Baaghi TV

Blog

  • امریکا گیا تو پاکستانی سفارتخانے میں ٹھہروں گا .عمران خان

    امریکا گیا تو پاکستانی سفارتخانے میں ٹھہروں گا .عمران خان

    اسلام آباد:پاکستان پر عالمی دباو اور خصوصا امریکہ کے حوالے سے عمران خان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ نیا پاکستان ہے .میں پاکستان کی عزت اس میں سمجھتا ہوں کہ خودداری کا مظاہرہ کیا جائے .عمران خان نے کہا کہ میں اپنے دورہ امریکہ کے دوران کسی وی آئی پی جگہ پر رہنے کی بجائے پاکستان کے سفارتخانے میں ہی قیام کروں گا.

    عمران خان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب وزیر اعظم عمران خان اگلے چند دنوں تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ جارہے ہیں اور ان حالات میں عمران خان کے بیان کو خاصی اہمیت دی جارہی ہے.

  • وزیر اعظم عمران خان دورہ امریکہ کے دوران کہاں ٹھہریں‌ گے؟ اہم خبر آ گئی

    وزیر اعظم عمران خان دورہ امریکہ کے دوران کہاں ٹھہریں‌ گے؟ اہم خبر آ گئی

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے دورہ امریکہ کے دوران امریکہ میں قائم اپنے سفارتخانے میں ٹھہریں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں‌ نے کہاکہ ذو الفقار بھٹو کے سواکوئی اصلی لیڈر نہیں آیا. ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستانیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ مشکل وقت نکل گیا ہے. اس کے بعد حالات سنبھل جائیں گے. ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے نہیں پیپلز پارٹی نے حدیبیہ منی لانڈرنگ کیس بنایا تھا.انہوں نے کہا کہ 61 ارب ڈالر سے گروتھ ریٹ بنایا تو ملک مقروض ہوگیا .عمران خان نے کہا کہ ایک کروڑ پاکستانی 22 کروڑ پاکستانیوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا .وزیر اعظم نےکہا کہ ہاوسنگ پروجیکٹ سے ملک ترقی کرے گا.50 لاکھ گھروں کی تعمیر سے ملک ترقی کرے گا اور روزگار بڑھے گا.

    عمران خان نے کہا کہ 3جولائی کو آئی ایم ایف سے ایک اہم میٹنگ ہے جس کے بعد امید ہے کہ یہ افراتفری ختم ہوجائے گی.غیر ملکی سرمایہ کاری سے ملک ترقی کرے گا.سی پیک کے حوالے سے انہوں نےکہا کہ روس،چین اور کئی بڑے بڑے ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے پر تول رہے ہیں.ملک ان شا اللہ ترقی کرے گا

  • وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ‌ سطحی اجلاس، آرمی چیف، وزیر داخلہ سمیت دیگر ذمہ داران کی شرکت

    وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ‌ سطحی اجلاس، آرمی چیف، وزیر داخلہ سمیت دیگر ذمہ داران کی شرکت

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ کیلئےاعلیٰ سطحی اجلاس جاری ہے جس میں‌ وزیرداخلہ اعجازشاہ، مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ شریک ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اجلاس میں مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد، فردوس عاشق اعوان بھی شریک ہیں جبکہ اسی طرح آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اورڈی جی آئی ایس آئی بھی اجلاس میں شریک ہیں. سیکرٹری داخلہ میجر(ر)اعظم سلیمان،سیکرٹری کامرس احمد نوازسکھیر، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوابھی شریک ہیں.

    اجلاس میں اسمگلنگ سےملکی معیشت کو درپیش مسائل اور ملکی صنعت کو پہنچنے والے نقصانات پر بریفنگ دی گئی. اس موقع پروزیر اعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسمگلنگ کے ناسور پر موثر طریقے سے قابو پایا جائے.

  • دنیا سن لے پاکستان کو کسی کے مشورے کی ضرورت نہیں. عمران خان

    دنیا سن لے پاکستان کو کسی کے مشورے کی ضرورت نہیں. عمران خان

    اسلام آباد :عمران خان نے اپنے انٹرو یو میں پاکستان پر عالمی دباو کے حوالے سے حکومتی موقف کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ حکومت نہیں جو امریکی صدر کے اشاروں پر اپنی پالیسیاں تبدیل کرتے رہے بلکہ یہ وہ عوامی حکومت ہے جو پاکستان پر کسی دباو کو نہ تو قبول کرے گے اور نہ ہی کسی کو پاکستان کو کسی کے مشورے کی ضرورت ہے.

    عمران خان نے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کا حوالہ دیا جس کے بارے میں یہ خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ امریکی صدر بل کلنٹن نے کارگل اور ایٹمی دھماکوں کے حوالے سے پاکستان کو دھمکی آمیز پیغامات دیئے تھے.عمران خان نے کہا کہ یہ وہ والا پاکستان نہیں جسے دھمکایا جاتا تھا .

  • یہ سیاسی قیدی نہیں، انہیں چوروں والی جیل میں رکھنا چاہیے، وزیر اعظم عمران خان

    یہ سیاسی قیدی نہیں، انہیں چوروں والی جیل میں رکھنا چاہیے، وزیر اعظم عمران خان

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی این آر اوکیلیے کوئی سفارش نہیں چلے گی. گرفتار کئے لوگ سیاسی قیدی نہیں‌ انہیں‌ چوروں‌ والی جیل میں رکھنا چاہیے. 3 جولائی کے بعد کوئی ایمنسٹی نہیں ملے گی . عام شہری 3 جولائی تک اسکیم سے فائدہ اٹھا لیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سیاستدانوں کی بے نامی پراپرٹیز کے خلاف ایکشن شروع ہونے والا ہے. پاکستان کےسارے ادارے میری حکومت کے ساتھ ہیں. بے نامی جائیدادیں کل سے ضبط ہونا شروع ہو جائیں گی.

    عمران خان نے کہا کہ مشکلات کے باوجود ملک درست سمت جارہا ہے. روپے کی قدر میں کمی ہوگی تو پھر ڈالر تو مہنگا ہو ہی گا.پاکستان کے ممتاز صحافیوں کاشف عباسی،ارشد شریف اور صابر شاکر کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے حکمرانوں نے مصنوعی طریقے سے روپے کی قدر کو اوپر رکھنے کی کوشش کی .وزیر اعطم نے کہا کہ ہر سال تو 10 ارب ڈالرز منی لانڈرنگ کی صورت میں ملک سے باہر چلےجاتے ہیں.

  • سب ادارے حکومت کے ساتھ ہیں، بے نامی جائیدادیں کل سے ضبط ہوں گی، عمران خان کا دوٹوک اعلان

    سب ادارے حکومت کے ساتھ ہیں، بے نامی جائیدادیں کل سے ضبط ہوں گی، عمران خان کا دوٹوک اعلان

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 3 جولائی کے بعد کوئی ایمنسٹی نہیں ملے گی . عام شہری 3 جولائی تک اسکیم سے فائدہ اٹھا لیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سیاستدانوں کی بے نامی پراپرٹیز کے خلاف ایکشن شروع ہونے والا ہے. پاکستان کےسارے ادارے میری حکومت کے ساتھ ہیں.

    عمران خان نے کہا کہ مشکلات کے باوجود ملک درست سمت جارہا ہے. روپے کی قدر میں کمی ہوگی تو پھر ڈالر تو مہنگا ہو ہی گا.پاکستان کے ممتاز صحافیوں کاشف عباسی،ارشد شریف اور صابر شاکر کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے حکمرانوں نے مصنوعی طریقے سے روپے کی قدر کو اوپر رکھنے کی کوشش کی .وزیر اعطم نے کہا کہ ہر سال تو 10 ارب ڈالرز منی لانڈرنگ کی صورت میں ملک سے باہر چلےجاتے ہیں.

  • کوئی این آر او نہیں ہوگا .ان چوروں کو عام قیدیوں والی جیلوں میں ڈالوں گا ،عمران خان

    کوئی این آر او نہیں ہوگا .ان چوروں کو عام قیدیوں والی جیلوں میں ڈالوں گا ،عمران خان

    اسلام آباد:وزیر اعطم پاکستان ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور حکومتی پالیسیوں کے دفاع میں آگئے ،کہ دیا کہ مشکلات کے باوجود ملک درست سمت جارہا ہے. روپے کی قدر میں کمی ہوگی تو پھر ڈالر تو مہنگا ہو ہی گا.پاکستان کے ممتاز صحافیوں کاشف عباسی،ارشد شریف اور صابر شاکر کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے حکمرانوں نے مصنوعی طریقے سے روپے کی قدر کو اوپر رکھنے کی کوشش کی .وزیر اعطم نے کہا کہ ہر سال تو 10 ارب ڈالرز منی لانڈرنگ کی صورت میں ملک سے باہر چلےجاتے ہیں.

    مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایکسچینج ریٹ سے متعلق آنے والی خبریں غلط ہیں. معیشت کو بہتر کرنے میں عمران خان نے ایک سوال کا جواب دیا کہ عرب امارات،چین اور سعودی عرب نے پاکستان کی معاشی صورت حال کو سمبھالنے میں ہماری مدد کی ہے اورقطر بھی ہماری مدد کے لیے آ پہنچا ہے.جب ملک میں‌اصلاحات کی جاتی ہیں تو مشکلات بھی پیش آتی ہیں. ترکی کو 2002 میں ہم سے زیادہ مشکلات کا سامنا تھا لیکن طیب اردوان نے ترکی کو مشکلات سے نکالا

    میں پاکستانیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ مشکل وقت نکل گیا ہے. اس کے بعد حالات سنبھل جائیں گے. ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے نہیں پیپلز پارٹی نے حدیبیہ منی لانڈرنگ کیس بنایا تھا.انہوں نے کہا کہ 61 ارب ڈالر سے گروتھ ریٹ بنایا تو ملک مقروض ہوگیا .عمران خان نے کہا کہ ایک کروڑ پاکستانی 22 کروڑ پاکستانیوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا .وزیر اعظم نےکہا کہ ہاوسنگ پروجیکٹ سے ملک ترقی کرے گا.50 لاکھ گھروں کی تعمیر سے ملک ترقی کرے گا اور روزگار بڑھے گا.

    عمران خان نے کہا کہ 3جولائی کو آئی ایم ایف سے ایک اہم میٹنگ ہے جس کے بعد امید ہے کہ یہ افراتفری ختم ہوجائے گی.غیر ملکی سرمایہ کاری سے ملک ترقی کرے گا.سی پیک کے حوالے سے انہوں نےکہا کہ روس،چین اور کئی بڑے بڑے ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے پر تول رہے ہیں.ملک ان شا اللہ ترقی کرے گا

    ہم نے 10 ارب ڈالرز سود کی مد میں ادا کیے .عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کسی کی کوئی سفارش قبول نہیں ہوگی. بے نامی جائیدادیں‌کل سے ضبط ہورہی ہیں. ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ان کو شرم آنی چاہیے ایسی باتیں کرتےہوئے جس میں وہ اپنے مفاد کی بات کرتے ہیں پاکستانیوں کی نہیں.جن جن لوگوں نے اس قوم کا اس ملک کا پیسہ لوٹا ہے وہ واپس کرناہی پڑے گا.

  • رانا ثناء اللہ کی گرفتاری، اپوزیشن کو گرفتاریوں سے نہیں‌ ڈرایا جاسکتا، میر حاصل بزنجو

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری، اپوزیشن کو گرفتاریوں سے نہیں‌ ڈرایا جاسکتا، میر حاصل بزنجو

    نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کی بھر پور مذمت کرتے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو گرفتاریوں سے نہیں ڈرایا جا سکتا. اپوزیشن حکومت کے خلاف اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی.

    انہوں نے کہاکہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اس کے دن گنے چکے ہیں. میر حاصل بزنجو کی طرح تمام اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی مذمت کی جارہی ہے.

    واضح رہے کہ یہ گرفتاری اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں کی گئی ہے۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے. مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بھی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے.

    کہا گیا ہے کہ راناثناءاللہ سے اس معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لیا ہے اور اگر وہ سوالوں کے جواب دینے میں ناکام ہوئے تو انہیں با ضابطہ طور پر گرفتار کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راناثناءاللہ کوگرفتارکرلیاگیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد ان کا ذاتی موبائل نمبر بند ہوگیا ہے جبکہ ان کے سکیورٹی گارڈز اور ڈرائیور کا نمبر بھی بند ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں‌ میں مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ بھی نظر آتی ہے.

  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا پیمرا کے حق میں فیصلہ، نئے ٹی وی چینلز لائسنسز کے اجراء کی اجازت دے دی

    اسلام آباد ہائی کورٹ کا پیمرا کے حق میں فیصلہ، نئے ٹی وی چینلز لائسنسز کے اجراء کی اجازت دے دی

    اسلام آباد ہائی کورٹ‌ نے پیمرا کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے نئے سیٹیلائٹ ٹی وی چینلز لائسنسز کے اجراء کی اجازت دے دی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن کی دائر کردہ اپیل مسترد کرتے ہوئے پیمرا کو نئے سیٹیلائٹ ٹی وی چینلز لائسنسز کے اجراء کی اجازت دے دی ہے. پیمرا نے 58 ٹی وی چینلز کیلئے بولی کا انعقاد دو اور تین مئی 2019 کو 25 دسمبر 2018 کو شائع کردہ اشتہار کی روشنی میں کیا تھا جسے پاکستان براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن نے چیلنج کیا تھا.

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلہ میں‌ واضح‌ طور پر لکھا ہے کہ وہ نئے ٹی وی چینلز کی لائسنسنگ کا عمل جاری رکھے. پیمرا نے عدالت کو یقین دہانی کروائی ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز کے حقوق کو آئین اور پیمرا قوانین کے مطابق مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا.

  • بھارت :پریانکا چوپڑا کے آنسو نکل آئے ، دیور کی شادی میں جذباتی ہو گئیں،

    بھارت :پریانکا چوپڑا کے آنسو نکل آئے ، دیور کی شادی میں جذباتی ہو گئیں،

    پیرس: بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے دیور جوئے جونس اور گیمز آف تھرونز کی اداکارہ سوفی ٹرنر کی شادی کی تقریب کے دوران اس قدر جذباتی ہو گئیں کہ اُن کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔اداکارہ پریانکا چوپڑا حال ہی میں پیرس میں اپنے دیور جوئے جونس اور گیمز آف تھرونز کی اداکارہ سوفی ٹر نرکی شادی کی تقریبات میں مصروف تھیں جس کی کچھ تصاویر انٹرنیٹ کے ذریعے منظر عام پر آئی ہیں۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پریانکا اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ کھڑی دکھائی دے رہی ہیں۔ نک ایک ٹکسڈو سوٹ میں جب کہ پریانکا گلابی ساڑھی میں موجود ہیں اور ان کے بالوں میں ایک گلاب بھی لگا ہو اہے۔اس تصویر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اداکارہ کسی کو دیکھ کر جذباتی ہو گئیں ہیں اور وہ اپنے آنسو صاف کر رہی ہیں۔

    نئے نویلے شادی شدہ جوڑے کی پورے خاندان کے ساتھ گروپ تصویر بھی سوشل میڈیا پر دیکھی گئی جس میں پوری جونس فیملی بشمول بھائی کیون جے آر اور ان کی اہلیہ ڈینیل، نک اور پریانکا، فرینکلن اور ان کے والدین شامل ہیں۔
    جوئے جونس اور سوفی ٹرنر کی شادی کی تقریبات میں صرف مخصوص افراد، قریبی عزیز اور دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