Baaghi TV

Blog

  • انسانیت کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے گا….محمد فہد شیروانی

    انسانیت کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے گا….محمد فہد شیروانی

    اسلام کا سب سے بڑا درس انسانیت ہے۔ لیکن اسلام کا نام استعمال کرنے والے پاکستان کے نام نہاد بنک ” مسلم کمرشل بنک” نے انسانیت کا ایسا جنازہ نکالا جس نے آج قلم اٹھانے پر مجبور کردیا۔ مسلم کو کمرشل کرنے والے "MCB” نے اُس وقت دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا جب اس نے اپنے ایک ایسے اکاؤنٹ ہولڈر کو بنک میں آ کر اکاؤنٹ کی تصدیق کر نے کا کہا جو کہ اپنی علالت و لاغری کے باعث چلنے کے قابل نہ تھا۔ مگر MCB کی انتظامیہ نے روایتی بے حسی اور اذلی ہٹ دھرمی کا ثبوت دیتے ہوئے اکاؤنٹ ہولڈر کے کسی بھی عذر کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اکاؤنٹ بند کرنے کا مژدہ سنایا۔ مجبور و لاچار مریض کو بحالت مجبوری بنک آ کر اپنے اکاؤنٹ کی (بائیو میٹرک) تصدیق کرنا پڑی( تصویر، تحریر کے ساتھ منسلک ہے)۔
    MCB جو کہ پاکستان کا سب سے بڑا اور مشہور بنک ہونے کا دعوی کرتا ہےہمیشہ اپنے لاکھوں صارفین کو تسلی بخش اور عمدہ سروسز دینے میں ناکام رہا ہے جو کہ MCB کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

    MCB کے رولز، سسٹم اور عملے کا رویہ دوستانہ و ہمدردانہ ہرگز نہ ہے۔ وہاں صارفین کو اپنے کام کے لئے گھنٹوں انتظار کی زحمت سے گزرنا پڑتا ہے اور جب اس اذیت بھرے انتظار کے بعد صارف کی باری آتی ہے تو بنک کے پاس فوٹو کاپی کی سہولت نہ ہونے کے باعث صارف کا کام ادھورا رہ جاتا ہے اور صارف کو اپنے شناختی کارڈ وغیرہ کی فوٹو کاپی کرانے لے لئے باہر جانا پڑتا ہے اور واپس آکر پھر اسی انتظار کی کیفیت سے دو چار ہونا صارف کی مجبوری بن جاتا ہے۔
    پاکستان میں دوسرے اداروں کی طرح بنکنگ کا معیار بھی اتنا گر چکا ہے کہ وہ اپنے صارفین کو سہولیات دینے کے بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کئے جا رہا ہے۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ حالیہ اعلامیے کے مطابق ہر بنک اکاؤنٹ ہولڈر کو اپنے اکاؤنٹ کے "بائیو میٹرک” تصدیق کرانا لازم ہوگی،جو کہ ملک کی معاشی پالیسی کے لئے ایک احسن قدم ہے لیکن اس کے لئے کوئی خاص طریقہ کار وضح نہیں کیا گیا جس کے باعث بنک صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
    سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق مختلف بنکوں کی کم و بیش 15 ہزار سے زائد برانچوں میں تقریباً 5 کروڑ پاکستانی بنک اکاؤنٹ ہولڈرز ہیں اور پاکستان میں بنک استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد دنیا کے درجنوں ممالک کی کل آبادی سے زیادہ ہے مگر ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔

    MCB میں بزرگوں اور خواتین کے لئے دیگر پرائیویٹ بنکوں کی مانند کوئی خصوصی کاؤنٹر نہیں بنائے گئے MCB کی کچھ برانچز میں اگرچہ یہ کاؤنٹر موجود ہیں لیکن اس کا با قاعدہ طور پر صحیح استعمال نہیں کیا جاتا جس سے بزرگ اور خواتین اس سہولت سے محروم رہ جاتے ہیں۔سٹیٹ بنک کو چاہئیے کہ وہ ایسا طریقہ کار وضح کرے جس سے بزرگ اور بیمار صارفین کی “بائیو میٹرک” تصدیق کی سہولت انہیں ان کی گھر پر مہیا کی جائے۔ اس سے نا صرف صارفین کو سہولت ملے گی بلکہ بنکنگ سیکٹر کے لئے ان کے اعتماد میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا

    بنکنگ سیکٹر کے تمام صارفین کی جانب سے سٹیٹ بنک آف پاکستان سے التماس ہے کہ MCB کے سسٹم اور خدمات کو بہتر سے بہترین کیا جائے اور اگر پرائیویٹ سیکٹر اس بنک کو صحیح طریقہ سے نہیں چلا سکتا تو اسے واپس حکومت کی تحویل میں لے کر اس کا نظام درست کیا جائے۔

    محمد فہد شیروانی

  • اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    سابق وزیر خزانہ اسد عمر قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ کے خلاف بول پڑے کہا ٹیکسز واپس لئے جائیں اور عوام کو ریلیف دیا جائے. چینی کی قیمت میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہئے. اسد عمر نے گھی کی قیمت بھی کم کرنے کا مطالبہ کر دیا، کھادوں کی قیمت بھی کم کی جائے.

     

    ایک ہفتے کی جیل کے بعد زرداری کی بس ہو گئی، اسمبلی میں کیا کہہ دیا؟ بڑی خبر؟

    شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

    نیب کے بعد عدالت میں میڈیکل آفیسر نے جمع کروایا جواب، کہا نواز شریف کو……اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے قومی اسمبلی اجلاس میں آصف زرداری کے خطاب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی حکومت والے معیشت کی مہلک بیماری چھوڑ کر گئے تھے ،اگر ملک کا پیسہ لوٹا گیا ہے تو ہم پر آئینی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس کے خلاف جزا و سزا کا نظام بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ سزا جزا کا نظام اللہ کاہے ،ناچیز بندوں کا اس سے تعلق نہیں ،معیشت میں کئی مسائل ہیں جو برسوں سے چلے آرہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ سلیم مانڈوی والا جب وزارت خزانہ چھوڑ کر گئے توایک سال کا ڈھائی ارب ڈالر خسارہ تھا.حکومتی کوششوں سےچند ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسار ے میں ستر فیصد کمی آئی،دونوں پارٹیاں ایک دن ایک دوسرےکی کرپشن بے نقاب کررہی ہوتی ہیں، اب دونوں کرپشن بچانے کے لئے متحد ہو چکی ہے.

    پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں سفارتی کامیابی پر بھارتی برہم

     

    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ مشکل وقت کا بجٹ ہے، چیلنج کو قبول کرتے ہوئے بجٹ پیش کیا گیا. انہوں نے کہا کہ کچھ تجاویز پیش کرتے ہیں طلب کم کرنی ہے اور رسد بڑھانی ہے، ملک کا وہ طبقہ جو غریب ہیں ان کو ریلیف دیا جائے، سفید پوش پر کم سے کم بوجھ ڈالا گیا. انہوں نے کہا کہ یہ سسٹم ایک بٹن دبانے سے ٹھیک نہیں ہو سکتا، مسلم لیگ ن کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے جو ٹھیس پہنچائی گئی وہ بحال ہو رہی ہے، اکنامک ٹیم بہتری لائے. انہوں نے کہا کہ جب تک نئی انویسمنٹ نہ آئے ہم قرض سےنہیں نکل سکتے، نئی انویسمنٹ کو پانچ سال کے لئے ٹیکس سے چھوٹ دینی چاہئے، انہوں نے کہا کہ کھادوں کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ،چار سو روپے یوریا کی بوری کی قیمت کم کروائیں. چینی پر ٹیکس بڑھا دیا گیا، اس کو واپس لینا چاہئے، تیزی سے چینی کی قیمتین کیوں بڑھ رہی ہیں اس کی تحقیقات ہونی چاہئے. کھانا پکانے کا تیل اس پر بھی جو ٹیکس لگایا گیا وہ واپس لیا جائے. بجلی کی قیمت میں اضافے کو بھی واپس لیا جائے.

  • ہمارے پریشر نے ایران کی حزب اللہ کیلیے فنڈنگ کم کی ، امریکہ

    ہمارے پریشر نے ایران کی حزب اللہ کیلیے فنڈنگ کم کی ، امریکہ

    ہماریے دباؤ کی وجہ سے ایران کی سمندر پار دہشت گردی کے لیے فنڈنگ متاثر ہوئی جس کےنتیجے میں لبنانی ملیشیا حزب اللہ اور فلسطین کی حماس کو ایران سے فنڈز ملنا کم ہوگئے ہیں۔ امریکہ

    تفصیلات کے مطابق؛ خصوصی ایلچی برائن ہک نےامریکی سینٹ کمیٹی کو ایران پرعاید کردہ اقتصادی پابندیوں کے اثرات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلحہ اور فوجی طاقت کے استعمال کےبغیر معاشی ناکہ بندی کے ذریعے ایران کو مذاکرات کی میز پرلانے اور ایک نیا جوہری معاہدہ کرنے کی راہ ہموار ہورہی ہے۔

    انہوں‌ نے کہا کہ اگرچہ امریکی پابندیوں‌ کے باوجود ایران دہشت گرد ملیشیائوں کی مالی معاونت، بیلسٹک میزائلوں کی تیاری اور خطے میں مداخلت جاری رکھے ہوئے ہے مگر ایران کی صلاحیت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

    برائن ہُک نے کہا کہ ایران کی مداخلت سے یمنی عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔ ایران نے اسد رجیم کی مدد کے لیے تمام حربے استعمال کیے۔ خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے ایران نے حزب اللہ کی معالی اور فوجی مدد کی۔

  • ایک ہفتے کی جیل کے بعد زرداری کی بس ہو گئی، اسمبلی میں کیا کہہ دیا؟ بڑی خبر؟

    ایک ہفتے کی جیل کے بعد زرداری کی بس ہو گئی، اسمبلی میں کیا کہہ دیا؟ بڑی خبر؟

    سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ترجیحی موضوعات پرحکومت اوراپوزیشن بیٹھ کرمعاشی پالیسی پربات کرلیں .

    شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

    نیب کے بعد عدالت میں میڈیکل آفیسر نے جمع کروایا جواب، کہا نواز شریف کو……اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر سپیکر کا شکریہ ادا کرتا ہوں،حکومت کا بجٹ اخباروں میں دیکھا، کل ہم تھے پھر کوئی اور تھا آج کوئی اور ہے. انہوں نے کہا کہ کاٹن کی انڈسٹری کو ہم نے اپنے دور مٰیں چھبیس، ستائیس ملین پر چھوڑا.آج بھی سمجھتا ہوں کہ اپوزیشن اور حکومت ساتھ بیٹھ جاتے ہیں اگر کسی کو کوئی اعتراض نہ ہو تو ہم اکنامک پالیسی پر بات کر لیتے ہیں اور آگے چلتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں اور اگر پاکستان نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں، پیپلز پارٹی نے جانوں کا نذرانہ دیا.

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا

     

    آصف زرداری نے کہا کہ انڈسٹریل کہہ رہے ہیں کہ ہمیں بچاو اگر اچھا بجٹ ہے تو یہ کیا ماجرا ہے،‌آئی ایم ایف ہمیں پیسے دے رہا ہے پھر بھی غریب رو رہا ہے اس کا مطلب ہے کہ کچھ تو معاملہ ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھا کر ا س سے زیادہ ٹیکس لگا دیا گیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بہت مضبوط ہے، زرداری صاحب پکڑے جا سکتے ہیں پھرکون بچتا ہے؟ ایسا نہ ہو کہ کل عوام کھڑی ہو جائے پھر ملک کو کوئی نہیں سنبھال سکے گا، ہمیں نظر آ رہا ہے لیکن انہیں نظر نہیں‌آ رہا ،کل ایسا ہو سکتا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے ہاتھ سے حالات نکل سکتے ہیں، پہلے بھی اسمبلی میں‌آتا ہرا ہوں آج بھی آیا ہوں، یہ نئی بات نہیں. انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں .

  • پاک بحریہ خاص مشن پر روانہ۔ بڑی خبر آ گئی

    پاک بحریہ خاص مشن پر روانہ۔ بڑی خبر آ گئی

    عمان (مسقط_نمائندہ باغی ٹی وی) پاکستان نیوی کا بحری جہاز PNS اصلت عمان کے شہر صلالہ کی بندرگاہ پر پہنچ چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ رائل عمان نیوی کے ساتھ مشترکہ مشق میں حصہ لے گی۔ جس کا مقصد علاقائی سمندری حدود کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کا اعادہ کرنا ہے۔ بحری جہاز کے کمانڈر آفیسر کیپٹن شفیق الرحمن نے صلالہ نیوی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر اور 11 انفنٹری بریگیڈ کے کمانڈر سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی طرف سے اپنے ہم منصب رائل عمان نیوی کے چیف ایڈمرل عبداللہ الراسی کو مشق کے انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی۔ اس موقع پر پاکستان ایمبیسی عمان کے ڈپٹی ہیڈ مشن سلیمان اطہر اور ڈیفنس اتاشی کیپٹن رضوان علی بھی شریک ہوئے۔

  • نواز شریف سے ملاقاتوں پر پابندی فسطائی سوچ ہے.شہباز شریف

    نواز شریف سے ملاقاتوں پر پابندی فسطائی سوچ ہے.شہباز شریف

    مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف نے کہا ہے کہ اہلخانہ ، کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں کی نواز شریف سے ملاقاتوں پر پابندی فسطائی سوچ ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 3 بارمنتخب اورعوام کوریلیف دینے والے وزیراعظم سے عوام سے ریلیف چھیننے والا سلیکٹڈ وزیراعظم خوفزدہ ہے.عمران نیازی جومرضی ہتھکنڈےاستعمال کرلے آئی ایم ایف عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہوسکتا،عمران نیازی کےسرپربجٹ منظورنہ ہونےکاخوف سوارہے، انہوں نے کہا کہ نوازشریف سےذاتی معالج کونہ ملنے دینا انتہائی افسوسناک اورقابل مذمت ہے ،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کٹھ پتلی ہے،عمران نیازی کےاشاروں پرسب کیا جارہا ہے،

    واضح رپے کہ جمعرات کو سابق وزیرا عظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں ، جمعرات کو ملاقات کا دن طے ہے لیکن آج جیل حکام نے نواز شریف سے اہلخانہ کے علاوہ کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی.

  • سونے کے شیر اور بلے کے تحائف ، ایف بی آر محاسبہ کرے

    سونے کے شیر اور بلے کے تحائف ، ایف بی آر محاسبہ کرے

    نون لیگ کے رہنما میاں احسن جاوید نے مریم نواز کو سونےکا شیر پیش کیا ہے ، جبکہ عمران خان کو سونے کا بلا پیش کیا گیا تھا.

    تفصیلات کے مطابق نون لیگ کے رہنما میاں احسن جاوید نے مریم نواز کو سونےکا شیر پیش کیا ہے . یہ سونے کا شیر اس وقت پیش کیا گیا جب مریم نواز نے ان کے علاقے کا دورہ کیا.
    جبکہ دوسری طرف وزیراعظم عمران کو کو بھی ایک سپورٹر نے سونے کا بیٹ پیش کیا تھا جب وہ چنیوٹ پی ٹی ائی کے سپورٹر سید عنایت شاہ کے ایک سپورٹر سید نعیم شاہ نے نے یہ سونےکا بیٹ پیش کیا تھا میں الیکشن مہم کرنے وہاں آئے تھے
    واضح رہے کہ آج کل ایف بی آر اور ایف آئی اے ٹیکس چوروں کے خلاف ایکشن میں ہے . اب ایف بی آر کو متعلقہ افراد کی دولت کا احتساب کر کے ان سے ٹیکس وصول کرنا چاہیے تاکہ یہ سب پیسہ قومی خزانے میں جمع کروایا جائے.جس سے پاکستان کو فائدہ ہو.

  • وزیراعظم پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے، زرداری اور سعد رفیق بھی کریں گے اجلاس میں شرکت

    وزیراعظم پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے، زرداری اور سعد رفیق بھی کریں گے اجلاس میں شرکت

    قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا،وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے ہیں، سابق صدر آصف زرداری اور خواجہ سعد رفیق بھی اجلاس میں شرکت کریں گے

    شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

    وزیراعظم سے این آر او دن کو یا رات کو اور کس نے مانگا، بتایا جائے، شہباز شریف

    سپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کی ایسی بات مان لی جو حکومت رد کر چکی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاوس میں پہنچ گئے. پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھی پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے ہیں. سابق صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق بھی آج اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے. سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رات گئے آصف زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے ہیں. آصف زرداری بھی اجلاس میں شرکت کے لئے روانہ ہو چکے ہیں ، ان کے استقبال کے لئے پی پی کے کارکنان پارلیمنٹ ہاوس کے باہر موجود ہیں.

    سرمنڈاتے ہی اولے پڑ گئے، شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں خطاب

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں بجٹ کا سیشن جاری ہے، گزشتہ روز قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بجٹ بحث میں حصہ لیا تھا،

  • ایران سے جنگ نہیں چاہیتے مگر…. پینٹا گان نےکیا کہہ دیا

    ایران سے جنگ نہیں چاہیتے مگر…. پینٹا گان نےکیا کہہ دیا

    ایران سے جنگ نہیں چاہتے مگر ہر صورت حال کے لیے تیار ہیں.امریکہ مشرق وسطی میں ایک ہزار فوجیوں‌ کی تعیناتی میزائل،فائٹر ڈرون طیارے اور جاسوس ڈرون طیارے تعینات کرے گا

    تفصیلات کے مطابق ‘پینٹا گان’ کے ترجمان نے ایک بیان میں‌ کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا مگر ہرطرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

    خیال رہے کہ کل بدھ کے روز امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مشرق وسطیٰ‌میں مزید 1000 فوجیوں‌کی تعیناتی کا مقصد’دفاعی’ ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایران کے ساتھ جنگ نہیں چھیڑنا چاہتے مگر امریکی انتظامیہ ایران کی خطے میں اپنی معاندانہ اور جارحارنہ سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے تہران پر دبائو جاری رکھے گا۔
    امریکی وزارت دفاع نے کہا ہےکہ امریکہ ایران کے ساتھ جنگ تو نہیں چاہتا لیکن ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے لیے تیار ہے.

  • جمال خشوگی کو کیسے قتل کیا گیا ، خصوصی رپورٹ پڑھنا نہ بھولیے

    جمال خشوگی کو کیسے قتل کیا گیا ، خصوصی رپورٹ پڑھنا نہ بھولیے

    سعودی نژاد امریکی صحافی جمال خشوگی کی ہلاکت بارے اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ آگئی جس میں کئ اہم باتوں کا انکشاف کیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی اسپیشل رپورٹ کے مطابق سعودی نژاد امریکی صحافی جمال خشوگی کی ہلاکت بارے اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ آگئی جس میں عجیب و غریب اور حیرت انگیز باتوں کا انکشاف کیا گیا ہے.رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب جمال ترکی میں سعودی کونسل خانے پہنچے تو شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک ایجنٹ ، ان کے سیکیورٹی آفیسر اور فارینزک ڈاکٹر کے درمیان یہ بات چیت ہوئی کہ ڈیڈ باڈی کو کیسے لے جایاجائے، ڈاکٹر نے یقین دلاتےہوئے کہا کہ فکرمندی کی ضرورت نہیں.لاش کو مختلف حصوں میں کاٹ کر بیگز میں پیک کر کے لےجایا جائے گا.

    ترک انٹیلی جنس کے مطابق آئیڈیومیں یہ سنا گیا جو کہ استنبول میں کونسل خانے سے آئیڈیو انٹیلی جنس ڈیوائسز سے حاصل ہوئی ہیں کہ جب خشوگی پہچنے تو آواز آئی کہ قربانی کا جانور پہنچ گیا ہے.پھرایک ڈاکٹر نے ایک انجکشن کی سرنچ بھری جس پر خشوگی نے کہا کہ کیا تم مجھے ڈرگ دے رہے ہو؟ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پھر مزاحمت اور سانسیں پھولنے کی آوازیں آئیں اور پھر آرا چلنے کی آواز ائی.
    اس رپورٹ کے متعلق سعودی عرب نے سخت رد عمل دیا سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے اقوام متحدہ کی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق رپورٹ کو تضادات اور بے بنیاد الزامات کا مجموعہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے خود عالمی ادارے کی اپنی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

    انھوں نے کہا:’’ اقوام متحدہ کے تحت انسانی حقوق کونسل کی خصوصی نمایندہ کی رپورٹ میں کچھ بھی نیا نہیں ہے اور انھوں نے اپنی غیر پابند رپورٹ میں پہلے سے میڈیا میں شائع اور نشرشدہ مواد ہی کا اعادہ کیا ہے‘‘۔

    انھوں نے بتایا کہ اس وقت سعودی عرب میں جمال خاشقجی کیس کی تحقیقات اور ان کے قتل میں ملوّث مشتبہ افراد کے خلاف مقدمہ چلایا جارہا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کے علاوہ ترکی اور سعودی عرب کی انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمایندوں نے ان کے خلاف عدالت میں مقدمے کی سماعت ملاحظہ کی ہے۔

    عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ ’’ سعودی عدلیہ خاشقجی کیس میں مکمل بااختیا ر مجاز اتھارٹی ہے اور وہ مکمل آزادی کے ساتھ کام کررہی ہے‘‘۔

    اقوام متحدہ نے بدھ کو 101 صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ جاری کی ہے۔اس میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے واقعے کی تفصیل بیان کی گئی ہے اور استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانے سے حاصل کردہ ریکارڈنگز پر انحصار کیا گیا ہے۔