Baaghi TV

Blog

  • کیا آپ ایکنی نشانات سے پریشان ہیں؟

    کیا آپ ایکنی نشانات سے پریشان ہیں؟

    خواتین اپنے چہرے کی جلد کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے بڑی حساس ہوتی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کا چہرہ داغ دھبوں اور کیل مہاسوں سے پاک ہولیکن آج کل کی مرغن غذاؤں اور فاسٹ فوڈز وغیرہ کھانے کی وجہ سے چہرے پر چھوٹے چھوٹے دانے نکلتے ہیں اور جب یہ دانے ختم ہوتے ہیں تو جاتے جاتے جلد پر نشان چھوڑ جاتے ہیں ۔جو دیکھنے میں بہت بدنما لگتے ہیں ۔ ایکنی کی وجہ سے بننے والے ان داغ دھبوں کو ختم کرنے کے لیے مارکیٹ مختلف طرح کی پروڈکٹس سے بھری پڑی ہے او ر ان پروڈکٹس میں موجود کیمیکلز وقتی طور پر چہرے کو صاف ستھرااور رنگت کوگوری کر دیتا ہے ۔

    لیکن یہ چند دنوں کے استعمال کے بعد چہرے کا ستیاناس کر دیتی ہیں ۔ جلد مکمل طور پر خراب ہو جاتی ہے اور پہلے سے زیادہ دانے اور نشانات ظاہر ہونے لگتے ہیں۔ آج میں آپ کے لیے ایکنی کی وجہ سے پڑنے والے داغ دھبوں کے نشانات کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے ایک ماسک لے کر آئی ہوں ۔ جو آپ گھر پر ہی تیار کر سکتی ہیں ۔اس کے چند دنوں کے استعمال سے ہی ان شاء اللہ چہرے کی جلد پر موجود داغ دھبوں کے نشانات ختم ہو جائیں گے۔ داغ دھبوں کے نشانات کو ختم کرنے کے لئے گھریلو قدرتی ماسک بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے۔

    اجزاء
    ہلد ی : ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    شہد(خالص) : آدھا چائے کا چمچ
    انگورکارس : 2سے 3 انگوروں کو مسل کر ان کا رس نکال لیں

    ترکیب اور طریقہ استعمال
    ایک پیالے میں ہلدی اور شہد کو ڈال کر مکس کر لیں ۔ پھر انگوروں کو اس میں ڈال کر چمچ یا انگلی سے مسل دیں اور انگوروں کے چھلکے باہر نکال لیں۔ ان تینوں کو چمچ کی مدد سے اچھی طرح مکس کر لیں ۔چہرے کو کسی اچھے کلینزر سے دھونے کے بعدکسی نرم کپڑے سے اچھی طرح خشک کر لیں ۔اب اس مکسچر کو روئی یا میک اپ برش کی مدد سے چہرے پر لگائیں اور 30 منٹ تک لگا رہنے دیں ۔ آدھے گھنٹے بعد گرم پانی کے ساتھ چہرہ صاف کر لیں ۔اس مکسچر کے استعمال سے آپ کے چہرے کی جلد کے مسام کھل جائیں گے۔

    اس لیے نیم گرم پانی سے چہر ہ دھونے کے بعد ٹھنڈے تازہ پانی سے بھی چہرہ دھوئیں اس سے چہرے کے مسام اپنی نارمل حالت میں آجائیں گے۔اچھے نتائج کے لیے ہفتے میں دو سے تین دن لگائیں اور دو ہفتوں میں چہرے پر بننے والے داغ دھبے اور نشانات سے چھٹکاراحاصل کریں۔

    شہد، انگور او ر ہلدی کے جلد پر ہونے والے مثبت اثرات کی وجہ سے ہی ان کو ایکنی کے نشانات کے لیے بے حد مفید پایا گیا ہے۔ آئیے آپ کو ان سب کی چند ایک خصوصیات کے بارے میں بتاتی ہوں ۔

