹیم کی کون سی کمزوری شکست کا سبب بنی؟ کوچ روی شاستری نے بتا دیا

    ورلڈ کپ سے انڈیا کی کرکٹ ٹیم کے باہر ہو جانے پر بھارتی کھلاڑیوں پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے. سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں ہندستان کا مڈل آرڈر جدوجہد کرتا رہا اور سیمی فائنل میں ٹاپ آرڈر کے خاتمے کے بعد سنبھل نہیں پایا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق انہوں نے کہا کہ عالمی کپ سے پہلے، ٹورنامنٹ کے دوران اور ٹورنامنٹ کے بعد مڈل آرڈر میں چار نمبر کو لے کر بحث مسلسل جاری ہے۔ اس ترتیب نے ہندوستانی بلے بازی کو کمزور کیا، خاص طور پر سیمی فائنل میں، روی شاستری نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے چار نمبر پر لوکیش راہل، ہردک پانڈیا، وجے شنکر اور رشبھ پنت کو آزمایا لیکن کوئی بھی بلے باز اس ترتیب پر 50 کا اسکور نہیں بنا پایا۔

    روی شاستری کا کہنا تھا کہ ہمیں مڈل آرڈر میں ایک مضبوط بلے باز کی ضرورت تھی، عالمی کپ کا سفر ختم ہو چکا ہے اور ہمیں مستقبل کی جانب دیکھنا ہوگا، اس ترتیب نے ہمیں ہمیشہ پریشان رکھا اور ہم اس کا حل نہیں نکال پائے، واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں شکست پر سابق بھارتی کھلاڑیوں کی طرف سے ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں پر کڑی تنقید کی جارہی ہے اور دھونی کو کوہلی کی کپتانی پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں.

  • اولاد کو عزت دو ،امریکی کتیا نے کیا کہ دیا ،کیا کردیا دیکھیئے اس ویڈیو میں

    اولاد کو عزت دو ،امریکی کتیا نے کیا کہ دیا ،کیا کردیا دیکھیئے اس ویڈیو میں

    واشنگٹن:ماں کی ممتا صرف انسانوں میں ہی نہیں‌جانوروں میں بھی پائی جاتی ہے. ہر ماں چاہتی ہے کہ اس کی اولاد کو سکون ملے ،عزت ملے .ماں بیمار بھی ہوتو وہ اپنی اولاد کو ایک لمحے کے لیے بھی تکلیف میں نہیں دیکھ سکتی اپنے ننھی سی اولاد کو وہ پیار دیتی ہے جس کی مثال نہیں ملتی .اللہ تعالیٰ نے اولاد سے محبت جانوروں ،پرندوں اور چرندوں میں بھی رکھی ہے جیسا کہ!
    https://twitter.com/DoggoDating/status/1149745333339136000
    سوشل میڈیا پر وا ئرل ہونے والی ایک ویڈیو اس وقت بڑی مقبول ہورہی ہے کہ امریکہ میں ایک کتیا اپنے بچے کو اس قدر پیار کرتی ہے کہ اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ چلنے نہیں دیتے بلکہ اسے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے کتیا نے ایک ایسا بیگ اٹھا رکھا ہے جس میں‌اس نے اپنے بچے کو ایک ننھے منھے نومولد کو پہلو کے بل لٹا رکھا ہے اور کتیا یہ بیگ اٹھائے پھرتی ہے تاکہ اس کے بچے کو چلنے پھرنے میں کوئی دقت پیش نہ آئے

  • رحیم یارخان شٹر ڈاون ہڑتال

    رحیم یارخان شٹر ڈاون ہڑتال

    rرحیم یار خان تاجر برادری کی طرف سے ہڑتال کے اعلان پر مکمل شٹر ڈاون ہڑتال سامنے آئی ہے. کہیں کہیں‌جزوی طور تاجروں نے دوکانیں کھولی ہوئی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کا ساتھ دیں‌گے اور ٹیکس دیں گے لیکن ایسے لوگ چند ایک ہیں ذیادہ تر دوکانداروں‌نے اپنی دوکانیں بند کر رکھیں ہیں.شاہی روڈ،ائر پورٹ روڈ،ہسپتال روڈ، پر تمام دوکانیں بند ہیں.کچھ جگہوں پر ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ دوکانیں زبردستی بھی بند کروائی جارہی ہیں۔