Baaghi TV

Blog

  • قطر:7 جولائی کو افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات،ٹرمپ نے فوج کم کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

    قطر:7 جولائی کو افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات،ٹرمپ نے فوج کم کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

    دوحہ:قطر میں 7 جولائی کوامریکہ اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات آنا شروع ہوگئی ہیں جس کے مطابق یہ مذاکرات دو دن جاری رہیں گے اور اس میں موجودہ افغان حکومت کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوگا ۔ دوسری جانب امریکی صدر نے افغانستان سے اپنی فوج میں بتدریج کمی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

    قطر کے دارالحکومت میں ہونے والی اس کانفرنس کے انعقاد میں جرمنی اور قطر پیش پیش ہیں۔ سات جولائی کی امن کانفرنس کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور طالبان کے دوحہ میں مذاکرات جاری ہیں۔ طالبان جاری مذاکراتی عمل کو انتہائی اہم اور حساس قرار دے چکے ہیں۔ دو روزہ میٹنگ میں افغانستان سے چالیس اہم سیاسی و مذہبی شخصیات اور مختلف حلقوں کے سرگرم کارکن شریک ہوں گے۔ یہ بات طے ہے کہ اس میں کوئی حکومتی کارندہ شامل نہیں ہو گا۔ ان چالیس افراد کی فہرست کے بارے میں ابھی کوئی واضح تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔ ان افراد کو جرمن اور قطری مصالحت کاروں نے مدعو کیا ہے۔

    اسی ویک اینڈ پر ہونے والی امن کانفرنس میں جرمنی کی آزاد غیر حکومتی اور غیر منافع بخش تنظیم بیرگ ہوف فاؤنڈیشن کے مبصرین اور مصالحت کار بھی شریک ہوں گے۔ اس تنظیم کے پیشہ ورانہ ماہرین کا کردار معاونت کا ہو گا جب کہ یہ دو روزہ کانفرنس کلی طور پر چالیس افغان معتبرین اور طالبان کے درمیان امن معاملات کے تناظر میں ہوگی۔

  • بہاولپور ملکی سلامتی کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والا شخص گرفتار

    بہاولپور میں سوشل میڈیا پر حکومت، سیکیورٹی اداروں اور ملکی سلامتی کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا۔جنید رزاق ججہ نامی شخص نے ملکی سلامتی، حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جو کہ پولیس کیلئے ایک قابل دست اندازی جرم ہے جس پر بہاولپور پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا. پولیس کا سائبر کرائم سیل ہمہ وقت سوشل میڈیا اور دیگر میڈیا کی نگرانی کرتا ہے. پولیس بغیر کسی دوسرے ادارے یا ذرائع کے خود ایسے تمام ایکشنز کو مانیٹر کرتی ہے.
    جس پر پولیس نے قانون کے مطابق اور میرٹ پر کارروائی کرتے ہوئے یہ گرفتاری عمل میں لائی۔

  • رانا ثناء اللہ کی اپنی اہلیہ سے مختصر ملاقات میں کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    رانا ثناء اللہ کی اپنی اہلیہ سے مختصر ملاقات میں کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء‌اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مجھے رانا ثناء سے ملنے نہیں دیا گیا بہت زیادہ اصرار پر کہا گیا کہ صرف 5 منٹ ملاقات ہوگی. ملاقات میں رانا صاحب نے خیریت پوچھی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نبیلہ ثناء‌اللہ نے کہاکہ اس موقع پر موجود ایک شخص نےکہا کہ رانا صاحب بتائیں ہیروئن بھی ملی ہے آپکی گاڑی سے.

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ گرفتاری اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں کی گئی ہے۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے.

    میڈیا رپورٹس میں‌ کہا گیا ہے کہ رانا ثناء‌اللہ کو کیمپ جیل میں‌ رکھا گیا ہے. انہیں‌ عام فرشی گدا دیا گیا ہے اور جس بیرک میں‌ وہ قید ہیں انہیں‌ وہاں‌ اے سی کی سہولت حاصل نہیں‌ ہے بلکہ ایک پنکھا نصب ہے جس سے وہ گرمی کا مقابلہ کریں‌ گے. بتایا گیا کہ رانا ثناء‌اللہ کے سب ٹیسٹ نارمل ہیں. دریں‌ اثناء‌ رانا ثناء‌اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناء‌اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ رانا ثناء‌اللہ کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور انہیں‌ ادویات بھی نہیں‌ دی جارہیں. شہباز شریف، مریم نواز اور مریم اورنگزیب نے بھی انہیں‌ اس طرح‌ قید رکھنے کی مذمت کی اور کہا ہے کہ اگر انہیں‌جیل میں‌کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہوں‌ گے.

  • مقبوضہ جموں، 4 مسلمان تاجر گائے سمگلنگ کے الزام میں گرفتار

    مقبوضہ جموں، 4 مسلمان تاجر گائے سمگلنگ کے الزام میں گرفتار

    مقبوضہ جموں میں بھارتی پولیس نے انتہاپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 مسلمان تاجروں‌ کو گائے اسمگلنگ کاالزام لگاکر گرفتار کرلیا ہے اور مسلمان تاجروں کے 30 سے زائد مویشی قبضہ میں لے لئے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی پولیس نے راجوری میں درہالی پل پرتین گاڑیوں کوروک کرایک ڈرائیور کو گرفتارکرلیا جبکہ دیگر دوفرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بھارتی پولیس نے راجوری کے علاقے تھنہ منڈی میں ایک اورواقعہ میں ایک ٹرک ڈرائیور کو گرفتارکرکے آٹھ مویشیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

    اسی طرح ضلع پونچھ کے علاقوں بہرام گالا اورڈکی میں پولیس نے دوگاڑیوں کے ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا اورمزید آٹھ مویشیوں کو اپنے قبضے میں لے لیاہے۔ مقبوضہ جموں میں پیش آنے والے اس واقعہ کے خلاف مقامی مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا اور کہا ہے کہ جموں میں بھی بھارتی ریاستوں والا کھیل دہرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ واضح‌ رہے کہ اس سے قبل بھی جموں‌ میں پولیس میں موجود انتہاپسند عناصر کی وجہ سے ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جس پر مقامی مسلمانوں‌ کی جانب سے تحفظات کا اظہار بھی کیا جاتا رہا ہے.

  • احتسابی عمل کو شروع کرکے عمران خان نے دل جیت لیے, پی ٹی آئی رہنماء

    احتسابی عمل کو شروع کرکے عمران خان نے دل جیت لیے, پی ٹی آئی رہنماء

    راولپنڈی : پی ٹی آئی کے رہنما اجمل صابر راجہ نے کہا ہے کہ ملکی دولت لوٹنے والے اب اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں معیشت میں بہتری جبکہ ملکی امیج بلندہو رہا ہے۔سترسالہ دور میں حقیقی معنوں میں پہلی مرتبہ احتسابی عمل کو شروع کر کے عمران نے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

  • تربیلا ڈیم کشتی حادثہ، 3 جاں‌ بحق، گیارہ کو زندہ نکال لیا گیا، آئی ایس پی آر

    تربیلا ڈیم کشتی حادثہ، 3 جاں‌ بحق، گیارہ کو زندہ نکال لیا گیا، آئی ایس پی آر

    تربیلا ڈیم میں بیراج گاؤں کے نزدیک کشتی الٹنے سے پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے بعد سول انتظامیہ کی جانب سے فوج کی مدد طلب کی گئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کشتی میں 35 مسافر سوار تھے، 11 کو بچا لیا گیا ہے. تین افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ باقی افراد کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے.

    واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں واقع تربیلا جھیل میں آج مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی تھی.
    ڈپٹی کمشنر ہری پور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تربیلا جھیل میں کشتی الٹنے کا واقع بدھ کے روز دوپہر ایک بجے کے قریب پیش آیا ہے. کشتی میں تقریباً 35 سے 40 افراد سوار تھے۔ کشتی کالا ڈھاکہ سے ہری پور جا رہی تھی جو کہ طغیانی کے باعث الٹ گئی اور یہ حادثہ پیش آیا.

  • ورلڈکپ: انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو شکست،سیمی فائنل میں‌جا پہنچا

    ورلڈکپ: انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو شکست،سیمی فائنل میں‌جا پہنچا

    چیسٹرلی سٹریٹ:میزبان ملک انگلینڈ کی ٹیم نے انگلینڈ کی لاج رکھ لی اور نیوزی لینڈ کو شکست دینےکے بعد سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے. آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 41 ویں میچ میں انگلینڈ کے 306 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 186 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی ۔ انگلینڈ نے 119 رنز سے میچ جیت کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے.۔ جونی بیرسٹو مین آف دی میچ قرار پائے۔

    نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن 27 سکور بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ 69 کے مجموعی رنز پر روز ٹیلر 28 سکور پر رن آؤٹ ہو گئے۔ جیمی نیشام 19 رنز پر مارک ووڈ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ گرینڈ ہوم 13 گیندوں پر 3 رنز بنا کر سٹوکس کا نشانہ بن گئے۔ ٹام لیتھم نے 57 سکور کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم انہوں نے لیام پلنکٹ کی گیند پر بٹلر کو کیچ دیدیا۔ سینٹر ووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ انہوں نے 12 سکور کی باری کھیلی۔ ہینری 7 رنز پر ووڈ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ بولٹ 4 سکور بنا کر عادل رشید کی گیند پر سٹیمپ آؤٹ ہوئے۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم 186 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ مارک ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ عادل رشید، ووکس، آرچر، پلنکٹ اور بین سٹوکس کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

  • پارک لین کیس میں‌ بلاول بھٹو زرداری کی بریت، ڈیل یا کچھ اور؟ اہم خبر آ گئی

    پارک لین کیس میں‌ بلاول بھٹو زرداری کی بریت، ڈیل یا کچھ اور؟ اہم خبر آ گئی

    قومی احتساب بیورو نے پار ک لین پیراتھن کیس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بری کردیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارک لین پیراتھن کیس جعلی اکاونٹ کیس کے حوالہ سے اہم ترین کیس تھا جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا تھا تاہم نیب نے آج انہیں‌ یہ کہہ کر بری کر دیا ہے کہ اس سلسلہ میں بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بلاول بھٹو کے خلاف کچھ ثابت نہیں‌ کر سکی ہے.

    رپورٹ کے مطابق پارک لین پیرا تھن کیس کے حوالہ سے نیب ہیڈ کوارٹر میں اس کیس میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی جس میں آصف علی زرداری کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا جبکہ دیگر افراد کو ملزمان کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا لیکن مذکورہ کیس میں اب بلاول بھٹو زرداری کے خلاف ثبوت نہ ملنے پر انہیں‌ بری کر دیا گیا ہے. بلاول بھٹو زرداری کو بری کئے جانے پر اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایسا کسی ڈیل کے تحت کیا گیا ہے.

  • وزیر اعلیٰ‌ پنجاب سے ملاقات میں ن لیگی رہنما یونس انصاری کو کیا ہدف دیا گیا؟ اہم خبر

    وزیر اعلیٰ‌ پنجاب سے ملاقات میں ن لیگی رہنما یونس انصاری کو کیا ہدف دیا گیا؟ اہم خبر

    سابق ن لیگی رہنما یونس انصاری کی وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارسے ملاقات ہوئی ہے. ملاقات میں طاہر بشیر چیمہ، سمیع اللہ چودھری اوردیگر رہنما بھی شریک تھے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس انصاری کون لیگی ارکان اسمبلی کے جوڑتوڑ سےمتعلق نیا ہدف مل گیا ہے. اس ماہ مزیدلیگی ارکان اسمبلی کی وزیراعلی ٰاوروزیراعظم سےملاقات کرائی جائیگی.

    واضح رہے کہ اس سے قبل ن لیگی رہنما یونس انصاری نے 15 ممبران اسمبلی کے ہمراہ بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی اور اس ملاقات میں یونس انصاری نے اہم کر دار ادا کیا تھا. اب بھی یونس انصاری مسلم لیگ ن کے مختلف اراکین سے رابطے میں‌ ہیں‌ اور آنے والے دنوں‌ میں‌ مزید ن لیگی اراکین کے تحریک انصا ف میں‌ شامل ہونے کی توقع ہے.

  • لیسکودعوے ہزار ،لوڈ شیڈنگ برقرار،عملہ غائب ،کوئی پوچھنے والاکوئی سننے والا نہیں. لیسکو کی من مانیاں

    لیسکودعوے ہزار ،لوڈ شیڈنگ برقرار،عملہ غائب ،کوئی پوچھنے والاکوئی سننے والا نہیں. لیسکو کی من مانیاں

    خصوصی رپورٹ:نمائندہ باغی ٹی وی ایاز خان

    لاہور:لیسکو میں نااہلی اور افسر شاہی کا راج.سب ڈویثرن رحمان پورہ کا ایس ڈی او اور عملہ بنے عوام کے لیے وبال جان بن گئی ہے.ویسے تو حکومت کہتی ہے لوڈ شیڈنگ ختم ہوگی ۔۔لیکن سب ڈویثرن رحمان پورہ میں لیسکو عملہ کی ملی بھگت سے اب بھی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔شدید گرمی کے موسم میں ہفتے میں کئی بار تین سے چار گھنٹے بجلی کا غائب ہونا ایک عادت سی بن گئی ہے. اور صورتحا ل اس حد تک بھی چلی جاتی ہے کہ رحمان پورہ کے ایریامیں ایک طرف بجلی آرہی ہوتی ہے تو دوسری طرف ساری ساری رات لوگ بجلی سے محروم رہتے ہیں ۔اگر آپ عملے کی جیبیں گرم کریں تو پھر آپ کا میٹر دوسری فیڈرپر ڈال دیا جائے گا ۔بلکہ عملے کی ملی بھگت سے انہوں نے لوگوں کو دو الگ الگ لائنوں کے ایک ہی گھر کے لیے دو دو میٹر بھی الاٹ کر رکھے ہیں ۔جن کی ایک میں بجلی جاتی ہے تو دوسری لاءن سے بجلی چل رہی ہوتی ہے ۔اور لائنوں میں بھی انہوں نے تقسیم کررکھی ہے. ۔کہیں بجلی جاتی نہیں اور دوسری طرف آئےروز خرابی اور بجلی غائب ۔کبھی کہا جاتاہے ٹرانفارمر خراب ہوگیا ، کبھی کہا جاتاہے کہ تاریں ٹوٹ گئیں ، کبھی کہا جاتاہے کہ کا م ہورہا ہے اور اور پیچھے سے بجلی بند ہے .اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ عملہ کہیں اور کام کررہاہے۔
    سرکاری طور پر لوڈ شیڈنگ ختم ہونے سے عملے کی دیہاڑیاں کم ہوئیں تو انہوں نے لوٹ مارکے لیے لوڈ شیڈنگ کے مصنوئی طریقے ایجاد کرلیے ۔بار بار خراب ہونے والے ٹرانفارمر کی جگہ نیا لگانے کی بجاءے پرانے کو ہی پرائیویٹ لوگوں سے مرمت کرواکر کام چلاتے رہتے ہیں ۔مسءلے کوعارضی طور پر حل کردیا جاتاہے اور خرابی کی گنجائش رکھ دی جاتی ہے ۔
    سب ڈویثرن رحمان پور ہ میں ڈیوٹی پر مامور لوگ اکثر غائب رہتے ہیں ۔لیسکو کی طرف سے جو بجلی کے بلوں پر موبائل نمبرز دیے گئے وہ بند رہتے ہیں یا پھر اگر کوئی فون اُٹھا بھی لے تو لوگوں کو جھوٹی تسلیوں سے ٹرخایا جاتاہے ۔یا پھر کہہ دیا جاتا ہے کہ آپ کا علاقہ نہیں آپ شاہ کمال سب ڈویژن پر رابطہ کریںٹیلی فون آپریٹر اور لائن مین سے لیکر ایس ڈی او سید اشفاق شاہ تک سارہ عملہ کوئی بھی وقت پر دفتر میں نہیں آتا ۔ اور لوگ پریشان ہوتے رہتے ہیں ۔

    بل پرایس ڈی او رحمان پورہ کا نمبر بھی درج ہے لیکن موصوف نمبر اُٹھانا گوارہ نہیں کرتے ۔ بل پر ایکسن کا نمبر بھی درج ہے ۔لیکن کیا مجال کہ وہ بھی کبھی آپ کا نمبر اُٹھا لیں ۔ صورتحال تو اس حد تک خراب ہے کہ لیسکو کمپلینٹ سیلز کے نمبر0320 0520888 پر بھی اگر رابطہ کیا جائے تو پتہ چلتاہے کہ جو فیڈر سب ڈویژن رحمانپورہ والے بند بتا رہے ہیں وہ چل رہاہے ۔۔یعنی خود بجلی وقت پر ٹھیک نہیں کرتے اور صارفین سے کہہ دیا جاتا ہے کہ کام ہورہا ہے اور پرمٹ لیا ہواہے ۔وغیرہ ۔اور حد تو ےہ ہے کہ لیکسو کمپلینٹ سیل والوں کی بھی نہیں سنتے ۔

    دو اورتین جولائی کی درمیانی گزشتہ شب سب ڈویژن رحمان پور ہ کے ایف بلاک میں رات بارہ بجے سے لیکر صبح آٹھ بجے تک بجلی غاءب رہی ۔ اسی دوران لوگوں نے بل پر دےگئے نمبرز پر رابطہ کیا تو ۔نمبر بند پایا گیا۔ایس ڈی او سید اشفاق شاہ نے فون اُٹھانا گوارہ نہ کیا ۔ اور نہ ہی ایکسین نے ۔ سب ڈویژن رحمان پورہ کے دفتر میں عملہ غاءب صرف ایک ٹیل فون آپریٹ لوگوں کو جھوٹی تسلی دے کر گھر بھیجتا رہا پھر وہ بھی غاءب ہوگیا۔ ڈائریکٹر آپریشن کے نمبر پر بھی میسج کیا گیا مگر جواب نہیں آیا۔سب ڈویژن رحمانپورہ کمپلینٹ آفس میں شکایت رجسٹر میں درج کرنے کی بجائے عام کاغذوں پر لکھ لی جاتی ہے تاکہ ایک آدھی کمپلینٹ کے علاوہ کوءی ریکارڈ ہی نہ رہے ۔اور تمام کمپلینٹس کاریکارڈ محفوظ ہی نہیں کیا جاتا ۔تاکہ سب اچھا ظاہر کیا جاسکے ۔جب لیسکو کے کہ ہیڈ آفس کے کمپلینٹ سیل پر رابطہ کیاگیا۔تو وہاںپر موجود آپریٹر محمود نے بھی بارہا سب ڈویژن رحمان پورسے سے رابطہ کیا لیکن پھر بھی بجلی بحال نہ ہوسکی۔
    اس پر آپریٹر محمود نے ایس ڈی او رحمان پورہ سید اشفاق شاہ کو سرکاری نمبر سے فون کیا تو اُس نے غلط بیانی کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسءلہ اُس علاقے کی نہیں بلکہ شاہ کمال سب ڈویژن کا ہے ہے اور پھر کہا کہ یہ پاکستان ہے ےہاں ایسا ہی چلتاہے ۔لوگوں کی بار بار شکایت پر لاءن مین عرفان نے چکر لگا کر کہہ دیا کہ ٹرانفارمر خراب ہے ۔اور صبح ٹھیک ہوگا۔ اور گھر چلا گیا۔
    لوگ ساری رات گرمی میں تڑپتے رہے ۔ دوسرا لائن مین محمد زبیر جس کی ڈیوٹی صبح چھ بجے ہے لیکن سات بجے کے بعد آیا اور موصوف نے کہا کہ یہ اُس کا مسئلہ نہیں کہ رات 12بجے سے لاءٹ نہیں آرہی اور وہ یہاں پر لیسکو کا سپوکس پرسن نہیں ۔اور یوں صبح آٹھ بجے تک بجلی کا نام ونشان نہیں تھا ۔ آئے روز یہی ہوتاہے ۔

    ایس ڈی او سب ڈویژن رحمان پورہ سید اشفاق شاہ کبھی بھی وقت پر دفتر نہیں آتے اور اُن کے چپراسی شفیق کے مطابق
    دس بجے تک آجاتے ہیں لیکن ایس ڈی او صاحب گیارہ بجے کے بعد آءے لیکن اُن کے انتظار میں اُن کے کمرے کا ونڈواے سی صبح سویرے ہی چلا دیا جاتا ہے تاکہ موصوف کو آتے وقت ٹھنڈا چلڈ کمرہ ملے۔ کافی دیر انتظار کے بعد ایس ڈی او صاحب تشریف لائے۔
    اُن سے پوچھا گیاکہ آپ فون کیوں نہیں اُٹھا تے توکہنے لگے کیا میں ہر وقت تم لوگوں کے فون سنتا رہوں ۔کیامجھے رات کو سونا نہیں ہوتا میں کسی کا24 گھنٹے کاملازم نہیں ۔ جب پوچھا گیا کہ آپ کے دفتر کا بل پر درج موبائل فون بھی بندہے تو کہا پیمنٹ کی وجہ سے بند ہے ۔عملے کی سُستی اور ساری رات بجلی غائب رہنے کا پوچھا گیا تو موصوف نے کہا میں پہلے جہاں رہتاتھا وہاں بارہ گھنٹے بھی بجلی نہیں ہوتی تھی۔ یہ تو کچھ بھی نہیں

    جب پوچھا گیا آپ کا عملہ دفتر میں نہیں ہوتا ۔شکایات درج نہیں کی جاتیں تو کہا گیا کہ ایک شکائت درج کافی ہوتی کیاجوبھی شکایت کرے سب کی درج کرتے رہیں ۔ اور آئے روز بجلی غائب رہنے کے حوالے سے پوچھا گیاتو ایس ڈی او صاحب جو ایس ایچ او زیادہ لگ رہے تھے کہا کہ تو کیا ہم سونے کے سپر کنڈکٹر لگوا دیں ۔یہ پاکستان ہے یہاں لوڈ زیادہ ہے ۔ایسا ہوتا آیاہے اور ایسا ہی چلتا رہے گا۔جو مرضی کرلیں جسے مرضی شکایت لگا لیں ۔ اس سےبھی زیادہ بجلی جائے گی۔
    موصوف کی اکڑ دیکھ کر لگتاتھا یہ عوام کے خدمت کار نہیں بلکہ علاقے کے داروغہ ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ کیا ہوگا اس کو اوپر سے شوکاز نوٹس ہی آجائےگا ۔اور بڑے دھڑلے سے کہتے ہیں جو کرنا ہے کرلو ۔اس طرح من مانی کررہے ہیں ۔