Baaghi TV

Blog

  • کرکٹ ورلڈ کپ، قومی ٹیم کے خلاف درخواست، عدالت نے ٹیم کو سنا دی خوشخبری

    کرکٹ ورلڈ کپ، قومی ٹیم کے خلاف درخواست، عدالت نے ٹیم کو سنا دی خوشخبری

    کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اگرچہ ابھی تک صرف دو میچ جیتی ہے لیکن عدالت نے قومی ٹیم کو خوشخبری سنا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی بدترین کارکردگی سےمتعلق کیس پرسماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزاربلال فاروق علوی اپنے وکیل سید اسد عباس کےساتھ عدالت میں پیش ہوئے، اسد عباس ایڈوکیٹ نے عدالت میں‌ کہا کہ وزیراعظم کےبیان کےمطابق پی سی بی اورسلیکشن کمیٹی ناکام ہوگئی،موجودہ ورلڈکپ ٹیم میں گروپنگ کی خبروں پرفیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنایا جائے،عدالت نےدرخواست ناقابل سماعت قراردے کرخارج کردی.

    واضح رہے کہ انڈیا کے ساتھ پاکستان کے میچ میں شکست کے بعد ایک شہری نے عدالت میں درخواست دی تھی کی پی سی بی ٹیم کی سلیکشن میں فیل ہو گئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے بھی کئی کھلاڑیوں کو ریلو کٹے کہا ہے، قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی ہے اس لئے اس پر کمیشن بنایا جائے اور ٹیم کوچ سمیت سب سے تحقیقات کی جائیں، کھلاڑیوں‌کو بھی تحقیقات میں شامل کیا جائے، عدالت نے آج درخواست خارج کر دی.

  • موئے مقدس کے محافظ خاص،درگارہ حضرت بل سرینگر کے سجادہ نشین غلام حسن بانڈے وفات پا گئے

    موئے مقدس کے محافظ خاص،درگارہ حضرت بل سرینگر کے سجادہ نشین غلام حسن بانڈے وفات پا گئے

    درگارہ حضرت بل آثار شریف سرینگر کے سجادہ نشین غلام حسن بانڈے وفات پا گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غلام حسن بانڈے علالت کے باعث وفات پا گئے. وہ نظام الدین بانڈے مرحوم کے صاحبزادے تھے، غلام حسن بانڈے دیگر کئی اہم مذہبی تنظیمات کے بھی رکن تھے. مذہبی ،سیاسی و سماجی تنظیموں نے غلام حسن بانڈے کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور اسے کشمیریوں کے لئے بڑا نقصان قرار دیا ہے.

    غلام حسن بانڈے درگارہ حضرے بل میں موئے مقدس کے محافظوں میں سے تھے، انہوں نے کشمیری عوام کو موئے مقدس کی زیادت بھی کروائی.

    مسجد حضرت بل مقبوضہ کشمیر کے علاقہ سری نگر میں ایک مشہور مسجد اور درگاہ ہے۔ اس مسجد میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے موئے مبارک محفوظ ہیں جنہیں لوگ خاص مواقع پر زیارت کرنے کا شرف حاصل کرتے ہیں.

  • بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، پلوامہ میں مزید تین کشمیری شہید

    بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، پلوامہ میں مزید تین کشمیری شہید

    بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے، پلوامہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران تین کشمیریوں‌ کو شہید کر دیا، دو دن میں شہداء کی تعداد پانچ ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں‌ بھارتی فوج نے پلوامہ کے گاوں کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا اس دوران بھارتی فوج نے فائرنگ کرتے ہوئے دو نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا. بھارتی فوج کے ساتھ پولیس نے بھی سرچ آپریشن میں حصہ لیا اس دوران چادر و چاردیواری کے تقدس کو بھی پامال کیا، سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں پر تشدد بھی کیا.

    بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران احتجاج کرنے والے نہتے کشمیریوں‌ پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس سے دو کشمیری شہید ہو گئے ، اس موقع پر بھارت سرکار نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر رکھی تھی، پلوامہ میں تاحال بھارتی فوج کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا، پلوامہ میں بھارتی فوج کے کانوائے پر حملہ کے بعد بھارتی فوج مسلسل سرچ آپریشن کر رہی ہے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں مسلسل کشمیریوں‌کو شہید کیا جارہا ہے،. دوسری جانب حریت رہنماوں کو مسلسل نظر بند رکھا گیا ہے، میر واعظ عمر فاروق کو دو دن قبل نظر بند کیا گیا .

  • بلاول زرداری کے حلقہ میں خاتون نے فون پر بات کرنے سے انکار کیا تو اسکے ساتھ کیا ہوا، افسوسناک خبر

    بلاول زرداری کے حلقہ میں خاتون نے فون پر بات کرنے سے انکار کیا تو اسکے ساتھ کیا ہوا، افسوسناک خبر

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے حلقہ لاڑکانہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، فون پر بات نہ کرنے کے جرم میں ملزم نے شادی شدہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے حلقہ لاڑکانہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، ملزم نے فون پر بات نہ کرنے کی وجہ سے شادی شدہ خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا،خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ذوالفقار متاثرہ خاتون شاہدہ قاضی کے شوہر کا رشتہ دار ہے اور وہ خاتون پر دباو ڈالتا تھا کہ وہ ٹیلی فون پر اس کے ساتھ بات کیا کرے، خاتون نے انکار کیا اور جب ملزم کا کسی قسم کا دباو کام نہ آیا تو اس نے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا جسے تشویشناک حالت میں لاڑکانہ کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا. یہ واقعہ لاڑکانہ کی ایوب کالونی کا ہے. پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیا.

  • کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، تین دہشت گرد ہلاک،خودکش جیکٹس برآمد

    کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، تین دہشت گرد ہلاک،خودکش جیکٹس برآمد

    پولیس کی بروقت کاروائی سے کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک کر دئے جن کے قبضہ سے خود کش جیکٹس ملی ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقہ خدا بخش گوٹھ میں حساس اداروں کے ساتھ ملکر کراچی پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس دوران 3 دہشت گردوں کو فائرنگ کے دوران ہلاک کر دیا ہے .ہلاک شدگان کے قبضہ سے خود کش جیکٹس اور بارودی مواد بر آمد ہوا ہے.

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہر قائد کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، خفیہ اطلاع پر علاقہ میں سرچ آپریشن کر کے ملزموں کو گرفتار کرنے کی کوشش میں ہلاک کر دیا گیا، پولیس کی فائرنگ کے دوران دہشت گردوں کے دو ساتھی فرار ہو گئے جنہیں تلاش کرنے کے لئے پولیس کی اضافی نفری بلا کر علاقہ میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے.

  • مریم نواز کا ایک اور یوٹرن، مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، مریم نواز نے کیا کہا؟

    مریم نواز کا ایک اور یوٹرن، مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، مریم نواز نے کیا کہا؟

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف اے پی سی میں شرکت کے لئے مریم نواز کو دعوت دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جو مریم نواز نے قبول کر لی، مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی 26 جون کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہو گی، اے پی سی کا فیصلہ رمضان میں بلاول زرداری کی رہائشگاہ پر ہونے والی افطار پارٹی کے دوران کیا گیا تھا سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مولانا کی سربراہی میں اے پی سی ہو گی اور حکومت کے خلاف تحریک کی قیادت بلاول اور مریم کریں گی.

    واضح رہے کہ مریم نواز نے دو روز قبل پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اے پی سی میں میرے جانے کا فیصلہ شہباز شریف کریں گے کیونکہ مسلم لیگ ن کے صدر وہ ہیں اس لئے ان کا فیصلہ ہو گا کہ کون کون اے پی سی میں مسلم لیگ ن سے شرکت کرے گا، لیکن مریم نواز نے اپنی پریس کانفرنس سے ایک بار پھر یوٹرن لے لیا اور مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ا ے پی سی میں شرکت کی دعوت پر خود سے دعوت قبول کر لی.

  • لودھراں : گمشدہ بچے مل گئے

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) گلی امیر والی سے گم ہونے والے دو بچوں کو 10 گھنٹوں میں ڈھونڈ نکالا 4 سالہ اسد اور 5 سالہ کرتاالعین دن 12 بجے گھر کے قریب سے لاپتہ ہوئے تھے بچوں کے والد اصغر نے سٹی پولیس کو گمشدگی کی اطلاع کی سٹی پولیس کے سپیشل سکواڈ نے بچوں کو دریائے ستلج کے پل پر پریشان حال پھرتے ڈھونڈ نکالا بچوں کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے

  • مین آف دی میچ قرار پانے والے سیالکوٹ کے شاہین حارث سہیل کی شاندار کاکردگی پر عزیزو اقارب کا خوشی کا اظہار

    پاکستان ٹیم کی آج جنوبی افریقہ کے مقابلے میں جیتنے کے بعد مین آف دی میچ قرار پانے والے سیالکوٹ کے شاہین حارث سہیل کے عزیز و اقارب نے حارث سہیل کی شاندار کاکردگی پر خوشی کا اظہار بھنگڑے ڈال کر اور مٹھایئاں تقسیم کر کے کیا انکے گھر اور عزیز و اقارب کے گھروں میں خوشی کا سماں ہے

  • ابہا ایئرپورٹ پر میزائل حملہ سے ایک شخص‌ جاں بحق، سات زخمی ہو گئے، ترجمان سعودی اتحادی فوج

    ابہا ایئرپورٹ پر میزائل حملہ سے ایک شخص‌ جاں بحق، سات زخمی ہو گئے، ترجمان سعودی اتحادی فوج

    سعودی عرب میں‌ ابہا ایئرپورٹ پر داغے گئے میزائل حملہ سے آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیںِ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق یہ میزائل حملہ مبینہ طور پر حوثی باغیوں کی جانب سے کیا گیاہے. سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے اس حملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملہ میں‌ ایک شخص جاں بحق سات زخمی ہوئے ہیں.

    العربیہ ٹی وی اور دیگر ذرائع ابلاغ نے بھی اس خبر کو نمایاں‌ انداز میں‌ نشر کیا ہے. واضح‌ رہے کہ حوثی باغیوں‌ کی جانب سے اس سے قبل بھی سعودی عرب کے مختلف ایئرپورٹس، تیل تنصیبات اور دیگر اہم مقامات پر میزائل اور ڈرون حملے کرنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں. سعودی عرب نے ہمیشہ ان حملوں‌ پر شدید ردعمل ظاہرکیا ہے.

  • سابق سیکرٹری خارجہ عبدالستار وفات پا گئے، نماز جنازہ آج صبح گیارہ بجے اسلام آباد میں‌ ادا کی جائے گی

    سابق سیکرٹری خارجہ عبدالستار وفات پا گئے، نماز جنازہ آج صبح گیارہ بجے اسلام آباد میں‌ ادا کی جائے گی

    پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ عبدالستار وفات پاگئے ہیں. ان کی وفات پر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عبدالستار ایک ممتاز، منجھے ہوئے سفارت کار اور لکھاری تھے. انہوں نے 1986 سے 1988تک بطور سیکرٹری خارجہ بھی خدمات انجام دیں.

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عبد الستار کی نماز جنازہ کل صبح 11 بجے اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں ادا کی جائے گی. ان کی وفات پر سیاسی، مذہبی و سماجی تنظیموں‌ نے تعزیت کا اظہا رکیا اور ان کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے.