Baaghi TV

Blog

  • محکمہ ایکسائز پنجاب کا انوکھا کارنامہ،گھروں کو ٹیکس کے نوٹس

    محکمہ ایکسائز پنجاب کا انوکھا کارنامہ،گھروں کو ٹیکس کے نوٹس

    محکمہ ایکسائز پنجاب کا انوکھا کارنامہ دیکھنے میں آیا ہے کہ گزشتہ روز سبزہ زار کے تمام 5مرلہ کے گھروں کو ٹیکس جمع کرانے کے چالان بھیج دیئے گئے۔اور اس پر مزے کی بات یہ کہ ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ 30جون دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چالان فارم میں گزشتہ پانچ سالوں کا ٹیکس بمعہ جرمانے کے ساتھ جمع کرانے با رے پابند کیا گیا ہے۔تمام اہل علاقہ نے جب متعلقہ ایکسائز انسپکٹر ہمایوں سعید سے رابطہ کیا تو انہوں نے سارا ملبہ ایل ڈی اے پر ڈالا کہ انہیں ایل ڈی اے حکام کی طرف سے احکامات ملے ہیں اوریہ کہ ٹیکس رقم ہر صورت انہیں جمع کرانا ہو گا۔

    جب ایکسائز انسکپٹر سے پوچھا گیا کہ گزشتہ 5سالوں تک ان کی طرف کسی بھی گھر میں ٹیکس جمع کرانے بارے کوئی چالان موصول نہیں ہوا،اب اچا نک انہیں اپنی ڈ یوٹی کیسے یاد آ گئی۔جس پر ایکسائز انسکپٹر نے کہا کہ میرے دفتر آئیں اور یہاں تسلی کے ساتھ(بارگیننگ) کر کے مسئلہ حل کر دوں گا۔اہل علاقہ نے ایسے نکمے اور لا پرواہ اور عوام کو پریشان کرنے والے ایکسائز انسکپٹر کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لانے اور حکومت کے خلاف عوام کو کھڑا کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔

    گزشتہ پانچ سالو ں سے ایکسائز انسپکٹر صرف خواب خرگوش میں محو رہا ہے ا ور اپنے فرائض میں کوتاہی کا مر تکب ہو اہے اور عین مالی سال ختم ہونے پر اپنے پانچ سالو ں کے فرائض یکدم یاد آئے۔ کیا ایسے ایکسائز انسپکٹر کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی ہو پائے گی جو عوام کو مسائل میں دھکیلنے کا موجب بنا ہے۔

    اعلیٰ حکام ایسے افسران کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائیں جو گزشتہ پانچ سالوں سے نشے کی حالت میں سوئے ہوئے ہی اور اپنی ذمہ داروں کو پورا کرنے سے قاصر ہیں۔اس سلسلہ میں وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر ایکسائز فوری نوٹس لیتے ہوئے پورے معاملے کی جانچ پڑتال کے لئے کمیٹی تشکیل دیں او اہل علاقہ کے لئے ریلیف کا سبب بنیں

  • آئی فون کے ڈیزائنر نےایپل کمپنی کو چھوڑ کر کس کمپنی کو جائن کر لیا،جانیے رپورٹ میں‌

    آئی فون کے ڈیزائنر نےایپل کمپنی کو چھوڑ کر کس کمپنی کو جائن کر لیا،جانیے رپورٹ میں‌

    ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایپل کو اہم مقام دلوانے والے آئی فون کے ڈیزائنر سر جونی آئیو نے کمپنی کو چھوڑ دیا

    تفصیلات کے مطابق ایپل کو بام عروج تک پہنچانے والے سرجوناتھن نے آئی میک، آئی پوڈ اور آئی فون ڈیزائن کیے اور وہ تقریباً 30 سال تک اپیل سے وابستہ رہے جب کہ وہ اب ایپل کے بعد اپنی تخلیقی فرم بنارہے ہیں۔

    انہیں 1996 میں ایپل کے بدترین معاشی بحران کے دور میں کمپنی کے ڈیزائن اسٹوڈیو کا سربراہ مقرر کیا گیا۔

    جونی آئیو نے 1998 میں آئی میک اور 2001 میں آئی پوڈ متعارف کرایا جب کہ 2004 میں آئی پوڈ منی، 2007 میں آئی فون، 2008 میں میک بک ائیر، 2010 میں آئی پیڈ، 2015 میں ایپل واچ اور 2016 میں ائیرپوڈز متعارف کرائے۔

  • آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کاجائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم

    آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کاجائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم

    آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کاجائزہ لینے کے لیے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی سب کمیٹی کانوٹیفیکشن جاری کردیاگیا،سب کمیٹی کے کنوئینر سینیٹرنعمان وزیرکوبنایاگیاہے جبکہ کمیٹی کاپہلااجلاس9جولائی کوطلب کیاگیاہے،کمیٹی زیادہ ٹیرف،ہیٹ چارجزاورمعائدوں کا اسرنوجائزہ لے گی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاری نوٹیفیکشن کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی سب کمیٹی کواختیاردیاگیا ہے کہ کہ وہ آئی پی پیزکے ساتھ بجلی کے زیادہ ٹیرف کے مسئلہ کودیکھیں،آئی پی پیز کو دی جانے والی استعدادکار کی قیمت(کیپسٹی چارجز)،ہیٹ ریٹ اور ان کو اب تک کی جانے والے ادائیگیوں کے تخمینے کاجائزہ لے

    ۔کمیٹی کے سینیٹر آغاشاہ زیب درانی اور سینیٹر محمداکرم ممبر ہیں۔کمیٹی ارکان کاموقف ہے کہ آئی پی پیز نے غلط اعداوشماردے کرٹیرف حاصل کی اہے جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا ہے زیادہ ٹیرف کیوجہ سے عوام مہنگی بجلی کا بوجھ برداشت کررہے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ غلط اعداوشمارکی نشاندہی کرکے ٹیرف کوکم کیا جائے۔

    محمد اویس

  • ٹرمپ نے ایران سے کشیدگی کم کرنے بارے اہم بات کہہ دی

    ٹرمپ نے ایران سے کشیدگی کم کرنے بارے اہم بات کہہ دی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے بیچ کشیدگی کا معاملہ حل کرانے کے حوالے سے "جلد بازی کی کوئی ضرورت نہیں ہے”۔

    تفصیلات کے رپورٹ مطابق ..ٹرمپ نے یہ بیان جمعے کے روز جاپان کے شہر اوساکا میں دیا جہاں عالمی سربراہان جی – 20 سربراہ اجلاس کے سلسلے میں جمع ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ "ہمارے پاس بہت وقت ہے۔ جلدی کی کوئی ضرورت نہیں۔ وہ اپنا وقت لے سکتے ہیں، اس حوالے سے قطعا کوئی دباؤ نہیں ہے”۔

    دوسری جانب امریکی وزیر دفاع نے جمعرات کے روز نیٹو اتحاد میں اپنے حلیفوں پر دباؤ ڈالا کہ وہ ایران کے گرد گھیرا تنگ کرنے اور خلیج میں بحری جہازوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے امریکا کی کوششوں میں شامل ہو جائیں۔

    قائم قام امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے نیٹو اتحاد کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ علانیہ طور پر ایران کی مذمت کے ذریعے واشنگٹن کی حمایت کریں اور خطے میں محفوظ جہاز رانی کے لیے ایک بحری اتحاد تشکیل دینے پر غور کریں۔
    امریکی صدر نے منگل کے روز خبردار کیا تھا کہ اگر ایران نے امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کی حماقت کی تو اس کے نتیجے میں ایران کوصفحہ ہستی سے مٹایا جاسکتا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ایرانی لیڈر قوم کامال دہشت گردی کے فروغ پر صرف کرتے ہیں اور یہ لوگ صرف طاقت کی زمان سمجھتے ہیں۔

    دوسری طرف ایران نے امریکی صدر کی تنقید کو بلا جواز قراردے کر مسترد کردیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ وائیٹ ہائوس کاطرز عمل غیرمنطقی ہے جس کے باعث دونوں ملکوں‌میں‌جاری تنازع کا سفارتی حل کی مساعی ناکام ہوگئی ہیں۔ ایران نے امریکی قیادت کو ‘بے عقل ‘ اور بے وقوف قرار دیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا کہ ایرانی شدید جھالت اور اھانت آمیز طرز عمل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ وہ زمینی حقائق کا ادراک نہیں کرتے

  • پٹرولیم مصنوعات اس ماہ بھی ہوں گی مہنگی

    پٹرولیم مصنوعات اس ماہ بھی ہوں گی مہنگی

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونے کے بعد غریب عوام کے لئے ایک اور پریشان کن خبر آ رہی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کر دی گئی ہے

     

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے کاواک آوٹ

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ، ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں2 روپے30پ یسے اضافے کا امکان ہے، اس حوالہ سے اوگرا نے سمری تیار کرکے پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے

    گیس قیمت میں اضافہ کیوں ہوا، وزیر پٹرولیم بول پڑے

    سمری کے مطابق یکم جولائی سےہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے30پیسے اضافے کا امکان ہے، پٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لٹر کمی کی تجویزدی گئی ہے، اوگرا نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 26 پیسے اضافے اورمٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے کمی کی سفارش کی ہے،پٹروليم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فيصلہ 30 جون کو ہو گا

  • ایلیٹ فورس کا جوان ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

    ایلیٹ فورس کا جوان ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )ایلیٹ فورس سرگودہا کے جوان عمیر خان کل رات ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے جو کہ ICU میں زیر علاج ہیں ۔
    ڈی۔پی۔او۔ سرگودہا حسن مشتاق سکھیرا نے میڈیکل سپریٹنڈنٹ DHQ سرگودھا کے ہمراہ ایلیٹ فورس کے جوان کی ہسپتال میں عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔اور ایلیٹ فورس کے جوان کے علاج کے لیے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

  • آجاوے تینوں اکھیا اڈیک دیاں،ڈونلڈ ٹرمپ کی عمران خان کو دورہ امریکہ کی دعوت

    آجاوے تینوں اکھیا اڈیک دیاں،ڈونلڈ ٹرمپ کی عمران خان کو دورہ امریکہ کی دعوت

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کو ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے دورہ امریکہ کی دعوت ،اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک میٹنگم میں اس حوالے سے بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ پیغام عمران خان کو پہنچایا گیا لیکن عمران خان نے فی الحال امریکی صدر کی اس دعوت کو ٹھکراتے ہوئے یہ کہ کر انکار کر دیا ہے کہ میں ابھی مصروف ہوں بجٹ اجلاس کے بعد دورہ امریکہ کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے.