    ہلدی
    ہلدی ایک اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کا حامل جز ہے ۔ جو چہرے پر موجود داغ دھبوں کو دور کرتا ہے ، چہرے کی رنگت نکھارتا ہے اوردھوپ کی وجہ سے جلدکے کالے پن کو دور کرتا ہے۔ہلدی جلد کو نرم و ملائم بناتی ہے۔ جھریوں اور چھائیوں کو ختم کرنے میں مدد کرتی ہے۔صدیوں سے ہلدی کا استعمال دلہن کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
    انگور
    انگور کا رس ایکنی کے نشانات کو ختم کرنے کے لیے بہت موثر ہے اور نئے نشانات بننے سے روکتا ہے۔ انگور کے اند ر کیلشیئم،میگنیشیم، پوٹاشیئم، وٹامن بی1،بی2 ،بی3 ،بی 5، بی6 ،سی اورفلیونائیڈ کمپاؤنڈ ہوتے ہیں جو جلد کے لیے بہت زیادہ کارآمد ہیں ۔ جلد کو ملائم رکھتا ہے اور جھریوں سے بچاتا ہے۔بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کو کم کرتا ہے۔

    شہد
    شہد کو اللہ تعالیٰ نے قرآن میں انسانوں کے لیے شفا قرار دیاہے۔شہد سے بہت سی جسمانی اور جلدی بیماریوں کا علاج ممکن ہے۔ شہد جلد کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اینٹی بیکٹیریل ہونے کی وجہ سے جلد پر موجود بیکٹیریا کا خاتمہ کرتا ہے۔جلد کو نرم وملائم بناتا ہے۔ بے رونق جلد کو تازگی دیتا ہے اور ایکنی کے مسائل کا خاتمہ کرتا ہے۔

    ان سب اجزاء کے مکسچر میں وہ تمام خصوصیات موجودہیں ، جو چہر ے کی جلدپر دانوں کی وجہ سے بننے والے نشانات کو ختم کرنے کے لیے کافی ہیں۔ اس کے استعمال کے چند دن بعد ہی انشاء اللہ داغ دھبے ختم ہو جائیں گے۔

  • دنیاپور : تیز رفتاری جان لیوا ثابت ہو گئی

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) میلسی روڈ اڈا پیر جیونڑے پر تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی جس کی ااطلاع ملتے ھی ریسکیو 1122 ٹیم بروقت موقع پر پہنچ گئی-کار سوار ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ریسکیو ٹیم نے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ملک طیب اعوان تحصیل ہسپتال ہیڈکوارٹر دنیاپور شفٹ کر دیا

  • حکومتی کمیش کو قبول یا مسترد کرنے کا فیصلہ اے پی سی کرے گی .آصف علی زرداری

    حکومتی کمیش کو قبول یا مسترد کرنے کا فیصلہ اے پی سی کرے گی .آصف علی زرداری

    اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی کمیشن کو قبول یا مسترد کرنے کا فیصلہ اے پی سی میں کیا جائے گے.ایک سوال کے بارے میں جس میں یہ پوچھا گیا کہ کیا اے پی سی کا ایجنڈا حکومت کو گرانا تو نہیں اس کے جواب میں آصف علی ز رداری نے کہ اس کا فیصلہ بھی اے پی سی میں کیا جائے گا. آصف علی زرداری نے کہا کہ اگر حکومت سے کچھ لینا ہوتا تو پھر بار بار جیل تو نہ جانا پڑتا.میثاق معیشت پر پیشکش کو این آر او کا نام دیا گیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں کارکردگی کے حوالے سے آصف علی زرداری نے کہا کہ اللہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو کامیاب کرے پوری قوم کی عائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں. یاد رہے کہ آصف علی زرداری کی طرف سے حکومت کو مفاہمت کی پیشکش کے بعد ملک میں مختلف قسم کے تبصرے اور تجزیے شروع ہوگئے تھے .جس کے بعد حکومت اور اپوزیشن خصوصا پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں کی طرف سے حکومت کے خلاف بیان بازی کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جو اب تک جاری ہے.

  • حریت لیڈروں‌ سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، گورنر مقبوضہ کشمیر ستیہ پال ملک

    حریت لیڈروں‌ سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، گورنر مقبوضہ کشمیر ستیہ پال ملک

    مقبوضہ کشمیر میں ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ وہ حریت لیڈروں‌ سے بات چیت کیلئے تیار ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے سری نگر میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کی. ان کا کہنا تھا کہ جن کشمیری لیڈروں نے رام ولاس پاسوان کیلئے اپنے دروازے بند کئے تھے، آج اگر وہ بات چیت کیلئے تیار ہیں تو یہ ایک صحت مند نشانی ہے.

    گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ حریت کانفرنس (ع) کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے منشیات کے خلاف بات کی. ان کا کہنا تھا کہ حریت لیڈران کی طرف سے سماجی مسائل پر بات کرنے کی تعریف کرنی چاہیے. واضح رہے کہ بھارت میں نریندر مودی کے دوبارہ برسراقتدار آنے پر میر واعظ عمر فاروق نے کہا تھا کہ بھارت سرکار کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر پاکستان سے بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے.

  • کہروڑپکا : جانی نقصان کا خطرہ

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کی تحصیل کہروڑپکا کے نواحی علاقہ بیلہ واگھہ میں گھڑے کا پانی پینے سے 7 افراد کی حالت غیر ہو گئی،اطلاع پر ریسکیو 1122 ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر متاثرین کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے،متاثرین میں ایک ہی گھر کی پانچ خواتین ایک مرد اور ایک بچہ شامل ہیں،ریسکیو ذرائع کے مطابق گھڑے کے پانی میں چھوٹے بچے نے سپرے ڈال دی تھی جسے پینے پر 7 افراد کی حالت غیر ہو گئی-

  • مقبوضہ کشمیر، کشتواڑ ضلع میں مسافر گاڑی الٹنے سے 15 مسافر زخمی

    مقبوضہ کشمیر کے کشتوار ضلع میں گاڑی الٹنے سے 15مسافر زخمی ہوئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق اس افسوسناک حادثہ میں زخمی ہونے والوں‌ میں کئی بچے بھی شامل ہیں. یہ حادثہ اسوقت پیش آیا جب کنڈی علاقہ سے کشتواڑ جانے والی ایک مسافر گاڑی سڑک کے درمیان الٹ گئی.

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے 15 زخمیوں‌ کو کشتواڑ ہسپتال پہنچایا ہے. مسافر گاڑی کا ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا ہے.

  • سعودی عرب:نوجوان کی شادی کی تقریب منسوخ کرنے پرموجیں لگ گئیں ہر طرف سے تحائف اور آفرز کی بارش

    سعودی عرب:نوجوان کی شادی کی تقریب منسوخ کرنے پرموجیں لگ گئیں ہر طرف سے تحائف اور آفرز کی بارش

    جدہ:سعودی عرب کے شہر جدہ میں شادی کی تقریب منسوخ ہوتے ہی نوجوان پر تحائف اور آفرز کی بارش شروع ہوگئی .اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں ہوٹل نے ماجد نامی ایک نوجوان کی شادی کی تقریب کو منسوخ کیا ہی تھا کہ شادی میں تاخیر سے اس نوجوان کی قسمت کو چار چاند لگ گئے اور اس پر ہر طرف سے آفرز کی بارش ہونے لگی۔ موسم گرما کے فیسٹول ’سیزن جدہ‘ کے باعث ہوٹل انتظامیہ نے سعودی نوجوان کی شادی کی تقریب کی بکنگ منسوخ کر دی جس پر نوجوان نے دکھ بھرے انداز میں ٹوئٹر پر ہوٹل کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’یارو سوچو، یہاں میری شادی کی تقریب ہونی تھی مگر اب ’سیزن جدہ‘ سے یہ ممکن نہیں رہا، میری خوشی خراب ہو گئی۔‘ٹوئٹر پر پیغام دیکھ کر لوگوں نے نہ صرف ان سے اظہار ہمدردی کیا بلکہ اسے ائیر لائن، ہوٹلز اور دیگر اداروں کی جانب سے بے شمار آفرز موصول ہونے لگیں۔ اس کے ساتھ ساتھ نوجوان کو مختلف تحائف اور سیاحتی پیکیجز دینے کا اعلان کیا جا رہا ہے۔

