Baaghi TV

Blog

  • پاکپتن میں بااثرافراد کی بیوہ خاتون سے زیادتی، بیوہ انصاف کی منتظر

    پاکپتن میں بااثرافراد کی بیوہ خاتون سے زیادتی، بیوہ انصاف کی منتظر

    پاکپتن تھانہ صدرکے علاقہ اسحاق نگر میں بیوہ خاتون سے با اثر اوباش افراد نے ساتھیوں کی مدد سے زبردستی زیادتی کر لی، درخواست دینے کے با وجود ایس ایچ او تھانہ صدر کا مقدمہ درج کرنے سے گریز، خاتون اور اُس کے عزیزوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے نوٹس لے کر انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسحاق نگر کی رہائشی بیوہ کوثر پروین نے میڈیا کو بتایا کہ اُس کا خاوند کچھ عرصہ قبل وفات پا چکا ہے، اور اُس نے اپنی گزر اوقات کے لیے بیوٹی پارلر بنا رکھا ہے، ملزمان علی محمد ڈوگر، مرتضی عرف بفری ڈوگر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آ گئے دروازے پر دستک دی جب اُس نے دروازہ کھولا تو وہ اندر آ گئے اور اُسے قابو کر لیا اور رہائشی کمرہ میں لے جا کر علی محمد ڈوگر اور مرتضی نے گن پوائنٹ پر اُس سے زبردستی زیادتی کی اور دھمکیاں دیں کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دیں گے اور چہرے پر تیزاب بھی پھینک دیں گے،

    بعد ازاں گواہان کے آنے پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، با اثر افراد کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے تھانہ صدر پولیس کو درخواست دی گئی لیکن ایس ایچ او صدر مقدمہ درج نہیں کر رہا اور لیت و لعل سے کام لے رہا ہے کیونکہ زیادتی کرنیو الے با اثر افراد کا ایک قریبی عزیز پولیس میں انسپکٹر ہے جو مقدمہ کے اندراج میں رکاوٹ کا باعث بن رہا ہے،

    مظلوم خاتون اور اُس کے قریبی عزیزوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، آئی جی پولیس پنجا ب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز، آر پی او ساہیوال شارق کمال، ڈی پی او پاکپتن عبادت نثار سے اپیل کی ہے کہ اُس کے ساتھ ہونیوالی زیادتی کا نا صرف مقدمہ درج کیا جائے بلکہ اُسے انصاف فراہم کیا جائے اور اُسے تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ با اثر ملزمان کی طرف سے دھمکیوں کا سلسلہ متواتر جاری ہے۔

  • تھانہ بھیرہ پولیس کی کاروائی ناجائز اسلحہ برآمد

    تھانہ بھیرہ پولیس کی کاروائی ناجائز اسلحہ برآمد

    سرگودہا: تھانہ بھیرہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، چار گرفتارملزمان سے چرس، شراب سمیت پسٹل30بور بھی برآمد
    سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ ذیشان اقبال نے سب انسپکٹر اسد ذیشان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ کاروائی کے دوران ملزمان عامر فاروق ولد سلطا ن سکنہ خان محمد والا سے چرس1050گرام، فیصل عباس ولد بشیر احمد سکنہ بھیرہ سے شراب5لیٹر، ممتاز سکنہ جہاں پور سے پسٹل30بور اور علی حسن ولد اکرم سکنہ چاوہ سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

  • تھانہ عطاء شہید پولیس کی کاروائی چرس بر آمد

    تھانہ عطاء شہید پولیس کی کاروائی چرس بر آمد

    سرگودہا:تھانہ عطاء شہید پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، تین ملزمان کے خلاف مقدمات درج
    سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ عطاء شہید راؤ عارف جاوید نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اعجاز حسین اور محمد طارق پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ عطاء شہید کے علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان ناصر سجاد سکنہ124جنوبی سے چرس500گرام، حسن سکنہ لالیاں سے چرس525گرام اور محمد عاقب سکنہ ونوکہ سے چرس550گرام برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

