Baaghi TV

Blog

  • پشاور:خیبرپختونخوا میں سرکاری عمارتوں اور ریسٹ ہاؤسز کو عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ

    پشاور:خیبرپختونخوا میں سرکاری عمارتوں اور ریسٹ ہاؤسز کو عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ

    پشاور:خیبر پختونخواہ حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق سرکاری عمارتوں اور ریسٹ ہاءوسز کو عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے. ذرائع کے مطابق حکومت نے صوبے میں تمام سرکاری عمارتوں اور ریسٹ ہاءوسز کو کھولنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں.یاد رہے کہ وزیر اعطم عمران خان اپنی الیکشن مہم کے دوران پچھلی حکومتوں پر تنقید کے ساتھ ساتھ عوام سے یہ وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ وزیر اعظم منتخت ہو گئے تو وہ وزیر اعظم ہاوس ،گورنرہاوسز اور دیگر اہم عمارات کو عوام کے لیے کھول دیں گے.

    اس سے قبل پنجاب حکومت بھی گورنر ہاوس لاہور کو عوام کے لیے کھول چکی ہے جس پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا تھا .تاہم اب پختونخواہ کی حکومت نے بھی یہ فیصلہ کرکے وزیراعظم کے وژن کی تائید کر دی ہے. کن کن سرکاری عمارتوں اور ریسٹ ہاوسز کو عوام کے لیے کھولا جارہا ہے اس کی تفصیلات آنا باقی ہیں

  • مظفرگڑھ سے ایک لاکھ 26ہزار لیٹر ایرانی تیل پکڑا گیا،4ملزمان گرفتار

    مظفرگڑھ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ 26 ہزار لیٹر ایرانی تیل سے لوڈ ٹرالر پکڑ کر 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا،پولیس کیمطابق تحویل میں لیے گئے ایرانی تیل کی قیمت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے.مظفرگڑھ کے تھانہ سی آئی اے سٹاف اور تھانہ سٹی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ترکی کالونی بائی پاس پر سمگل شدہ ایرانی تیل سے لوڈ ٹرالر پکڑلیا،جبکہ ٹرالر ڈرائیور اور ڈیلر سمیت 4 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیاگیا.ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کیمطابق پکڑے گئے ٹرالر پر 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت ایک لاکھ 26 ہزار لیٹر سے زائد ایرانی تیل لوڈ تھا.ڈی پی او کیمطابق گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ایرانی تیل کے بڑے سمگلروں اور ڈیلروں کی گرفتاری کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن شروع کردیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں.

  • رحیم یارخان خطرناک ٹریفک حادثہ

    رحیم یارخان خطرناک ٹریفک حادثہ

    تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر خان بیلہ ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار ہائی ایس وین مسجد سے ٹکرائی.ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے 2 ایمبولینسوں اور ریسکیو وہیکل کے ساتھ جائے حادثہ پرپہنچ کر ریسکیوآپریشن کیا.11 زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر خانبیلہ منتقل کیاگیا . ریسکیو1122کی پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے 2 افراد کو شیخ زید ہسپتال اور 3افراد کو وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور منتقل کیا جارہا ہے۔

  • ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کھلی کچہری لگائی

    شیخوپورہ:( نمائندہ باغی ٹی وی )حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم نے ڈی سی آفس کے احاطہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں جمع کرائی گئی شکایات کے ازالہ کے لئے متعلقہ محکموں کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریاں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں جہاں شہری براہ راست اپنی شکایات پر کارروائی کے متحمل ہیں جبکہ اداروں کی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے جس سے شہریوں کے اداروں پر اعتماد میں زبردست اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کو ریلیف کی فراہمی ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرشیخوپورہ شبیر حسین بٹ و دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے

  • بھارت سرکار نے کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے اہلخانہ کو ہراساں کرنا شروع کر دیا

    بھارت سرکار نے کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے اہلخانہ کو ہراساں کرنا شروع کر دیا

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت سرکار نے سرگرم عسکریت پسندوں کے اہلخانہ کو ہراساں کرنا شروع کر دیا،

    بلٹ پروف جیکٹ پہنے بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں نے کیسے مارا؟ مودی سرکار حیران

    بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

    کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے اہلخانہ کو ہراساں کرنا شروع کرد یا ہے. اننت ناگ ضلع کے عسکریت پسند نثار احمد چڈرو کی بہن اور بہنوئی کو اغوا کرنے کے بعد ٹانگوں میں گولیاں مار کر چھوڑ دیا، جس سے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے،مسلح افراد نے مبینہ طور پر لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے کشمیری عسکریت پسند نثار کی بہن اور بہنوئی کو کار سے اغوا کیا گیا تھا جن کو ٹانگوں میں گولیان مار کر چھوڑ دیا گیا، مقامی کشمیریوں‌ کا کہنا ہے کہ انہیں بھارت کے خفیہ ایجنسی نے اغوا کیا تھا تا کہ عسکریت پسند کے بارے میں معلومات لی جا سکیں.

    پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

    پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

    پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

    ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

  • ایرانی خطرے سے نمٹنے کے لیے امریکہ سے  بات چیت ہوئی ، سعودی نائب وزیر دفاع

    ایرانی خطرے سے نمٹنے کے لیے امریکہ سے بات چیت ہوئی ، سعودی نائب وزیر دفاع

    ایرانی خطرے سے نمٹنے کے لیے امریکہ سے بات چیت ہوئی ، سعودی نائب وزیر دفاع

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایرانی امور کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے برائن ہاک کے ساتھ اُن کوششوں پر بات چیت کی ہے جن کا مقصد خطے کے امن و استحکام کے لیے ایرانی خطرے پر روک لگانا ہے۔ خالد بن سلمان نے زور دیا کہ سعودی عرب دہشت گرد کارروائیوں کے سبب ایران پر امریکا کی سخت پابندیوں کی حمایت کرتا ہے۔

    جمعے کے روز عربی اور انگریزی زبانوں میں کی گئی ٹویٹس میں شہزادہ خالد نے مزید کہا کہ "امریکا کے خصوصی نمائندے کے ساتھ ایران کی اُن کارستانیوں کو بھی زیر بحث لایا گیا جو وہ یمن میں دہشت گردی پھیلانے کے حوالے سے کر رہا ہے۔ ایران یمنی عوام کے حوالے سے تمام تر پہلوؤں کو فراموش کر بیٹھا ہے”۔

    اس سے قبل جمعرات کے روز سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے کہا کہ "ان کا ملک ایرا ن کے ساتھ کوئی جنگ نہیں چاہتا ہے۔ تاہم اگر ایران آبنائے ہُرمز کو بند کرتا ہے تو اس کو نہایت سخت ردّ عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہمیں خطے میں سکون کی ضرورت ہے مگر ہم ایران کی جانب سے وسیع پیمانے پر اذیت کے ساتھ اس کو ممکن نہیں بنا سکتے”۔

  • چنیوٹ ڈکیت گینگ گرفتار

    چنیوٹ ڈکیت گینگ گرفتار

    چنیوٹ
    چنیوٹ پولیس نے ڈکیتی،راہزنی،چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب بین الاضلاعی بودی ڈکیت گینگ کے پانچ ملزمان گرفتارکرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے 8لاکھ سے زائد نقدی،مال مسروقہ،ناجائز اسلحہ برآمد،
    ڈی ایس پی سٹی چنیوٹ غلام مرتضیٰ چیمہ کے مطابق چنیوٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی،چوری،راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔انہوں نے بتایا ہے کہ انچارج سی آئی اے ایس ایچ او لنگرانہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے بابر عرف بابری،جعفر عرف کالو، آصف عرف کاکا،سرفراز عرف فاضی،عظمت عرف بودی کو گرفتار کرلیا۔جبکہ ملزمان کے قبضہ سے 8لاکھ سے زائد نقدی، مال مسروقہ،ناجائز اسلحہ 4پسٹل،وارداتوں میں استعمال کیا جانے والا موٹرسائیکل برآمد کرلیا گیا۔ملزمان سٹی چنیوٹ،صدر،رجوعہ،ضلع فیصل آباد کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ڈی پی او چنیوٹ محمد انور کھیتران نے محمد افضل ایس آئی اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور انعام و تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیاہے

  • برطانیہ میں بچوں سےزیادتی کے الزام میں 44 افراد گرفتار

    برطانیہ میں بچوں سےزیادتی کے الزام میں 44 افراد گرفتار

    برطانوی پولیس نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کےسلسلےمیں 44 افراد کو حراست میں لے لیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی یارک شائر پولیس نے ہچھلے سال چار خواتین کی شکایت پر انکوائری شروع کی جن کا موقف تھا کہ انہیں بچپن میں جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا.یہ واقعات 1995 اور 2002 کے درمیان پیش آئے. اس سلسلے میں 44 افراد کو حراست میں لیا گیا ان میں پانچ کواتین بھی شامل تھیں. ان کے علاوہ 5 مزید افراد کوبھی حراست میں لیا گیا اور ان سے تشویش کر کے چھوڑ دیا گیا.وہ چار خواتین بی پولیس کی حراست میں رہیں جنہوں نے اپنے اوپر حراسگی کا الزام لگایا تھا.

  • ن لیگ میں ایک اور پارٹی جنم لے رہی ہے، شیخ رشید احمد

    ن لیگ میں ایک اور پارٹی جنم لے رہی ہے، شیخ رشید احمد

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حیدرآباد حادثہ کی رپورٹ کل تک آ جائے گی.ن لیگ میں ایک اور پارٹی جنم لے رہی ہے

     

    15 دنوں میں مزید جھاڑوپھر سکتا ہے، مجھے کریڈٹ دے دیا کریں، شیخ رشید

    کونسی ٹرین کا افتتاح کرنے جا رہے وزیراعظم، شیخ رشید نے بتادیا

    شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہپوئے کہا کہ عمران خان کے دور میں این آر اور ممکن نہیں، ڈھیل کے لئے شہباز اور فریال بہترین آپشن ہیں.آصف زرداری اور شہباز شریف میثاق معیشت کے لئے یار ہیں. نواز شریف نےز رداری اور زرداری نے نواز شریف کے خلاف کیسز بنوائیے، ن لیگ میں ایک اور پارٹی جنم لے رہی ہے

    شیخ رشید احمد ان ایکشن، ریلوے کے حوالہ سے بڑا فیصلہ کر لیا

    مجھے تقریر نہ کرنے دی گئی تو پھر دیکھتا ہوں کہ بلاول کیسے تقریر کرتا ہے؟ شیخ رشید

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ قوم سےوعدہ کیاتھاکہ40ٹرینیں چلائیں گے ،جوکمارہےہیں وہ ریلوےپرلگارہےہیں ،75فیصدتک لوڈمال گاڑیوں پربڑھائیں گے،ریلوےکا70فیصدٹریک آبادی والےعلاقوں سےگزرتاہےہمارے پاس60لاکھ مسافر بڑھ گئے ہیں 24اگست کو قوم کے سامنے خود کو پیش کروں گا،وزیراعظم عمران خان جلد سر سید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے

  • گاڑیوں سے لیکر ہوائی جہازکے پرزے بنانے کیلئے اکنامک زون کا منصوبہ زیرغور

    گاڑیوں سے لیکر ہوائی جہازکے پرزے بنانے کیلئے اکنامک زون کا منصوبہ زیرغور

    وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں ایک ایسا سپیشل اکنامک زون بنانا چاہتے ہیں جو صرف الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار کیلئے مختص ہو۔ اس سلسلے میں پاکستان ائیرفورس کی مدد سے کامرہ میں ایک اکنامک زون زیر تجویز ہے جہاں برقی گاڑیوں سے لے کر ہوائی جہازوں کے پرزہ جات بنائے جائیں گے۔ کامرہ میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی بہتات ہے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے مشاورت جاری ہے جوکہ کافی حد تک حوصلہ افزا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کی ایک گاڑی ساز کمپنی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جے ڈبلیو فورلینڈ اور ڈائیوو پاکستان کے ایک وفد نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کا دورہ کیا اور پاکستان میں برقی گاڑیوں کی پیداوار اور چلانے کے حوالے سے خواہش کا اظہار کیا۔ گذشتہ دنوں وزیر اعظم پاکستان نے چین کے سرکاری دورے کے دوران بیجنگ میں فوٹان کمپنی کے پیداواری پلانٹ کا دورہ کیا تھا اور کار ساز کمپنی کو پاکستان میں سرمایا کاری کی دعوت دی تھی۔ اسی سلسلے میں کمپنی پاکستان میں برقی گاڑیو ں اور خاص طور پر بسوں کی پیداوار میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔کمپنی کے جنرل مینیجر سمندر پار مسٹر گیری گاؤ، جو کہ وفد کی قیادت کررہے تھے، نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکی کمپنی الیکٹرک وہیکل پالیسی کا بے تابی سے انتظار کر رہی ہے۔ برقی ٹیکنالوجی دنیا میں نئی ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان کوعالمی ٹرینڈ کا نہ صرف ادراک ہے بلکہ تیزی سے بڑھتی ہوئی اس مارکیٹ کے ثمرات سے مستفیدبھی ہونا چاہتا ہے اور آٹو انڈسٹری کوعالمی رجحان سے ہم آہنگ کرنا چاہتا ہے۔

    ڈائیوو پاکستان کے چیئرمین شہریار چشتی نے کہا کہ انکی کمپنی پاکستان میں شہری روٹس پر برقی بسیں چلانے کیلئے سرمایا کاری کرنے کیلئے تیار ہے تاہم اس سلسلے میں حکومت کو غیر روائتی طور پر مدد کرنا ہو گی کیوں کہ برقی بسوں کی ٹیکنالوجی مہنگی ہونے کے باعث نجی شعبہ کیلئے قابل عمل نہیں۔ ڈائیوو پاکستان فوٹان کے اشتراک سے پاکستان کے مختلف شہروں میں اربن بسیں کمرشل بنیادوں پر چلانا چاہتا ہے اور اس سلسلے تجویز تحریری طور پر وزارت موسمیاتی تبدیلی میں ایک دو روز میں جمع کرا دی جائے گی۔

    چینی وفد نے بتایاکہ چین خصوصاً بیجنگ میں 80% سے زائد شہری بسیں برقی طاقت سے چلتی ہیں جبکہ حکومت ِچین اس سلسلے میں بھاری سبسڈی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر سے کہاکہ کی کہ کراچی کے گرین لائن منصوبہ پر برقی بسیں چلائی جائیں اور وفاقی وزیر سے درخواست کی کہ وہ گورنر سندھ سے ذاتی طور پر بات کریں۔ وفاقی وزیر نے انکی بات سے اتفاق کیا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ الیکٹرک وہیکل پالیسی ابھی کچھ ہی دنوں کی بات ہے اور آئندہ چند دنوں میں وفاقی کابینہ کو پیش کردی جائے گی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وفاقی حکومت موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی آلودگی کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان نے نہ صرف 10 ارب درخت لگانے کے منصوبے کا آغاز کیا ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے روائتی گاڑیوں کی جگہ پر برقی گاڑیوں کو فروغ دینے کیلئے پالیسی سازی کیلئے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو ہدایت کی ہے۔ وفد کے دیگر ارکان میں ڈائیوو پاکستان کے چئیرمین شہریار چشتی، جے ڈبلیو کے ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیاء مسٹر کیون سیا اور دیگر شامل تھے۔

    محمد اویس