Baaghi TV

Blog

  • ایران نے مقررہ حد سے بڑھ  کر یورینیم افزودہ کر لی

    ایران نے مقررہ حد سے بڑھ کر یورینیم افزودہ کر لی

    ایرانی انتظامیہ نے اطلاع دی ہے کہ افزودہ یورینیم کی مقدار جوہری معاہدے میں وضع کردہ 300 کلو گرام کی حد کو پار کر گئی ہے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایرانی نیم سرکاری خبر ایجنسی فارس کی خبر کے مطابق تہران انتظامیہ نے 3٫67 فیصد تک افزودہ شدہ یورینیم کی مقدار جوہری معاہدے کی حد بندی 300 کلو گرام سے تجاوز کرنے کی اطلاع دی ہے۔عالمی ایٹمی توانائی ادارے کے انسپکٹروں نے بھی اس خبر کی تصدیق کر دی ہے۔

    یاد رہے کہ ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے ترجمان بہروز کمال وندی نے 26 جون کو ایک اعلان کرتے ہوئے یورپی فریقین کو دی گئی مہلت کے پورا ہونے کے بعد یورینیم کی افزودگی کے عمل کو جاری رکھنے کا کہا تھا۔

  • اپنی من مانی کریں گے ، روک سکو تو روک لو

    اپنی من مانی کریں گے ، روک سکو تو روک لو

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا کے تاجروں نے حکومتی احکامات ماننے سے انکار کر دیا ناجائز ٹیکسوں اور مہنگائی کی وجہ سے تاجروں نے علاقہ مجسٹریٹوں کو چیلنج کر دیا کہ روک سکتے ہو تو ہمیں روک لو ہم اپنی من مانی کریں گے اس صورتحال کے بعد ڈی سی سرگودہا سلوت سعید صاحبہ نے مجسٹریٹس کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا اجلاس میں مجسٹریٹس نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ان کی بات ماننے سے انکاری ہے اور کھلم کھلا چیلنج کر رکھا ہے کہ اگر ہمیں روک سکتے ہو تو روک لو اس پر ڈی سی سرگودہا نے تشویش کا اظہار کیا اور تاجر برادری سے بات چیت کر کے معاملات کو سلجھانے کی تجویز دی ڈی سی سرگودہا جلد تاجر برادری سے ملاقات کریں گے

  • آصف زرداری کو نیب نے پہنچایا عدالت، ریمانڈ کی استدعا کی جائیگی

    آصف زرداری کو نیب نے پہنچایا عدالت، ریمانڈ کی استدعا کی جائیگی

    سابق صدر آصف زرداری کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، نیب نے انہیں احتساب عدالت پہنچا دیا ہے.

    پارک لین کیس میں بھی آصف زرداری گرفتار، بلاول بھی ملزم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کا جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا جائےگا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. احتساب عدالت میں کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کریں گے۔سماعت میں نیب کی جانب سے پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

    بلاول حاضر ہو،نیب نے بلاول کو بھی طلب کر لیا

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو پارک لین کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا ، بلاول بھٹو زرداری بھی پارک لین کیس کے ملزم ہیں .آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری نیب راولپنڈی میں دستخط کے لئے انکے حوالے کر دئیے گئے، چیئرمین نیب نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کئے تھے .

    کیس ضرور بنائیں لیکن رویہ اچھا رکھیں، آصف زرداری کی عدالت سے استدعا

    واضح رہے کہ آصف زرداری کو نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر بلاول ہاوس سے گرفتار کیا تھا ،عدالت نے زرداری کا جسمانی ریمانڈ دیا ہے تا ہم بجٹ سیشن کی وجہ سے سپیکر قومی اسمبلی نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے ہوئے ہیں

  • گوجرانوالہ بار میں ہڑتال کیوں کی گئی وجہ اس خبر میں

    گوجرانوالہ:راولپنڈی بار کے رکن پر جج کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کے خلاف گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ بار نے آج مکمل ہڑتال کر رکھی ہے۔ ہڑتال پنجاب بار کونسل کی کال پر کی گئی ہڑتال کے باعث آج کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا

  • حزب اللہ نے دمشق اور جنوبی شام سے اپنے جنگجو خاموشی سے نکال دیئے:آبزر ویٹری

    حزب اللہ نے دمشق اور جنوبی شام سے اپنے جنگجو خاموشی سے نکال دیئے:آبزر ویٹری

    ملیشیا حزب اللہ نے خاموشی کےساتھ شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات اور جنوبی شام سےاپنے جنگجو نکال کر اُنہیں الزبدانی میں القلمون شہر میں منتقل کردیا ہے

    تفصیلات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے’سیرین آبزر ویٹری’ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ نے خاموشی کےساتھ شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات اور جنوبی شام سےاپنے جنگجو نکال کر اُنہیں الزبدانی میں القلمون شہر میں منتقل کردیا ہے۔ القلمون پراس وقت مکمل طورپر حزب اللہ ملیشیا کا کنٹرول ہے۔

    سیرین آبزر ویٹری نے حزب اللہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تنظیم کے جنگجوئوں کی بڑی تعداد اس وقت قارہ شہر کے مغرب میں کئی سال قبل قائم کردہ کیمپ میں جمع ہے۔ اِدلب میں سیف زون میں حالیہ ایام میں ہونے والی لڑائی میں‌حزب اللہ کے جنگجوئوں‌نے حصہ نہیں لیا جب کہ ماضی میں ادلب میں ہونے والی لڑائیوں میں حزب اللہ اور اس کے حامی ایرانی جنگجو اس میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے رہے ہیں۔

    ادھر دوسری جانب آبزر ویٹری کا کہنا ہے کہ سوموار کے روز شام کے شہروں حمص اور دمشق میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 6 عام شہریوں اور 9 بشارالاسد نواز جنگجوئوں سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

  • رانا ثناء اللہ کو عدالت نے جیل بھجوا دیا

    رانا ثناء اللہ کو عدالت نے جیل بھجوا دیا

    رانا ثناء اللہ بھی گئے جیل ، عدالت نے چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

    رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے ایسی چیز برآمد کرنے کا دعوی کہ سن کر آنکھیں کھلی رہ جائیں گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ کو جوڈیشیل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر دیا گیا، عدالت نے رانا ثناء اللہ کو چودہ روزہ جوڈیشیل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

    اے این ایف حکام نے رانا ثناء اللہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنا ن کی بڑی تعداد موجودتھی.رانا ثناء اللہ سمیت چھ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھھجوا دیا گیا ہے، رانا کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں. ضلع کچہری کی جانب جانے والے تمام راستے کینٹینر لگا کر بند کر دئے گئے ہیں. انسداد منشیات کی عدالت کے اطراف پولیس کی بھارتی نفری تعینات کی گئی ہے. اطراف میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں اور خاردار تاریں بھی لگائی گئی ہیں.

    راناثناءاللہ کی گرفتاری میں عمران خان کا ذاتی عناد کھل کرسامنے آ گیا، شہباز شریف

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو گزشتہ روز اے این ایف نے گرفتار کیا تھا ، اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے.

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کی گرفتاری پر آج 3 جولائی کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے. جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا.

  • رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی آر میں کیا لکھا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی آر میں کیا لکھا؟ جان کر ہوں حیران

    مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان کے خلاف درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ مخبر کی اطلاع پر رانا کے خلاف کاروائی کی.

    رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے ایسی چیز برآمد کرنے کا دعوی کہ سن کر آنکھیں کھلی رہ جائیں گی

    باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کو ضلع کچہری پہنچایا گیا ہے، اے این ایف حکام نے رانا ثناء اللہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنا ن کی بڑی تعداد موجود ہے.

    راناثناءاللہ کی گرفتاری میں عمران خان کا ذاتی عناد کھل کرسامنے آ گیا، شہباز شریف

    رانا کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں. ضلع کچہری کی جانب جانے والے تمام راستے کینٹینر لگا کر بند کر دئے گئے ہیں. انسداد منشیات کی عدالت کے اطراف پولیس کی بھارتی نفری تعینات کی گئی ہے. اطراف میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں اور خاردار تاریں بھی لگائی گئی ہیں.

    رانا ثناء اللہ کی سکیورٹی کب واپس ہوئی، تحریری طور پر کسے آگاہ کیا تھا؟ اہم خبر آ گئی

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو گزشتہ روز اے این ایف نے گرفتار کیا تھا ، اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے.

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کی گرفتاری پر آج 3 جولائی کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے. جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا.

  • بھارت کےانگلیڈ سے جان بوجھ کر ہارنے پر کرکٹ کے  بڑے بڑے نام پھٹ پڑے، خاص رپورٹ

    بھارت کےانگلیڈ سے جان بوجھ کر ہارنے پر کرکٹ کے بڑے بڑے نام پھٹ پڑے، خاص رپورٹ

    بھارت انگلینڈ میچ کے فکس ہونے اور جان بوجھ کر بھارت کے ہارنے پر کئی سوال اٹھ گئے. سابق انٹر نیشنل کرکٹرز نے اس میچ پر اپنا اپنا ررد عمل دے کر اس میچ کی مشکوکیت پر مہر ثبت کر دی ہے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کا ایک اور اہم ترین میچ ، انگلینڈ اوربھارت کےدرمیان کھیلا گیا۔ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کےلیے انگلینڈ کے لیے یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری تھا۔ 338رنزکےتعاقب میں بھارتی ٹیم کی غیرذمہ دارانہ بلے بازی کو سوشل میڈیا پر انتہائی تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے۔

    بھارت کےسابق کرکٹرساروگنگولی نے بھی بھارتی ٹیم کی کارکردگی پر سوال اٹھایا ہے۔ ایک بھارتی صارف نے ٹویٹ میں کہا دھونی نے جب وکٹ سنبھالی توبھارت کو65گیندوں پر112رنزدرکارتھے۔دھونی نے اپنی ہیلی کاپٹرشارٹ کھیلی نہ جیت کےلیے کوشش کی۔
    سابق فاست باؤلر اور کپتان وقار یونس نے لکھا کہ یہ چیز بے معنی ہے کہ آپ کو ن ہیں ،چیز یہ معنی رکھتنی ہے کہ آپ کر کیا رہے ہیں .پاکستان سیمی فائنل کھیلےیا نہ کھیلے مجھے اس پر کوئی پریشانی نہیبں ہے مگر آج چند کرکٹ کے چند چیمپئن کی سپورٹس مین شپ سپرٹ کی جانچ ہو گئی ہے اور وہ مکمل طور پر اس میں ناکام ہو گئے ہیں.

    سابق فاسٹ باؤلرشعیب اخترنے بھی بھارتی ٹیم کی انگلینڈ کےخلاف کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، شعیب اختر کا کہنا ہےبھارتی مڈل آرڈر بڑا اسکور کرتے ہوئے تیز کھیلتی نظرنہیں آئی،بھارتی کمنٹیٹرز بھی حیران تھے۔آخری اوورز مٰیں جب دھونی سنگل اپنا بلا آرام سے لہرا کا سنگل لے رہا تھا تو کمنٹیٹر اس پر تبصرہ کر کے کہہ رہے کہ”مجھے اس کی سمجھ نہیں آرہی اور میں اس کی وضاحت نہیں کر سکتا کہ دھونی صرف سنگل شارٹ کیوں کھیل رہا ہے

    بھارت کے بلے بازوں پر رمیز راجہ نے بھی سوال اٹھا دیا ،کرکٹ تجزیہ کاررمیزراجہ کاکہناہےپاکستانی فین ٹی وی اسکرین نظریں جمائے بیٹھے رہے کہ دھونی کاہیلی کاپٹرشاٹ چل جائے لیکن ایسا کچھ دیکھنے کو نہیں۔

    انگلییڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت آج مکمل طور پر ایکسپوز ہو چکا ، پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ بھارت نے کس طرح میچ انگلینڈ کی طرف پھینک دیا.پاکستان سیمی فائنل تک پہنچے نہ پہنچے مگر انڈیا اس شرمناک رویے سے باہر نہیں نکل سکتا.

    سوشل میڈیا صارفین بھارت کی کارکردگی کو پاکستان کےخلاف بغض قراردیا ہے۔ بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان کسی طرح سیمی فائنل میں پہنچے۔ انگلینڈ کی شکست کی صورت میں پاکستان کی سیمی فائنل کے لیےراہ ہموارہورہی تھی
    آئی سی سی سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ لندن میں نجی ٹی وی پر صحافی مرتضی علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ میچ فکس تھا، بھارت اور انگلینڈ کے مابین ہونیوالے مقابلے میں بھارت کی شکست مشکوک دکھائی دیتی ہے ، آئی سی سی کو چاہیے وہ اس میچ کی تحقیقات کروائیں اور ذمہ داروں کیخلاف سخت کاروائی کریں ،
    سنیل گواسکر نے لکھا کہ مجھے آخری تین میچ کا کھیل دیکھ کر آج بھارتی ہونے پر شرم آرہی ہے . کرکٹ ٹیم کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے

    کیونکہ یہاں سپاٹ فکسنگ نہیں بلکہ پورے کا پورا میچ ہی فکس ہوا ہے، اگر آئی سی سی بھارت کی اس خراب کارگردگی پر کوئی ایکشن نہیں لیتا تو وہ اخلاقی اتھارٹی کھو دے گا ۔

  • جنیوا میں اقوام متحدہ کے سامنے کشمیریوں کا بڑا مظاہرہ

    جنیوا میں اقوام متحدہ کے سامنے کشمیریوں کا بڑا مظاہرہ

    جنیوا- (نمائندہ خصوصی) یورپ بھر میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی کا سینکڑوں کی تعداد میں جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے کشمیر میں انڈیا کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

    تفصیلات کے مطابق جنیوا سوئیزرلینڈ کے شہر جنیوا میں سینکڑوں یورپین کشمیری شہری اور مختلف کشمیری تنظیموں کے رہنماء اقوام متحدہ کے سامنے جمع ہوئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا. کشمیریوں کا اقوام متحدہ کے سامنے مظاہرے میں انسانی حقوق کے علمبردار اقوام متحدہ سے مطالبہ کہ کشمیریوں کو انڈیا کی دہشت گردی سے آزاد کروایاجائے اور کشمیر میں جو ظلم انڈین فوج نہتے کشمیریوں پر کر رہی ہے اسکو رُکوایا جائے.

    کشمیری رہنماؤں نے مزید کہا اگر اقوام متحدہ کشمیر میں انڈین دہشت گردی کو نہیں روک رہی جس کی وجہ سے کشمیری نوجوان اپنے حقوق کے لیےبندوق اٹھا کر تشدد کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔احتجاجی مظاہرے میں شریک لوگوں نے انڈیا کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر آزادی کشمیر کی تحریریں آویزاں تھی اور اقوام متحدہ کے مردہ ضمیر جگانے کے لئے مظاہرہ دو گھنٹے تک جاری رہا.

    احتجاجی مظاہرے میں شریک کشمیریوں نے پاکستان کے پرچم بھی اٹھائے ہوئے تھے اور مظاہرے کے شرکا کشمیر بنے گا پاکستان اور بھارت مخالف نعرے بلند کرتے رہے۔کشمیری رہنماؤں کا اپنے خطابات میں مزید کہنا تھا آزادی کشمیر تک ہم ہر فورم اور ہر سطح پر اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اور دنیا کی توجہ کشمیر کی طرف دلاتے رہیں گے.

  • ڈالر کی قیمت میں ہوئی کمی

    ڈالر کی قیمت میں ہوئی کمی

    کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستانی تاجروں کو خوشخبری مل گئی ہے، ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے

    سعودی عرب سے پاکستان کو آج سے ماہانہ 275 ملین ڈالرکا تیل ملے گا، سفارتخانہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں کاروبارکے آغاز پر روپے کی قدرمیں بہتری آئی ہے ،انٹربینک میں ڈالر 1روپے 45 پیسے سستا ہوکر 159روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے. بعد ازاں انٹر بینک میں ڈالر2 روپے تیس پیسے سستا ہوا جس کے بعد ڈالر 157 روپے 75 پیسے کا ہو گیا .

    قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

    واضح رہے کہ پچھلے کاروباری ہفتے میں ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا،‌ڈالر کی قیمت انٹربینک میں 164 ہوگئی تھی، تاہم آج انٹربینک میں ڈالر 157 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے.

    ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد قیمتوں میں کمی سے تاجر برادری کو کچھ حوصلہ ملا ہے.