Baaghi TV

Blog

  • قندھار میں طالبان کا خوفناک حملہ، الیکشن کمیشن کے 8 اہلکاروں‌ سمیت 50 سے زائد ہلاک

    قندھار میں طالبان کا خوفناک حملہ، الیکشن کمیشن کے 8 اہلکاروں‌ سمیت 50 سے زائد ہلاک

    افغانستان کے صوبہ قندھار میں‌ طالبان نے ضلعی ہیڈکوارٹر پر خوفناک حملہ کیا ہے جس میں‌ افغان الیکشن کمیشن کے 8 افسروں‌ و اہلکاروں‌ سمیت 50 سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق یہ حملہ بارود سے بھری چار گاڑیوں کے ذریعہ کیا گیا ہے. دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک کے علاقے دہل کر رہ گئے. ا س خوفناک حملہ کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی او رکیا ہے کہ ضلعی ہیڈکوارٹر پر کئے جانے والے اس ہولناک حملہ میں‌ 57 اہلکار ہلاک ہو ئے ہیں تاہم افغانستان کی وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملہ میں‌ آٹھ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں.

    رپورٹ‌ کے مطابق طالبان کی طرف سے کیا جانے والا یہ حملہ انتہائی شدید نوعیت کا تھا جس میں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے تاہم افغان حکومت اسے چھپانے کی کوشش کر رہی ہے. میڈیا رپورٹس میں‌ کہا گیا ہے کہ جنوبی صوبہ قندھار کے ضلع معروف میں ضلعی ہیڈکوارٹر کی عمارت میں طالبان نے بارود سے بھری چار گاڑیاں داخل کرکے زوردارخودکش بم دھماکے کئے. کہا جارہا ہے کہ دھماکے کے وقت ضلعی ہیڈکوارٹر کی عمارت میں 70 کے قریب اہلکار موجود تھے۔

    بین الاقوامی میڈیا نے بھی طالبان کے اس حملہ کی خبروں‌ کو بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا اور کہا ہے کہ دھماکوں کے نتیجے میں 34 سے50 افراد ہلاک ہوگئے ہیں‌ جن میں زیادہ تر پولیس افسرشامل ہیں۔ افغانستان کے صوبائی گورنرکے ترجمان عزیزاحمد عزیزی نے کہا ہے کہ یہ حملہ بہت بڑا اورشدید نوعیت کا دھماکہ تھا جس میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم اْنہوں نے فوری طورپرہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی اور کہا ہے اس واقعہ کہ تحقیقات جاری ہیں۔

    افغان وزارت داخلہ اور قندھار پولیس کے سربراہ جنرل تادین خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے افغان الیکشن کمیشن کے آٹھ اہلکار قندھارمیں ووٹروں کی رجسٹریشن کے لئے آئے تھے۔ افغان صدر اشرف غنی نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے. ادھر طالبان کے حملہ کے بعد پورے ضلع میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں اور جگہ جگہ سرچ آپریشن کیا جارہا ہے. ق

  • کھلاڑیوں‌ اور شائقین پر حملہ، پاکستان نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ دشمن قوتوں‌ میں‌ کھلبلی مچ گئی

    کھلاڑیوں‌ اور شائقین پر حملہ، پاکستان نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ دشمن قوتوں‌ میں‌ کھلبلی مچ گئی

    حکومت پاکستان نے ورلڈ کپ میں‌ افغانستان کے خلاف میچ کے دوران پاکستان مخالف بینرز لہرانے، پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں‌ پر حملے اور شائقین کے ساتھ لڑائی جھگڑے پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں سے ان واقعات کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاکستان اور افغانستان کے مابین کرکٹ میچ کے دوران ایک خاص گروہ کی طرف سے پاکستان مخالف بینرز لہرانے پر خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے پروپیگنڈے کیلئے کھیلوں کے میدان استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، ہم نے اس معاملہ کوسفارتی سطح پر اٹھایا ہے ۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی شکست کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں اور شائقین پر حملے اور مخالفانہ بینرز پر پاکستان کو سخت تشویش ہے۔ کھیل کے میدان کو گھناؤنے پراپیگنڈے کے لئے استعمال کو کسی طور برداشت نہیں‌ کیا جاسکتا. ہم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں‌ سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان واقعات میں‌ ملوث شرپسندوں‌ کو قانون کے کٹہرے میں‌ لایا جائے.

    واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران سٹیڈیم کے اندر اور باہر افغان تماشائیوں کی جانب سے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی شائقین پر حملے کئے اور اسی طرح اسٹیڈیم کے اندر بھی کھلاڑیوں‌ پر حملوں‌ کی کوشش کی گئی. اسی طرح‌ میچ کے دوران بھی ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پاکستان مخالف پروپیگنڈہ پر مبنی بینر لہرایا جاتا رہا. یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ان کاروائیون‌ کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی را اور این ڈی ایس کا ہاتھ ہے جنہوں‌نے مشترکہ منصوبہ بندی کے تحت یہ صورتحال پیدا کرنے کی سازش کی.

  • چاہتا تو آج بھی گاڑی پر وزارت کا جھنڈا لہرا سکتا تھا، جانیے چوہدری نثار نے ایسا کیوں‌ کہا؟

    چاہتا تو آج بھی گاڑی پر وزارت کا جھنڈا لہرا سکتا تھا، جانیے چوہدری نثار نے ایسا کیوں‌ کہا؟

    سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خاں نے کلر سیداں میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدارمیری منزل نہیں ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہو‌ں نے کہاکہ اپنے ضمیراورخمیرکا سودا کرکےعوام کیساتھ بےوفائی نہیں کرسکتا. چاہتا توآج بھی میری گاڑی پر کسی وزارت کا جھنڈا لہراسکتا تھا. آج کے حالات 1970 سے بھی زیادہ بد تر ہیں. 1970 میں دشمن بھارت ہمارےسامنےتھا، آج کا دشمن ہمارے سامنے نہیں.

    انہوں‌ نے کہاکہ ہم اندرونی وبیرونی سازشوں کا شکار ہیں. سیاستدان حالات کی سنگینی کےادراک کےباوجود کبوترکی طرح آنکھیں بند کیےہوئےہیں. کار ڈرائیور کو پائلٹ کی سیٹ پر بیٹھا نے والے ساری صورتحال کے ذمےدارہیں. بہت سے رازوں سےآگاہ ہوں سچ بولوں گا تو سب کو حیران کردوں‌ گا.

  • قیمتوں‌ میں اضافہ، اپٹما کا سوموار سے 200 سے زائد پروسیسنگ ملز بند کرنے کا اعلان

    قیمتوں‌ میں اضافہ، اپٹما کا سوموار سے 200 سے زائد پروسیسنگ ملز بند کرنے کا اعلان

    آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے کل سوموار سے 200 سے زائد پروسیسنگ ملز بند کرنے کا اعلان کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اپٹما نے یہ فیصلہ قیمتوں‌ میں‌ اضافے کی وجہ سے بین الاقوامی خریداروں‌ کی طرف سے اشیاء کے آرڈر کینسل کرنے پر کیا گیا ہے. اپٹما کے عہدیداران نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے قیمتوں میں‌ حالیہ اضافہ کی وجہ سے پروسیسنگ ملز اپنے اخراجات بھی پورے نہیں‌ کر پار ہیں. ملز نے اخراجات میں اضافہ کی وجہ سے سے جب قیمتیں‌بڑھائیں‌ تو بین الاقوامی خریداروں‌نے مال خریدنے سے انکار کر دیا ہے.

    اپٹما کا کہنا تھا کہ کراچی میں تقریبا 200 ملز کا اجلاس منعقد کیا گیا تھا، جہاں اراکین نے کہا کہ ان کے خریداروں نے نئی قیمتوں میں‌ خریداری کرنے سے انکار کر دیا ہے. اس طرح، ملزمالکان نے اپنے آپریشنوں کو نئے مالی سال کے پہلے دن سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

    رپورٹ کےمطابق اپٹما کے عہدیدار زاید مظہر نے کہا کہ 31 فیصد تک گیس ٹیرف میں اضافہ عام صنعت کے تابکاری اور خاص طور پر ٹیکسٹائل کی صنعت میں آخری کیل تھا. انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر پہلے سے ہی مینوفیکچررز کے ناقابل برداشت اخراجات کا سامنا کر رہا تھا ، جو علاقائی حریفوں کے مقابلے میں بہت زیادہ تھا.

  • مریم نواز کا ن لیگی اراکین اسمبلی کی عمران خان سے ملاقا ت پر شدید ردعمل

    مریم نواز کا ن لیگی اراکین اسمبلی کی عمران خان سے ملاقا ت پر شدید ردعمل

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان سے ن لیگی اراکین اسمبلی کی ملاقات کو حکومتی ذمہ داران میں‌پائی جانے والی مایوسی قرار دیا اور کہا ہے کہ اس طرح کی بے تکی باتیں جعلی حکومت کے کیمپ میں پائی جانے والی مایوسی اور ہیجان کو ظاہر کرتی ہے۔


    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مریم نواز نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اندھے کو بھی نظر آ رہا ہے کہ جعلی اعظم اور اسکی جعلی حکومت خوفزدہ ہیں اور خوف اور گھبراہٹ میں وہ انتقامی کاروائیوں میں تیزی لانے کی بیوقوفانہ مگر ناکام کوششش کر رہے ہیں۔آپ نے نا گبھرانا ہے نا ڈرنا ہے ۔یہ حرکتیں انکے اپنے زوال کا باعث ہوں گی انشاءاللہ ! شیرو ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے.

    رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے کہاکہ تحریک انصآف حکومت اپنی ناکامیوں‌ کو چھپانے میں کامیاب نہیں‌ ہو سکتی.

  • کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم کے بالی وڈ چھوڑنے کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں، عمر عبداللہ، شاہ فیصل

    کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم کے بالی وڈ چھوڑنے کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں، عمر عبداللہ، شاہ فیصل

    مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ اور جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے صدر شاہ فیصل نے کہا کہ ہمیں کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم کی طرف سے فلم انڈسٹری چھوڑنے کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے زائرہ وسیم کے فیصلے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹ کی اور کہا ہے کہ ہم کون ہوتے ہیں زائرہ وسیم کے فیصلے پر سوال اٹھانے والے؟ ان کی اپنی زندگی ہے، انہیں جو اچھا لگا انہوں نے وہی کیا۔ میں زائرہ وسیم کے لئے دعاگو ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ مستقبل میں جو بھی کام کریں گی وہ اس سے خوش ہوں گی۔

    رپورٹ کے مطابق پیپلز موومنٹ کے صدر اور سابق آئی اے ایس افسر شاہ فیصل نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھاہے کہ میں نے ہمیشہ زائرہ وسیم کے اداکارہ ہونے کے فیصلے کا احترام کیا۔ مجھے لگتا ہے کہ اتنی کم عمر میں کسی دوسرے کشمیری نے اتنی کامیابی اور شہرت حاصل نہیں کی تھی۔ آج جب اس نے بالی ووڈ کو الوداع کہا، اس فیصلے کا احترام کرنے کے سوا میرے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔ میری دعا ہے کہ وہ خوب ترقی کریں۔

    زکشمیواضح رہے کہ اٹھارہ سالہ زائرہ وسیم جنہوں نے اپنے مختصر فلمی کیریئر کے دوران تین بالی وڈ فلموں دنگل، سیکرٹ سوپر سٹار اور دی سکائی از پنک میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، نے بالی وڈ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

  • مشہور کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم نے بالی وڈ کو خیر باد کہہ دیا، کہا ایمان متاثر ہو رہا تھا

    مشہور کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم نے بالی وڈ کو خیر باد کہہ دیا، کہا ایمان متاثر ہو رہا تھا

    مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ زائرہ وسیم نے فلمی دنیا کو خٰبرباد کہہ دیا ہے اور اس امر کا اعتراف کیا ہے کہ فلم انڈسٹری سے تعلق کی وجہ سے ان کا ایمان متاثر ہو رہا اور مذہب سے تعلق خطرے میں‌ پڑ‌ گیا تھا.


    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کےمطابق کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم نے سال 2015 میں معروف فلمی اداکار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ‘دنگل’ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور مختصر عرصہ میں زبردست شہرت حاصل کی تھی. اٹھارہ سالہ زائرہ وسیم نے تین بالی وڈ فلموں دنگل، سیکرٹ سوپر سٹار اور دی سکائی از پنک میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں،

    رپورٹ کے مطابق انہوں‌ نے بالی وڈ چھوڑنے کا اعلان سوشل میڈیا پر ایک تحریر لکھ کر کیا اور اپنے فیصلہ کو درست ثابت کرنے کیلئے قرآن پاک کی متعدد آیات، پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور خلیفہ دوم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے اقوال کا ذکر کیا.

    واضح‌ رہے کہ زائرہ وسیم اب تک بالی وڈ کے کئی ایوارڈ جیت چکی ہے. ان کے اس اچانک فیصلہ پر بھارتی شہریوں‌ نے سوشل میڈیا پر تبصروں‌ کا طوفان کھڑا کر دیا ہے تاہم کشمیریوں‌ نے ان کے اس فیصلہ کی حمایت کی ہے.

  • ورلڈ کپ، انگلینڈ کا بھارت کو فتح کیلئے 338 رنز کا ٹارگٹ، محمد شامی نے پانچ کھلاڑی آؤٹ کئے

    ورلڈ کپ، انگلینڈ کا بھارت کو فتح کیلئے 338 رنز کا ٹارگٹ، محمد شامی نے پانچ کھلاڑی آؤٹ کئے

    کرکٹ ورلڈکپ کے 38 ویں میچ میں میزبان انگلینڈ نے بھارت کو جیتنے کیلئے 338 رنز کا بڑآ ہدف دیا ہے. بھارت کی جانب سےمحمد شامی نے5، بھمرااورکلدیپ یادیو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق انگلینڈ کے کھلاڑیوں‌ نے بھارت کے خلاف پر اعتماد بیٹنگ کی. دونوں اوپنر جونی اور جیسن نے اچھا آغاز فراہم کیا.. انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان شائقین اس میچ میں بھارت ک جیت کے لیے دعاگو ہیں‌تاکہ پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں‌ پہنچنے کیلئے آسانی ہو سکے.

    برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ انگلش ٹیم میں معین علی اور جیمس ونس کی جگہ جیسن روئے اور لیام پلنکٹ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بھارت نے وجے شنکر کی جگہ رشب پانٹ کو گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

    سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے انگلینڈ کو آج لازمی بھارت کو زیر کرنا ہوگا اور شکست کی صورت میں انگلش ٹیم ایونٹ سے باہر ہوسکتی ہے جب کہ بھارت کی کامیابی اسے سیمی فائنل میں پہنچا دے گی۔ آج کے میچ میں بھارتی ٹیم کی جرسی تبدیل ہوگی، دونوں ٹیموں کی وردیاں نیلی ہونے کی وجہ سے آئی سی سی قوانین کے مطابق میزبان ٹیم کی وردی وہی رہے گی اور مہمان بھارتی ٹیم کے کھلاڑی نئی وردی میں دکھائی دیں گے۔

  • اسسٹنٹ کمشنر نے سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کی مانیٹرنگ کی

    شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی ) حکومت پنجاب کے وژن اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ،سید طارق محمود بخاری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ نے غلہ منڈی میں ہونے والی سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کی مانیٹرنگ کی،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ نے کہا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا مکمل ادراک ہے اور حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنےکے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ منڈیوں کی نیلامی کی مانیٹرنگ کرنےکا مقصد قیمتوں میں استحکام لانا ہے

  • بی جے پی لیڈر رام مادھو کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی، کہا جلد دفعہ 370 ختم کر دیں‌ گے

    بی جے پی لیڈر رام مادھو کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی، کہا جلد دفعہ 370 ختم کر دیں‌ گے

    بھارت میں بی جے پی کے جنرل سیکرٹری رام مادھو نے پاکستان اور پاکستانی اداروں‌ کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہاں کی صورتحال سے فائدہ اٹھا کر بدامنی اور اضطرابی کیفیت کو پروان چڑھا رہے ہیں. مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعہ 370 ہر صورت ختم کریں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رام مادھو نے کہاکہ ہم نے دفعہ 370 ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور ہم اپنے اس وعدہ کو پورا کریں گے. بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی لوک سبھا میں‌ یہ بات واضح‌ کر دی ہے. بی جے پی لیڈر نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ دفعہ 370 عارضی دفعہ ہے جسے سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو نے متعارف کرایا ۔

    بی جے پی جنرل سیکرٹری نے کانگریس اور نیشنل کانفرنس پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے کشمیر میں عسکریت پسندی کے بیچ بوئے جس کے بعد پاکستان نے اس ساری صورتحال کا فائدہ اٹھا کر تحریک آزادی کو پروان چڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی دہشت گردی کی ذمہ دار کانگریس اور نیشنل کانفرنس ہے جس کے بعد پاکستان ہے جس نی صورتحال کا ناجائز فائدہ اُٹھا کر اسے اپنے حق میں استعمال کرنا شروع کردیا۔

    واضح رہے کہ بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد کشمیر میں‌ قتل و غارت گری میں شدت پیدا ہو گئی ہے اور روزانہ نہتے کشمیریوں‌ کو شہید کیا جارہا ہے.