Baaghi TV

Blog

  • ٹرمپ نے ایران کےمیزائل سسٹم پرسائبرحملے کی منظوری دے دی

    ٹرمپ نے ایران کےمیزائل سسٹم پرسائبرحملے کی منظوری دے دی

    ٹرمپ نے ایران کےمیزائل سسٹم پرسائبرحملے کی منظوری دے دی:امریکی اخبار

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار’واشنگٹن پوسٹ’ نے دعویٰ‌کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر بمباری کے فیصلے سے تو پیچھے ہٹ گئے تھے مگر انہوں‌ نے ایران کے میزائل کمپیوٹر سسٹم پر سائبرحملےکی منظوری دے دی ہے۔ اخباری رپورٹ‌ کے مطابق صدر ٹرمپ نے جمعرات کو فوجی ڈرون مار گرائے جانے کے بعد ایران کے میزائل پروگرام کے کمپیوٹرسسٹم کو نشانہ بنانے کی اجازت دی جس کے بعد ایرانی کمپیوٹرسسٹم پر سائبر حملہ کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع پینٹاگان’ نے خلیج عُمان میں دو تیل بردار جہازوں‌ پرحملوں کے بعد ایرانی میزائل لانچنگ سسٹم پر حملے کی تجویز پیش کی تھی۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب پرحملے میں امریکی سینٹرل کمانڈ کی رائے شامل تھی، تاہم واشنگٹن پوسٹ کےمطابق یہ کارروائی انتہائی حساس نوعیت کی تھی جس کی مزید تفصیل جاری نہیں‌ کی گئی۔

    اخباری رپورٹ پر وائیٹ ہائوس کی طرف سے کوئی رد عمل ظاہر نہیں‌ کیا گیا۔ امریکی سائبر کمانڈ کے عہدیدار بھی خاموش ہیں۔ پینٹا گان کی ترجمان الیسا سمیتھ کا کہنا ہےکہ سائبرکارروائیوں، انٹیلی جنس اورپلاننگ سے متعلق اقدامات کو پبلک میں زیربحث نہیں لایا جاتا۔

    دو امریکی عہدیداروں نے کہا کہ ایران کے کمپیوٹرسسٹم پر سائبرحملے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن کی تجویز پرعمل درآمد کرتے ہوئے کیے گئے۔اُنہوں‌ نے ایران کے سائبر سسٹم پر تابڑ توڑ حملوں‌ کی تجویز پیش کی تھی۔

    خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب کو مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پیدا کرنے کے الزام میں دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

  • شوہر کا بیوی اور ساس پر بہیمانہ تشدد

    شوہر کا بیوی اور ساس پر بہیمانہ تشدد

    چنیوٹ
    چنیوٹ کے نواحی علاقہ کوٹ وساوا میں روٹھی بیوی نہ ماننے پر نشے میں دھت شوہر کا بیوی اور ساس پر بہیمانہ تشدد دانت اور بازو توڑ دیا متاثرہ خاندان حصول انصاف کے لئے دربدر ہوگیا
    چنیوٹ میں نشے میں دھت خاوند نے روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا ساس پر بھی حملہ آور ہو گیا دونوں ماں بیٹی شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل متاثرہ خاندان کے مطابق ان کے داماد جوکہ نشہ کا عادی ہے ملزم ظفر نے اپنی ساس اور بیوی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا نشہ میں دھت شوہر نے بیوی کے دانت توڑ دئیے اور ساس کا بازو توڑ دیابلقیس بی بی اور بخت بی بی اسپتال میں زیر علاج ہیں بلقیس بی بی شوہر کے تشدد سے تنگ آ کر کچھ دن قبل روٹھ کر میکے گئی تھی۔ پولیس کاروائی کے لئے تعاون نہیں کر رہی متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • پاکستان اور قطر کے ما بین مختلف شعبوں میں تعاون کی 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

    پاکستان اور قطر کے ما بین مختلف شعبوں میں تعاون کی 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

    پاکستان اور قطر کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کے لیے ورکنگ گروپ کے قیام سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے، جس پر قطر کے وزیر خزانہ علی شریف العمادی اور مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے دستخط کیے۔
    سیاحت اور تجارت کے شعبوں میں ترقی کے لیے تعاون سے متعلق یادداشت پر سیکریٹری جنرل قطر نیشنل ٹورزم کونسل اکبر الباقر اور وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے دستخط کیے۔وزیراعظم عمران خان اور اور قطر کے امیر کے درمیان تحائف کا تبادلہ بھی ہوا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور امیر قطر شیخ تمیم حمد الثانی کی ملاقات میں دو طرفہ امور،علاقائی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔پاکستان اور قطر کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کے لیے ورکنگ گروپ کے قیام سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے، جس پر قطر کے وزیر خزانہ علی شریف العمادی اور مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے دستخط کیے۔

    سیاحت اور تجارت کے شعبوں میں ترقی کے لیے تعاون سے متعلق یادداشت پر سیکریٹری جنرل قطر نیشنل ٹورزم کونسل اکبر الباقر اور وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے دستخط کیے۔

    دونوں ممالک نے مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل،سیاحت اور بزنس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کئے۔

    دستخط کی تقریب وزیراعظم ہائوس میں ہوئی،اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اور امیرقطر شیخ تمیم بن حمد بھی موجود تھے۔
    پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بارے پاک قطر مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کے لیے ایم او یو پر دستخط ہوئے۔
    اکستان کی جانب سے مشیر تجارت عبدالرزاق داود اور قطر کی جانب سے وزیر مملکت خزانہ علی شریف ال ایمادی نے دستخط کیے۔
    پاکستان اور قطر کے درمیان سیاحت اور بزنس ایونٹس کے شعبوں میں تعاون کے لیے ایم او یو پر دستخط وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا اورقطرکے قومی سیاحت کونسل کے سیکریٹری جنرل اکبر البکر نے کیے۔
    منی لانڈرنگ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے فنانشل انٹیلی جنس شیئرنگ سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔

    پاکستان کی جانب سے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے قائم مقام ڈی جی منیر احمد اور قطر کی جانب سے قطر فنانشنل انفارمیشن یونٹ کے سربراہ شیخ احمد بن عید آل ثانی نے دستخط کیے۔

  • چکوال میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھ دکانیں سیل کر دیں

    چکوال میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھ دکانیں سیل کر دیں

    چکوال میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی کاروائی عمل میں لائی، جس میں شہر  میں موجود مختلف دکانوں پر چھاپے مارے گئے اور اس دوران گٹے کی کثیر تعداد پائی جانے والی چھ دکانوں کو سیل کردیا گیا۔ پنجاب فوڈ تھارٹی نے بتایا کہ گٹکے و دیگر مضر ایشاء کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس حوالےسے ضلع چکوال کے ہر علاقے میں فوڈ اتھارٹی نے کاروائیاں مزید تیز کردیں کیونکہ نوجوانوں کی بڑی تعداد اس طرح کی مضر اور نشہ آور اشیاء کے استعمال سے ذہنی اور جسمانی طور پر خراب ہورہی ہے۔

  • تھانہ سمبڑیال کے علاقہ ڈھلم بلگن میں طلاق کے تنازعہ پر خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ سمبڑیال کے علاقہ ڈھلم بلگن میں طلاق کے تنازعہ پر خاوند نے فائرنگ کر دی بیوی جانبحق ہو گئی جبکہ مقتولہ صدف کی بہن مقدس اور اسکا منگیتر عباس شدید زخمی ہو گئے ہیں زرائع کے مطابق ملزم عدنان فائرنگ کرتے ہی موقع سے فرار ہو گیا ہے تھانہ سمبڑیال میں مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے مگر پولیس ملزم کو گرفتار میں تاحال کامیاب نہیں ہوسکی ہے

  • امریکہ ایران معاملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

    امریکہ ایران معاملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

    سلامتی کونسل نے امریکہ ایران کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے. اس ہنگامی اجلا س کے لیےامریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ایران کے معاملے پراپیل کی ہے۔کے اقوام متحدہ میں مندوب نے سلامتی کونسل سے ایران کے معاملے پر بروز پیر ایک بند نشست منعقد کرنے کی اپیل کی ہے۔دوسری طرف امریکہ نے کہا ہےوہ ایران کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی کا سفارتی حل تلاش کرنے کی کوششوں میں ہے

    سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ امریکہ کی اس سرکاری اپیل میں گزشتہ ہفتےخلیج عمان میں تیل کے دو ٹینکروں پر حملے کے معاملے میں تازہ پیش رفت سے آگاہی کرانے کے لیے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ خلیج عمان میں گزشتہ ہفتے تیل کے دو بڑے ٹینکروں پر دھماکہ ہوا تھا۔ ٹینکروں کے عملے کے 44 افراد کو ایرانی ریسکیو ٹیم نے بچاتے ہوئے ایرانی صوبے ہرمز کی بندر گاہ کاسک تک پہنچایا تھا۔بعد ازاں ایران نے ایک امریکی ڈراؤن کو اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کے جواز میں مار گرایا تھا۔

  • ایران امریکہ  تنازع: ہرمز کیلئے ’عالمی ایئرلائنز‘ کی پروازیں معطل

    ایران امریکہ تنازع: ہرمز کیلئے ’عالمی ایئرلائنز‘ کی پروازیں معطل

    ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے ہرمز کیلئے ’عالمی ایئرلائنز‘ کی پروازیں معطل ہوگئیں ہیں.
    یہ کشیدگی اس وقت پید اہوئی جب ایران اپنی حدود میں ایرانی ڈرون کو مار گرایا. خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق امریکا کی فیڈرل ایویشن ایڈمنسٹریشن نے نوٹس ٹو ایئر مین میں تمام امریکی رجسٹرڈ ایئرلائن کو خلیج عمان اور خلیج فارس کے فضائی راستوں سے پروازیں معطل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

    ایف اے اے کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ متاثرہ خطے میں عسکری سرگرمیوں اور سیاسی تناؤ کے باعث کمرشل فلائٹس کو خطرہ لاحق ہے۔اعلامیے کے مطابق ڈرون پر میزائل حملے کے بعد تہران اور واشنگٹن کے مابین لفظی جنگ عروج پر ہے ۔ایف اے اے کے نوٹس واضح کیا گیا کہ امریکا سے رجسٹرڈ ایئرلائن اور امریکی ایئرلائنز پر آبنائے ہرمز کا فضائی راستہ اختیار کرنے پر پابندی ہوگی۔

    ایف اے اے کے ترجمان نے کہا کہ ’ہماری سیفٹی اور سیکیورٹی ٹیمیں دنیا بھر میں فضائی اداروں کے حکام بشمول ایف اے اے سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ فضائی راستوں کے رسک کا جائزہ لے سکیں‘۔واضح رہے کہ جرمنی اور ڈش ایئرلائنز آبنائے ہرمز کے بجائے دوسرا فضائی راستہ اختیار نہیں کررہی ہیں۔

  • پیرس:ایفل ٹاورکی فضا "پاکستان زندہ باد”اور "پاک فوج زندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھی

    پیرس:ایفل ٹاورکی فضا "پاکستان زندہ باد”اور "پاک فوج زندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھی

    پیرس:فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مشہور زمانہ ایفل ٹاور کی فضائیں "پاکستان زندہ باد” اور "پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی. پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق ایفل ٹاور میں اس ریلی کا اہتمام فرانس میں مقیم پاکستانیوں نے کیا تھا. ذرائع کے مطابق اس ریلی میں پاکستانی پختونوں نے خصوصی شرکت کی .

    اس ریلی میں شرکا نے بینرز اور فلیکس بھی اٹھا رکھے تھے.ریلی بچے بھی شریک ہوئے اور پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں کو بلند کرتے رہے. یاد رہے کہ اس ریلی کا اہتما م اس وقت کیا گیا جب پاکستان میں افغانستان کی سرحد سے پختون علاقوں میں سازشوں کا سلسلہ جاری ہے. شرکا کا یہ کہنا تھا کہ وہ دیار غیر میں پاکستان اور پاک فوج کا دفاع کرتے رہیں گے. اس ریلی میں پیرس کے علاوہ فرانس کے دیگر علاقوں سے بھی پاکستانی شرکت کے لیے پہنچے تھے .

