Baaghi TV

Blog

  • شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں رسوائی کے بعد مودی نے دیا خان کے خط کا جواب

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں رسوائی کے بعد مودی نے دیا خان کے خط کا جواب

    شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی رسوائی کے بعد انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے خط کا جواب دے دیا .

    پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں سفارتی کامیابی پر بھارتی برہم

    الیکشن میں فتح ، عمران خان کی مودی کو مبارکباد

    خان کے مودی کو خط کا جواب، راجناتھ نے دی دھمکی، کہا پاکستان میں ہر طرح کی کاروائی کرسکتے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے خط کا جواب دیا ہے. خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارت خطے کے تمام ممالک سے تعلقات کا خواہاں ہے،بھارت خطے میں امن اور ترقی چاہتا ہے ،بھارت نے ہمیشہ عوام کی ترقی اور امن کو ترجیح دی ،بھارت نے جوابی خط میں مزید کہا ہے کہ خطے میں امن اورترقی کیلئے پاکستا ن سمیت تمام ممالک کے ساتھ بات چیت تیار ہیں .پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے بھی بھارتی ہم منصب کو خط لکھا گیا تھا جس کا جواب بھی موصول ہو گیا ہے.

    مودی سرکار نے بنایا بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے خلاف خطرناک منصوبہ

    بھارتی جیلوں میں کتنے پاکستانی قید، اسمبلی میں رپورٹ پیش

    واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے الیکشن جیتنے کے بعد پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے مودی کو خط لکھا تھا جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دوبارہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی تھی،عمران خان کا خط میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان امن و استحکام سے خطے میں ترقی آسکتی ہے.

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پاکستان اور انڈیا دونوں ممالک کے وزراء اعظم نے شرکت کی، پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا استقبال کرغزستان کے وزیراعظم اور مودی کا استقبال نائب وزیراعظم نے کیا جس پر بھارتی سیخ پا ہیں.شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان شرکت کے لئے بشکیک پہنچے تو کرغزستان کے وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا جبکہ دوسری جانب مودی پہنچے تو کرغزستان کے نائب وزیراعظم نے بھارتی وزیراعظم کا استقبال کیا.شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے دوران بھارتی وزیراعظم مودی سائیڈ لائن پر اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان چینی اور روسی صدر کے قریب نظر آئے، گروپ فوٹو میں مودی کنارے پر اور عمران خان روسی صدر کے ساتھ کھڑے ہیں. کھانے میں بھی روسی صدر اور وزیراعظم عمران خان ایک ساتھ بیٹھے اور بات چیت ہوتی رہی، سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد بھارتی سیخ پا ہو چکے ہیں. بھارتیوں نے خود اسے بھارت کی سفارتی ناکامی قرار دیا.

  • ریسکیو اہلکار کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے خادثہ پیش آ گیا

    ریسکیو اہلکار کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے خادثہ پیش آ گیا

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) جھال چکیاں کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار ریسکیو اہلکار کو ٹکر مار دی جانبحق ریسکیو اہلکار توقیر شاہ تحصیل ساہیوال کا رہائشی تھا
    ڈیوٹی پر آتے ھوئے سامنے سے آنے والے ٹرک نے کچل دیا
    حادثہ کا شکار ریسکیو اہلکار کی کچھ دن پہلے شادی ھوئی تھی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسسپتال مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے

  • سرگودہا:پولیس انسپکٹر ریٹائر ہو گئے الوداعی پارٹی

    سرگودہا:پولیس انسپکٹر ریٹائر ہو گئے الوداعی پارٹی

    سرگودہا(ننائندہ باغی ٹی وی)تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹرز کے اعزاز میں الوواعی پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایس پی انوسٹی گیشن سرگودہا محمد امتیاز محمود اور جملہ انوسٹی گیشن سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن نے ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹرز شیخ محمد ظفر اور نذر محمد کی محکمانہ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اورانکی آئندہ زندگی کے لیے دعا کی۔تقریب کے اختتام پر ایس پی انوسٹی گیشن نے ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹرز کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

  • الیکشن کمیشن کی علیم خان کے خلاف کاروائی کی درخواست پر سماعت

    الیکشن کمیشن کی علیم خان کے خلاف کاروائی کی درخواست پر سماعت

    تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن کا وکیل پیش نہ ہونے کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی

    علیم خان نے رہائی کے بعد حکومت سے ایسا مطالبہ کیا کہ سن کرنواز شریف بھی خوش ہو جائے

    نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت سیشن کورٹ میں ہوئی، سیشن جج لاہورقیصر نذیربٹ نےالیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست پر سماعت کی ،دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کا وکیل مصروفیات کی وجہ سے آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کر دی، عدالت نے 29 جون کو دوبارہ دونوں فریقین کو طلب کر لیا

    شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

    نیب کے بعد عدالت میں میڈیکل آفیسر نے جمع کروایا جواب، کہا نواز شریف کو……اہم خبر

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ علیم خان نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے تھے اور الیکشن کمیشن میں‌جعلی حلف نامہ جمع کروایا تھا،الیکشن کمیشن نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ عدالت علیم خان کے خلاف کاروائی کرے.

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا

  • حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈرکیخلاف ہو گی آج عدالت میں سماعت

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈرکیخلاف ہو گی آج عدالت میں سماعت

    پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہو گی

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    حمزہ شہباز کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی. تھی، درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید شیخ سماعت کریں گے. درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جسمانی ریمانڈ والے ملزم کو اسمبلی اجلاس میں شرکت دینا قانون کی خلاف ورزی ہے. جسمانی ریمانڈ میں پروڈکشن آرڈر نہیں جاری کئے جا سکتے. درخواست گزار نے پنجاب حکومت، نیب اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ حمزہ شہباز کے پروڈکشن‌آرڈر روکے جائیں.

    رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو کون؟ حمزہ شہباز ضمانت کیس میں عدالت کا استفسار

    بلاول کی افطار پارٹی میں مریم کو پروٹوکول، حمزہ شہباز نظر انداز

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کر لیا، احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کا ریمانڈ بھی دیا ہے لیکن اس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی چوھدری پرویز الہیٰ نے حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے ہیں، دوسری جانب حمزہ شہباز کے فرنٹ مین مشتاق چینی نے وعدہ معاف گواہ بن کر حمزہ شہباز کے خلاف بیان مجسٹریٹ کو ریکارڈ کروا دیا ہے .

  • ایران نے امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا

    ایران نے امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا

    ایران نے امریکی ڈرون مار گرانےکادعویٰ کیا ہے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق.ایران کے پاسداران انقلاب نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نےامریکی ڈرون صوبہ ہرمزگان کے علاقے کوہ مبارک میں گرایا.
    امریکی ڈرون آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی فضائی حدود میں گرایا گیا.
    واضح رہے کہ امریکہ ایران کشیدگی کی خبریں کافی دیر سے گرم ہیں.مشرق وسطی میں جنگ و جدل کی باتیں ہو رہی ہیں. ایران اور امریکہ کے درمیان سخت محاذ آرائی چل رہی ہے اور دونوں‌اطراف سے جارحانہ بیان بازی کی جارہی ہے.

  • نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

    نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہونے کے باعث جیل حکام نے بڑا فیصلہ کر لیا

    شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

    نیب کے بعد عدالت میں میڈیکل آفیسر نے جمع کروایا جواب، کہا نواز شریف کو……اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے کے باعث مسلم لیگ کے رہنماوں اور کارکنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی. جمعرات کو سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کا دن یے، جیل حکام کے مطابق آج نواز شریف سے صرف اہلخانہ ملاقات کرسکیں گے، اہلخانہ کے علاوہ کسی کو بھی نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی.

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور وہ العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات سال کی سزا کاٹ رہےہیں، نواز شریف کو عدالت نے سزا دی تھی. نواز شریف کو سپریم کورٹ نے طبی بنیادوں پر ضمانت پر چھ ہفتوں کے لئے رہا کیا تھا لیکن اس کے بعد ضمانت میں توسیع نہیں ہوئی، اب نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس پر آج سماعت ہو گی.

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا

    واز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے پنجاب حکومت کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پنجاب حکومت سے کہا ہے کہ نواز شریف کی روزانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ کی اجازت دی جائے ، خط میں مزید لکھا گیا کہ خرابی صحت کے پیش نظرنواز شریف سے روزانہ ملنے کی اجازت دی جائے،نواز شریف دل کے عارضے میں مبتلا ہیں،نواز شریف گردوں کی بیماری کی تیسری اسٹیج پر ہیں نواز شرف شوگر سمیت دیگر کئی امراض میں بھی متبلا ہیں،یہ بیماریاں باقاعدگی سے مانیٹرنگ اور ادویات کی متقاضی ہیں ،نواز شریف کی روزانہ کی بنیاد پر صحت کی نگرانی کی اجازت دی جائے،

  • ملتان بڑی تباہی سے بچ گیا

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی)گزشتہ رات سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس ایجنسیوں کی انفارمیشن ہر ملتان میں بڑی کاروائی کالعدم تنظیم داعش کے 2 اہم دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت رضوان عرف ڈاکٹر اور عمران عرف ساقی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ان کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے گزشتہ رات سی ٹی ڈی کو دیگر حساس اداروں کی جانب سے انٹیلیجنس انفارمیشن ملی کے ملتان پبلک سکول روڈ پر دہشت گرد موجود ہیں جو ملتان میں آئی ایس آئی اور دیگر حساس اداروں اور سرکاری افسران کو شہید کرنے اور اغواء کی کاروائی میں ملوث ہیں جس پر سی ٹی ڈی نے مذکورہ جگہ پر ریڈ کیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں جوابی کارروائی عمل میں لائی گئی فائرنگ کا سلسلہ روکنے بعد چیک کیا گیا تو 2 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوچکے تھے جبکہ ان کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دہشت گردوں کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ،رقم اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے

  • وزیر اعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کہا بھارتی جیلوں‌ میں قید پاکستانی بھی رہا کروائیں گے

    وزیر اعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کہا بھارتی جیلوں‌ میں قید پاکستانی بھی رہا کروائیں گے

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سعودی عرب اور ملائشیاء کے بعد ہندوستانی جیلوں‌ میں‌ قید پاکستانی قیدیوں‌ کو بھی رہا کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں‌ وزارت خارجہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں‌کہ وہ ملک بھر کی جیلوں میں قید ہندوستانی قیدیوں کی تفصیلات سے آگاہ کریں، کہا گیا ہے کہ آنے والے دنوں‌ میں‌ پاکستانی اور بھارتی قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایات پر وزارت خارجہ نے چاروں‌ صوبوں‌ کے آئی جیز جیل خانہ جات کو اس سلسہ میں‌مراسلے بھجوائے ہیں جن میں‌ جلد سے جلد تفصیلات فراہم کرنے کیلئے کہا گیا ہے. وزارت خارجہ نے چاروں‌ صوبوں کے علاوہ آزاد کشمیر اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے بھی بھارتی قیدیوں‌کی تفصیلات طلب کی ہیں.

    پاکستان اور انڈین قیدیوں کے تبادلوں کے حوالے سے یکم جولائی کو وزارت خارجہ کے دفتر میں اعلی سطح میٹنگ ہوگی۔ وزارت خارجہ نے تمام ہندوستانی قیدیوں کا مکمل ڈیٹا، کیسز اور سزا وغیرہ کی مکمل تفصیلات طلب کی ہیں۔ پاکستان وزارت خارجہ کی جانب سے بھارتی قیدیوں کی تفصیلات اکیس جون سے پہلے بھجوانے کیلئے کہا گیا ہے۔

    واضح‌ رہے کہ بھارتی جیلوں‌ میں‌ کئی پاکستانی قید ہیں‌ جن کی رہائی کیلئے ان کے اہل خانہ منتظر ہیں‌ اور یہ خبر ان کیلئے یقینا بہت خوشی کا باعث ہو گی.

  • سابق صدر آصف زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری، آج بجٹ پر بحث میں حصہ لیں‌ گے

    سابق صدر آصف زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری، آج بجٹ پر بحث میں حصہ لیں‌ گے

    اپوزیشن کا شدید احتجاج رنگ لے آیا، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے ہیں جس پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنان نے خوشی کا اظہا رکیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق پچھلے کئی دنوں‌ سے قومی اسمبلی میں‌ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، بلاول بھٹو اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری اور دیگر لیڈروں کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جانے کا مطالبہ کیا جارہا تھا، اس دوران متعدد مرتبہ اجلاس بھی ملتوی ہوئے تاہم آج حکومت اور اپوزیشن میں پروڈکشن آرڈرز کا معاملہ حل ہوگیا ہے ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے سابق صدر آصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے ہیں۔ تازہ ترین صورتحال کے مطابق پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے پر دونوں رہنما آج جمعرات کو قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں شریک ہوں گے اور بجٹ پر ہونے والی بحث میں حصہ لیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے بھی سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ’ دیر آید درست آید‘ کا تبصرہ کیا ہے. کہا گیا ہے کہ وزارت قانون کی طرف سے رائے ملنے کے بعد سپیکر نے یہ فیصلہ کیا ہے. یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے پہلے سپیکر اسد قیصر پی پی رہنما خورشید شاہ کے ساتھ رابطے میں رہے اور انہیں بار بار فون کرتے رہے۔

    واضح‌رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو 10 جون کو نیب نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں زرداری ہاﺅس اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو 11 دسمبر 2018 کو ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق سمیت پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار کیا گیا تھا. دونوں‌ رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر وہ آج بجٹ سے متعلق بحث میں حصہ لے سکیں‌ گے.
    قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن 29 جون تک جاری رہے گا. پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہےکہ آصف زرداری آج قومی اسمبلی میں‌ بجٹ پر بحث میں‌ حصہ لیں‌ گے.