    شاہ محمود قریشی نے کہ بھی انکشاف کیا ہے کہ عمران خان ستمبرکے مہینے میں اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے جب امریکہ جائیں گے تو اس دوران وہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی کر لیں گےفی الحال وزیر اعظم عمران خان مصروف ہیں .قریشی نے ڈونلڈٹرمپ کی طرف نیک خواہشات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور امریکہ دوران تعلقات کو ازسر نو بہتر کرنا چاہتے ہیں. جنوبی ایشیا کی صورت حال اور افغانستان میں سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورت حال بھی عمران خان سے بات کرنا چاہتے ہیں.

  • ٹاس جیت کر سری لنکا کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ جاری 2 آوٹ

    ٹاس جیت کر سری لنکا کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ جاری 2 آوٹ

    آئی سی سی ورلڈ کپ آج کے میچ میں سری لنکا کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور پہلے ہی اوور میں کپتان ڈیموتھ کرارتنے اور کچھ دیر بعد اوشکا فرنانڈو پویلین لوٹ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرہم کے چیسٹر لی اسٹریٹ گراؤنڈ میں پروٹیز ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ڈیموتھ کرارتنے اور کشال پریرا نے اننگز کا آغاز کیا۔

    میچ کی پہلی ہی گیند پر کرارتنے فاسٹ بولر کگیسو رابادا کا شکار بنے اور فاف ڈوپلیسی کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد ہی اوشکا فرناڈوبھی زیاد دیر کریز پر ٹھر نہ سکے اور 30 رنز بنا کر پولین لوٹے

    سری لنکن ٹیم کو ایونٹ میں رہنے کے لیے آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا جب کہ پروٹیز ٹیم پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔

    سری لنکن ٹیم ایونٹ میں اب تک 6 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے 2 میں کامیابی اور 2 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ 2 میچز بارش کی نذر ہوئے، اس طرح پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکن ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

  • دو دن میں تین افراد کا ناشتہ، 99 کپ چائے ،25 کپ کافی اور بل ڈیڑھ لاکھ کا

    دو دن میں تین افراد کا ناشتہ، 99 کپ چائے ،25 کپ کافی اور بل ڈیڑھ لاکھ کا

    سرکاری دفاتر میں کرپشن کی انتہا ہو گئی، دو دن کے چائے ناشتہ کا بل ڈیڑھ لاکھ بنا تو افسران نے بل پر دستخط کرنے کی بجائے تحقیقات کا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دو دن کے نشاتہ کا بل ڈیڑھ لاکھ بننے کا واقعہ بھارت کی ناگپور ریونیورسٹی میں پیش آیا ہے جہاں تین افراد نے 2 روز میں ڈیڑھ لاکھ کا ناشتہ کا بل بنا کر بھیج دیا، یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے بل دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کیا اور دستخط کرنے کی بجائے تحقیقات کا حکم دے دیا.

    بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ ناگپور یونیورسٹی میں بورڈ آف اسٹڈیز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں یونیورسٹی کے نصاب کے حوالہ سے کچھ تجاویز پیش ہونی تھی ، اس بورڈ کے تین رکن ہیں جنہوں نے دو دن کے اجلاس کے بعد ڈیڑھ لاکھ کا صرف ناشتے کا بل بنا کر بھیجا ،بل کے مطابق جن پر بورڈ کے اراکین کے دستخط ہیں انہوں نے دو روز میں 99 کپ چائے اور 25 کپ کافی پی اور ناشتہ کیا، وائس چانسلر نے اس بل پر تحقیقات کا حکم دیا ہے.

    واضح رہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں 2015 میں دہلی کے وزیراعلیٰ اور ان کے رفقاء نے ڈیڑھ سال میں سوا کروڑ کی چائے پی لی تھی،

  • ڈی پی او راجن پور کی کھلی کچہری ، سائلین کے مسائل سنے اور احکامات جاری کیے

    ڈی پی او راجن پور کی کھلی کچہری ، سائلین کے مسائل سنے اور احکامات جاری کیے

    راجن پور کے ڈی پی او ہارون رشید اور اے ڈی سی نے مشترکہ طور پر کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سنےاور موقع پر احکامات جاری کیے.

    باغی ٹی وی رپوٹ کے مطابق :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پورہارون رشید اور اے ڈی سی آر کی مشترکہ کھلی کچہری میں ساٸلین کے مساٸل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے۔کھلی کچہری میں سول ڈیفنس,محکمہ صحت سمیت تمام اداروں کے نماٸندے موجود تھے۔کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مساٸل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔ڈی پی او راجن پور ہارون رشید کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی قطعی برداشت نہیں کی جاٸے گی