  • مقبوضہ کشمیر:بانڈی پورہ میں مسجد نورآگ بھڑکنے سے جل کر خاکستر ہوگئی

    مقبوضہ کشمیر:بانڈی پورہ میں مسجد نورآگ بھڑکنے سے جل کر خاکستر ہوگئی

    سری نگر:مقبوضہ کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں آگ کی ایک کی بھیانک واردات میں معروف ‘مسجد نور’ خاکستر ہوگئی ہے۔ بانڈی پورہ کی ناز کالونی میں واقع مسجد نور کی تیسری منزل سے ہفتہ کی علی الصبح قریب چار بجےبھاینک آگ لگ گئی۔جس نے آناً فاناً پوری مسجد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔بڑی تعداد میں مقامی لوگ اور فائر ٹینڈرز جائے واردات پر پہنچے۔ اگرچہ وہ آگ کو بستی میں پھیلنے سے روکنے میں کامیاب ہوئے تاہم مسجد کو بڑے پیمانے کے نقصان سے بچا نہ سکے۔

    سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں.معروف مسجد نور میں تبلیغی جماعت کا ضلعی مرکز بھی قائم تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امکان یہی ہے کہ یہ آگ بجلی کے سرکٹ شارٹ ہونے کی وجہ بھڑک اٹھی تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں.

  • ورلڈ کپ، بھارت نے افغانستان کو شکست دے دی، محمد شامی کی ہیٹ ٹرک

    ورلڈ کپ، بھارت نے افغانستان کو شکست دے دی، محمد شامی کی ہیٹ ٹرک

    ورلڈ کپ کے میچ میں‌ بھارت نے افغانستان کو 11 رنز سے شکست دے دی ہی. یہ ورلڈ کپ کا اٹھائیسواں‌ میچ تھا جس میں بھارت کامیاب رہا ہے. انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور افغانستان کو جیت کیلئے 225 سکور کو ہدف دیا تاہم افغانستان کی پوری ٹیم 213 سکور پر آؤٹ ہو گئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان نے کھیل کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ دس سکور پر گر گئی. ان کے بعد افغان ٹیم کے کپتان گلبدین 27 سکور بنا کر آؤٹ ہو گئے. دوسری وکٹ گرنے سے افغان ٹیم پریشر میں آگئی رحمت شاہ اور ہشمت اللہ نے مزاحمت کرتے ہوئے 42 رنز کی پارٹنر شپ بنائی مگر وہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہرے، دونوں کو بمرا نے آؤٹ کیا۔ اصغر خان آٹھ رنز بنا کر چاہال کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ نجیب اللہ ذدران نےٹیم کو سہارا دیتے ہوئے مجموعی سکور میں 21 رنز کا اضافہ کیا،چاہال نے پانڈیا کی گیند پر انکا کیچ پکڑا۔راشد خان نے 14 رنز کی اننگز کھیلی اور چاہال کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہوئے۔محمد نبی نے آخری اوور تک میچ کو سنسنی خیز بنائے رکھا انہوں نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52 رنز بنائے۔

    بھارت کی جانب سے محمد شامی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں ، انہوں نے رواں ورلڈکپ کی پہلی ہیٹ ٹرک بھی بنائی جب کہ بھمرا،چاہال اور پانڈیا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل میچ کا ٹاس بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے جیت کر افغانستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، افغانستان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو بڑا اسکور کرنے سے روکے رکھا اور بھارتی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 224 رنز ہی بنا سکی۔ روہت شرما اور لوکیش راہول نے اننگز کا آغاز کیا، روہت صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور راہول نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

    افغانستان کی جانب سے محمد نبی، گل بدین نائب نے 2،2 جب کہ راشد خان، مجیب الرحمان، آفتاب عالم، اور رحمت شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    بھارتی باؤلر محمد شامی کی آخری تین بالوں پر ہیٹرک نے انڈیا کو میچ جتوا دیا۔