میانوالی،سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈسڑکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے تھانوں کے SHOs کو تبدیل کردیا اور ایڈیشنل SHOs، ڈسٹرکٹ انوسٹی گیشن برانچ میں افسران کے تبادلہ جات کر دیئے ہیں۔
انسپکٹر شاہد نثار اکبر کو SHO داود خیل سے SHO سٹی
انسپکٹر ریاض حسین کو SHO عیسی خیل سے SHO موسی خیل
انسپکٹر جاوید اقبال کو SHO پائی خیل سے SHO چھدرو
انسپکٹر افتخار احمد کو SHO مکڑوال سے SHO عیسی خیل
انسپکٹر فیاض احمد کو SHO کمرمشانی سے SHO داود خیل
سب انسپکٹر امیر احمد خان کو SHO سٹی سے SHO کمرمشانی
سب انسپکٹر عبدالستار عاطف کو پولیس لائن سے SHO پائی خیل
انسپکٹر ممتاز حسن کو SHO چھدرو سے انچارج ڈسٹرکٹ انوسٹی گیشن برانچ
انسپکٹر محمد جاوید کو SHO چاپری سے ڈسٹرکٹ انوسٹی گیشن برانچ
انسپکٹر محمد ممتاز کو انچارج ریموٹ سرچ پارک چشمہ سے ڈسٹرکٹ انوسٹی گیشن برانچ
سب انسپکٹر آذر ندیم کو SHO تھانہ موسی خیل سے ڈسٹرکٹ انوسٹی گیشن برانچ
T/SI ساجد خان کو تھانہ کمرمشانی سے ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ چاپری
T/SI خلاص خان کو تھانہ سٹی سے ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ مکڑوال تبدیل کردیا گیا ہے.
Blog
-

میانوالی ناقص کارکردگی پر ایس ایچ اوز کے تبادلے
-

روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ پاک سعودی تعلقات کا عظیم تحفہ ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد کی پریس کانفرنس
مجلس علماء پاکستان کے چیئرمین وبادشاہی مسجدلاہورکے امام و خطیب مولاناعبدالخبیرآزادنے کہاہے کہ پیغام پاکستان پرمکمل طورپرعمل درآمدکرکے ملک کوامن گہوارہ بنایاجاسکتاہے روڈ ٹومکہ پاک سعودی تعلقات کاعظیم تحفہ ہے ،حرمین شریفین سے محبت ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔ تمام مسالک ومذاہب متحد ہوکرپاکستان کی سالمیت اورتحفظ کے لیے کرداراداکریں ملک کے حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ قوم تمام تراختلافات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے متحد ہوجائے ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولاناعبدالخبیرآزادنے کہاکہ مسالک اورمذاہب کے درمیان ہم آہنگی ہمارامشن ہے بادشاہی مسجدنے ہمیشہ تمام مسالک اورمذاہب کومتحدکرنے میں اہم کرداراداکیاہے ملک کے حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ پاکستان کی سالمیت اورتحفظ کے لیے قوم متحد ہوجائے پیغام پاکستان پرعمل درآمدکیاجائے توملک گرے لسٹ سے نکل سکتاہے ،انہوں نے کہاکہ ‘ روڈ ٹو مکہ ” پروجیکٹ کی سہولت خوش آئند ہے’اس سے قبل سعودی عرب کی طرف سے انڈونیشیاء اور ملائیشیاء کو ایسی سہولتیں دی گئیں ہیں ‘کہ اپنے ہی ملک میں امیگریشن کے مراحل کو نپٹا دیا جا تا ہے یقینا اس اقدام سے سعودی عرب میں گھنٹوں تھکا دینے والے امیگریشن چیکنگ مرحلے سے نجات حاصل ہوگی’اس سے نہ صرف حجاج کرام کو طویل صبر آزما انتظارا ور مشکلات سے چھٹکارا ملے گا وہ جلد ان مراحل سے نکل کر بیت اللہ شریف کی حاضری اور منزل مقصود پر پہنچ سکیں گے یہ ایک بڑا اقدام ہے جس پر ہم سعودی فرماں روا ملک سلمان بن عبد العزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی گورنمنٹ اور وزیر اعظم عمران خان وحکومت پاکستان کے شکر گذار ہیں اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ایسے اقدامات سے پاک سعودی عرب تعلقات اور زیادہ مضبوط ہونگے ‘پاک سعودیہ دوستی ہمیشہ کی طرح لازوال ہے’ اس اقدام سے پاکستا نی عوام کے دلوں میں اور زیادہ محبت اور اخوت کا رشتہ مضبوط ہوگا.
مولانا آزاد نے حکومت پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اسلام آباد میں ”روڈ ٹو مکہ ” کا عظیم الشان افتتاح کرکے پاکستانی عازمیں حج کو جو آسانی دی ہے اس سے عازمین حج کے دلوں سے دعائیں نکل رہی ہیں’ہم اس موقع پر وفاقی وزارت مذہبی امور کی طرف سے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کے حوالے سے بہترین سہولتیں دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں’ سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے بھی رود ٹو مکہ میں اہم کردار ادا کیا مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے مزید کہا کہ حرمین شریفین سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اوراس کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ‘جس طرح سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ‘اس طرح ہمارا بھی فرض منصبی اور جذبہ ایمانی کا تقاضا ہے کہ ہم بھی سعودی عرب پر کوئی آنچ نہ آنے دیں اور خدا نخواستہ اگر کوئی مشکل گھڑی آئی تو ان شاء اللہ پاکستانی عوام سب سے پہلے سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی ‘ اور حرمین شریفین کا تحفظ اپنے جان و مال سے بڑھ کر ہے جس سے ان شاء للہ العزیز کوئی بھی پیچھے نہیں رہے گا’اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارے ایمان کی سلامتی کے ساتھ ساتھ پاک سعودی دوستی کو ہمیشہ قائم ودائم رکھے ۔
محمد اویس -

