Baaghi TV

Blog

  • نو مسلم امریکن خاتون اسلام لانے کے 9 دن بعد چل بسی

    نو مسلم امریکن خاتون اسلام لانے کے 9 دن بعد چل بسی

    امریکن خاتون جو کویت میں مقیم تھی اسلام لانےکے 9 دن بعد چل بسی

    باغی ٹی رپورٹ کے مطابق کویت میں امریکہ کی رہارئشی خاتون اسلام لانےکے9 دن بعد خالق حقیقی سےجا ملی ،امریکی خاتون جس کی عمر 60 سال تھی کینسر کی مریضہ تھیں.ان کا خاوند فرروی میں اسلام لایا تھا . پھر اس کے بعد ان وہ خود بھی 10 جون کو اسلام لائی. کویت میں اس خاتون کا کوئی رشتہ دار نہیں تھا . مگر اس کی تجہیز و تکفین میں مسلمان کمیونٹی کی ایک بڑھ تعداد شامل ہوئی.جس پر اس خاتون نے شکریہ ادا کیا.

  • فواد چودھری کے خلاف قانونی کاروائی کا دیا حکم وہ بھی چیئرمین نیب نے

    فواد چودھری کے خلاف قانونی کاروائی کا دیا حکم وہ بھی چیئرمین نیب نے

    نیب نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کے بیان کہ احتساب ہم کر رہے ہیں نیب نہیں کا نوٹس لیتے ہوئے بیان کو یکسر مسترد کر دیا ہے.

    شہباز شریف کی لمبی تقریر، فواد چودھری میدان میں آ گئے

    شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

    وزیراعظم سے این آر او دن کو یا رات کو اور کس نے مانگا، بتایا جائے، شہباز شریف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر کا مذکورہ بیان حقائق کے منافی ہے ،جس سے نیب کا تشخص مجرو ح ہوا. اور نیب کے افسران جو کرپشن کے خلاف محنت اور لگن سے کام کرتے ہیں کی کوششوں کی نفی کی گئی.نیب کی ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے کاوشوں کو معتبر اور بین الاقوامی اداروں میں سراہا ہے. فواد چودھری کا بیان نیب میں جاری تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے اور تحقیقات میں رکاوٹ پیدا کر سکتا ہے
    واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی طرف س ےآج تک نیب کوکوئی ریفرنس موصول نہیں ہوا،چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ فواد چوھدری کے بیان کی مصدقہ کاپی پیمرا سے حاصل کر کے قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے.

    فواد چودھری کے تھپڑ پر وزیراعظم کا سمیع ابراہیم کو فون، کیا بات ہوئی جان کر فواد چودھری پریشان ہو جائے

     

    صحافیوں کے احتجاج میں‌ ڈبو مردہ باد کے نعرے، فواد چوہدری نے تھپڑ کیوں‌ مارا؟ سمیع ابراہیم نے بتا دیا

     

    فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی

    سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت

    سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ

  • خاتون کے پیٹ میں 23 برس تک قینچی کیسے  رہی…جانیے رپورٹ میں‌

    خاتون کے پیٹ میں 23 برس تک قینچی کیسے رہی…جانیے رپورٹ میں‌

    روسی خاتوں کے پیٹ سے 23 سال تک قینچی رہی آخر کار پتا چل گیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق
    ازیٹا گوبیوا کا تعلق روس کے شمالی حصے سے ہے وہ 1996 سے ہونے والے سیزیرین ڈلیوری کے بڑے آپریشن کے بعد سے پیٹ کے شدید درد میں مبتلا تھیں۔ڈاکٹر اس درد کو جگر کا مسئلہ تصور کرتےرہے اور پین کلر ادویات دیتےرہے. یہ درد جاری رہی اخر کار اس اذیت سے ازیٹا نے 23 سال گزار لیے اور دوائیاں لیتے ہوئے اور درد کش انجکشن لیتی رہی
    اتنے عرصے تکلیف میں رہنے کے بعد حال ہی میں انہیں ایکسرے کروانے کا کہا گیا کیونکہ درد کش ادویات سے صرف انہیں وقتی آرام مل رہا تھا۔ایکسرے میں معلوم ہوا کہ ان کے پیٹ میں سرجری کے دوران استعمال ہونے والی قینچی موجود ہے جس کے بارے میں ازیٹا کا خیال ہے کہ سیزرین آپریشن کے دوران سرجن ان کے پیٹ میں بھول گئے ہوں گے اور اس سرجری کے بعد ان کا کوئی آپریشن نہیں ہوا تھا۔

    روسی خاتون کے نےکہا کہ ایکسرے میں قینچی ک تصور دیکھ کر وہ حیرن و ششدر رہ گئی
    روس میں اس خاتون کے اس مسئلے پر کافی گرما گرم بحث جاری ہے . روسی وزارت صحت کے ترجمان کی طرف سے بتایا گیا ہے وزارت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ازیٹا کے اس آپریشن کے اخراجات وزارت اٹھائے گی اور 23 سال میں اٹھائے جانے والی اذیت کا ہرجانہ بھی ادا کیا جائے گا

  • خواجہ صاحب مڑ کر دیکھیں تو رانا ثناء اللہ بھی کہیں اورنظر آئیں گے:زرتاج گل

    خواجہ صاحب مڑ کر دیکھیں تو رانا ثناء اللہ بھی کہیں اورنظر آئیں گے:زرتاج گل

    تحریک انصاف کی رہنما و وفاقی وزیر زرتاج گل نے کہا ہے کہ سیاست سے نابلد لوگ منفی سوچ رکھتے ہیں، خواجہ آصف اسمبلی میں بڑی باتیں کر کے گئے پیچھے مڑ کر دیکھیں گے تو رانا ثناء اللہ بھی کہیں اور نظر آئیں گے.

    14 اگست کو لگا رہے ہیں پابندی؟ زرتاج گل نے ایسا اعلان کیا کہ…..

    زرتاج گل کے خلاف الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دائر، نااہل قراردیاجائے، مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا کہ جب خواجہ صاحب مڑ کر بیٹھیں اور معائنہ کریں تو رانا ثناء اللہ سمیت ان کی سب صفیں خالی ہوں گی، انہوں نے کہا جس حلقے سے الیکشن لڑ کر آئی ہوں‌فاروق خان لغاری بھٹو کے ساتھ بیٹھتے تھے تو اسوقت نواز شریف نے کہا تھا کہ میں ان کو ساتھ بٹھاؤں یہ انگریزوں کے کتنے نہلاتے رہے ہیں آج اویس خان لغاری ن لیگ کا سیکرٹری بنا ہوا ہے،. زرتاج گل نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدہ صرف کتابوں کی حدتک رہ گیا ہے ،جب پانی کے حوالہ سے منصوبہ بندی کرنی تھی اسوقت آپ ساڑھیاں اور آم بھجوا رہے تھے، تھر میں غذائی قلت سے بچے کیوں مرتے ہیں اس پر کوئی منصوبہ بندی نہیں کی.

    زرتاج گل کو نااہل قرار دیا جائے، ن لیگ نے بڑا مطالبہ کر دیا

    میں یہ کام نہیں کرتی……زرتاج گل نے کیوں کی وضاحت؟

    زرتاج گل نے مزید کہا کہ ایک وزیر خزانہ بدلا تو تکلیف ہو رہی ہے آپ نے پانچ وزیر خزانہ بدلے ان کے بارے تو نہیں بتایا. اب جواب بھی ملے گا اور حساب بھی برابر ہو گا. انہوں نے کہا کہ آپ کوہمارےایک حفیظ شیخ پرتکلیف ہورہی ہے آج ہمارےسینیر اس بات کامذاق بنارہےہیں کہ ہم ڈیم کیوں بنا رہے ہیں سیاست سے نابلد لوگ منفی سوچ رکھتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ لوگوں نے خودکشیاں کرنے پر لوگوں‌کو آپ نے مجبور کیا، پنجاب میں پچھلے پانچ برسوں میں سب سے زیادہ خود کشیاں ہوئیں.

  • سیلاب سے نمٹنے کے لیے تیاری شروع کر دی گئی

    سیلاب سے نمٹنے کے لیے تیاری شروع کر دی گئی

    جھنگ(نمائندہ باغیtv)ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد طاہر وٹو نے متوقع سیلابی صورتحال کے پیش نظر نشیبی علاقوں میں انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔متعلقہ محکموں کو فوری طور پر فلڈ ریلیف پلان رپورٹ کرنے کی ہدایت دریائے جہلم میں پانی کا بہاﺅ اور اخراج باقاعدگی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے فی الحال دریاﺅں میں پانی معمول کے مطابق بہہ رہا ہے.
    ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات ہیں۔

  • بھارت:ریاست آسام میں مسلمان نوجوانوں پر جئے شری رام اور پاکستان مردہ باد کے نعرے نہ لگانے پرتشدد

    بھارت:ریاست آسام میں مسلمان نوجوانوں پر جئے شری رام اور پاکستان مردہ باد کے نعرے نہ لگانے پرتشدد

    آسام:بھارتی ریاست آسام سے آمدہ اطلاعات کے مطابق بارپیٹا گاوں میں انتہا پسند ہندووں نے چند مسلمان افراد پر اس وقت تشدد کرنا شروع کردیا جب مسلمان افراد نے جئے شری رام اور پاکستان مردہ باد کے نعرے لگانے سے انکار کردیا .پولیس حکام کے مطابق دو انہتا پسند تنظیموں آل آسام مینوری ٹی سٹوڈنٹس اور نارتھ ایسٹ مینوری ٹی سٹوڈنٹس کے کارندوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں.پولیس حکام کے مطابق پولیس کا اس صورت حال کا اس وقت علم ہوا جب رات کو مسلمان افراد کو ز بردستی جئے شری رام اور پاکستان مردہ باد کے نعرے لگانے سے انکار پر سخت تشدد کا نشانہ بنایا گیا.

    پولیس کے مطابق یہ مسلمان افراد ایک رکشے میں سوار تھے جب رات کو ان انتہا پسندوں نے زبردستی روکا اور نعرے لگانے پر مجبور کیا .ذرائع کے مطابق پہلے ان انتہا پسندوں نے پاکستان مردہ باد اور جئے شری رام کے نعرے لگانے سے انکار پر مسلمانوں پر تشدد کیا اور پھر تشدد کے دوران ویڈیوز بھی بناتے رہے .پولیس کے مطابق ان انتہا پسندوں نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی جس سے علاقے میں سخت خوف وہراس پایا جا رہا ہے. یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے مسلمانوں کو زبردستی جئے شری رام ،بھارت ماتا کی جئے اور پاکستان مردہ باد کے نعرے لگانے پر مجبور کیا جاتا رہا ہے. پولیس حکام کے مطابق ان مجرموں کی گرفتاری کے لیے پولیس کاروائی کررہی ہے.

  • ڈی پی او شیخوپورہ نے لگائی کھلی کچہری

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) عوام کی سہولت اور انکو انصاف کی فراہمی کیلئے روزمرہ کی بنیاد پر کمپلینٹ کی سماعت کیا جاتی ہے۔اور ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
    تفصیل کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے ڈی پی آفس میں شہریوں کے مسائل اور ان کے حل کیلئے کھلی کچہری کا اہتمام کیا۔کھلی کچہری میں عوام نےاپنے مسائل براہ راست ڈی پی او کو بتائے۔ مسائل میں جو فوری اور اہم نوعیت کے تھے ان کے متعلق فی الفور متعلقہ افسر کو بذریعہ فون احکامات جاری کیے اور متعلقہ افسران کو مخصوص وقت میں مسائل کو حقائق پر یکسو کر کے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ وہ روزنہ کی بنیاد پر عوام کے لیئے دفتر پولیس براہ راست مسائل سننے کیلئے بیٹھے ہیں اور عوام تک براہ راست مسائل سماعت کرنے کیلئے تمام فورم جن سے عوام منسلک یے کو استعمال کر رہے ہیں۔ ہماری ہمہ وقت کوشش ہے کہ ہم شہریوں کی جان ومال کے شہر میں امن کی فضا کو بھی برقرار رکھیں۔ اس میں آپ کا بھرپور تعاون بھی بہت ضروری ہے۔

  • ڈیم بنائیں، اس حوالہ سے مجرمانہ غفلت کی گئی، خورشید شاہ کا اسمبلی میں خطاب

    ڈیم بنائیں، اس حوالہ سے مجرمانہ غفلت کی گئی، خورشید شاہ کا اسمبلی میں خطاب

    پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کل ایک سینیرحکومتی رکن نے دبے الفاظ میں باتیں کیں، درحقیقت اپوزیشن بھی یہی کہتی ہے آبادی معیشت، صحت، تعلیم، زراعت سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی پر اثر انداز ہوتی ہے

    تباہی کا حصہ نہیں بنناچاہتے: خورشید شاہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سید خورشید شاہ نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013میں ترقی کی شرح 13فیصد تھی ،ڈیم بنائیں، بالکل بنائیں، اس حوالہ سے مجرمانہ غفلت کی گئی، ہم نےڈیم ڈیم ڈیم کیا،لیکن اس کوسیاست کی نذرکیاگیا ہماری مجبوری ہے ہمیں ماضی میں جانا پڑتا ہے،انہوں نے کہا کہ 1952 میں ہماری آبادی ساڑھے 3کروڑ تھی آج 22 کروڑ ہے. کیا تیس سال بعد ہم ملک میں پیدل بھی گھوم سکیں گے،آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے. انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے ایوان کا ماحول ٹھیک رہے ،بجٹ کاجواحساس عوام کوہووہ ہی بجٹ کےاچھابراہونےکا نتیجہ ہوتا ہے. سید خورشید شاہ نے کہا کہ آپ نے دس ارب کا چندہ کیا بتائین کہاں گیا، بجٹ میں ڈیم کے لئے 15 فیصد رکھ لیں پھر بھی دس سال میں‌ ڈیم نہیں بن سکتا،.اس میں کوئی شک نہیں حکومت نے عوام سے جو وعدے کیے،ان میں ایک فیصد بھی پورا نہیں ہوا .خورشید شاہ خطا ب کر رہے تھے تو ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ آدھا گھنٹہ ہو گیا دس منٹ رہ گئے، خورشید شاہ نے خطاب جاری رکھا اور کہا کہ بعض اوقات بجٹ ایسے آتے ہیں جن پر بولنا حکومت و اپوزیشن ارکان کا فرض بن جاتا ہے بجٹ جتنا اچھا ہو، اپوزیشن اسے ہمیشہ مسترد ہی کرتی ہے، یہ روایت رہی ہے ،اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت برےسےبرابجٹ پیش کرکےاسےعوام دوست کہتی ہے ،

    آصف زرداری کے پروڈکیشن آرڈر کے لئے خورشید شاہ متحرک

    بہت ہو گئی جیل ،آصف زرداری اگلے ہفتے اسمبلی اجلاس میں کریں گے شرکت

    سید خورشید شاہ نے مزید کہا کہ پچاس لاکھ گھر بنانے کا کہا گیا لیکن گھر مہنگے بنیں گے اس حوالہ سے بجٹ میں کوئ پیسہ نہیں رکھا گیا ،حکومت کی کوشش ہے کہ ایسے حالات پیدا کیے جائیں کہ عوام کی توجہ بجٹ کی طرف نہ ہو ،جن حالات میں ہمیں ملک ملا ہم عالمی مالیاتی اداروں کے سوا کسی کے پاس نہیں جاسکتے تھے ،غریب کی 10فیصد تنخواہ بڑھاتےہوئےآپ کےہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں، باون سال ہو گئے خورشید شاہ آج بھی پیپلز پارٹی میں ہے. بڑے لوگوں نے جماعتیں بنائیں میں تاریخ کی بات نہیں کرنا چاہتا بدبو میں نہیں جانا چاہتا

    عمران خان بسم اللہ پڑھ کر بھی جھوٹ بولتے ہیں، خورشید شاہ

    انتقامی کارروائیوں سے پیپلزپارٹی کمزورنہیں ہوگی: خورشید شاہ

    حکومت چلانا سیلکٹڈ شخص کا کام نہیں،سمندر سے تیل کی بجائے عوام کا تیل نکال دیا .خورشید شاہ

    تبدیلی سرکار نے مزدور کی زندگی مشکل بنا دی، خورشید شاہ

     

    خورشید شاہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو جھوٹ نہیں بولنا چاہئے ، وزیراعظم نے کہا تھا کہ بھارت سے دوستی نہیں کروں گا، مختصر کابینہ بناوں گا، جس پر الزام ہو گا کابینہ کا حصہ نہیں بناوں گا، سائیکل پر دفتر جاوں گا

  • فردوس عاشق اعوان نے وی ائی پی قیدی کی طرف کیا چیز منسوب کر دی؟

    فردوس عاشق اعوان نے وی ائی پی قیدی کی طرف کیا چیز منسوب کر دی؟

    وفاقی وزیرفردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وی آئی پی قیدی این آرو مانگ رہا تھا..

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جزا سزا سے کوئی نہیں بچ سکتا، قانون کا اطلاق سب پر ہوگا،ایک وی آئی پی قیدی این آرو مانگ رہا تھا .البتہ انہوں نے اس وی آئی پی قیدی کا نام لینےسےگریز کیا.ان کا کہنا تھا کہ یہی عمران خان کا نیا پاکستان ہے۔

    وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ طاقتور سے احتساب کا آغاز کرنا وزیراعظم عمران خان کا عزم ہے اور طاقتور کا قانون کے شکنجے میں آنا وزیراعظم عمران خان کے وژن کی جیت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں نے بجٹ اور دیگر ترجیحات پر مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق وفاق اور پنجاب میں بجٹ پاس کرانے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے اور اس کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات میں بجٹ منظور کرانے کا یقین دلایا ہے۔

    گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے سندھ کے ضلع گھوٹکی کا دورہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت وفاقی وزراء کو انتخابی ضابطے کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا۔

  • شیخوپورہ فروٹ منڈی گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) فروٹ منڈی میں گندگی کے ڈھیروں نے خریداوں کی ناک میں دم کرکے رکھ دیا۔گندگی سے اٹھنے والے تعفن سے بیماریاں پھیلنے کاخدشہ منڈلانے لگا۔

    ضلعی انتظامیہ صفائی ستھراٸی پرتوجہ دے عوامی سماجی حلقوں کامطالبہ۔

    لیکن غضب ہے کہ عرصہ دراز سے یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے لیکن انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی