چنیوٹ
پنجاب حکومت نے ضلع چنیوٹ کے نواحی گاؤں بھٹی والا کی عوام کو زندہ درگور کردیا ایڈز سے متاثرہ ایک اور مریض ایڑیاں رگڑ رگڑ کر دم توڑ گیا مرنیوالوں کی تعداد 55 ہوگئی ایڈز کا خوف مکینوں کے سروں پر موت کا سایہ بن کر منڈلانے لگا
چنیوٹ کے نواحی گاؤں چک نمبر 127 ج ب میں ایڈز جیسی موذی مرض نے ایک اور نوجوان کو نگل لیا ایڈز سے متاثرہ مرنیوالے افراد کی تعداد 55 ہوگئی رجوعہ سادات محلہ عباس پورہ کا رہائشی ناصر حسین کے خاندان کا کہنا ہے کہ ناصر حسین ایڈز کے مرض میں مبتلا تھا مگر محکمہ صحت اور ڈی ایچ کیو چنیوٹ کے ڈاکٹرز ناصر حسین کو ٹی بی کا مریض قرار دیتے ہوئے علاج کرتے رہے اور غلط بیانی سے کام لیتے رہے پنجاب حکومت کی جانب سے ڈی ایچ کیو چنیوٹ میں بنایا گیا ایڈز سینٹر ایڈذ کے مریضوں کیلئے بند کردیا گیا ہے اور محکمہ صحت چنیوٹ کی اس مجرمانہ غفلت پر پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سمیت متعلقہ افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں متاثرہ خاندان نے وزیراعظم پاکستان آرمی چیف پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے چک نمبر 127 ج ب بھٹی والا میں ایڈز جیسی موذی مرض کی روک تھام کو ممکن بنانے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکے
Blog
-

بھٹی والا میں ایڈذ کا مرض دیمک بن گیا
-

سرمنڈاتے ہی اولے پڑ گئے، شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں خطاب
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے جذبات میں آ کر کہا کہ حکومت ملی تو چھ مہینے میں بجلی کا مسئلہ حل کر دیں گے ،یہ میری خواہش تھی اس کو کیسے ٹریٹ کیا گیا یہ ایک الگ داستان ہے
زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل
زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ میں چار دن سے گزارشات پیش کرنے کی کوشش کر رہا تھا، آج یقین دلاتا ہوں کہ اگر معاملات کو صحیح طریقے سے چلایا گیا تو بہتر ہو گا، شہباز شریف نے کہا کہ 2013 میں حکومت ملی تو سرمنڈاتے ہی اولے پڑے، پہلا چیلنج بجلی کی شدید ترین لوڈ شیڈنگ کا ملا جو مشرف کے دور سے چلی آ رہی تھی. 2008 کے الیکشن سے پہلے مشرف نے بھاشا ڈیم کے پاس جا کر ایک روڈ رولر اور کچھ مشینیں رکھ کر فیتہ کاٹا ،انہوں نے کہا کہ جب ہمیں حکومت ملی تو بجلی بیس بیس گھنٹے جاتی تھی اور واپس نہیں آتی تھی، یہ ہمارے لیے چیلنج تھا میں نے جذبات میں آ کر کہا کہ حکومت ملی تو چھ مہینے میں بجلی کا مسئلہ حل کر دیں گے ،یہ میری خواہش تھی اس کو کیسے ٹریٹ کیا گیا یہ ایک الگ داستان ہے.انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اپوزیشن نے اسوقت جو جال بنا اس کی گواہی قوم دے گی، کینٹینر سات مہینے تک ڈی چوک پر رہے، معیشت کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی. سات مہینے آج پکار پکار کر اس کی گواہی دے رہے ہیں،
اسمبلی میں اٹھک بیٹھک کرا کر میری کمر در د کا علاج کرارہےہیں ؟شہبازشریف
قومی اسمبلی کا اجلاس،شہباز شریف کے خطاب پر حکومت کا احتجاج
. شہباز شریف نے کہا کہ سازشون اور منفی ہتھکنڈوں کے باوجود ہم نے کام کیا، چینی صدر آ رہے تھے لیکن دھرنوں کی وجہ سے وہ نہ آئے. تحریک انصاف کے ممبر ایوان میں موجود نہیں اس لئے ان کا نا م لینا مناسب نہیں، چینی سفارتخانے نے بھی تحریک انصاف سے درخواست کی کہ تین دن اٹھ جائیں اور صدر کو آنے دین اس کے بعد بیٹھ جائیں. شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو دہشت گردی بھی برداشت کرنا پڑی. شہباز شریف نے کہا سعودی عرب، ترکی، چین پاکستان کے بہترین دوست ہیں، بجلی کے بحران کے خاتمے کے لئے اسوقت ہماری مدد کو چین آیا جس نے نواز شریف کے ساتھ ملکر سی پیک کا اعلان کیا اور ساٹھ ارب ڈالر پاکستان کے حوالے کئے.
قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج، اسمبلی کو کینیٹینر نہ بنائیں، راجہ پرویز اشرف
زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پی پی کا سینیٹ سے واک آوٹ
زرداری اور حمزہ کی رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے پورے کئے. تحریک انصاف نے کہا تھا کہ خیبر پختونخواہ سے ہم بجلی بنا کر پورے ملک کو دیں گے لیکن مائنس سکس میگا واٹ بجلی پیدا ہو گئی، ان کا ایک پروجیکٹ 2016 میں خراب ہو گیا تھا ، یہ ان کی کارکردگی ہے، شہباز شریف نے کہا کہ انرجی کا بحران ہم نے ختم کیا یہ پاکستان کی تاریخ کا سنہرا ترین واقعہ ہے.
-