لاہور:پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے
لاہور:حکومت پنجاب نے صوبے میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر کرنے کے لیے پنجاب پولیس کے 10 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔ایس پی سی آئی اے لاہور عثمان اعجاز باجوہ کو ڈی پی او لیہ تعینات کر دیا گیا، ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک پنجاب جہانزیب نذیر کو ڈی پی او اوکاڑہ کا عہدہ مل گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ ثاقب سلطان محمود کوڈی پی او وہاڑی کا عہدہ مل گیا۔ ڈی پی او وہاڑی مجیب الرحمن بگوی کو سنٹرل پولیس آفس لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ڈی پی او اوکاڑہ اطہر اسماعیل کو سنٹرل پولیس آفس تعینات کیا گیا، ایس پی سکیورٹی لاہور فیصل شہزاد کو ڈی پی او ننکانہ کی ذمہ داری مل گئی۔ ڈی پی او ننکانہ محمد نوید کو سی پی او لاہور تعینات کر دیا گیا۔
ایس ایس پی آر آئی بی فیصل آباد سید حسین حیدر ڈی پی او چنیوٹ تعینات کر دیئے گئے۔ ڈی پی او چنیوٹ محمد انور کھیتران ڈی پی او بہاولنگر کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ڈی پی او بہاولنگر عمارہ اطہر کو سنٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کا ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلے ہوتے رہے ہیں لیکن اتنے بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے جس طرح ہوئے ہیں اس سے حکومت کی طرف سے امن وامان کی صورت حال کو بہتر کرنے میں کوششوں سے حکومت کی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے کہ وہ کس قدر صوبے میں امن وامان کے حوالے سے متحرک ہے
-

جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کیس میں مریم نواز کی طلبی کا نوٹس کہاں اور کس نے وصول کیا؟ بڑی خبر
جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کیس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طلبی کانوٹس جاتی امراء پہنچا دیا گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نوازکی طلبی کانوٹس نیب لاہورکی ٹیم نےجاتی امرامیں وصول کرایا ہے. احتساب عدالت اسلام آبادنےمریم نوازکو19جولائی کوطلب کررکھا ہے، طلبی کےحوالےسےتحریری نوٹس آج نیب ٹیم نےوصول کرایا ہے.
مریم نوازکی طلبی کاتحریری نوٹس جاتی امراکےعملےنےوصول کیا ہے. واضح رہے کہ احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کیس میں طلبی کے سمن جاری کئے ہیں. احتساب عدالت نے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کیس میں مریم نواز کو19 جولائی کو طلب کررکھا ہے ،سمن میں کہا گیا ہے کہ آپ کو نوٹس سے عدالتی احکامات سے متعلق آگاہ کیا جاتا ہے،19 جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
مریم نواز کو یہ نوٹس احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جاری کیا ہے۔ نیب نے مریم نواز کیخلاف جعلی دستاویزات پر ٹرائل کیلئے درخواست دے دی ہے۔ نیب کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی ہے۔ -

صاحبزادہ عامر جہانگیر وزیر اعظم کے ترجمان برائے تجارت و سرمایہ کاری مقرر
صاحبزادہ عامرجہانگیر کو وزیراعظم عمران خان کےترجمان برائے تجارت اورسرمایہ کاری مقرر کر دیا گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی نعیم الحق کی طرف سے صاحبزادہ عامرجہانگیرکو تقرری پر مبارکباد پیش کی گئی ہے. یہ تعیناتی اعزازی بنیاد پر کی گئی ہے.
وزیر اعظم آفس کی جانب سے صآحبزادہ عامر جہانگیر کی باقاعدہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے. واضح رہے کہ صاحبزادہ عامر جہانگیر پی ٹی آئی کے رہنما ہیں اور عمران خان کے قریبی سمجھے جاتے ہیں.
-

عالمی عدالت بھارتی دہشت گرد کلبھوش یادو کیخلاف فیصلہ 17 جولائی کو سنائے گی
عالمی عدالت انصاف ہندوستانی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ 17جولائی کو سنائے گی.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو ملٹری کورٹس نے سزائے موت سنا ئی تھی، دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کے دوبارہ ٹرائل کا فیصلہ آیا تو مقدمہ ملٹری کورٹ میں ہی چلے گا،
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو ملٹری کورٹس نے سزائے موت سنا ئی تھی. کلبھوشن یادیو بلوچستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث رہا اور اس نے دہشت گردی کے لئے باقاعدہ نیٹ ورک بنا رکھا تھا. پاکستان کی ملٹری کورٹ میں کلبھوشن یادیو کے خلاف مقدمہ چلایا گیا اور ملٹری کورٹنے اسے سزائے موت سنائی تھی جس کے خلاف بھارت نے عالمی عدالت سے رجوع کر رکھا ہے.
-

مرید عباس کے قتل میں خودکشی کرنے والے عاطف زمان کے علاوہ اور کون ملوث ہے؟ اہم خبر
کراچی میں فائرنگ سے قتل ہونے والے بول ٹی وی کے کانٹینٹ مینیجر اور اینکر مرید عباس کو قتل کر کے خودکشی کرنے والے عاطف زمان کے بھائی کے بھی اس قتل میں ملوث ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ اس قتل میں عاطف زمان کا بھائی عدنان زمان بھی ملوث ہے. واردات کےبعدگاڑی عدنان زمان چلارہاتھا اور عدنان زمان نے ہی عاطف کو گھر پہنچایا تھا.
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ عدنان زمان عاطف کو گھرچھوڑکرفرارہوگیا تھا. عاطف تاحال ہوش میں نہیں آیا، اس کا بیان لینا ابھی باقی ہے جس سے مزید حقائق کھل کر سامنے آئیں گے. واضح رہے کہ کل اینکر مرید عباس کو کراچی کے ڈیفنس علاقہ میں کاروباری رقابت کی بنیاد پر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا.
-

