Baaghi TV

Blog

  • رشوت ستانی اور کرپشن ۔۔۔ صالح عبداللہ جتوئی

    رشوت ستانی اور کرپشن ۔۔۔ صالح عبداللہ جتوئی

    رزق حلال عین عبادت ہے اور اللہ تعالیٰ نے انسان کو حرام ذرائع سے رزق کمانے سے منع فرمایا ہے انسان کی قسمت میں لکھا رزق اس کو مل ہی جاتا ہے اب یہ اس پہ منحصر ہے کہ وہ جائز طریقے سے محنت و کاوش سے حاصل کرتا ہے یا پھر ناجائز طریقوں سے چوری ڈکیتی سود کرپشن یا رشوت خوری سے حاصل کرتا ہے..

    رشوت خوری معاشرے کے لیے ناسور بنتا جا رہا ہے آپ جس ڈیپارٹمنٹ میں چلے جائیں آپ کا کام تبھی ہو گا جب آپ سے تحفے تحائف اور انعام کے نام پہ رشوت نہ لے لی جاۓ ورنہ آپ کا کام پڑا رہے گا اور کسی صورت بھی آپ کی فائل وغیرہ آگے نہیں جاۓ گی.

    رشوت انسانی معاشرے کے لیے خطرناک اور مہلک مرض ہے. جس معاشرے میں رشوت عام ہو جاۓ اس معاشرے میں حق و سچ کا خون ہو جاتا ہے اور باطل ہمیشہ رشوت کی آڑ میں بدمعاشی کرتے ہوۓ دندناتا پھرتا ہے جس کی وجہ سے انصاف سے اعتبار اٹھ جاتا ہے اور کئی لوگوں کی بغاوت کا باعث بن جاتا ہے.

    رشوت کے کئی نقصانات ہیں مگر سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ اس سے آپ کا اخلاق پستی کے دہانے پہ چلا جاتا ہے اور معاشرے میں اس کی کوئی عزت نہیں رہتی اور نہ ہی اس آفیسر میں کسی قسم کا رعب ہوتا ہے نہ دبدبہ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس نے بھیک مانگنے والوں کی طرح سب کے آگے ہاتھ پھیلانا ہوتا ہے تو وہ سر اٹھا کے کیسے چل سکتا ہے اور کیسے انصاف دے سکتا ہے وہ حاکم ہو یا محکوم پولیس والا ہو یا ملزم جج ہو یا وکیل پھر سب ہی غرباء اور ایمانداروں کے دشمن بن جاتے ہیں۔

    رشوت لینے والا پیسوں اور سٹیٹس کا پجاری بن جاتا ہے اور یہ چیز اس کی فطرت میں شامل ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ اسے برا سمجھنے کی بجاۓ اپنا حق سمجھنے لگ جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے اصول و قوانین کے احکام کی نافرمانی کرتے ہوۓ اللہ تعالیٰ کا باغی بن جاتا ہے اور دنیا کی رعنائیوں میں مگن ہو جاتا ہے.

    حرام کمانے اور حرام کھانے والوں کی نہ عبادت قبول ہوتی ہے نہ کوئی صدقہ خیرات اور نہ ہی کوئی نیکی قابل قبول ہے نہ ہی اس کی کوئی دعا سنی جاتی کیونکہ جس بندے کا کھانا لباس اوڑھنا بچھونا اور رگ رگ حرام کی کمائی سے تر ہے تو اس کا نہ عمرہ قبول ہے نہ حج نہ نماز نہ زکوۃ یہاں تک کہ وہ خانہ کعبہ کے غلاف تک کو پکڑ کے دعائیں مانگے میرا اللہ اس کو بھی ٹھکرا دیتا ہے کیونکہ اس کے احکامات کو پس پشت ڈال کر حرام کے پیسے کو گھر کی زینت بنا کر اسی رب سے دعا کرو گے تو وہ واپس ہی پلٹے گی کیونکہ حرام کمائی سے صدقہ کرنا کپڑے کو پیشاب سے دھو کے پاک کرنے کے مترادف ہے۔

