قصور
4 یوم سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کا سراغ نہ مل سکا
تفصیلات کے مطابق اشرف مسیح محلہ چونیاں گیٹ کھڈیاں خاص کے رہائشی کی جواں سالہ بیٹی کو نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے جسے آج اغواء ہوئے 5 دن ہو چکے ہیں مگر تا حال کوئی سراغ نہیں مل سکا
لڑکی کے والد اشرف مسیح نے اپنی بیٹی کے اغواء کی تحریری درخواست تھانہ کهڈیاں میں دے دی جس پر پولیس مصروف تفتیش ہے
Blog
-

جواں سالہ لڑکی اغواء
-

بھارت:ریاستوں میں ہندی زبان مسلط کرنے کا فیصلہ ریاستی زبانوں کو خطرہ
نئی دہلی :بھارت کی انتہا پسند بی جے پی ہندوکی طرف سے پورے بھارت میںہندی کو باقاعدہ دفتری اور ذریعہ تعلیم کے طور پر نافذ کرنے کی نریندرا مودی کی منصوبہ بندی کھل کر سامنےآگئ ہے. اطلاعات کے مطابق حکومت سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے مرکزکی جانب سے ریاستوں میں ہندی زبان کو مسلط کرنے کے منصوبہ کو ریاستی زبانوں کے لیے خطرہ قرار دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر حکومت کو اپنے ریاستی زبان کی حفاظت کے لیے کوششیں کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
مرکزی حکومت قومی سطح پر یکساں تعلیمی نظام پالیسی کا مسودہ تیار کرکے اب علاقائی زبانوں کو ختم کرنے کی کوشش کرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسودہ کو دیکھنے کے بعد اس پر اعتراضات ظاہر کیے جاچکے ہیں جس کو قبول کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ کنڑا ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بھی اس مسودہ پر اپنے اعتراضات جتائے ہیں اور ریاستی حکومت کا مکتوب بھی مرکزکو روانہ کیا جاچکا ہے۔
سدارامیا نے سپریم کورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لسانی میڈیم کا انتخاب کرنا حکومت کا کام نہیں ہے،وہ بچوں کی والدین پر منحصر ہے کہ وہ اپنے بچوں کو جس زبان میں چاہے تعلیم دیں۔ زبردستی کسی زبان کے سیکھنے کے لیے والدین یا بچوں کو مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ سدارامیا نے کنڑا زبان سے دوری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی مادری اور ریاستی زبان سے عدم دلچسپی افسوسناک ہے۔
-

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی سے 84 فلسطینی شہید،سیکڑوں زخمی
رام اللہ :مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی کارروائیاں جاری وساری.فلسطینیوں کے خلاف قابض صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 84 فلسطینی شہید ہوئے۔فلسطین میں شہداء کے قومی فورم کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ سال 2019ء کے پہلے چھ ماہ میں اسرائیلی کارروائیوں میں 84 فلسطینی شہید ہوئے جن میں غزہ 59 شہداء کے ساتھ اسرائیلی فوج کے خونی کھلواڑ کا سب سے زیادہ نشانہ بنا۔ غرب اردن میں 25 فلسطینی شہید کیے گئے۔ شہداء میں 8 خواتین اور 19 بچے شامل ہیں۔
غزہ کی پٹی میں مئی کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ میں دو بچے ان کی مائوں کے پیٹ میں شہید کیے گئے۔ ان میں سب سے چھوٹا شہید عبداللہ ابو عرار کو4 مئی اور غزہ کی الزیتون کالونی اور ایمن محمود مدھون کو 5 مئی کو بیت لاھیا میں بمباری کے دوران شہید کیا گیا۔ چونکہ دونوں بچے اپنی مائوں کے بطن میں تھے۔ بمباری میں ان کی مائیں شہید ہوئیں اور ساتھ ہی ان کے بچے بھی شہید ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال شہید کیے گئے 12 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہیں۔ حالیہ فلسطینی تحریک کے دوران اب تک 266 فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔
-

انقرہ:یورپ اب آذری گیس استعمال کرگا.
انقرہ :تاناپ کے ذریعے آذری گیس کی یورپ کو ترسیل ممکن ہوگئی ہے. ساؤتھ گیس کوریڈور منصوبے کے طویل ترین حصے ٹرانس اناطولیہ قدرتی گیس تاناپ کی بدولت آذری گیس کی یورپ کو ترسیل ممکن بن گئی ہے۔تاناپ سے جاری کردہ اعلان کے مطابق آردا خان کی تحصیل پوسوف سے ترکی میں داخل ہونے والی اور 20 اضلاع، 67 تحصیلوں اور 600 دیہاتوں سے گزرنے کے بعد ایدرنے کی تحصیل اسپالہ سے یورپ سے جا ملنے والی ایک ہزار 850 کلو میٹر طویل پائپ لائن کا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔
ترک حکام نے اس سلسلے میںمعلومات فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جولائی سے آذربائیجان کے سمندر ِ شاہ کے دو نمبر کے فیلڈ سے نکالی جانے والی قدرتی گیس کو ترکی۔ یونان کی سرحدوں سے ٹرانس اڈریاٹیک قدرتی گیس پائپ لائن تک ترسیل ممکن بن گئی ہے۔
-

ترکی:ایس۔400 کی پہلی کھیپ 10 دنوں کے اندر ترکی پہنچ جائیگی، طیب اردوان
استمبول:ترک صدر طیب رجب اردوان نے بالآخر روس سے ایس-400 دفاعی میزائل سسٹم کی خریداری سے متعلق امریکی دباو کو مسترد کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا ہے کہ ترکی روس سے ایس -400 میزائل سسٹم لے گا نہیں بلکہ لے چکا ہے اور پہلی کھیپ اگلے دس دنوں تک ترکی پہنچ جائے گی.ایس ۔400 کے معاملے میں ٹرمپ کے ترکی کو حق بجانب ٹھرانے کی وضاحت کرنے والے ایردوان کا کہنا تھا کہ”جناب ٹرمپ نے یہ نہیں کہا کہ ترکی پر فلاں فلاں پابندیاں عائد کی جائینگی۔ ایس۔400 کے معاملے میں بھی انہوں نے کہا کہ”آپ کا مؤقف درست ہے، یہ چیز انتہائی اہم ہے۔ روسی صدر ولادیمر پوتن سے سہہ رکنی ملاقات میں ٹرمپ نے ایک بار پھر معقول باتیں کیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ کسی قسم کی پریشانی کے بغیر ہم اس سلسلے کی تکمیل کریں گے۔ ایک ہفتہ۔ 10 دنوں میں ایس۔400 کی پہلی کھیپ ترکی پہنچ جائیگی۔”
طیب اردوا ن نے کہا ہے کہ”ٹیکنالوجی کے اعتبار سے ایس۔400، تین پیٹریاٹ کے مترداف ہے۔ اس کے باوجود ہمیں پیش کردہ شرائط کا جائزہ لینا ہو گا، اگر شرائط ایس۔400 کے مساوی ہوئیں تو ہم پیڑیاٹ خرید لیں گے۔ لیکن اگر ایسا نہ ہوا اور تم محض اپنے فائدے کا سوچو گے تو پھر ہم بھی منافع میں ہونے والے معاملے کو ترجیح دیں گے۔ ہم اس چیز کا واضح طور پر اظہار کر چکے ہیں۔”
مذاکرات میں ایف۔35 کی ترکی کو حوالگی کا معاملہ ایجنڈے میں آنے کا ذکر کرنے والے صدرِ ترکی نے بتایا کہ اس سلسلے کا تعاقب وزارت دفاع و خارجہ کریں گی۔ ترک ہوائی فرم امریکہ سے ایک سو بوئنگ طیارے خریدے گی اور ٹرمپ کے دورہ ترکی سے ان تعلقات کو مزید آگے لیجایا جائیگا۔
-

رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے کتنی بڑی مالیت کی ہیروئن برآمد ہوئی؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا
وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کی گرفتاری سے حکومت کو کوئی لینا دینا نہیں ہے اور اس معاملہ کو حکومت سے نتھی نہیں کرنا چاہیے.
رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا گیا، گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے اے این ایف نے جو ہیروئن برآمد کی ہے اس کی مالیت تقریبا 15 سے 20 کروڑ روپے بتائی گئی ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے، لیگی لیڈر رانا ثناء اللہ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا. رانا ثناء اللہ اور ان کی جماعت کو چاہیے کہ وہ عدالت میں اپنا موقف پیش کریں.
رانا ثناء اللہ کی گرفتاری، شہباز شریف نے آج لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کو مضبوط انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر لاہور آتے ہوئے گرفتار کیا ہے. یہ نیا پاکستان ہے اور نئے پاکستان میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے. اے این ایف کے پاس واضح معلومات تھیں کہ رانا ثناء اللہ کی گاڑی میں ہیروئن اسمگل کی جارہی ہے اور ایسا ہی ہوا جب گاڑی میں رکھے گئے بیگز کی تلاشی لی گئی تو ان میں سے 15 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے.
-
کوئٹہ پیٹرول اور ڈیزل بیچنے والے 4 پمپ سے بڑھی خبر آگئی
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کسٹم حکام نے اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول ڈیزل فروخت کرنے والے 4 پمپ سیل کردیئے کسٹم بلوچستان کے حکام کا کہنا ہے کہ غیرقانونی پیٹرول پمپس کیخلاف کارروائی کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کی گئی، جس میں متعلقہ پولیس نے بھی حصہ لیا۔
حکام کے مطابق چمن روڈ پر واقع غیرقانونی ایرانی تیل اور ڈیزل بیچنے والے 4 پمپس سیل کرتے ہوئے ان کی مشینری اور تیل قبضے میں لے لیا گیا کسٹم حکام کے مطابق مذکورہ پیٹرول پمپوں پر غیرقانونی طریقے سے ایرانی پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرکے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا جارہا تھا، یہ کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہے گی، تاکہ ان غیر قانونی اقدامات سے ملک اور قوم کو نجات دلائی جاسکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کسٹم کا عملہ آئینی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اس طرح کے غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کیلئے کارروائیاں کررہا ہے، تاکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے۔ -

بھوپال:کم تر ہندوکو اعلیٰ ذات کے ہندو سے شادی کرنے پر 1لاکھ 51 ہزار روپے جرمانہ ضلع بدر کرنے کی دھمکی
بھوپال:بھارت میں جہاں مسلمان ،عیسائی اور دیگر مذاہب کے لوگ ہندو انتہا پسندوں کے طلم و جبر کا شکار ہیں وہاں اپنے ہی مذہب کے عام ہنددوں سے بھی نفرت بہت زیادہ پائی جاتی ہے اور اب بھی جب دنیا میں انسانی حقوق کے حوالے سے بہت زیادہ کام ہورہا ہے وہاں آج بھی ذات پات کا رواج مضبوط جڑیں پکڑے ہوئے ہے. ایسا ہی ایک واقعہ بھوپال کے سلا پور گاوں میں ہوا جہاں ہندو ذات پات کے نظام کے مطابق کم تر ہندو اعلیٰ خاندان کی لڑی یا لڑے سے شادی نہیں کرسکتا. سہریا سماج کی لڑکیوں کو اب لڑکوں کی ذات دیکھ کر ہی ان سے پیار کرنے کی اجازت ہو گی۔ اگر لڑکی غلطی سے کسی دوسرے ذات کے لڑکے سے پیار کر بیٹھی تو اسے اور اس کے کنبہ کو اس کے لئے بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ اتنا ہی نہیں اس کنبہ کو سماج سے بے دخل بھی کر دیا جائے گا۔
سلاپورا گاوں جہاں سہریا سماج کے 84 گاوں کی مہا پنچایت نے دوسرے سماج کے لڑکے سے پیار اور شادی کرنے پر متعلقہ کنبہ پر 1.51 لاکھ روپے کا جرمانہ کردیا ہے۔ ساتھ ہی جرمانہ کی رقم کو دو مہینے کے اندر پنچایت کے پاس جمع نہیں کرنے پر انہیں سماج سے بے دخل کر دینے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔ پنچایت میں سماج کے پنچوں نے یہ فرمان جاری کیا ہے۔ سماج کے سربراہ نے اس فرمان کو سماج اصلاحات کا کام بتا کر سماج کے بگڑے ہوئے حالات کے لئے اٹھایا جانے والا قدم بتایا ہے۔ اس فرمان کو سہریا سماج کے 84 گاوں میں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سہریا سماج کے زیادہ تر لوگ محنت مزدوری کر کے اپنے کنبوں کی روزی روٹی چلاتے ہیں۔ ان کے پساتنے پیسے بھی نہیں ہوتے کہ وہ ڈھنگ کے کپڑے خرید کر انہیں پہن سکیں۔لیکن اعلیٰ ہندووں کے ظلم کا شکار ہونے سے انہیں کوئی نہیں بچا سکا
-