دفتر امورحجاج ،مدینہ منورہ کے تمام شعبے مکمل طور پر فعال ہیں.فاروق رشید
دفتر امور حجاج ، مدینہ منورہ کے تمام شعبے مکمل طور پر فعال ہیں۔ شعبہ میڈیکل، شکایات، گمشدگی و بازیابی، مدینہ آمد و روانگی، رہائش و خوارک کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔ یہ بات دفتر امور حجاج پاکستان مدینہ منورہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر فاروق رشید نے مختلف شعبوں کی کارکردی بارے سوال کے جواب میں کہی ۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فاروق رشید نے کہا کہ اب تک 14 ہزار 250 عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچ چکے جبکہ آج رات تک مزید 13 پروازوں سے 3 ہزار 283 عازمین مدینہ پہنچیں گے۔ مدینہ منورہ میں دفتر امور حجاج کے تمام شعبہ جات دن رات 24 گھنٹے شفٹوں میں کام کر رہے ہیں پاکستان حج میڈیکل مشن کے ذریعے عازمینِ حج کو طبی سہولیات کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے ۔ مدینہ منورہ میں 19 ڈاکٹرز اور 34 پیرا میڈیکل سٹاف کام کر رہا ہے ۔ حج میڈیکل مشن کے تحت ایک عارضی ہسپتال اور دو فیلڈ یونٹ عازمینِ حج کو طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں جبکہ ایمرجنسی مریضوں کیلئے ایمو لینس کی سہولت بھی موجود ہے۔ اب تک 680 عازمینِ حجاج کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ عازمین حج کی شکایات پر فوری کارروائی اور فالو اپ کیا جاتا ہے۔ مدینہ منورہ میں عازمینِ حج کی رہائش گاہوں کو انتظامی لحاظ سے چار سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر سیکٹر میں ایک سیکٹر انچارج اور معاونینِ حج کام کر رہے ہیں۔ اب تک راستہ بھولنے والے 24 عازمینِ حج کو رہائش گاہ تک پہنچایاگیا ہے اور گمشدہ سامان بھی تلاش کر کے عازمین تک پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عازمینِ حج سعودی عرب میں رہنمائی یا پریشانی کیلئے مفت ہیلپ لائن 08001122266 پر کال کریں یا قریبی معاونِ حج سے رابطہ کریں
-

عدم اعتماد کی قراردار کے باوجود اپوزیشن کی چیئرمین سینیٹ کی زیرصدارت اجلاس میں شرکت
سینیٹ میں اپوزیشن کی چیرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروانے کے ایک دن بعد اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ نے چیرمین سینیٹ کی زیرصدرارت ہونے والے پپس بورڈ کے اجلاس میں شرکت کی۔
ان پیج کے ذریعہ جاسوسی ،سرکاری دفاتر میں ان پیج پر پابندی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی رہنما شیری رحمان اورجمعیت علماء اسلام (ف)سے شاہدہ اخترعلی نے شرکت کی .اجلاس انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوا،
لاجزمیں غیرمتعلقہ افراد کا رش،خواتین سینیٹرزکا سرکاری گھروں میں عدم تحفظ کا اظہار
بورڈ نے ایگزیکٹوڈائریکٹر پیپس اور دیگر آسامیاں جلدپر کرنے کی سفارش کردی ۔
کس کس کی گرفتاری قریب ہے؟، شیخ رشید نے سب بتا دیا
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹر ینز کو بہترین پارلیمانی خدمات کی فراہمی اور متعلقہ افسران کی تربیت کیلئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز کو مذید فعال بنایا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سینیٹ کیں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور ، سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر شیری رحمان ، ایم این اے امجد علی خان، نفیسہ عنایت اللہ خٹک،شاہدہ اختر علی اور سینئر افسران نے شرکت کی ۔
سینئر صحافی اور معروف اینکر پرسن مبشر لقمان کی وزیر اعظم سے ملاقات
اجلاس کے دوران پارلیمانی انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیٹوڈائریکٹر کی تقرری کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایگزیکٹوڈائریکٹر کی تقرری کیلئے قومی اخبارات میں دوبارہ تشہیر کی گئی جس کے نتیجے میں امیدوارں کی ایک حوصلہ افزا تعداد نے درخواستیں دی ہیں۔ بورڈ آف گورنرز کے ارکان نے تقرری کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والی آسیہ اندرابی کی رہائشگاہ کو سربمہر کر دیا گیا
چیئرمین سینیٹ اور انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز کے صدر محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پارلیمانی تربیت کا دائرہ کار وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مختلف گروپوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین تک بھی بڑھایا جائے تا کہ قانون سازی سے متعلق بنیادی امور سے آگاہی حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹرینز کو بہترین خدمات کی فراہمی اور قانون سازی میں معاونت کیلئے انسٹی ٹیوٹ کو زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ اس سلسلے میں خالی آسامیوں کو پُر کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ منگل متحدہ اپوزیشن نے سینیٹ سیکرٹریٹ میں چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروائی تھی ابھی ایک دن بھی نہیں ہواتھا کہ متحدہ اپوزیشن نے چیرمین سینیٹ کی زیرصدرارت ہونے پیپس بورڈ کے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی رہنما شیری رحمان اورجمعیت علماء اسلام (ف)سے شاہدہ اخترعلی نے شرکت کی
محمد اویس
-