    رشوت کے نام پہ تحفے تحائف دیے جاتے ہیں اور رشوت لینے والے نے اب یہ جواز ڈھونڈ لیا ہے کہ یہ رشوت نہیں ہے یہ تو گفٹ ہے اور اس کا کوئی گناہ نہیں لیکن میرا ان سے یہ سوال ہے کہ اگر آپ کسی جگہ پہ پولیس آفیسر تعینات ہوۓ ہیں اور لوگ آپ کو گفٹ دیتے ہیں تو کیا جب وہ اپنا ناجائز کام لے کر آئیں گے تو آپ اس کو ذلیل کرکے دھکے دے کے آفس سے نکالیں گے؟
    کیا گفٹ آپ کی ڈیوٹی میں رکاوٹ نہیں بنیں گے؟؟
    کیونکہ گفٹ وہی دیتے ہیں جنہوں نے اپنے کام نکلوانے ہوتے ہیں کوئی بھی ایماندار اور حلال رزق کمانے والا بندہ پولیس کو کبھی بھی گفٹ نہیں دیتا صرف وہی دیتے ہیں جو کرپٹ ہوں اور جن کو آۓ روز آپ سے کام پڑنے ہوں.
    اب آپ ہی بتائیں کیا ایک ایماندار آفیسر گفٹ لیتا ہے؟
    ہرگز نہیں کیونکہ ایسا گفٹ بھی رشوت کے زمرے میں آتا ہے۔
    رشوت ستانی دو جہاں مالِ ناحق کھانے کا ذریعہ ہے وہیں میرٹ کا بھی خاتمہ کر کے رکھ دیتی ہے اور اہل کو اس کے حق سے محروم کرنے کا باعث بنتی ہے۔

    قرآن مجید میں رشوت لینے والے کے لیے سخت وعید ہے اللہ پاک فرماتے ہیں.
    (اے پیغمبر) یہ لوگ جھوٹ سننے والے اور حرام مال (رشوت) کھانے والے ہیں.
    دوسری جگہ فرماتے ہیں
    اور ان میں سے تم بہت سوں کو دیکھو گے کہ گناہ و زیادتی اور حرام خوری پر دوڑتے ہیں بیشک یہ بہت برے کام کرتے ہیں۔
    (سورۃ المائدہ آیت نمبر 62)

    اللہ نے رشوت لینے اور دینے والے پر لعنت فرمائی ہے اور دونوں کا ٹھکانا جہنم بنایا ہے.
    رشوت کی مختلف اقسام ہیں جیسا کہ میں نے اوپر بھی ذکر کیا ہے مثال کے طور پہ حق کو باطل کرنے اور باطل کو حق ثابت کرنے کے لیے پیسوں کا لین دین کرنا ظلم و جبر کا دفاع کرنے کے لیے رشوت دینا کسی منصب پہ فائز ہونے کے لیے پیسے وغیرہ دینااور یہ مختلف صورتوں میں لی جاتی ہے نقد رقوم کی صورت میں تحفے تحائف کی صورت میں اور کبھی دعوتوں کی صورت میں.. غرض کہ رشوت جس صورت میں بھی لی یا دی جاۓ وہ اسلام میں سراسر غلط اور ناجائز ہے اور یہ جہنم کی طرف لے جاتی ہے..

    ہمیں چاہیے کہ معاشرے کے اس ناسور سے چھٹکارہ حاصل کریں اور اپنی نسلوں کو بھی حرام کمائی سے محفوظ رکھتے ہوۓ ان کی تربیت پہ زور دیں نہیں تو یہ حرام مال سے جوان ہونے والی اولادیں بھی والدین کے لیے دنیا و آخرت میں عذاب بن جائیں گی اور آپ کے لیے آگ کا ایندھن ثابت ہوں گی اللہ سے رزق کی فراوانی کی بجاۓ اس رب سے رزق میں برکت طلب کریں اور اس پہ کامل بھروسہ کرتے ہوۓ حلال رزق پہ ہی اکتفا کریں کیونکہ اگر آپ کی ضرورتیں پوری نہیں ہو رہیں تو رشوت سے توبہ تائب ہوں اور اللہ سے رجوع کریں کیونکہ وہ حرام مال کی وجہ سے آپ سے ناراض ہے اور آپ کی کوئی عبادت، صدقہ، خیرات، نماز، روزہ یا دعا بھی قبول نہیں ہو رہی۔
    اللہ ہمیں رزق حلال کمانے کی توفیق عطا فرمائے اور اپنا شکر گزار بندہ بننے کی توفیق عطا فرمائے۔

  • شوہر نے ٹک ٹاک استعمال کرنے سے روکا تو بیوی نے کی خودکشی

    شوہر نے ٹک ٹاک استعمال کرنے سے روکا تو بیوی نے کی خودکشی

    شوہر نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک استعمال کرنے سے روکا تو بیوی نے خود کشی کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو میں 42 سالہ شادی شدہ خاتون انیتا جو ٹک ٹاک کا استعمال کرتی تھی، کو شوہر نے ٹک ٹاک استعمال کرنے سے روکا تو اس نے خود کشی کر لی اور ٹک ٹاک پر خود کشی کرتے ہوئے بھی ویڈیو بنائی. 42 سالہ انیتا کی شادی پلانیوال سے ہوئی تھی،انیتا کے ایک بیٹا اور ایک بیٹی بھی تھی. انیتا نے اپنی سہیلیوں سے ٹک ٹاک چلانا سیکھا اس کے بعد اس نے اپنا زیادہ وقت اسی پر گزارنا شروع کر دیا، بچوں کی طرف اس کی توجہ کم ہو گئی، جب اس کے شوہر کو معلوم ہوا تو اس نے بیوی کو ٹک ٹاک سے دور رہنے کی کہا ،اور موبائل فون لے لینے کی دھمکی دی . انیتا نے شوہر کے منع کرنے پر اس نے زہر کھا لی ، اطلاع ملنے پر اسے مقامی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ ہلاک ہو گئی.

  • بی آر بی نہر سے لڑکی کی نعش برآمد ، تاحال شناخت نہ ہو سکی ، ریسکیو ذرائع

    بی آر بی نہر سے لڑکی کی نعش برآمد ، تاحال شناخت نہ ہو سکی ، ریسکیو ذرائع

    قصور:-
    ریسکیو 1122 قصور نے بی آر بی نہر سے ایک لڑکی کی نعش برآمد کی ہے۔ جس کی عمر 18 سے 20 سال بتائی جا رہی ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق لڑکی نے پینٹ اور شرٹ پہن رکھی ہے ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔ ورثاء کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کر دیا ہے۔

  • سرگودہا میں بادلوں کا راج ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار کہیں کہیں بارش

    سرگودہا میں بادلوں کا راج ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار کہیں کہیں بارش

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا میں شدید گرمی کے بعد آج موسم تبدیل ہو گیا ہے شہر میں کالے بادل چھائے ہوئے ہیں کہیں کہیں شدید آندھی کے ساتھ ساتھ بارش بھی ہوئی ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے پچھلے کئی روز سے سرگودہا ڈویژن میں شدید گرمی پڑتی رہی ہے بارش فصلوں کیلیے مفید ثابت ہو گی اور درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گی

  • بھارتی جنگی طیارے گرانے والا پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر کس ملک کے ائیر شو میں شریک ہو گا،اہم خبر

    بھارتی جنگی طیارے گرانے والا پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر کس ملک کے ائیر شو میں شریک ہو گا،اہم خبر

    بھارتی طیارے گرانے والا پاکستان کا طیارہ جے ایف 17 تھنڈر پیرس میں ائیر شو کے مداحوں پر سحر طاری کرنے کے لئے تیار ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر نے پیرس ایئر شو کیلیے ریہرسل شروع کردی ،پیرس ایئر شوکا انعقاد لا بورج پیرس میں17 سے23 جون تک ہوگا،شو میں جے ایف17 تھنڈر کی شرکت کو بہت اہمیت سے دیکھا جا رہا ہے،ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تین جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا دستہ ایئر شو کیلیے2دن پہلے پہنچا ،شو میں جے ایف17 تھنڈر کی صلاحیتیں ظاہر کرنے کا موقع ملے گا ،ترجمان کے مطابق فرنچ ایر وا سپیس انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے تعاون سے سب سے بڑاایئر شوہے.

    واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کو دھول چٹانے والی ایئر کومبیٹ میں پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر فائٹر جیٹ نے دنیا بھر میں اپنی دھاک بٹھا دی، بین الاقوامی میگزین پاک فضائیہ کی تکنیکی صلاحیت کے ڈنکے پیٹ رہے ہیں۔ معتبر ملٹری ایوایشن ویب سائٹ دی ایویایشنسٹ کا کہنا ہے مگ 21 طیارہ جے ایف 17 کا پہلا شکار ہے۔

    پاکستان ایئر فورس کی جانب سے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر سے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔جے ایف17سے داغے گئے ملکی ساختہ میزائل نے 100فیصد درستگی کیساتھ ہدف کونشانہ بنایا۔

    واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈرز کو ملکی سطح پر تیار کیے جانے والے جدید میزائل سے لیس کیا گیا ہے۔ ملکی ساختہ میزائل کے شامل ہونے سے روشنی اور اندھیرے میں اہداف کو ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی حاصل ہوگئی۔

  • واپڈا کی غفلت سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

    واپڈا کی غفلت سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

    لاہور تحصیل رائیونڈ

    لاہور:
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھوبتیاں گاؤں کے علاقے محلہ انصاریاں والا میں زیر تعمیر تین منزلہ عمارت سے گزرتی الیون کے وی تاروں کو چھونے سے عابد نامی نوجوان ہلاک ہوگیا ہے۔

    پچیس سالہ عابد نامی نوجوان مزدوری کے لیے ارشد نامی شخص کے گھر زیر تعمیر مکان پر کام کر رہا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ الیون کے وی کی تاروں سے لگ گیا ۔ مین تاروں میں کرنٹ لگنے کی وجہ سے عابد کو فوری جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا ۔

    اہل محلہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عابد کی ہلاکت لیسکو واپڈا کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ہوئی ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ محلے سے گزرتی تاروں پر حفاظتی انتظامات کیلئے متعدد بار ایس ڈی او علاقہ نواب صاحب سرکل اور ایکسین رائیونڈ کو آگاہ کیا گیا مگر متعدد بار کہنے کے باوجود ایس ڈی او اور ایکسین رائیونڈ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی تاہم چوکی شیر شاہ پولیس نے ضروری کارروائی کیلئے متوفی عابد کی ڈیڈ باڈی کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے .

  • پھانسی قبول کر لیں گے لیکن یہ کام نہیں کریں گے، بلاول نے دبنگ اعلان کر دیا

    پھانسی قبول کر لیں گے لیکن یہ کام نہیں کریں گے، بلاول نے دبنگ اعلان کر دیا

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ہم پھانسی توقبول کرتے ہیں لیکن اپنےاصولوں سے پیچھےنہیں ہٹتے،بہت جلد عوامی مہم شروع کر رہے ہیں

    بلاول کل کریں گے مریم سے رائیونڈ میں ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نے لاہور میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری پیپلزپارٹی کوجیل بھیج دولیکن کسی صورت اپنامؤقف نہیں بدلیں گے ،بلاول نے مزید کہا کہ وفاق صوبوں کے وسائل پر ڈاکے ڈال رہا ہے ،پاکستان کے سب بڑے صوبے کی صورتحال آپ کے سامنے ہے، یہ صوبوں کے ساتھ سب سے بڑی ناانصافی ہے،بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ نالائق حکومت کا نالائق وزیراعلیٰ،جسے ہاتھ ملانانہیں آتا حکومت کیا چلائے گا .پنجاب کےغریب عوام ان کی نالائقی کابوجھ اٹھائیں گے،پنجاب کا کسان، بزرگ پنشنر ان کی نالائقی اور نااہلی کا بوجھ اٹھائےگا.

    بلاول اور مریم ملاقات سے متعلق عمران خان نے کیا کہا؟ اہم خبر آ گئی

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ بہت جلد عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی، پیپلزپارٹی اس معاشی دہشتگردی کو برداشت نہیں کرے گی،احتساب کے نام پر انتقام برداشت نہیں .پیپلزپارٹی جھکنےوالی،ڈرنےوالی جماعت نہیں ہےعوام دشمن بجٹ کو نہیں مانتے.

    بلاول کی افطار پارٹی میں مریم کو پروٹوکول، حمزہ شہباز نظر انداز

    حزب اختلاف کا افطار ڈنر ابو بچاؤ مہم ہے. مبشر لقمان

    بلاول نے مریم نواز کی دعوت پر بھی بات کی اور کہا کہ مریم نواز نے ہمیں دعوت دی ہے کل مریم کی دعوت پر رائیونڈ جائیں گے. عوام دشمن حکومت کو روکنا ہے.

    زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل

    بلاول کی پریس کانفرنس کے موقع پر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر الزمان کائرہ بھی ان کے ہمراہ تھے

  • لاہوریوں کے لئے ایک اور بری خبر،میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ

    لاہوریوں کے لئے ایک اور بری خبر،میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ

    میٹرو پر سفر کرنے والوں کے لئے اچھی خبر نہیں ہے. حکومت نے میٹرو کرایوں میں اضافہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے میٹرو بس لاہور اور پنڈی کے کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا ہے.بسوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سےہوگا .کرایوں میں اضافے سے سالانہ سبسڈی میں ایک سے ڈیڑھ ارب روپے کمی ہوگی .پنجاب حکومت میٹرو بسوں پرسالانہ9 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی تھی، بسوں پر اشتہارات لگا کر ان سے آمدن بھی حاصل کی جائے گی .پنجاب حکومت نے جاری منصوبوں پرسبسڈی بھی کم کردی.

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں میٹرو بس پر سبسڈی ختم کرنے کا حکم دیا تھا .

    واضح رہے کہ میٹرو بس سروس کا آغاز سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں کیا گیا تھا .میٹرو بس سروس 27 کلومیٹر طویل سڑک پر مشتمل ہے، جو گجومتہ سے شاہدرہ تک ہے۔ اس سے 27 کلومیٹر کا سفر ایک گھنٹے میں سمٹ آیا ہے۔۔ اس پر 27 بس اسٹیشن ہیں .لاہور میٹرو بس منصوبہ پر 29 ارب 42 کروڑ 42 لاکھ روپے خرچ ہوئے .

  • نواز شریف کو شوگر،گردوں ،دل کی بیماری…ذاتی معالج بول پڑے

    نواز شریف کو شوگر،گردوں ،دل کی بیماری…ذاتی معالج بول پڑے

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے‌ذاتی معالج نے پنجاب حکومت کو ایک اور خط لکھ دیا

    نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست، نیب نے عدالت میں کیا جواب جمع کروایا؟ اہم خبر

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے پنجاب حکومت کو ایک اور خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پنجاب حکومت سے کہا ہے کہ نواز شریف کی روزانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ کی اجازت دی جائے ، خط میں مزید لکھا گیا کہ خرابی صحت کے پیش نظرنواز شریف سے روزانہ ملنے کی اجازت دی جائے،نواز شریف دل کے عارضے میں مبتلا ہیں،نواز شریف گردوں کی بیماری کی تیسری اسٹیج پر ہیں نواز شرف شوگر سمیت دیگر کئی امراض میں بھی متبلا ہیں،یہ بیماریاں باقاعدگی سے مانیٹرنگ اور ادویات کی متقاضی ہیں ،نواز شریف کی روزانہ کی بنیاد پر صحت کی نگرانی کی اجازت دی جائے،

    نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست، عدالت نیب پر برہم

    نواز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد، مریم نواز خاموش نہ رہی

    واضح رہے کہ ڈاکٹر عدنان کا رواں ماہ چیف سیکرٹری پنجاب کو لکھا گیا یہ چوتھا خط ہے ، اس سے قبل بھی وہ تین خط لکھ چکے ہیں،. نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور جمعرات کے دن ان سے ملاقات کی اجازت ہوتی ہے. جمعرات کو ن لیگی رہنما نواز شریف سے ملاقات کرتے ہیں. پنجاب حکومت کو لکھے گئے خط کا ابھی تک ڈاکٹر عدنان کو جواب نہیں ملا

     

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    نواز شریف سے جیل میں نیب کی تفتیش کے بعد مریم نواز نے ٹویٹر پر میدان سنبھال لیا

    میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا

     

    جیل سے باہر آنے کی نواز شریف کی ایک اور کوشش

     

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی صحافیوں کے مسائل فوری حل کرنیکی یقین دہانی

    وزیراعلیٰ پنجاب کی صحافیوں کے مسائل فوری حل کرنیکی یقین دہانی

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی حکومت لاہور کے صحافیوں کے تمام مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ لاہور پریس کلب کی صحافی کالونی میں واٹر سپلائی ، سیوریج اور بجلی کے نظام کے مسائل حل کرنے کے علاوہ قبضہ مافیا کےخلاف بھی سخت ایکشن لیا جا ئے گا ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں واقع اپنے دفتر میں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پر یس کلب کی سالانہ گرانٹ میں اضافہ کر دیا جائے گا جبکہ صحافی کالونی ہر بنس پورہ کے الاٹی متاثر ین کو ہر حال میں ان کے زیر قبضہ پلاٹوں کو واگزار کر اکے یا متبادل پلاٹ دیئے جائیں گے ۔لاہو پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے اس موقع پر ایف بلاک کی ڈویلپمنٹ کی تاخیر اور صحافی کالونی فیز -ٹوکو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پر زور دیا جس کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آئندہ چند روز پنجا ب جرنلسٹ ہاﺅ سنگ فاونڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کا اجلاس بلاکر فیز -ٹو کی باقاعدہ منظوری دی جائے گی جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر اس کے اراضی کا بندوبست کیا جائے گا ۔

    ملاقات میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی بھی موجود تھے جنہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سفارش کی کہ جمہوریت کی مضبوطی اور بطور وزیر اعلیٰ ان کو کامیاب بنانے میں لاہور کے صحافیوں کا بڑا کلیدی کردار ہے جس کے وہ ہمیشہ شکرگزار رہتے ہیں ۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے چوہدری پرویز الٰہی کی طر ف سے ہر بنس پورہ صحافی کالونی بنانے کو سینکڑوں صحافی خاندانوں کےلئے ہمیشہ یاد رکھاجانےوالا کارنامہ قرار دیا اور کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور جمہوریت کے روایات مضبوط بنانے میں لاہور کی صحافی برادری حکومت کی حمایت جاری رکھے گی۔