    ماجد کمال نامی نوجوان نے دو ماہ قبل اپنی شادی کی تقریب کے لیے کورنیش جدہ کے فائیو سٹار ہوٹل میں بکنگ کرائی تھی مگر تقریب سے 10 روز قبل ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے میسج موصول ہوا کہ ’سیزن جدہ‘ کے باعث ہوٹل مکمل طور پر بک ہے اس لیے آپ کی تقریب یہاں نہیں ہو سکتی۔ شادی کے لیے کسی دوسری جگہ کا انتظام کریں۔ انتہائی دکھ بھرے اندازمیں ٹویٹ کیا ’دوستو ذرا سوچو اس مقام پر میری شادی کی تقریب ہونا تھا جسے میں نے دو ماہ قبل بک کرایا اور تمام تیاریاں مکمل کر لیں۔ شادی سے 10 روز قبل جب میرا وقت بھی نہیں گزر رہا تھا، ہوٹل نے میرے تمام منصوبوں اور خوشیوں پر یہ کہہ کر پانی پھیر دیا کہ تقریب کا انعقاد ممکن نہیں کوئی اور جگہ دیکھیں۔‘

    سوشل میڈیا پر جاری بحث کے دوران ہی سعودی ائیر لائن کی جانب سے نوجوان کے لیے بیرون ملک سفر کے ٹکٹ اور رہائشی پیکیج کا بھی اعلان کر دیا گیا جس کے بعد مزید آفرز کی بارش ہونے لگی۔ایک ماہر بیوٹیشن نے دلہن کے میک اپ کی آفر کی تو فائیو سٹار ہوٹل کی جانب سے نوجوان کو ہنی مون پیکج کے علاوہ سعودی ٹیلی کام نے 50 جی بی انٹرنیٹ پیکیج دینے کا اعلان کیا۔جدہ سیزن‘ کی جانب سے نوجوان کو ٹویٹ کیا گیا ’ماجد آپ کی خوشی ہماری خوشی ہے۔ کیا خیال ہے آپ کی شادی کی تقریب میں اہل جدہ بھی شریک ہو اور اسے ایک یادگار تقریب بنایا جائے۔‘ایک اور سعودی نے لکھا ’ماشااللہ دیکھا تاخیر میں آپ کے لیے کتنی بہتری ہوئی۔‘جبکہ دوسرے نے کہا کہ ’آپ کی شادی کی تقریب یادگار رہے گی، سیزن جدہ کے سبب ایک طرح سے اہل جدہ بھی آپ کی تقریب میں شریک ہوں گے، آپ کو شادی مبارک ہو۔‘

  • دنیا کی سب سے دلچسپ چوری

    دنیا کی سب سے دلچسپ چوری

    دنیا کا سب سے بڑا ،حیران کن ، اور دلچسپ چوری کا اسکینڈل سامنے آیاہے جس میں فرانس کی مشہور سیاسی شخصیت اور وزیر ژان لیولےدریون کا ماسک استعمال کر کے مجرموں نے مختلف لوگوں سے 9 کروڑ ڈالر یعنی 15 ارب پاکستانی روپے لوٹ لیے ۔ مجرموں نے وزیر ژان لیولے دریون کا سلیکون ماسک تیار کیا اور پھر ایک شخص کو وہ ماسک پہنا کر لوگوں کے سامنے اسے ژان لیولے دریون ظاہر کیا اور خود کو ژان لیولے دریون کا قریبی ساتھی ظاہر کیا ۔
    مجرموں نے اہم یورپی شخصیات ، سیاستدانوں ، تاجروں ، خیراتی اداروں کو فوائد کا لالچ دے کر ان سے اچھی خاصی رقوم جمع کی ۔
    اگر کوئی شخص رقم دیتے ہوئے تذبذب کا شکار ہوتا تو یہ لوگ اس کی وڈیو گفتگو اس شخص سے کرواتے جس نے ژان لیولےدریون کا ماسک پہن رکھا ہوتا تھا ۔ وڈیو گفتگو کے لیے مجرموں نے پہلے ہی سازش کےتحت ایک کمرہ اس طرح سے تیار کر رکھا تھا جو دیکھنے میں ایسے نظر آتا تھا جیسے یہ ژان لیولےدریون کا سرکاری دفتر ہے ۔ اس دفتر میں فرانسیسی صدر کی تصویر کے ساتھ ساتھ فرانسیسی پرچم بھی نمایاں نظر آتا تھا ۔ ان مجرمان نے ترکی کے ایک تاجر سے 4 کروڑ کی رقم بھی ہتھیا لی ۔
    کافی تگ و دو کے بعد جب یہ گروہ گرفتار ہوا ہے تو اس سارے حرکت ، لوٹ مار اور چوری کے پیچھے اسرائیلی شہری نکلے 53 سالہ اسرائیلی اس سارے ڈرامے کا سر غنہ نکلا ہے۔لیکن اس شخص نے اپنے جرم کا انکار کر دیا ہے ۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شخص 90 لاکھ ڈالر کا فراڈ کر چکا ہے اور 5 سال سے اسرائیل میں چھپا ہوا تھا

