Baaghi TV

Blog

  • حکومت نے ممبران کو خریدنے کیلئے کیا حکمت عملی طے کی ہے؟ رانا ثناء‌اللہ نے بڑا دعویٰ‌ کر دیا

    حکومت نے ممبران کو خریدنے کیلئے کیا حکمت عملی طے کی ہے؟ رانا ثناء‌اللہ نے بڑا دعویٰ‌ کر دیا

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ لوٹوں کے گھروں کا گھیراؤکریں گے اورمیں خود اس کی قیادت کروں گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگی اراکین کی وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات کے بعد ن لیگی قیادت میں کھلبی مچی ہوئی ہے اور اگرچہ وہ اس بات کی تردید کر رہے ہیں کہ ن لیگ تقسیم ہو رہی ہے تاہم ان کے بیانات خود اس امرکی تصدیق کر رہے ہیں. مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی طرف سے یہ کہنا ہے کہ وہ لوٹوں‌ کے گھروں‌ کا گھیراؤ‌کریں‌گے اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ دال میں کالا ضرور ہے.

    رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے افواہ پھیلارہی ہے، وزیراعظم سے ملاقات میں جعلی نام پھیلائے گئے ہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے ممبران کوخریدنے کیلئے سیل بنایاہے، لوٹوں کے گھروں کاگھیراؤکریں گے اور میں خود قیادت کروں گا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں.

  • وزیر اعظم عمران خان سے ن لیگ کے کن اراکین اسمبلی نے ملاقات کی؟ باغی ٹی وی نے تفصیلات حاصل کر لیں

    وزیر اعظم عمران خان سے ن لیگ کے کن اراکین اسمبلی نے ملاقات کی؟ باغی ٹی وی نے تفصیلات حاصل کر لیں

    وزیر اعظم عمران خان سے مسلم لیگ ن کے جن اراکین اسمبلی نے ملاقات کی ان کے نام سامنے آ گئے ہیں. جن اراکین اسمبلی نے ملاقات کی ان میں‌ غیاث الدین، شعیب اویسی، چودھری اشرف انصاری ودیگر شامل ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فیصل خان نیازی، غلام قاسم ہنجرا،محمد ارشد بھی وزیر اعظم سے ملاقات کرنیوالوں میں شامل تھے. اسی طرح اظہر چانڈیہ، غضنفر لنگاہ، جلیل احمد شرقپور نی بھی بنی گالہ عمران خان سے ملاقات کرنے کیلئے پہنچے. وزیر اعظم سے ملاقات کرنیوالوں میں نشاط احمد خان ڈاہا، یونس انصاری، اظہر چانڈیہ، غضنفر لنگاہ، جلیل احمد شرقپوری بھی شامل تھے.

    واضح رہے کہ اس ملاقات میں‌ وزیر اعلیٰ‌ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی شامل تھے. اس ملاقات کے بعد ن لیگ کی قیادت میں زبردست کھلبلی مچی ہوئی ہے اور اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آنے والے دنوں‌ میں‌مسلم لیگ ن کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں‌ کے اراکین کی بڑی تعداد تحریک انصاف میں شامل ہو جائے گی. یہ سلسلہ اگرچہ شروع ہو گیا ہے تاہم آئندہ چند دنوں‌ میں اہم انکشافات سامنے آنے کی توقع ہے.

  • سی پی او راولپنڈی کے حکم پر سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے مزید ڈولفن فورس تعینات

    سی پی او راولپنڈی کے حکم پر سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے مزید ڈولفن فورس تعینات

    راولپنڈی:سی پی او راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا کے احکامات پر مزید ڈولفن فورس کو مری تعنیات کر دیا گیا ہے,ڈولفن فورس مری آنے والے سیاحوں کی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے گی,مری میں سیزن کی وجہ سے سیاحوں کا رش بڑھ جاتا ہے، جن کے جان و مال کے تحفظ کے لئے مزید ڈولفن فورس کو مری تعنیات کیا گیا ہے
    راولپنڈی پولیس عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے

  • ایف بی آر کا نوٹیفکیشن، کون سے موبائل فون پر کتنا ٹیکس ادا کرنا ہو گا؟ اہم خبر آ گئی

    ایف بی آر کا نوٹیفکیشن، کون سے موبائل فون پر کتنا ٹیکس ادا کرنا ہو گا؟ اہم خبر آ گئی

    ایف بی آرنے یکم جولائی سے569اشیاء کی درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی بڑھادی ہے. اس حوالہ سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق مختلف اشیاء کی درآمدپرریگولیٹری ڈیوٹی5سے90فیصدتک بڑھائی گئی ہے. 30 ڈالرمالیت والےموبائل فون پر165روپےڈیوٹی عائد کی گئی ہے. 30سے100 ڈالرمالیت والےموبائل فون پر1620روپےڈیوٹی عائد کی گئی ہے. 100 سے 200 ڈالر مالیت والے موبائل فون پر 2430 روپے ڈیوٹی عائد کی گئی ہے.

    200 سے 350 ڈالر مالیت والے موبائل فون پر 3240 روپے ڈیوٹی عائد کی گئی ہے. 350 سے 500 ڈالر مالیت والے موبائل فون پر 9450 روپے ڈیوٹی عائد ہوئی ہے. 500 ڈالر سے زائد مالیت والے موبائل فون پر 16 ہزار 650 روپے ڈیوٹی عائد کی گئی ہے. یہ بھی کہا گیا ہے نئی گاڑیوں‌ پر بھی ٹیک نافذ‌ کیا گیا ہے . 1000 سے 1300 سی سی انجن والی گاڑیوں پر 15 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے. 1800 سے3000سی سی انجن والی استعمال شدہ گاڑیوں پر70فیصدڈیوٹی عائد

  • عمران خان نہیں عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی ، اگلا الیکشن بھی ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی لڑوں گا

    مسلم لیگ ن کےمظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو سے ایم پی اے ملک غلام قاسم ہنجرا نے پارٹی چھوڑنے یا فارورڈ بلاک میں شامل ہونے کی تردید کردی۔غلام قاسم ہنجرا کے مطابق ان کی وزیراعظم سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،پراپیگنڈہ کیاجارہا ہے۔ پارٹی میں رہوں گا اور آئندہ الیکشن بھی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ہی سے لڑوں گا.انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتما د ہےفارورڈ بلاک میں جانے کی جھوٹی افواہیں مخالفین کی سازش ہیں.ان کا کہنا تھا کہ یہ سچ ہے حلقے کے مسائل کے حل کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے گزشتہ ہفتے ملاقات کی تھی لیکن وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے پراپیگنڈہ کیاجارہا ہے.

  • نون لیگ میں  ایم پی اے اور ایم این اے کے بعد سینیٹرز کا فاروڈ بلاک بھی سامنے آگیا، باغی کی خاص رپورٹ

    نون لیگ میں ایم پی اے اور ایم این اے کے بعد سینیٹرز کا فاروڈ بلاک بھی سامنے آگیا، باغی کی خاص رپورٹ

    نون لیگ کے ایم پی اے اور ایم این اے کے بعد سنیٹرز بھی پاکستان تحریک پاکستان کو سپورٹ کرنے کےلیے فارورڈ بلاک بنا رہے ہیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .نون لیگ کے ایم پی اے اور ایم این اے کے بعد سنیٹرز بھی پاکستان تحریک پاکستان کو سپورٹ کرنے کےلیے فارورڈ بلاک بنا رہے ہیں . اس سلسلے میں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسلام آباد اور لاہور میں ایسی سرگرمیاں جاری ہیں.سات ممبران سینٹ نے مریم نواز کے خلاف عدم اظہار کیا ہے. سینئرز ممبران سینٹ کے مطابق مریم نواز نے میاں شہباز شریف کو بائی پاس کر کے پارٹی کی روح کی خلاف ورزی کی ہے اور پارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے. 20 سے زائد ایم پی ایے اور ایم این ایے اور سات سینٹرز نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے.

    کل رانا مشہود کو جب فلائت سے اتار لیا گیا تو یہ بات واضح ہو گئی کہ پی ٹی آئی حکومت کرپشن کے خلاف کسی طرح کی نرمی کی روادار نہیں ہے.
    وفاقی معاون برائے اطلاعات فردوس اور پی ٹی آئی کے صوبائی ترجمان شوکت بصرا نے بھی ن لیگ سے بغاوت کرنے والے اراکین سمبلی اور سینٹرز کی تعداد کی تصدیق کی اور کہا ہےکہ ان کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے جو اب تک محرومی کا شکار ہیں . اس سلسلے میں باخبر اور اپ ڈیٹ رہنے کے لیے باغی ٹی وی سے جڑے رہیے. با غی ٹی وی اس سے پہلے بھی نون لیگ کے منحرف اراکان صوبائی اورقومی اسمبلی کی خبر دے چکا ہے

  • خبردار پی آئی اے کی فلائٹ میں آپ محفوظ نہیں

    خبردار پی آئی اے کی فلائٹ میں آپ محفوظ نہیں

    ,,,ایک بار پھر شہری لٹ گیا
    کراچی سے رحیم یار خان آنے والی پی آئی اے کی فلائیٹ میں چوری, جہاز کے عملہ نے شہری کے ہینڈ بیگ سے ساڑھے تین ہزار ریال, ساڑھے تین تولے طلائی زیورات نکال لیئے.تفصیل کے مطابق رحیم یار خان کے شہری علاقے گلشن اقبال کے رہائشی عطاءاللہ اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ 29جون کو پی آئی اے کی فلائیٹ سے کراچی پہنچے جہاں سے کنٹیکٹ فلائٹ پی کے 582 کے پر سوار ہوئے تو عملہ نے ان سے درخواست کی کہ جہاز اے ٹی آر (چھوٹا طیارہ) ہے, لہذا اپنے ہینڈ بیگ جمع کروا دیں جو انہیں شیخ زید ایئرپورٹ رحیم یار خان اترتے ہی مل جائیں گے, شیخ زید ایئر پورٹ پر فلائٹ اترنے کے ساتھ ہی انہیں سامان مہیا کردیا گیا, جیسے ہی ایئرپورٹ سے نکل کر بیگ چیک کیا تو اس میں سے ساڑھے تین ہزار ریال, ساڑھے تین تولے طلائی زیورات غائب تھے, عطاءاللہ نے میڈیا کو بتا یا کہ انہوں نے منیجر پی آئی اے کو تحریری درخواست دے دی ہے, انہوں نے حکومت اور پی آئی اے حکام سے درخواست کی ہے کہ جہاز میں سامان کی چوری جیسے واقعات میں ملوث کالی بھیڑوں کو پکڑا جائے.

  • انگلینڈ کے بنا نقصان 100 رنز مکمل

    انگلینڈ کے بنا نقصان 100 رنز مکمل

    کرکٹ ورلڈکپ کے 38ویں میچ میں میزبان انگلینڈ کی بھارت کے خلاف پر اعتماد بیٹنگ جاری ہے . بنا نقصان کے 100 رنز مکمل کر لیے .دونوں اوپنر جونی اور جیسن نے 55 ،45 کے قریب رنز سکور کر لیے. انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان شائقین بھارت ک جیت کے لیے دعاگو

    تفصیلات کے مطابق برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    انگلش ٹیم میں معین علی اور جیمس ونس کی جگہ جیسن روئے اور لیام پلنکٹ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بھارت نے وجے شنکر کی جگہ رشب پانٹ کو گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

    سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے انگلینڈ کو آج لازمی بھارت کو زیر کرنا ہوگا اور شکست کی صورت میں انگلش ٹیم ایونٹ سے باہر ہوسکتی ہے جب کہ بھارت کی کامیابی اسے سیمی فائنل میں پہنچا دے گی۔

    آج کے میچ میں بھارتی ٹیم کی جرسی تبدیل ہوگی، دونوں ٹیموں کی وردیاں نیلی ہونے کی وجہ سے آئی سی سی قوانین کے مطابق میزبان ٹیم کی وردی وہی رہے گی اور مہمان بھارتی ٹیم کے کھلاڑی نئی وردی میں دکھائی دیں گے۔

  • شمالی کوریائی  سربراہ کم جونگ اور ٹرمپ کی طویل ملاقات

    شمالی کوریائی سربراہ کم جونگ اور ٹرمپ کی طویل ملاقات

    ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ میں پچاس منٹ تک ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے ملاقات کو شاندار قرار دے دیا.

    اپنی ملاقات کے بارے بتاتے ہوئے امریکی صدر نےکہا کہ انھوں نے کہ مسٹر کم جونگ نے ملاقات کی تفصیلات کو آگے بڑھانے کے لئے ’’ورکنگ گروپ‘‘ تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔ نیز پیونگ یانگ اور واشنگٹن ورکنگ گروپ کی سطح پر مذاکرات کے لئے تیار ہو گئے ہیں۔

    صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا ’’اگلے چند ہفتوں کے اندر شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیاروں سے متعلق مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے پر تیار ہو گیا ہے۔ دونوں ملکوں کا مشترکہ وفد تین ہفتوں کے اندر اجلاس منعقد کرے گا جن میں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’صدر کم جونگ ہماری آج کی گفتگو کی روشنی میں ورکنگ گروپ تشکیل دینے کے لئے تیار ہو گئے ہیں۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے میں جنوبی کوریا پر پابندیوں کا کوئی جواز نہیں۔ یہ امر اس بات کا اشارہ تھا کہ وہ جنوبی کوریا پر عاید پابندیوں کو مذاکرات کے دوران کسی وقت ہٹا سکتے ہیںمذاکرات کا مقصد شمالی کوریا کو اپنا جوہری اسلحہ ترک کرنے پر تیار کرنا ہے۔

  • محکمہ اوقاف میں جدید اصلاحات کا آ غاز، اب زائرین نذرانہ جدید طریقے سے  دیں گے

    محکمہ اوقاف میں جدید اصلاحات کا آ غاز، اب زائرین نذرانہ جدید طریقے سے دیں گے

    محکمہ اوقاف میں جدید اصلاحات کا آ غازحکومت پنجاب کا چائنہ کی ہواوے کمپنی کے ا شتراک سے تمام درباروں پر جدید الیکٹرانک کمپیوٹرائزڈ نذرانہ بکسوں کا اجرا ء تمام نذرانہ بکسوں کا کنٹرول جدید کیمروں اور وائی فائی کے عمل سے ہو گا

    باغی ٹی وی رپوٹ کے مطابق ملکی و غیر ملکی زائرین کی معلومات اور رہنمائی کے لئے بادشاہی مسجد کے سامنے سہولت ڈیسک قائم
     دنیا بھرسے زائرین حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری و دیگرمزارات پر لنگر کی تقسیم کے لئے آن لائن رقوم کی ترسیل
     محکمہ اوقاف کے تمام ملازمین کی با قاعدہ مانیٹرنگ کا عمل جاری، سرکاری خزانے کونقصان پہنچانے والے گھو سٹ ملازمین کا بھی کھوج لگایا جا رہا
    صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سیدالحسن شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے و یژ ن کے مطابق محکمہ اوقاف و مذہبی امور میں اصلاحاتی عمل کو تیزی سے پایہ تکمیل کیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں صوبائی وزیر اوقاف و مذ ہبی امور سید سعیدالحسن شاہ کی زیر صدرات عوامی جمہوریہ چین کی مشہور بین ا لا قوامی کمپنی ہوواوے کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر سیکٹری اوقاف ذوالفقار گھمن، ڈائریکٹر ایڈمن آ فتاب احمد،ڈائریکٹر پرو جیکٹ،حامد مسعود وڑائچ کے علاوہ ہوواوے کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر مسٹر گھاو و اور مینجر فواد الحق بھی موجودتھے۔ صوبائی وزیر اوقاف نے کہا کہ حکومت پنجاب چائنہ کی ہواوے کمپنی کے شتراک سے صوبہ بھر کے تمام درباروں پر جدید الیکٹرانک کمپیوٹرائزڈ نذرانہ بکسوں کا اجراء کرے گی۔تمام نذرانہ بکسوں کا کنٹرول جدید کیمروں اور وائی فائی کے عمل سے ہو گا۔تمام نذرانہ بکسوں کی نگرانی و مانیٹرنگ کا عمل باقاعدگی سے ماسٹر کنٹرول روم سے کیا جائے گا۔مقررہ تاریخ پر جب تمام نذرانہ بکسوں کو کھولا جائے گا۔ اس مو قع پر نامزد کردہ کمیٹی کے ممبران اور بنک کے افسران بھی موقع پر موجود ہونگے جو اپنی نگرانی میں رقوم کی گنتی کا عمل شروع کرینگے۔ یہ عمل کرپٹ مافیا کے خلاف سخت اقدامات اپنانے کے لئے کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں کرپٹ اور دھوکہ باز مافیا کے خلا ف موقع پر سخت اقدامات عمل میں لائے جا سکیں۔انہوں نے مذیدبتایاکہ ڈیپارٹمنٹ کی ترقی کے عمل میں آنے والے ہر قسم کے عناصر کی سر کوبی کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔محکمہ اوقاف کے تمام شعبہ جات کے افسران کوتمام ٹار گٹ کے حصول کے لئے ٹائم فریم فراہم کر دیا گیاہے۔انہوں نے اجلاس کو بتا یاکہ دنیا بھر سے زائرین حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری و دیگرمزارات پر لنگر کی تقسیم کے لئے آن لائن رقوم کی ترسیل کا عمل شروع کیا جا رہا ہے،جبکہ ملکی و غیر ملکی زائرین کے لئے پہلے ماڈل  ” سہولت ڈیسک” بادشاہی مسجد کے سامنے واقع عالمگیری پارک میں قائم کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے تما م ملازمین کی با قاعدہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ایسے ملازمین کی بھی لسٹیں تیار کی جا رہی ہیں جو سرکاری فرائض کو ایمانداری سے ادا نہیں کر پا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوقاف کے تمام ملازمین کی حاضری کے لئے بائیو میٹرک سسٹم کو لاگو کرنالازم و ملزوم کر دیا گیا ہے۔