ان پیج کے ذریعہ جاسوسی ،سرکاری دفاتر میں ان پیج پر پابندی
ان پیج کے ذریعے جاسوسی کا خدشہ، پاکستان نے سرکاری اداروں میں ان پیج کے استعمال پر پابندی لگا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے سرکاری دفاتر میں ان پیج کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے، جس ان پیج پر پابندی لگائی گئی ہے وہ بھارتی کمپنی کا تیار کردہ ہے، حکومت کی جانب سے اداروں کو کہا گیا کہ بھارتی کمپنی کے ان پیج سے جاسوسی کا خدشہ ہے، سرکاری دفاتر کے کمپیوٹرز سے ان پیج کے ذریعے جاسوسی کی سکتی ہے، اس لئے بھارتی کمپنی کے ان پیج کو سرکاری کمپیوٹرز سے فوری ختم کیا جائے اور اردو ان پیچ کی جگہ مائیکروسافٹ کی اردو زبان یا اردو ورڈ پروسیسر کو استعمال کیا جائے .
واضح رہے کہ اردو سافٹ ویئر ان پیج کے ذریعے بھارتی ایجنسیاں پاکستانی صارفین کا ڈیٹا چرا رہی ہیں جبکہ اسے جاسوسی کیلئے بھی استعمال کیا جا رہا ہے، پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات کے سائبر ونگ نے وزارت کے تمام شعبوں کو بذریعہ خط مطلع کیا تھا ،دو سال قبل یہ خط وزارت کے سائبر ونگ میں تعینات نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر محمد بلال ظفر کی جانب سے تحریر کیا گیا تھا. خط میں کہا گیا تھا کہ ان پیج تیار کرنے والی کمپنی Concept Software کا تعلق بھارت کی ریاست ہریانہ سے ہے اور وزارت اطلاعات و نشریات کے خط میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کمپنی کا مبینہ تعلق بھارتی خفیہ ایجنسیوں سے ہے اور یہ ایجنسیاں ان پیج کی مدد سے پاکستانی صارفین کا ڈیٹا چرا رہی ہیں۔
چند ماہ قبل وفاقی حکومت کے ادارے نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکورٹی بورڈ کی جانب سے ایک سرکلر جاری ہوا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی بیسڈ کمپنی ’’ کانسپٹ سوفٹ ویئر پرائیویٹ لمیٹڈ ‘‘ کے ان پیج سوفٹ وئیر کے ذریعے پاکستان کے اہم دفاعی اور دیگر اداروں کے کمپیوٹرز پر ای میل کے ذریعے سپیم ای میل کے ذریعے رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جس سے کمپیوٹر کی تمام فائلوں تک پہنچ ہوجاتی ہے۔ ای میل میں آنے والے وائرس کا عنوان’’ آفیکم ٹریننگ پلان ‘‘ بتا یاگیا ہے۔
سرکلر میں کہا گیا تھا کہ بھارت کی کمپنی کے اردو ان پیج سوفٹ ویئر کو پاکستان میں وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ جس سے وائرس بھیجے جانے کے بھی خدشات رہتے ہیں۔