رانا ثناء اللہ کی گرفتاری، شہباز شریف نے آج لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کی گرفتاری پر آج 3 جولائی کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے.
رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا گیا، گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ
باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی طرف سے یہ اجلاس لاہور میں طلب کیا گیا ہے جس میں مسلم لیگ ن کی قیادت شریک ہو گی اور رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے حوالہ سے آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی. رانا ثناء اللہ کی گرفتاری پر شہباز شریف، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی اور دیگر عہدیداران نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں میں پارٹی کے اندر ہونے والی ٹوٹ پھوٹ اور اب رانا ثناء اللہ کی گرفتاری سے متعلق شدید تشویش پائی جاتی ہے.
رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے کتنے کلو ہیروئن برآمد ہوئی اور کہاں سمگل کی جانی تھی؟ اہم خبر
رانا ثناء اللہ ان دنوں مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کی عمران خان سے ملاقاتوں پر سخت تنقید کر رہے تھے اور ان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ لوٹوں کے گھروں کا محاسبہ کریں گے. رانا ثناء اللہ کے تندو تیز بیانات کے بعد ان کی گرفتاری کو بعض لوگ سیاسی پہلو سے دیکھ رہے ہیں تاہم اے این ایف نے واضح طور پر کہا ہے کہ ان کی گاڑی سے 15 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے جو کہ اسلام آباد سے لاہور اسمگل کی جانی تھی تاہم اطلاع ملنے پر رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا گیا.
رانا ثناء اللہ کی گرفتاری پر شہباز شریف نے ویڈیو پیغام میں جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ کی بلا جواز اور بغیر کسی ٹھوس الزامات کے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس ریاست گردی کی سربراہی سلیکٹڈ وزیر اعظم خود کررہے ہیں اور اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کے لئے بد ترین اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ ایک جمہوری پسند آدمی ہیں اور انہوں نے میرے ساتھ پنجاب میں 10 سال کام کیا ہے، وہ جمہوریت کے داعی اورجمہوری نظام کو تقویت دینے کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں اور اگر پی ٹی آئی کی حکومت اور عمران خان اس کی سزا دینا چاہتے ہیں تو وہ غلط فہمی کا شکار ہیں، رانا ثنا اللہ کو فی الفور عدالت میں پیش کیا جائے اور بھونڈے الزامات قوم کے سامنے لائے جائیں۔
شہباز شریف کی طرح ان کی پارٹی کے دیگر لوگوں نے بھی اس گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے.
-
مظفرگڑھ میں لینڈ ریکارڈ سنٹر کے 20رکنی عملہ کو شوکاز نوٹس جاری
چیئرمین اراضی ریکارڈ سنٹر سردار احمد علی دریشک نے مظفرگڑھ لینڈ ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا،سنٹر میں سہولیات کی عدم فراہمی،ملازمین کی غیرحاضری اور دیر سے پہنچنے پر سنٹر کے پورے عملے کی سرزنش کی اور انھیں شوکاز نوٹس جاری کردئیے.چئیرمین اراضی ریکارڈ سنٹر سردار احمد علی دریشک نے مظفرگڑھ میں لینڈ ریکارڈ آفس کا اچانک دورہ کیا،چیئرمین اراضی ریکارڈ سنٹر نے ملازمین کی حاضری چیک کی اور سائلین کے مسائل سنے.سردار احمد علی دریشک نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں عام شہریوں کو سہولیات کی عدم فراہمی،ملازمین کی غیرحاضری اور انکے بروقت نہ پہنچنے پر عملے کی سخت سرزنش کی.چیئرمین اراضی ریکارڈ سنٹر نے بروقت نہ پہنچنے اور غیرحاضری پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اراضی ریکارڈ سنٹر خواجہ اویس سمیت 20 رکنی عملے کو شوکاز نوٹس جاری کردیا.اس موقع پر چیئرمین اراضی ریکارڈ سنٹر سردار احمد علی دریشک کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ میں مزید اراضی ریکارڈ سنٹر قائم کیے جائیں گے،سائلین سے رشوت وصول کرنے اور بروقت نوکری پر نہ پہنچنے والوں کو نوکری سے نکال دیا جائے گا.