قومی اسمبلی میں صدر مرسی مرحوم کے لیے دعائے مغفرت
قومی اسمبلی اجلاس میں مصری صدر محمد مرسی .وسیم اختر ، علی محمد مہر کے لیے دیائےمغفرت کی گئی،
باغی ٹی وی رپورٹ ، قومی اسمبلی اجلاس میں مصرکے سابق صدر محمد مرسی .جماعت اسلامی کے پنجاب اسمبلی کے ایم پی اے وسیم اختر ، تحریک انصاف کے ایم ین اے علی محمد مہر کے لیے دیائےمغفرت کی گئی،
واضح رہے کہ واضح رہے کہ محمد مرسی مصر کے پہلے صدر تھے جو جمہوری طریقے سے منتخب ہوئے تھے، 2011 میںحسنی مبارک کے 30 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد محمد معسی کو عوام نے منتخب کیا تھا،وہ اخوان المسلمون کے پلیٹ فارم سے میدان میں اترے تھے اور کامیابی حاصل کی، ان کے صدر منتخب ہونے کے ایک سال بعد 2013 میں اخوان المسلمون پر پابندی لگا کر فوجی بغاوت کے نتیجے میں ان کی حکومت ختم کر کے جیل میں ڈال دیا گیا تھا. اخوان المسلمون سے وابستہ سابق صدر محمد مرسی پر 2011 میں مصر میں جیل توڑنے اور فسادات پھیلانے کا الزام تھا جس کے پاداش میں انہیں اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت 16 مئی کو سزائے موت سنائی گئی تھی اوراس پر عمل درآمد کا فیصلہ 17 جون 2015 کو سنایا گیا تھا -

ٹریفک حادثہ ،کتنی جانیں چلی گئیں ،لاکھوں روپے کا نقصان
جہانیاں (نمائندہ باغی ٹی وی)خانیوال لودھراں رود پہ اڈہ پرویز والا کے قریب مرغیوں کے بچوں سے بھرا کنٹینر الٹ گیا۔کنٹینر الٹنے سے کنٹینر میں لوڈ ہزاروں بچے مرگئے جو کہ لاکھوں روپے مالیت کے تھے۔جبکہ ٹرالر ڈرائیور جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ریسکیو نے فورا کاروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کی نعش کو ٹرالر باڈی سے کاٹ کر نکالا۔جبکہ ٹرالر مکمل طور پہ تباہ ہوگیا۔
-
بہاول پور : کرپشن کرنے پر عدالت نے بڑی سزا سنا دی
بہاولپور (نمائندہ باغی ٹی وی) خصوصی اینٹی کرپشن جج محمد ابراہیم اصغر نے کرپشن کرنے پر ملزم کو سزا سنا دی
تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر عبدالرزاق کا کرپشن کا کیس عدالت میں کافی عرصہ سے زیر سماعت تھا گواہان کی گواہی اور مکمل ثبوتوں کی روشنی میں کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا جس میں الزام علیہ سب انسپکٹر عبدالرزاق کو 6 سال قید اور اس کے علاوہ ایک لاکھ جرمانہ کی سخت سزا دی گئی ہے اور فیصلے کی کاپی بھی جاری کر دی گئی ہے
-

زرداری، سعد رفیق کے ساتھ محسن داوڑ کے بھی پروڈکشن آرڈر کا شہباز شریف کا مطالبہ
بلاول زرداری نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا تو شہباز شریف نے سعد رفیق اور محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر کا بھی مطالبہ کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نے اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کیا، قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کی. بلاول نے کہا کہ جو وعدے کئے گئے تھے وہ پورے نہیں کئے جا رہے ،جو ہمارا حق ہے وہ آپ پورا کریں اور آصف زرداری اور باقی اراکین اسمبلی جو گرفتار ہیں ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں.
شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری ،خواجہآصف اور محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں، بجٹ سیشن میں ان کا ہونا ضروری ہے، مٰیں امیدرکھتا ہوں کہ ان سب کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں گے.
-

جرمن چانسلر قومی ترانے کے دوران کانپنے کیوں لگیں؟
جرمن چانسلر قومی ترانے کے دوران کانپنے کیوں لگیں جسے اس وقت کیمرا نے ریکارڈ کیا
تفصیلات کے مطابق .استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کے ترانے بجانے کے دوران یوکرینی صدر کے ساتھ کھڑی جرمن چانسلر انجیلامرکل بُری طرح کانپتی اور ہونٹ بھینچ کر اپنے آپ پر قابو پاتی نظر آئیں۔
ترانے ختم ہونے تک خود کو سنبھال کر انجیلامرکل یوکرینی صدر کے ساتھ چلی گئیں۔ صحافیوں کے استفسار پر انجیلامرکل نے اپنے ٹھیک ہونے اور کانپنے کی وجہ پانی کم پینا بتائی۔
ایک خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے جرمن چانسلر کی طبیعت ناساز ہوئی۔ 64 سالہ چانسلر کو پانی کی کمی کے باعث ایسی صورت حال کا سامنا رہا۔
واضح رہے کہ جرمن چانسلر نے اگلے سال 2021 میں چوتھی بار منتخب ہونے کے بعد عہدے سے
-
بستی ملوک : درجنوں ایکڑ فصلیں تباہ ہو گئی
بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی) کے علاقے اڈا پل دوا کے قریب الخیر مائینرز نہر کا بند ٹوٹ گیا
تفصیلات کے مطابق آج صبح بستی ملوک کے علاقے پل دوا کے الخیر مائینرز نہر کا بند گزشتہ روز ہونے والی بارشوں کے باعث پانی کی زیادتی کی وجہ سے ٹوٹ گیا جس کے باعث نہر کا پانی قریبی کھیتوں میں داخل ہورہا ہے جس کی وجہ کئی ایکڑ پر مشتمل فصلیں تباہ ہونے کا امکان ہے کئی گھنٹے گزارنے کے باوجود کوئی امدادی ٹیم نہیں پہنچ پائی۔کئی ایکڑ پر کھڑی فصلیں پانی کی نظر ہوگئیں۔کاشتکاروں کا محکمہ انہار و انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ محکمہ انہار کا موقف ہے کہ ہمارے پاس عملہ کی کمی ہے جس کی وجہ سے ہم کچھ نہیں کر سکتے
-

بلاول زرداری نے کی حریف جماعت ایم کیو ایم کی تعریف
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ آصف زرداری سے سیاسی اختلافات کے باوجود ایم کیو ایم کی جانب سے پروڈکشن آرڈر کی حمایت کرنا لائق تحسین ہے.
زرداری کے پروڈکشن آرڈر، حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے لئے درخواست پرعدالت نے بڑا حکم دے دیا
آصف زرداری نیب کی بدنیتی ثابت کرنےمیں ناکام رہے: ضمانت مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کے باوجود سیاسی اور جمہوری اقدارکے لیے آواز اٹھانے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے ۔ایم کیو ایم پاکستان نے گزشتہ روز ایوان میں سابق صدر آصف علی زرداری کے لیے پروڈکشن آرڈر کے اجراء کا مطالبہ کیاہے۔ خطاکار ثابت ہونے تک کسی کا بھی مجرم نہ ہونا کوئی رعایت نہیں بلکہ ملزم کا حق ہے۔سابق صدرآصف زرداری نے پورے ایک سال تفتیش میں مکمل تعاون کیا،انکا ملک سے باہر جانے کا خدشہ تھا نہ ان پر فرد جرم عائد کی گئی۔ صدر زرداری کو اس لئے گرفتار کیا گیا تاکہ بجٹ کو دھاندلی سے منظور کرایا جاسکے،اہلیان نواب شاہ بجٹ سیشن میں نمائندگی سے محروم کردئیے گئے ہیں۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار چار اراکین اسمبلی گرفتار ہیں اور ایوان میں پیش نہیں کئے گئے۔
Despite 1yr of cooperation, no flight risk & no conviction President Zardari has been arrested so govt can rig budget. People of Nawabshah deprived of their right to be represented in budget process. First time in the history of Pakistan 4 members arrested & not produced for NA.
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) June 19, 2019
I must appreaciate MQM for speaking up for democratic constitutional right regardless of political differences. On the floor of the house yesterday they demanded the production order of President Zardari. Innocent until proven guilt is a right not a privilege.
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) June 19, 2019
زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل
زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے
واضح رہے کہ آصف زرداری کو نیب نے عدالت سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتار کیا ہے، عدالت نے زرداری کا ریمانڈ بھی دے دیا ہے. اسمبلی میں بجٹ سیشن جاری ہے اور سپیکر نے متعدد بار درخواست کے باوجود زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے. پیپلز پارٹی نے اب اسپیکر قومی اسمبلی کو ایک درخواست جمع کروائی ہے جس پر حکومت کی اتحادی جماعتوں کے اراکین کے بھی دستخط ہیں. قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ ق کے مونس الہی نے بھی دوران سیشن مختصر ملاقات کی تھی جس میں پروڈکشن آرڈر کے حوالہ سے مونس الہیٰ نے حمایت کی یقین دہانی کروائی تھی، وزیراعظم عمران خان نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے سپیکر قومی اسمبلی کو روکا ہوا ہے اور کہا ہے کہ کسی کے بھی آرڈر جاری نہ کئے جائیں.
اسمبلی میں اٹھک بیٹھک کرا کر میری کمر در د کا علاج کرارہےہیں ؟شہبازشریف
قومی اسمبلی کا اجلاس،شہباز شریف کے خطاب پر حکومت کا احتجاج
قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج، اسمبلی کو کینیٹینر نہ بنائیں، راجہ پرویز اشرف
زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پی پی کا سینیٹ سے واک آوٹ
-

گوگل میپس استعمال سے کس بیماری کا اندیشہ اہم رپورت آگئی
جدید سائنسی تحقیق کے مطابق گوگل میپس اور اس سے ملتی جلتی دیگر ایپل کیشنز استعمال کرنے والوں میں الزائمرز جیسی خطرناک بیماریوں کے پیدا ہونے کے خطرات دیگر کے مقابلے میں بڑھ جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک آن لائن میگزین نے اپنی تحقیق میں سائنسدانوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈیوائسز پر زیادہ تر انحصار کرنے والوں کا انحصار حقیقی دنیا پر چونکہ نہیں رہتا ہے اس لیے ان کی ذہنی و جسمانی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہی منفی اثرات میں سے ایک الزائمر بھی ہے ۔اس ضمن میں تحقیق کرنے والی ٹیم کے سربراہ اور نیوی گیشن کے ماہر ڈیوڈ بیری کا کہنا ہے کہ ہزاروں سالوں میں ارتقائی عمل سے گزر کر انسان نے اپنے اندر اردگرد کے ماحول سے تعلق کی ایک تیز حس پیدا کی ہے لیکن جب لوگ گوگل میپس یا اس جیسی دیگر ایپلی کیشنز استعمال کرتے ہیں تو وہ آس پاس کے ماحول سے قطعی لاتعلق ہو جاتے ہیں۔
ڈیوڈ بیری کے مطابق اسی لاتعلقی اور بیگانگی کے نتیجے میں وہ حس متاثر ہوتی ہے اور نتیجتا انسان کے اعصابی نظام کو سخت نقصان پہنچتا ہے ۔ اسی پہنچنے والے نقصان کے سبب لوگ الزائمرجیسے مرض کا نشانہ بن جاتے ہیں۔ گوگل میپس سمیت دیگر ایپلی کیشنز کے استعمال کی وجہ سے انسان اپنے دماغ کو اس عمل سے دور کررہا ہوتا ہے جو لوگوں، جگہوں اور اشیا کے ناموں کو یاد رکھتا ہے ۔اس عادت کے نتیجے میں انسانی دماغ کا ہیپوکیمپس نامی حصہ زیادہ متاثر ہوتا ہے جس کا براہ راست تعلق یاد داشت سے ہے ۔