  • عرب ملک کے مشہور سیاحتی مقام پر سیاحوں کا رش لگ گیا

    عرب ملک کے مشہور سیاحتی مقام پر سیاحوں کا رش لگ گیا

    مسقط (عمان_نمائندہ باغی ٹی وی) موسم برسات کا آغاز ہونے کے ساتھ ہی عمان کے مشہور سیاحتی مقام صلالہ میں سیاحوں کی آمد شروع ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران دس ہزار سیاحوں نے صلالہ کا رخ کیا اور پر فضا مقامات اور برساتی موسم کا خوب لطف اٹھایا۔ اطلاعات کے قومی ادارے (NCSI) کے مطابق موسم برسات کے پہلے ہفتہ میں 9554 سیاح صلالہ میں آئے جن میں 3990 عمانی شہری تھے۔ جبکہ 861 سعودی باشندے 336 متحدہ عرب امارات کے شہری اور 346 افراد کا تعلق ،GCC کے مختلف ممالک سے تھا۔
    عمانی شہریوں کے بعد سب سے زیادہ تعداد ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کی رہی۔ ایشیاء کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 2394 افراد نے صلالہ کا رخ کیا۔ جبکہ 212 یورپین شہریوں نے بھی صلالہ کا دورہ کیا۔

  • کوہلی کا نیا ریکارڈ رنز کےپہاڑ لگا دیے

    کوہلی کا نیا ریکارڈ رنز کےپہاڑ لگا دیے

    بھارتی کپتان ویرات کوہلی انٹر نیشنل کرکٹ میں تیز ترین 20ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے

    مانچسٹر بھارتی کپتان ویرات کوہلی انٹر نیشنل کرکٹ میں تیز ترین 20ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ۔انہوں نے برائن لارا اور سچن ٹنڈولکر کی 453 اننگز کے مقابلے میں یہ سنگ میل 417 اننگز میں پار کرلیا۔

    ویرات کوہلی نے تیز ترین 10 ہزار رنز کا پہاڑ 205 ویں اننگ اور 213 ویں میچ میں مکمل کیا ۔اس سے قبل تیز ترین دس ہزار رنز کا اعزاز سچن ٹینڈولکر کے پاس تھا اور انہوں نے یہ اعزاز 259 اننگز میں 2001 میں حاصل کیا تھا تاہم کوہلی نے بہت ہی کم اننگ میں یہ اعزاز حاصل کرکے نیا ریکارڈ بنا دیاہے ۔ جبکہ سب سے زیادہ اننگ میں دس ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ سری لنکا کے کھلاڑی جے وردنے کے پاس ہے ، انہوں نے 333 اننگ میں اپنے دس ہزار رنز مکمل کیے ۔ویرات کوہلی یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد بڑے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں ۔

  • ماں بیٹے سمیت چار افراد منشیات فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

    ماں بیٹے سمیت چار افراد منشیات فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

    سرگودہا:تھانہ ساہیوال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی، ماں بیٹے سمیت چار ملزمان منشیات فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار
    سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال انسپکٹر قیصرالہی نے سب انسپکٹر احمد شیر، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ریاض احمد، محمد اشرف اور ندیم اقبال پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ ساہیوال کے علاقہ وجھ میں کاروائی کے دوران بدنام علاقہ منشیات فروش مسماۃ نسرین بی بی بیوہ ناصر عباس سے چرس1260گرام اور ہیروئن300گرام، مدثر عباس ولد عنصر سے چرس1360گرام، علی حیدر ولد ناصر عباس سے چرس570گرام اور ندیم عباس ولد زبیر سے چرس560گرام برآمدہوئی۔گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

  • انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت کا مطالبہ

    انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت کا مطالبہ

    آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دے

    بھاری فوج کی فائرنگ سے سرینگر میں متعدد کشمیری زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیرکے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ہم کئی عشروں نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم پر آواز اٹھا رہے ہیں، اب اقوام متحدہ، برطانیہ اور یورپ کی پارلیمان اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی وہی بات کر رہے ہیں جو ہم کرتے تھے

    جمعہ کی صبح سرینگر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری شہید

    چار کشمیری شہداء کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت، علاقہ میں مکمل ہڑتال

    سرینگر سے کشمیری صحافی کیا بھارت سرکار نے گرفتار

    سردار مسعود خان نے مزید کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی تنظیموں‌کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دے، بھارت انٹرنیشنل تنظیمو‌ں کو دورہ کی اجازت نہ دے کر کیا چھپانا چاہتا ہے؟

    بلٹ پروف جیکٹ پہنے بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں نے کیسے مارا؟ مودی سرکار حیران

    بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

    کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

    سردار مسعود خان نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے تشویش کا اظہار مظالم کا شکار اہل کشمیر کے لئے باعث حوصلہ ہے .

