Baaghi TV

Blog

  • حوثی ملیشیا کا بمبار جاسوس طیارہ فضا میں تباہ

    حوثی ملیشیا کا بمبار جاسوس طیارہ فضا میں تباہ

    حوثی ملیشیا کی جانب سے بھیجا گیا بموں سے لیس بغیر پائیلٹ جاسوسی طیارہ نشاندہی کے بعد فضا ہی میں تباہ کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں کا بمبار ڈرون طیارہ فضا میں مار گرایا گیا.عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ سعودی فورسز نے عسیر ریجن کی جانب ارسال کردہ ڈرون طیارے کو مقامی وقت ہفتے کی شب 11:45 بجے تلاش کیا گیا۔

    حوثیوں کا عسیر کی فضائی حدود میں تباہ کردہ ڈرون گذشتہ شب گرایا جانے والا دوسرا طیارہ تھا۔ اس سے قبل مملکت کی یمن کے ساتھ جنوبی سرحد پر واقع جازان شہر کی سمت بھیجا گیا حوثی ملیشیا کا ڈرون بھی اتحادی فوج نے مار گرایا تھا۔

    ’’حوثی دہشت گرد سعودی عرب کے مختلف شہروں میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے لئے ڈرون طیارے بھیج رہے ہیں۔ ان کا ہدف شہری علاقوں میں عوامی مقامات ہوتے ہیں۔ آج تک ارسال کردہ ان ڈرون کی کوئی بھی معاندانہ کارروائی کامیاب نہیں ہو سکی۔‘‘

  • پتریاٹہ : 90 افراد کو 10 گھنٹوں بعد ریسکیوکر کے باحفاظت اتار لیا گیا۔

    پتریاٹہ : 90 افراد کو 10 گھنٹوں بعد ریسکیوکر کے باحفاظت اتار لیا گیا۔

    مری پیٹریاٹہ کی چیئر لفٹوں میں پھنسے 90 افراد کو 10 گھنٹوں بعد ریسکیوکر کے بامحفاظت اتار لیا گیا۔

    تفصیل کے مطابق پٹریاٹہ چیئر لفٹ کی بارہ کیبل کاروں میں سوار سیاح خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہورہے تھے کہ گزشتہ روز شام پانچ بجے کے قریب اچانک تیز آندھی شروع ہوگئی اور کیبل کار کا رسہ پلی سے اتر گیا۔

    بارہ کی بارہ کیبل کاریں فضا میں جھولنے لگیں، آندھی اور بارش رکنے کے بعد سیاحوں کو بحفاظت نکالنے کے لئے ریسکیو کا عمل شروع کیا گیا جو رات گئے 3 بجے تک جاری رہا۔

    ریسکیو اہل کاروں نے مینوئیل طریقے سے ایک ایک کیبل کار کو چلا کر سیاحوں کو نکالا اور اس طرح کیبل کار میں پھنسے خواتین، بچوں سمیت تمام 90 افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کیبل سروس معطل کردی گئی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گرمیوں میں اسکولوں کی چھٹیوں کے موسم میں جب ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کرتی ہے تو کیبل کار سروس کی مناسب دیکھ بھال کیوں نہیں کی جارہی۔
    واضح رہے کہ ہر کیبل کار میں 8 سیاحوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے اور طوفان کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا البتہ اب بارش رکنے کے بعد امدادی کاروائیاں‌ جاررہی 12 کیبل کاروں سےسیاحوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جو رات گئے تکمیل کو پہنچا.

  • ایک ہی رات میں تین وارداتیں

    ایک ہی رات میں تین وارداتیں

    قصور کھڈیاں خاص ایک ہی رات میں سکول ٹیچر سمیت ڈکیتی کی تین وارداتیں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو بہنوں اور بھائی سمیت تین افراد زخمی
    تفصیلات کے مطابق الفلاح کالونی کھڈیاں خاص کے رہائشی سکول ٹیچر محمد رفیق سالک کے گھر رات 5 سے 6 نامعلوم مسلح افراد داخل ہوئے اور اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر گھر کی تلاشی شروع کر دی اہل خانہ کے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے رفیق سالک کا بیٹا اسداللہ غالب دو بہنیں اسماء رفیق مریم رفیق شدید زخمی ہو گئیں جنہیں تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور منتقل کردیا گیا ھے اسی طرح ڈاکو خلیل بھٹی کے گھر سے گن پوائنٹ پر 30۔ہزارنقدی دو تولہ طلائی زیورات لوٹ کر لے گئے جبکہ حاجی جان سٹی میں نوید احمد اپنی محلہ میں بنائی ہوئی بیکری پر موجود تھا اور محلہ دار دوست باہر بیٹھے ھوئے تھے دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح ڈاکو آئے اور گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر دوکان کے اندر لے گئے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون اور سامان وغیرہ لوٹ لیا جبکہ جاتے ہوئے دکان سے سودا لینے آئے گاہک راشد علی کی موٹرسائیکل ہنڈا 125 بھی چھین لی اورفائرنگ کرتے ھوئے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سٹی سرکل رائے احسان کھرل ایس ایچ او تھانہ کھڈیاں سب انسپکٹر وحید عارف نے پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا موقع پر شواہد اکھٹے کئے مقامی پولیس نے نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی

  • اسلام آباد : جنوبی پنجاب کے ممبران قومی اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات

    اسلام آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) وزیر اعظم عمران خان سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی کے وفد کی ملاقات۔

    تفصیلات کے مطابق وفد میں ممبران قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری، میاں محمّد شفیق ارائیں، سید فخر امام، ظہور حسین قریشی، احمد حسین ، ملک محمد عامر ڈوگر، مخدوم زین حسین قریشی، محمد ابراہیم خان، رانا محمّد قاسم نون، اورنگزیب خان کھچی، محمد غفار وٹو، محمد فاروق اعظم ملک، مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی ، سید مبین احمد، چودہری جاوید اقبال وڑائچ ، مخدوم باسط بخاری ، عامر طلال گوپانگ، عبد المجید خان نیازی، نیاز احمد جھاکڑ، خواجہ شیراز محمود ، امجد فاروق خان کھوسہ، سردار محمد خان لغاری، سردار جعفر خان لغاری، سردار نصراللہ خان دریشک، سردار ریاض محمود خان مزاری شامل۔

    ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی صاحبزادہ محبوب سلطان، وزیر مملکت شبیر علی قریشی اور وزیر مملکت حماد اظہر بھی موجود تھے

    اراکین نے بجٹ پاس ہونے پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی اور حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

  • قتل کے مجرم کو سزائے

    قتل کے مجرم کو سزائے

     

    قصور پتوکی
    ایڈیشنل سیشن جج پتوکی طارق مقصود نے انتظار قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا 1 ملزم کو سزائے موت و تین لاکھ روپے جرمانہ  3 ملزموں کو عمر قید و ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ 4 ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر باعزت بری کر دیا تفصیلات کے مطابق کنگن پور کے رہائشی انتظار حسین ولد حیدر علی کو 19/7/2015 کو عمران رضوان نوید وغیرہ نے چاقو کے وار کرکے قتل کر دیا تھا ایڈیشنل سیشن جج پتوکی طارق مقصود نے کیس کا فیصلہ سنا دیا ملزموں پر جرم ثابت ہونے پر  جاگو والا چک نمبر 4 کے رہائشیوں ملزم عمران ولد شریف کو سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانہ، اور تین ملزموں رضوان ولد رمضان، شہزاد ولد حنیف ،اور نوید کو عمر قید کی سزا اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ  جبکہ 4ملزمان کوعدم ثبوت کی بنا پر با عزت بری کر دیا 

  • بھارت کی پاکستان اور چین کے ساتھ  بیک وقت جنگ ،عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں.چین کا دعویٰ

    بھارت کی پاکستان اور چین کے ساتھ بیک وقت جنگ ،عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں.چین کا دعویٰ

    بیجنگ:چین نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ کرنے کی تیاری کررہا ہے. بھارت پاکستان اور چین کی سرحدوں کے ساتھ اپنی افواج کی تیز ترین نقل وحرکت میں بھی بہتری لا رہاہے .بھارت نے پچھلے 4 سالوں سے اپنی تین کور کو پاکستان اور چین کی سرحد کی طرف منتقل کررہاہے.

    چین کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنی افواج کو مستقبل میں ممکنہ جنگ کے لیے اس لیے اس قدر تیار کیا ہے کیونکہ بھارت اس سے پہلے کارگل کے محاذ پر بہت زیادہ نقصان اٹھا چکا ہے.چین نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ بھارت کو اس سلسلے میں چند دیگر ممالک کی سپورٹ بھی حاصل ہے. بھارت کے وزیر اعظم نریندرا مودی اپنے دوسرے دور حکومت میں انہیں پہلووں پر زور دیں گے اور ا پنی افواج کو پاکستان اور چین کے خلاف ممکنہ جنگ کے لیے بہترین منصوبہ بندی کے لیے ہر قسم کی مدد بھی فراہم کریں گے.

  • ٹوٹی انگلی کے ساتھ میچ کھیل کر پاکستان کو افغانستان کیخلاف فتح دلوائی، بھارتی میڈیا کی ستائش

    ٹوٹی انگلی کے ساتھ میچ کھیل کر پاکستان کو افغانستان کیخلاف فتح دلوائی، بھارتی میڈیا کی ستائش

    پاکستان کے اس دلیر کھلاڑی جس نے ٹوٹی انگلی کے ساتھ شاندار بیٹنگ کر کے پاکستان کو افغانستان کے خلاف میچ جیتنے میں اہم کردار اد اکیا، کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق افغانستان کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑی وہاب ریاض کی انگلی زخمی ہو گئی اور فریکچر آ گیا تھا تاہم وہ ٹوٹی انگلی سے کھیلتے رہے اور بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوورز میں ایک چوکا اور ایک چھکا بھی لگایا جس سے پاکستان پریشر سے کافی حد تک نکل آیا.

    بھارتی میڈیا نے وہاب ریاض کی زبردست ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹوٹی انگلی کے ساتھ کھیل کر پاکستانی ٹیم کو فتح دلوائی. بھارتی میڈیا نے وہاب ریاض کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کور پر ایسا شاندار چوکا لگایا کہ ایسا محسوس ہوا کہ یہ شارٹ کسی بڑے بیٹسمین نے کھیلی ہے. واضح رہے کہ وہاب ریاض‌نے عماد وسیم کے ساتھ مل کر پاکستانی ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار اد اکیا.

  • گیس صارفین کے پانچ گروہ ،وزارت پٹرولیم نیا پلان لے آئی

    گیس صارفین کے پانچ گروہ ،وزارت پٹرولیم نیا پلان لے آئی

    اسلام آباد: وزارت پٹرولیم نےکہا ہے کہ اضافے کے باوجود 45 فیصد گیس صارفین پر کوئی بوجھ نہیں پڑے گا۔وزارت پیٹرولیم کے ترجمان نے کہا کہ اوگرا نے آئندہ مالی سال کے لیے 541 ارب روپے کا ریونیو ٹارگٹ رکھا ہے، موجودہ گیس ٹیرف سے 144 ارب روپے کے مالیاتی خسارے کا سامنا ہوگا جس سے بچنے کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا تاہم اضافے کے باوجود 45 فیصد گیس صارفین پر کوئی بوجھ نہیں پڑے گا۔گھریلو صارفین کے تحفظ کے لیے سلیبز کا ڈھانچہ تبدیل کیا گیا، 95 فیصد گھریلو صارفین کو 104 ارب روپے کی سبسڈی بھی دی جائے گی۔گیس صارفین کے لیے پانچ سلیب بنا دی ہیں جس کے تحت پہلی سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ایک ایم ایم بی ٹی یو گیس استعمال کرنے والوں کا بل 121 روپے ہی رہے گا.

    جب کہ دوسری سلیب کا بل 572 سے بڑھا کر 933 روپے کر دیا گیا ہے یعنی تین ایم ایم بی ٹی یو گیس استعمال کرنے والے صارفین کے بل میں 361 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

    تیسری سلیب میں 1406 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے یعنی 7 ایم ایم بی ٹی یو گیس کے استعمال پر بل 2305 سے بڑھا کر 3712 کر دیا گیا ہے جب کہ چوتھے سلیب میں 4406 روپے اضافہ کیا گیا ہے یعنی چوتھی سلیب کا بل 3589 روپے سے بڑھا کر 7995 روپے کر دیا گیا۔

    اسی طرح پانچویں سلیب کے صارفین کا بل 13 ہزار 508 سے بڑھا کر 14 ہزار 373 روپے کر دیا گیا ہے یعنی 14 ایم ایم بی ٹی یو گیس استعمال والے صارفین کے بل میں 865 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

  • مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیلی فوج کا کریک ڈاون، 19 فلسطینی گرفتار

    مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیلی فوج کا کریک ڈاون، 19 فلسطینی گرفتار

    مقبوضہ بیت المقدس :اسرائیلی قابض فوج نےفلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاون میں کم سے کم 19 فلسطینیوں کوحراست میں لے لیا ہے۔ قابض فوج کےکریک ڈاوں میں حراست میں لیے گئے بیشتر فلسطینیوں کا تعلق وسطی القدس کے عیسویہ قصبے سے ہے۔ قابض فوج نے شہید فلسطینی محمد سمیر عبید کے اہل خانہ کے متعدد افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔ ان میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دو روز سے بیت المقدس کی مختلف کالونیوں میں صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے خلاف غیرمسبوق کریک ڈاون اور پرتشدد حربوں کا استعمال شروع کیا ہے جس میں درجنوں فلسطینی گرفتار اور 50 کو زخمی کردیا گیا ہے۔تشدد کا سلسلہ دو روز قبل اسرائیلی فوج کےہاتھوں ایک بیس سالہ فلسطینی محمد سمیر عبید کی وحشیانہ شہادت کےبعد اس وقت شروع ہوا جب فلسطینی شہریوں‌نے بے گناہ نوجوان کوبےدردی سے شہید کیے جانے کے خلاف احتجاج شروع کیا۔

  • مانسہرہ، جیپ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، سات زخمی

    مانسہرہ، جیپ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، سات زخمی

    مانسہرہ میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے اور ایک جیپ گہری کھائی میں گرگئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ گھڑی حبیب اللہ کے قریب گلی میرا کے مقام پر پیش آیا ہے جہاں‌ جیپ کھائی میں گری. مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثہ میں چار افراد جاں بحق، سات زخمی ہوئے ہیں.

    پولیس کا کہنا ہےکہ زخمیوں‌ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. ا س افسوسناک حادثہ پر علاقہ میں غم کی فضا ہے. جیپ کھائی میں گرنے کے بعد مقامی لوگوں نے بھی امدادی کاروائیوں‌ میں حصہ لیا اور زخمیوں‌ کو ہسپتال پہنچانے میں مدد فراہم کی.