Baaghi TV

Blog

  • سرینگر میں پاکستانی خواتین کا بھارت سرکار کے خلاف احتجاج ، عمران خان سے مطالبہ

    سرینگر میں پاکستانی خواتین کا بھارت سرکار کے خلاف احتجاج ، عمران خان سے مطالبہ

    مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی خواتین نے ایک پھر بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان جانے کے لئے سفری دستاویزات دی جائیں

    کشمیر، بھارتی فوج نے فرسٹ ائیر کے طالب علم کو شہید کر دیا

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے تشدد سے پولیس اہلکار زخمی

    پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

    پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے علاقہ سرینگر میں پاکستانی خواتین نے ایک بار پھر بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کیا ، خواتین کا کہنا تھا کہ سال 2010 میں کشمیری عسکریت پسندوں کی‌ آبادکاری پالیسی کے تحت کشمیر آئی تھیں لیکن یہاں بھارت سرکار نے ہمارے تمام اہم دستاویزات لے لیں جس کی وجہ سے ہم پاکستان نہیں جا سکتیں، دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان اپنے والدین ،رشتے داروں کو نہیں مل سکتیں اور نہ ہی کسی خوشی غمی کی تقریب میں شرکت کر سکتی ہیں. خواتین کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمارا بنیادی حق دیا جائے، نو برس گزر گئے لیکن ابھی تک ہمیں پاکستان نہیں جانے دیا گیا،

     

    پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

    ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

    کشمیری عسکریت پسند ذاکر موسیٰ کا جانشین کون مقرر ہوا؟ بڑی خبر آ گئی

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت کے کشمیر میں کالے قانون کو بے نقاب کر دیا

     

    2012 میں کشمیر آنے والی پاکستانی خاتون فریدہ کا کہنا ہے کہ کئی بار مطالبے کے باوجود ہمیں دستاویزات نہیں دی جاتیں. کئی خواتین کے والدین فوت ہو گئے وہ ان کی قبر ہر بھی نہیں جا سکیں. کراچی کی رہائشی نائدہ ہوسف نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرآنے کے بعد ان کی زندگی کا سکون ختم ہو گیا ہے کیونکہ بھارت سرکار ہمیں دوبارہ پاکستان نہیں جانے دے رہی.آبادکاری کے نام پر عسکریت پسندوں کے ساتھ دھوکا کیا گیا، پاکستانی خواتین کشمیر آ تو گئیں لیکن بھارت کی حکومت نے ان کے ساتھ دھوکا کیا اور دستاویزات لے لیں ، نو برسوں میں آباد کاری بھی نہیں کی گئی. پاکستانی خواتین نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ضمن میں کردار ادا کریں.

  • روس اور ترکی ادلب کومستحکم کریں،اقوام متحدہ کی درخواست

    روس اور ترکی ادلب کومستحکم کریں،اقوام متحدہ کی درخواست

    اقوام متحدہ کی روس اور ترکی سے شام کے شہر ادلب کی صورت حال بہتر کرنے کی استدعا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی روس اور ترکی سے شام کے شہر ادلب کی صورت حال بہتر کرنے کی استدعا کی ہے اس سلسلے میں قوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے روس اور ترکی سے اپیل کی ہے کہ وہ شام کے شمال مغربی علاقے ادلب میں صورت حال کو بلا تاخیر مستحکم کریں۔

    اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل کے نے تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ’’مجھے ادلب میں لڑائی میں شدت پر گہری تشویش لاحق ہے اور شام میں کرداروں کی تعداد میں اضافے کے بعد صورت حال خاص طور پر خطرناک ہوگئی ہے‘‘۔

    انھوں نے پہلی مرتبہ دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ’’دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی عالمی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کی مکمل پاسداری کی ضرورت ہے‘‘۔

  • لودھراں : پہلوانوں کا احتجاج

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی ) ارشد عرف اچھی پہلوان کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے

    تفصیلات کے مطابق پہلوان ایسوسی ایشن کے ضلعی عہدیداران سمیت دیگر پہلوانوں نے پریس کلب لودھراں کے باہر احتجاج کیا ۔ احتجاج کرنے والوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے

    پہلوانوں اور دیگر مظاہر ین نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مقتول اچھی پہلوان کیخلاف درج کیا گیا مقدمہ خارج کیا جائے اور اسکے بھائی کو رہا کیا جائے۔اگر انصاف نہ ملا تو ہم بھی احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیں گے۔ پہلوان ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکاء سے خطاب بھی کیا

  • مصری صدر مرسی کی وفات پر ترکی قیادت کا اظہار تعزیت

    مصری صدر مرسی کی وفات پر ترکی قیادت کا اظہار تعزیت

    مصری معزول صدر محمد مرسی کی وفات کے بعد ترکی کی قیادت کی طرف سے تعزیت کے پیغامات جاری

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطاق مصر کے معزول صدر محمد مرسی کی قید و بند کے دوران عدالت میں وفات کے بعد قومی لیڈروں کی طرف سے تعزیت کے پیغامات جاری ہورہے ہیں.اس سلسلے میں ترک اسپیکرِ اسمبلی مصطفیٰ شن توپ نے سماجی رابطو ں کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ "مرسی قانونی صف میں شامل ہونے کی بہادری کا مظاہرہ کرنے والے ایک عظیم لیڈر تھے۔ ان کو قید کیا گیا تھا لیکن آپ ان کوجیل میں بند کرنے والوں سے زیادہ آزاد تھے۔”

    ایوان ِ صدر کے محکمہ اطلاعات کے چیئرمین فخرالدین آلتون نے بھی سماجی میڈیا کے ذریعے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ”پوری دنیا کی نظروں کے سامنے خونی بغاوت کے ذریعے تختہ الٹائے جانے والے معزول صدر محمد مرسی عدالت کے کٹہرے میں اپنے خالق ِ حقیقی سےجا ملے۔ ”

    آک پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے بھی اس حوالے سے کہا ہے کہ مصر کے پہلے منتخب صدر مرسی غیر اخلاقی و غیر قانونی فوجی بغاوت کے بعد فوجی جتھے کے زیرِ اثر عدالتوں میں مقدمات بھگت رہے تھے ، میں مرسی کی مغفرت کا دعا گو ہوں۔

    انہوں نے مرسی کے جنازے کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کیے بغیر دفن کیے جانے پر ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ خونی ہاتھوں کے ساتھ انسانی اقدار کی دھجیاں اڑانے والے ایک نعش سے بھی خوفزدہ ہیں۔

  • نواز شریف کی درخواست ضمانت پر ہو گی آج سماعت

    نواز شریف کی درخواست ضمانت پر ہو گی آج سماعت

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

    نیب کے بعد عدالت میں میڈیکل آفیسر نے جمع کروایا جواب، کہا نواز شریف کو……اہم خبر

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ کرے گا، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوں گے. نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات سال کی سزا کاٹ رہے ہیں اور وہ کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں ،سابق وزیراعظم نے طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت میں متفرق درخواست درخواست دائر کردی،نوازشریف نے ہائیکورٹ سے اضافی دستاویزات جمع کرانے کی اجازت مانگ لی ،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ غیر ملکی ڈاکٹرز اورسرجنز کی رپورٹ جمع کرانے کی اجازت دی جائے

    نواز شریف کو شوگر،گردوں ،دل کی بیماری…ذاتی معالج بول پڑے

    نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست، نیب نے عدالت میں کیا جواب جمع کروایا؟ اہم خبر

    میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا

    واضح رہے کہ نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت سپریم کورٹ نے دی تھی لیکن اس میں توسیع نہیں کی گئی جس کے بعد نواز شریف کو دوبارہ گرفتاری دینی پڑی. نواز شریف نے اس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے نیب، جیل سپریڈنڈنٹ اور میڈیکل آفیسرز سے جواب طلب کیا تھا، سب نے اپنا جواب عدالت میں جمع کروا دیا ہے، آج سماعت ہو گی

    نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست، عدالت نیب پر برہم

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    نواز شریف سے جیل میں نیب کی تفتیش کے بعد مریم نواز نے ٹویٹر پر میدان سنبھال لیا

  • ایک اور حادثہ ،گاڑی درخت میں ٹکرا گئی

    ایک اور حادثہ ،گاڑی درخت میں ٹکرا گئی

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)دنیا پور روڈ پل 132 کے قریب جاتی ہوئی بولان کا ٹائر پھٹے گیا۔ٹائر پھٹنےکی وجہ سے گاڑی درخت میں جالگی ۔جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کی شناخت تاحال،معلوم نہ ہوسکی ۔جنکو ریسکیو نے فورا ملتان نشتر اسپتال منتقل کردیا ۔جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ۔

  • تلونڈی میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی ناکام کوشش ،1 ملزم گرفتار

    تلونڈی میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی ناکام کوشش ،1 ملزم گرفتار

    قصور ، الہ آباد:-
    الہ آباد کے نواحی گاؤں فاروق آباد میں 2 اوباش نوجوانوں نے 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 5 سالہ بچی کو 10 روپے کا لالچ دے کر دونوں لڑکے مکئی کے کھیت میں لے گئے اور زیادتی کی کوشش کی جس پر لڑکی نے شور مچایا تو قریبی لوگوں نے جلدی سے پہنچ کر لڑکی کو واگزار کروایا اور پوچھنے پر لڑکی نے بتایا کہ یہ دونوں 10 روپے کا نوٹ دے کر مجھ سے زیادتی کرنا چاہتے تھے جس پر میں نے شور مچانا شروع کردیا۔
    اہل علاقہ نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا جب کہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
    گرفتار ملزم کو پولیس چوکی تلونڈی نے موقعہ پر پہنچ کر حراست میں لے لیا ہے اور دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
    پولیس نے جاۓ وقوعہ کا دورہ کیا اور عینی شاہدین کے بھی بیانات قلمبند کیے ہیں۔

  • سٹیزن پورٹل پر کتنی بڑی تعداد میں‌ لوگوں‌ کی شکایات حل کی گئیں‌؟ وزیر اعظم عمران خان نے بتا دیا

    سٹیزن پورٹل پر کتنی بڑی تعداد میں‌ لوگوں‌ کی شکایات حل کی گئیں‌؟ وزیر اعظم عمران خان نے بتا دیا

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے شروع کیے جانے والے سٹیزن پورٹل پر 6 لاکھ 80 ہزار افراد کی شکایات پر ان کامعاملہ حل کیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر شکایات کے ازالہ کی بات کی جائے تو موصول ہونے والی 8 لاکھ شکایات میں سے 6 لاکھ 80 ہزار نمٹائی جاچکی ہیں۔ عوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنانا اسی کو کہتے ہیں۔ یہی تو ہے نیا پاکستان۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے شروع کیے جانے والے سٹیزن پورٹل کے لانچ کو 8 ماہ ہوچکے ہیں اور اس دوران اس پر 10 لاکھ لوگوں نے اپنی رجسٹریشن کرائی جو لوگوں کے سٹیزن پورٹل کے شروع کئے گئے اس نظام اور اس کی افادیت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں‌نے کہاکہ یہ ایسا ذریعہ ہے کہ عوامی عہدوں پر بیٹھے لوگوں تک پہنچنے کیلئے کسی بیورو کریٹ یا سیاسی سفارش کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ درحقیقت یہ عوامی طاقت کی سچی ترجمانی اور نیا پاکستان ہے۔

    واضح‌ رہے کہ سٹیزن پورٹل پر شکایات درج کروانے کا تیز رسپانس دیکھنے میں‌ آیا ہے، مختلف لوگوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ سیہاں‌ شکایت درج کروانے پر بہت جلد عمل درآمد کیا جاتا ہے.

  • مقبوضہ کشمیر بی ایس ایف اہلکار نے خودکشی کر لی، ایک دن میں‌ دو اہلکاروں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا

    مقبوضہ کشمیر بی ایس ایف اہلکار نے خودکشی کر لی، ایک دن میں‌ دو اہلکاروں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا

    مقبوضہ کشمیر کے پٹن علاقے میں منگل کے دن بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے ایک اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے. کشمیری مجاہدین کے‌حملوں‌ کے خوف کی وجہ سے بھارتی اہلکاروں‌ کی خودکشیاں‌ معمول بن چکا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق خودکشی کرنے والے بی ایس ایف اہلکار کا تعلق 70ویں بٹالین سے تھا۔ ہلاک ہونے والا اہلکار بھارتی ریاست جھاڑ‌کھنڈ کا رہنے والا تھا. جب اس کے ساتھیوں‌ نے گولی چلنے کی آواز سنی تو فوری طور پر اسے زخمی حالت میں فوجی ہسپتال پہنچایا جہاں اُسے مردہ قرار دیا گیا۔

    واضح رہے کہ یہ آج کے دن میں کسی فورسز اہلکار کی خود کشی کا دوسرا واقعہ تھا۔ قبل ازیں‌ صبح شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں ایک فوجی اہلکار نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا. بھارتی فوجیون کے بڑھتے ہوئے خودکشیوں کے واقعات پر بھارتی فوجی حکام اور بی جے پی سرکار میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے.

  • ایران کسی ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے کا ارادہ نہیں‌ رکھتا. ایرانی صدر حسن روحانی

    ایران کسی ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے کا ارادہ نہیں‌ رکھتا. ایرانی صدر حسن روحانی

    ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک کسی ریاست کے خلاف جنگ چھیڑنے کا ارادہ نہیں‌ رکھتا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منگل کے دن سرکاری ٹی وی پر نشر کئے جانے والے اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ جمعرات کے روز خلیجِ عُمان میں دو تیل بردار جہازوں پر حملے کے بعد سے ایران اور امریکہ کے درمیان تصادم کے حوالے سے اندیشے بڑھ گئے ہیں اور یہ کہ مذکورہ حملوں کے حوالہ سے واشنگٹن نے اس کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا ہے۔

    ادھر یورپی یونین میں خارجہ پالیسی کی رابطہ کار فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافے پر یورپی یونین کی تشویش کا اظہار کیا۔ ہم اس وقت حالات کو پرسکون بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ موگرینی کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک ایران نے ہماری توقعات کے مطابق جوہری معاہدے کی پاسداری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کی آئندہ رپورٹ کا انتظار ہے۔

    واضح رہے کہ خلیج عمان میں تیل بردار جہازوں پر حملوں‌کے بعد امریکہ اور برطانیہ نے ان حملوں‌ کا ذمہ دار واضح طور پر ایران کو ٹھہرایا ہے. ان حملوں‌ کے بعد ایران اور امریکہ میں کشیدگی بھی بڑھی ہے اوردونوں‌ طرف سے جارحانہ بیان بازی دیکھنے میں‌ آئی ہے.