  • سرگودہا پولیس نے بھاری مقدار میں شراب بر آمد کر لی

    سرگودہا پولیس نے بھاری مقدار میں شراب بر آمد کر لی

    سرگودہا: پولیس کی منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، دس گرفتارملزمان سے چرس، چالوبھٹی سمیت شراب وناجائزاسلحہ برآمد
    سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سلانوالی پولیس نے محسن رضا سکنہ پیر محمد کالونی سے چرس420گرام،تھانہ میلہ پولیس نے عمر حیات سکنہ چھنی ڈال سے چالوبھٹی سمیت 87لیٹر دیسی شراب، تھانہ جھاوریاں پولیس نے محمد اسلم سکنہ مانکے والا سے بندوق12بور،تھانہ صدر بھلوال پولیس نے محمد عرفان سکنہ نبی شاہ بالا سے بندوق12بور،جواد احمد سکنہ سردار پور نون سے پسٹل30بور، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے سمیع اللہ سکنہ 54شمالی سے بندوق12بور،تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے عامر جاوید سکنہ 11شمالی سے پسٹل30 بور، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے ثمر عباس سکنہ 21جنوبی سے پسٹل30بوراورتھانہ شاہ پور صدر پولیس نے حمید سکنہ لنگڑ پل سے پسٹل30بور،ذوالفقار سکنہ شاہ پور صدر سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

  • فرانس: دہشت گردوں کا مسجد پر حملہ

    فرانس: دہشت گردوں کا مسجد پر حملہ

    فرانس میں اسلام فوبیا جاری دہشت گرد وں نے مسجد پر حملہ کر دیا .

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے شمال مغربی ساحلی شہر بریسٹ میں مسجد کے باہر کار سوار کی فائرنگ سے امام مسجد سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
    فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اُس وقت پیش آیا کہ جب کار سوار نے مسجد کے باہر کھڑے افراد پر فائرنگ کی۔

    مسجد کے سامنے ہونے والی فائرنگ سے امام مسجد (رشید ایل جے) سمیت دو افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آور نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کے بعد خود کشی کرلی۔
    پولیس حکام نے حملہ آور کی لاش قبضے میں لے کر اسے قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا جبکہ ابھی تک اُس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

    وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق حملہ آور کی کارروائی کا مقصد تاحال معلوم نہیں ہوسکا البتہ پورے ملک میں موجود تمام مساجد اور عبادت گاہوں کی کسی بھی ممکنہ حملے کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

  • قومی امن کمیٹی کا کوئی بھی عہدیدار گاڑی پر نیلی بتی نہیں لگا سکتا:  ایاز ظہیر ہاشمی

    قومی امن کمیٹی کا کوئی بھی عہدیدار گاڑی پر نیلی بتی نہیں لگا سکتا: ایاز ظہیر ہاشمی

    قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر علامہ سید ایاز ظہیر ہاشمی نے کہا کہ چنددشمن عناصر جوکہ اللہ واسطے کا بیر رکھتے ہوئے میرے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں جن کا مقصد امن دشمنی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علامہ ایاز ظہیر ہاشمی نے کہا کہ یہ لوگ نہیں چاہتے کہ ملک میں امن وامان کی صورت حال قائم ہو،میں یہ بات پوری ایمانداری سے قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ میں نے اور میرے عہدیداران نے ہمیشہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔میں وہ پہلا شخص ہوں جس نے پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کی بنیاد رکھی قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی 30اگست2006کو باقاعدہ وزارت اقلیتی امور سے رجسٹرڈ ہے۔ہمیں سابق وزیر اعظم شوکت عزیزنے کابینہ میں منظوری دی۔

    پروفیسر مشتاق وکٹر وفاقی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور نے ہمیں باقاعدہ NPCIHکے نوٹیفکیشن،لیٹر ہیڈ،وزیٹنگ کارڈ اور دیگر سٹیشنری پر حکومت پاکستان کا سرکاری لوگولگانے اور اپنی گاڑیوں پر عہدے کی نیم پلیٹ بمعہ سرکاری مونو گرام استعمال کرنے کی اجازت دی اورمیں قانون کو سمجھتا ہوں جب تک پہلا نوٹیفکیشن Denotifyنہ کردیا جائے تب تک پہلا نوٹیفکیشن کارآمد ہوتا ہے۔قومی امن کمیٹی تمام قانونی تقاضوں پر پورا اترتی ہے۔آج چند دشمن عناصر قومی امن کمیٹی کے خلاف منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں ان سب کے چہروں سے واقف ہوں ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

    قومی امن کمیٹی کا کوئی بھی عہدیدار گاڑی پر نیلی بتی ہرگز نہیں لگا سکتا۔قومی امن کمیٹی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک میں امن وامان کی صورت حال کو قائم کرنے اور فرقہ واریت،تعصب،گروہ بندی،انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے سرگرم عمل ہے۔