Baaghi TV

Blog

  • قطر سے پاکستان کو پہلی قسط میں کتنی بڑی رقم دی گئی؟ اہم خبر آ گئی

    قطر سے پاکستان کو پہلی قسط میں کتنی بڑی رقم دی گئی؟ اہم خبر آ گئی

    قطرسے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالرز کی پہلی قسط مل گئی ہے. قطری امداد ملنے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر نے تین ارب ڈالرزکی امداد کا اعلان کیا تھا جبکہ قطر کی طرف سے یہ امداد ملنے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا. پہلی قسط سے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ قسط 50 کروڑ ڈالر کی ہے.

    واضح رہے کہ امیر قطر نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا اور تین ارب ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا گیا تھا. ان کا یہ دورہ بہت اہمیت کا حامل تھا اور پاکستان میں انہیں‌ خصوصی پروٹوکول دیا گیا تھا. وزیر اعظم عمران خان نے ان کی گاڑی خود ڈرائیور کی اور انہیں‌ وزیر اعظم ہاؤس لے کر گئے جہاں‌ انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا تھا.

  • نعیم الحق نے 15 اراکین اسمبلی کی عمران خان سے ملاقات کی تصدیق کر دی

    نعیم الحق نے 15 اراکین اسمبلی کی عمران خان سے ملاقات کی تصدیق کر دی

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے لیگی ایم پی ایز کی وزیراعظم سے ملاقات کی تصدیق کردی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں‌ نے کہا ہے کہ ن لیگ کے 15 اراکین اسمبلی نے بنی گالا میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی. لیگی ایم پی ایز کی وزیراعظم سے ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی.

    انہوں نے بتایا کہ لیگی ایم پی ایز نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی. لیگی ایم پی ایزکی اپنی قیادت سےمایوسی وزیراعظم سےملاقات میں عیاں تھی. ان کا کہنا تھا کہ لیگی ایم پی ایز نے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب پربھرپوراعتماد کا اظہار کیا ہے. واضح‌ رہے کہ اس ملاقات کے بعد ن لیگی حلقوں‌ میں زبردست بے چینی پائی جاتی ہے اور یہ سوال بھی اٹھایا جارہا ہے کہ کیا آنے والے دنوں‌ میں ن لیگ میں کوئی فارورڈ بلاک بننے جارہا ہے؟.

  • رانا مشہور نیب اور حکومت پر برس پڑے، کہا ہائی کورٹ‌ جاؤں‌ گا

    رانا مشہور نیب اور حکومت پر برس پڑے، کہا ہائی کورٹ‌ جاؤں‌ گا

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خان نے اپنا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے اور بیرون ملک جانے سے روکے جانے پر ایک ویڈیو پیغام میں شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ جائیں گے اور اسی طرح دیگر تمام فورمز پر آواز بلند کریں‌ گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رانا مشہود احمد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں‌ آج صبح ساڑھے چار بجے ایئرپورٹ پہنچا، میرے بچوں‌ کو چھٹیاں تھیں‌ اور میرا پہلے سے پلان تھا بیرون ملک جانے کا لیکن مجھے کہا گیا کہ
    آپ کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے آپ بیرون ملک کا سفر نہیں‌ کر سکتے. جب میں‌ نے سوال کیا کہ ایسا کس نے کیا ہے تو بتایا گیا کہ آپ کا نام نیب نے ڈلوایا ہے.

    انہوں نے کہاکہ مجھے ایف آئی اے والوں نے بتایا کہ ہم آپ کو اعلی‌ٰ حکام سے پوچھ کر بتاتے ہیں‌ اور پھر تین گھنٹے بعد نیب والوں کی طرف سے کہا گیا کہ آپ جاسکتے ہیں‌ لیکن جب مجھے یہ پیغام دیا گیا اس وقت تک جہاز جاچکا تھا. اس وقت میرے پاس اور کوئی چارہ نہیں‌ تھا کہ میں‌ واپس گھر آجاتا لہذا مجھے واپس آنا پڑا. انہوں‌نے کہاکہ یہ سخت زیادتی ہے. میری کردار کشی کر کے مجھے اور میرے خاندان کو نقصان پہنچایا گیا ہے. نیب لاہور مجھے کلین چٹ دے چکا ہے. پانچ سال سے جھوٹا ٹرائل کیا جارہا ہے. پہلے اربوں‌ کی بات کی گئی اور پھر تیرہ کروڑ کا ریفرنس فائل کر دیا گیا. یہ الزام بھی لگایا گیا کہ بوگس فرموں‌ کو ٹھیکے دیے گئے. حالانکہ یہ الزام بھی غلط ہے.

    انہوں نے کہاکہ میں‌ لاہور ہائی کورٹ میں مقدمہ کروں گا اور ہر فورم پر آواز بلند کروں‌ گا. میں بہت دلبرداشتہ ہوں. نیب کو اپنا ہاؤس ان آرڈر کرنا ہو گا جو اس حکومت کا آلہ کار بن چکا ہے. میں‌قانون کے تابع رہتے ہوئے ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا. میں‌پاکستان میں نکلوں‌ گا اور ان لوگوں‌کو ایکسپوز کروں‌گا کہ یہ کس کے آلہ کار ہیں.

    انہوں‌نے کہاکہ میں‌نے چیئرمین نیب کو خطوط بھی لکھے لیکن انہوں نے کسی خط کا جواب نہیں‌ دیا. میں یہ ویڈیو ریگولر ریلیز کروں‌ گا اور ان لوگوں‌ کو بے نقاب کروں‌ گا.

  • لندن:پاکستانیوں پر افغانی اور بھارتی شرپسندوں کا حملہ ،جیت برداشت نہ کرسکے

    لندن:پاکستانیوں پر افغانی اور بھارتی شرپسندوں کا حملہ ،جیت برداشت نہ کرسکے

    لندن:ہینڈلنگ لیڈز میں جہاں ایک طرف پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ ہورہا تھا وہاں پاکستان اور پاکستانیوں کے خلاف اسٹیڈیم کے باہر اور اسٹیڈیم کے اندر سازشیں کھیلیں جارہی تھیں.اسٹیڈیم کے باہر بلوچستان کے حوالی پراکسی فلیکس لگائے گئے تھے اور اسٹیڈیم کے اندر پاکستانی ٹیم کی جیت کے ساتھ ہی افغان اور بھارت شر پسند ملکر پاکستانیوں پر کرسیاں،گلاس،گملے اور پانی کی بوتیلیں پھینک رہے تھے.پاکستان کے ایک ممتاز صحافی نے اس سلسلے مٰیں باغی کو جو رپورٹس اور حقائق بھیجے ہیں وہ بہت تکلیف دہ ہیں

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق پاکستانیوں پر جو اسٹیڈیم سے باہر تشدد اور نعرے بازی ہوئی وہ بھی ایک باقاعدہ منصوبہ بندی دکھائی دیتی ہے.ذرائع کے مطابق مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:30پر یہ واقعہ پیش آیا جس میں درجنوں افغان اور ان کے بھارتی ساتھی اسٹیڈیم کے باہر کی طرف ایک اسٹیج سجائے پاکستان کے حوالے سے بلوچستان کے حقوق کے نام پر پراپیگنڈہ کررہے تھے .چندپاکستانیوں کے منع کرنے پر یہ افغان اور ان کے بھارتی ہمنوا اشتعال میں آگئے اور پاکستانیوں پر ڈیسکوں،کرسیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کردیا .اس حملے کے بعد پولیس نے ان شرپسندوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے

    دوسرا اہم واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستانی ٹیم نے افغانستان سے میچ جیت لیا .پاکستان کی جیت کو افغان شرپسند اور ان کے دیگر بھارتی ہمنوا وں نے اسٹیڈیم میں موجود پاکستانیوں پر حملہ کردیا .ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ی شر پسند پاکستانیوں پر کرسیاں،لوہے کے ٹیبل ،بوتلیں اور گلاس وغیر پھینک رہے تھے . جس کی وجہ سے کئی پاکستانی زخمی ہوگئے. ان شرپسندوں نے پاکستان کے خلاف نعرے بازی بھی کی

  • فیکٹری ایریا پولیس نے کمیونٹی پولیسنگ کی مثال قائم کردی، گمشدہ بچہ والدین سے ملا دیا

    فیکٹری ایریا پولیس نے کمیونٹی پولیسنگ کی مثال قائم کردی، گمشدہ بچہ والدین سے ملا دیا

    فیکٹری ایریا پولیس نے کمیونٹی پولیسنگ کی مثال قائم کردی، پولیس نے گمشدہ بچے کو والدین سے ملا دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ترجمان پولیس نے بتایا کہ معین مقصود صبح سے اپنے گھر سے لاپتہ ہوا تھا.
    پولیس نے مساجد میں اعلانات کروائے اور علاقے سے پتہ جوئی کی۔ پولیس نے بچے کو ڈھونڈ کر بچہ والدین کے حوالے کردیا۔۔

    ترجمان پولیس نے بتایا کہ والدین نے بچہ ملوانے پر فیکٹری ایریا پولیس کاشکریہ اداکیا ہے. ایس ایچ او فیکٹری ایریا فاروق اصغر اعوان نے کہا ہے کہ جرائم کےخاتمے کے ساتھ عوام کی خدمت کے ذریعے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دے رہے ہیں۔

  • سراج الحق، اسد قیصر و دیگر کی میچ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

    سراج الحق، اسد قیصر و دیگر کی میچ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق، سابق وزیر خزانہ اسد قیصر، لیاقت بلوچ، امیر العظیم اور قیصر شریف نے پاکستانی ٹیم کی فتح‌ پر مبارکباد پیش کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیاسی و مذہبی قائدین نے پاکستانی قوم اور قومی ٹیم کو افغانستان کے خلاف اہم میچ میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ قومی ٹیم اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی اور قوم کو بڑی خوشخبری دے گی۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں شاہینوں کے ساتھ ہیں۔

    سابق وزیر خزانہ اسد قیصر نے ٹویٹر پر لکھا کہ عماد وسیم زندہ باد…. پاکستان ٹیم قوم کو عارضہ قلب میں مبتلا کر کے چھوڑے گی ٹورنامنٹ ختم ہونے تک لیکن ان شاللہ سرخرو بھی ہو گی.

  • ٹیم پاکستان کی جیت کا جشن

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے اہم میچ میں سنسنی خیز مقابلہ کے بعد پاکستان ٹیم کی کامیابی کی خوشی میں شہر میں کئی مقامات پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس کا اہتمام سماجی و سیاسی شخصیات رانا علی سلیمان خان شیخ کاشف عارف خان شیخ زین ندیم پروفیسر مشتاق احمد راحت چوہدری خالد محمود ورک اور میاں ذیشان پرویز نے کیا تھا جبکہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کنور عمران سعید خان میاں تیمور خالد اور ملک حبیب سلطان کھوکھر کے علاوہ صدر مرکزی انجمن تاجران الحاج ملک اسلم بلوچ نے قومی ٹیم کی کامیابی کی خوشی میں بھاری مقدار میں مٹھائی تقسیم کی

  • ڈی پی او شیخوپورہ نے لگائی کھلی کچہری

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او آفس میں لوگوں کے مسائل اور ان کے حل کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جس کے بارے میں ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے اپنے وژن کے بارے میں آگاہ کیا کہ ضلع بھر کے تمام آفیسرز لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنی کارکردگی کو مثالی بنائیں اور دفاتر و تھانوں میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں ۔اوران کی مشکلات اور پریشانیاں کو حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروے کار لائیں۔
    وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈی پی او غازی محمد صلاح الدین نے لوگوں کے مسائل سننے اور انکے حل کے لیے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری لگائی ۔ کھلی کچہری میں صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کی شکایات کو بغور سنا اورموقع پر ہی متعلقہ افسروں کو میرٹ کے مطابق انکی شکایات دور کرنے اورانکی دادرسی کیلئے احکامات جاری کیے، انہوں نے ہدایات دیں کہ لوگوں کی شکایات و مسائل اپنے دفاتر میں حل کرنے پر توجہ دیں ،درخواست گزاروں کے مسائل خندہ پیشانی سے سن کر انہیں تسلی بخش ریلیف فراہم کریں ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او غازی محمد صلاح الدین نے کہا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کےلیے دن رات کوشاں ہیں ۔ عوام کی خدمت کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں،کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے جبکہ کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی شکایات کی درخواستوں پر محکمانہ کاروائی کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ سائلین کو ریلیف کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو،انکا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کو میرٹ پر حل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کا قیام،معاشرتی برائیوں ،جرائم کا خاتمہ،منشیات کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے ۔ کسی بھی مظلوم کے ساتھ نا انصافی ہرگز برداشت نہیں کروں گا ۔ پولیس دن رات جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے تاہم جرائم اور منشیات کے مکمل خاتمے میں عوامی تعاون بھی درکار ہے تاکہ ان معاشرتی ناسوروں کا جڑ سے قلع قمع کیا جاسکے۔

  • ارٹ سرکٹ کے باعث پیپرمل میں آگ لگ گئی

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) منڈیالی لاہور روڑ پر یادگار پیپر مل میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگئی-
    ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی فائر فائیٹنگ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے-
    اطلاع کے مطابق یادگار پیپر مل کے گودام میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا- ریسکیو 1122 نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ دوبارہ آگ لگنے کے مواقع کو ختم کیا جا سکے-

  • صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے اپنے حلقے میں مصروف دن گزارا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
    صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے اپنے حلقہ میں آج مصروف ترین دن گزارا
    میاں خالد محمود صاحب نے میاں تیمور خالد اور پی ٹی آئی ورکرز کے ہمراہ شیخوپورہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معززین علاقہ سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور مسائل کو جلد اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی
    اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں فوت شدگان کی فاتحہ خوانی میں شرکت کی