  • سراج الحق اور مولانا فضل الرحمن کا ایک اوراکٹھ، ملک کی سیاسی اور اقتصادی صورت حال پر گفتگو

    سراج الحق اور مولانا فضل الرحمن کا ایک اوراکٹھ، ملک کی سیاسی اور اقتصادی صورت حال پر گفتگو

    لاہور:امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق اورجمعیت علمائے اسلام(ف) مولانا فضل الرحمن کے سربراہ کے درمیان اہم ملاقات.ملاقات میں دونوں جماعتوں کے اہم رہنما بھی شریک ہوئے .ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں مولانا عبدالغفورحیدری، میاں محمد اسلم ،لیاقت بلوچ سمیت کئی دیگر رہنما بھی شریک ہوئے.یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دونوں رہنماوں کے درمیان ملک کی تازہ سیاسی صورت حال پر کھل کر بات ہوئی اور دونوں رہنماوں نے حکومت کے خلاف دباو بڑھانے کےلیے مل کر چلنے کا اعادہ کیا .

    پاکستان کی موجودہ اقتصادی اور معاشی صورت حال پر بھی دونوں رہنماوں کے درمیان بات ہوئی .ذرائع کے مطابق نیب کی طرف سے نواز شریف اور آصف علی زرداری کی گرفتاری بھی اس ملاقات میں زیر بحث آئی. یاد رہے کہ عمران خان کی حکومت کے آنے کے بعد مولانا فضل الرحمن مسلسل حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں اور حکومت مخالف تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کوشش کررہے ہیں. تازہ ملاقات بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.

  • بھارتی فوج کشمیر میں‌ کمانڈوز کی ناکامی پر تربیت یافتہ کتے میدان میں‌ لے آئی

    بھارتی فوج کشمیر میں‌ کمانڈوز کی ناکامی پر تربیت یافتہ کتے میدان میں‌ لے آئی

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے اہلکاروں کی طرف سے کشمیری مجاہدین کی تلاش میں‌ ناکامی پر تربیت یافتہ کتوں کی خدمات حاصل کی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے کشتواڑ کے جنگلات میں نام نہاد سرچ آپریشن شروع کیا تاہم کشمیری مجاہدین کی تلاش میں ناکام رہی جس پر ہندوستانی فورسز نے تربیت یافتہ کتوں‌ کی خدمات حاصل کی اور سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے. یہ آپریشن مسلسل دوسرے دن بھی جاری ہے تاہم بھارتی فوج کو ابھی تک کوئی کامیابی نہیں‌ ہوئی.

    بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگلات میں کشمیری مجاہدین موجود ہیں‌ اور ان کی طرف سے فائرنگ بھی کی گئی ہے. بھارتی فوج نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ جنگل میں خون کے دھبے بھی پائے گئے ہیں. دریں اثناء بھارتی فوج آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے. آپریشن میں‌فوج کے علاوہ سی آر پی ایف کے اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں.