Baaghi TV

Blog

  • سمیع ابراہیم کو تھپڑ، فواد چوہدری احتجاج کرنے و الوں پر برس پڑے، کہا آپ کو غصہ امیر اینکرز کیلئے ہی کیوں‌آتا ہے؟

    سمیع ابراہیم کو تھپڑ، فواد چوہدری احتجاج کرنے و الوں پر برس پڑے، کہا آپ کو غصہ امیر اینکرز کیلئے ہی کیوں‌آتا ہے؟

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر سمیع ابراہیم کے خلاف غصہ نکالا ہے اور اس واقعہ کے خلاف احتجاج کرنے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو غصہ صرف امیر اینکرز کیلئے ہی کیوں‌ آتاہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب عابد راہی جیسے سیلف میڈ غریب صحافیوں کو سمیع ابراہیم جیسے مافیاز تنخواہیں نہیں دیتے اس وقت آپ کی صحافت خطرے میں کیوں نہیں آتی؟ دراصل صحافت کو خطرہ زرد صحافیوں سے ہے اور زرد صحافت کیخلاف مہم چلانا ہو گی .

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کے قریبی حلقوں‌ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر نے صاف طور پر کہا ہے کہ وہ اس واقعہ کے بعد بھی سمیع ابراہیم اور زرد صحافت کے خلاف مہم چلانے سے پیچھے نہیں‌ ہٹیں‌ گے.

    یاد رہے کہ سمیع ابراہیم نے فیصل آباد میں فواد چوہدری کے خلاف تھانہ میں‌ مقدمہ کی درخواست دی ہے.

  • ملک دیوالیہ ہونے سے بچا لیا، انکوائری کمیشن اقامہ رکھنے والوں‌ کی بھی تحقیقات کرے گا. عمران خان

    ملک دیوالیہ ہونے سے بچا لیا، انکوائری کمیشن اقامہ رکھنے والوں‌ کی بھی تحقیقات کرے گا. عمران خان

    وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے جو تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جارہا ہے یہ اقامہ رکھنے والوں کا حساب بھی کرے گا۔ تحقیقاتی کمیشن جلد قائم کیا جارہا ہے جس کا مقصد 24 ہزار ارب کے قرضوں کا حساب لینا ہے. مشکل فیصلے کر کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین، حفیظ شیخ، عمر ایوب، مراد سعید، شبر زیدی، سینیٹر فیصل جاوید، فردوس عاشق اعوان اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کئے جانے کے بعد کی صورتحال، اپوزیشن کی احتجاج سے کس طرح نمٹا جائے گا اور اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاریوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا.

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بجٹ کے بعد کی صورتحال اور اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں پر اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی طے کی گئی، وزیراعظم نے کہا کہ گرفتار ہونے والے این آر او کی تلاش میں ہیں، تمام ترجمان اور پارٹی رہنما پارلیمنٹ کے اندر و باہر اور میڈیا پر جارحانہ حکمت عملی اختیار کریں اور کہ اپوزیشن کے ہر حملے کا ہر طریقے سے جواب دیں۔

    اجلاس میں سیاسی صورتحال پر غور اور قومی اسمبلی میں آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق بھی غوروفکر کیا گیا۔ اس موقع پر مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے بجٹ اور حکومتی اہداف سے متعلق آگاہ کیا. چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ٹیکس اصلاحات اور اہداف سے متعلق اقدامات پر اور جہانگیر ترین نے زراعت پالیسی سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی جب کہ وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ صورتحال میں پارٹی بیانیے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

    اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں‌بنائے جانے والے تحقیقاتی کمیشن کا مقصد 24 ہزار ارب روپے کے قرضوں کا حساب ہے ، یہ جلد قائم کیا جائے گا، تحقیقاتی کمیشن اقامہ رکھنے والوں کا حساب بھی کرے گا۔ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو چکی ہے اب وقت ہے معیشت ٹیک آف کرے گی۔ عوام کو غربت کی لکیر سے اوپر لانا پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے اسی لیے احساس پروگرام کا بجٹ 100 ارب سے بڑھا کر 191 ارب روپے تک لے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ انکوائری کمیشن کی جانب سے اقامہ سے متعلق تحقیقات کے اعلان پر اپوزیشن جماعتوں میں‌پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے.

  • صحافیوں کے احتجاج میں‌ ڈبو مردہ باد کے نعرے، فواد چوہدری نے تھپڑ کیوں‌ مارا؟ سمیع ابراہیم نے بتا دیا

    صحافیوں کے احتجاج میں‌ ڈبو مردہ باد کے نعرے، فواد چوہدری نے تھپڑ کیوں‌ مارا؟ سمیع ابراہیم نے بتا دیا

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارے جانے کیخلاف ملک بھر میں صحافیوں‌کا احتجاج جاری رہے. گزشتہ روز صحافیوں‌ کے ایک احتجاجی مظاہرہ میں سمیع ابراہیم نے بھی شرکت کی اور کل پیش آنےو الے واقعہ سے متعلق صحافیوں‌ کو آگاہ کیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سمیع ابراہم نے صحافیوں‌ کے مظاہرہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں‌ فیصل آباد میں شادی کی تقریب میں‌ شرکت کیلئے گیا اور یہ شادی کی تقریب کے اختتامی لمحات تھے. میں‌ ، ارشد شریف، رؤف کلاسرا اور فرخ حبیب آرہے تھے کہ اچانک مجھے پیچھے سے گالیوں‌ کی آواز سنائی دی ، میں‌ پیچھے مڑا تو وفاقی وزیر فواد چوہدی قریب آچکے تھے، میں سوچ رہا تھا کہ یہ کون اور کسی کو گالیاں‌دے رہا ہے تاہم اسی دوران میں‌ پیچھے مڑا تو انہوں نے مکا بنایا ہوا تھا جو انہوں نے مجھے پنچ کیا.

    سمیع ابراہیم کی اس بات پرصحافیوں‌نے نعرے غنڈہ گری نہں چلے گی. ڈبو مردہ باد، ڈبو ہائے ہائے کے زوردار نعرے لگائے. سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ جب فواد چوہدری نے مجھے پنچ مارا تو میری عینگ گر گئی اور مجھے سمجھ نہیں‌ آئی کہ کیا ہوا ہے؟ میں‌جب لڑکھڑایا تو فرخ حبیب نے مجھے پٔکڑا . اس موقع پر فواد چوہدری نے مجھے ماؤں بہنوں کی گالیاں‌ نکالیں. ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کو ان کے ساتھ لوگوں نے حفاظتی حصار میں لیا ہوا تھا . اس دوران وہ گالیاں‌ نکالتے ہوئے وہاں‌سے نکل گئے.

    یاد رہے کہ سمیع ابراہیم نے فیصل آباد میں فواد چوہدری کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دے دی ہے.

  • حافظ آباد گوالے دودہ میں مضر صحت اور مختلف کیمکلز ملا کر فروخت کرنے لگے۔

    افظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)حافظ آباد میں فوڈ اتھارٹی کے اہلکاران اور افسران ناقص اور مضر صحت دودہ، دہی کی سرعام فروخت کو روکنے میں مکمل ناکام ہوگئے۔ شہر کے گردونواح میں جگہ جگہ دودھ سے کریم نکالنے والی مشینوں کی بھرمار نے رہی سہی کسر نکال دی۔ گوالے دودہ میں مضر صحت اور مختلف کیمکلز ملا کر فروخت کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد شہر کے گردونواح میں دودہ سے کریم نکالنے والی مشینیں جگہ جگہ لگی دیکھائی دیتی ہیں جہاں پر گوالے ہر روز منوں کی تعداد میں دودہ لاکر کریم نکلواتے ہیں اور پھر اس کریم کو فروخت کرنے کے بعد وہ کریم نکلے دودھ میں مضر صحت اشیاء اور کیمیکلز ملاکر اسے شہر بھر میں سرعام فروخت کررہے ہیں۔جس سے شہریوں میں معدے اور جگر سمیت دیگر خطرناک امراض میں تیز ی سے اضافہ ہورہاہے لیکن فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران آج تک شہر اور اسکے گردونواح میں مضر صحت دودہ دہی کی فروخت کو نہ روک سکے ہیں۔ جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے فوڈ اتھارٹی کے اعلیٰ حکام اور صوبائی حکومت کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ حافظ آباد شہر اور اسکے گردونواح میں مضر صحت اورکیمیکل ملے دودہ کی سرعام فروخت کے خلاف فوری مہم چلا کر اس میں ملوث گوالوں، دوکانداروں کو شکنجے میں لاکر عبرت کا نشان بنایا جائے۔

  • چنیوٹ پولیس کی کارروائی۔بین الصوبائی منشیات فروش گنیگ گرفتار

    چنیوٹ پولیس کی بڑی کارروائی۔بین الصوبائی منشیات فروش گنیگ گرفتار

    چنیوٹ(باغی TV کی رپورٹ کے مطابق)سبنسپکٹر محمد افضل ایس ایچ او تھانہ لنگرآنہ کی کاروائی۔ بین الاصوبائی دو منشیات سمگلرز گرفتار۔ڈی پی او محمد انور کھیتران کی پریس کانفرنس۔منشیات فروشوں کوکھڑکو پل کے قریب ناکہ بندی کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گاڑی کے خفیہ خانوں سے 15 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے.ملزمان ارشد اور بخت نواب کا تعلق کے پی کے ضلع مردان سے ہیں۔گرفتار ملزمان نے مقامی ڈیلر زبیر, ساجد اور عابد ٹھیٹھیہ کو سپلائی کرنی تھے.ڈی پی او چنیوٹ کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے اہم انکشافات متوقع ہیں.معاشرتی ناسوروں کو عبرت کا نشانہ بنائیں گے. ڈی پی او چنیوٹ کی طرف سے۔پولیس ٹیم کے لیے ایک لاکھ نقدی کا اعلان بھی کیا گیا

  • معمر افراد انگوٹھے کے نشانات مٹ جانے سے بینکوں میں بائیو میٹرک پراسس نہ ہونے کے باعث پریشان ہوکر رہ گئے۔

    حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)بینکوں میں کھاتہ رکھنے والے متعدد معمر افراد اور پینشنرز انگوٹھے کے نشانات مٹ جانے سے بینکوں میں بائیو میٹرک پراسس نہ ہونے کے باعث پریشان ہوکر رہ گئے۔ متاثرہ افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بوڑھاپے کے باعث انکے انگوٹھے کے نشانات مٹ چکے ہیں جب وہ بینکوں میں بائیو میٹرک پراسس کے لئے جاتے ہیں تو مشین انکے نشان انگوٹھا کو قبول نہیں کرتی جس کی وجہ سے نہ تو انہیں چیک کے ذریعے پیسے دیئے جارہے ہیں اور نہ ہی اے۔ٹی۔ایم کے ذریعے انکے پیسے نکل رہے ہیں بلکہ بائیو میٹرک پراسس نہ ہونے کے باعث انکے اکاونٹ بلاک کردیئے گئے ہیں۔ 70/72برس کے ان معمر افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوے کہا کہ بوڑھاپے میں جب انہیں بیماریوں نے گھیر رکھا ہے انہیں پینشن اور اپنے بینک میں جمع پیسیوں کی اشد ضرورت ہے چنانچہ انکا بائیو میٹرک پراسس انکے شناختی کارڈ سے کیا جائے تاکہ انکے بینکوں میں بلاک کئے گئے اکاؤنٹ بحال ہوسکیں۔

  • حافظ آباد محلوں اور شاہراہوں پر کوڑے کرکٹ کے ڈھیر دیکھائی دینے لگے-

    حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)میونسپل کمیٹی حافظ آباد کی صفائی ستھرائی کی مشینری اور رکشہ جات ناکارہ ہونے کی وجہ سے گلی، محلوں اور شاہراؤں پر کوڑے کرکٹ کے ڈھیر دیکھائی دینے لگے۔ جس سے شہری پریشان ہوکر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد شہر کی بڑھتی ہوئی لاکھوں کی آبادی کے لئے جہاں خاکروب کم ہوکر رہ گئے ہیں وہاں کمیٹی کی جانب سے عرصہ دراز سے کوڑے کرکٹ کو اٹھانے کے لئے نہ تو نئی مشینری خریدی جارہی ہے اور نہ ہی رکشہ جات۔ اس وقت شہر میں کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لئے صرف پانچ رکشہ جات موجودہیں جو چھکڑہ بنے دیکھائی دیتے ہیں۔ علاوہ ازیں گندگی و غلاظت کے ڈھیروں کو اٹھانے کے لئے چلنے والے ٹریکٹر اور لوڈر بھی ناکارہ ہوچکے ہیں۔ ان حالات میں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی جو شہریوں کے ہے ایک سفید ہاتھی بن چکی ہے۔ یہاں پر شہر کی صفائی ستھرائی کے لئے کم ازکم 400خاکروب اور سینٹری ورکرز کو بھرتی کیا جائے اور خراب پڑی مشینری کی مرمت کروانے کے ساتھ ساتھ کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو اٹھانے کے لئے مزید نئے رکشہ جات اور ٹریکٹر و لوڈرز خریدے جائیں تاکہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا نظام بہتر ہوسکے۔

  • مقبوضہ کشمیر، حریت کانفرنس کے ترجمان کی گرفتاری پر سید علی گیلانی کا شدید ردعمل

    مقبوضہ کشمیر، حریت کانفرنس کے ترجمان کی گرفتاری پر سید علی گیلانی کا شدید ردعمل

    بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کے ترجمان غلام احمد گلزار کو گرفتار کر لیا ہے جس پر حریت کانفرنس جموں کشمیر کے چیئرمین سید علی گیلانی نے شدید مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے ان دنوں‌ کشمیری لیڈروں کی گرفتاریوں‌ اور نظربندیوں‌ کا سلسلہ تیز کر رکھا ہے. اس سلسلہ میں‌ بھارتی فورسز کی ایک ٹیم نے ہفتہ کے دن حریت ترجمان کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کیا اوربعد میں سری نگر کے شیر گھڑی تھانے میں نظربند کردیا۔

    بزرگ کشمیری قائد اور حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے غلام احمد گلزار کی گرفتاری کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ریاست بے آئین وقانون میںسیاسی رہنماﺅں اور کارکنوں کو سیاسی طور اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جارہی اور جان بوجھ کر سیاسی بے یقینی کا ماحول پیدا کرکے کشمیریوں کودیوارکے ساتھ لگایا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ گرفتاریوں و نظربندیوں سے جدوجہد آزادی کشمیر کو کسی طور کمزور نہیں کیا جاسکتا۔

  • حافظ آباد نوجوان کی نعش چار روز بعد نہر سے نکال لی گئی۔

    حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)حافظ آباد کے نواحی گاؤں چک کھرل کے 22سالہ نوجوان کی نعش چار روز بعد نہر سے نکال لی گئی۔ قریباً چار روز قبل احمد رضا کا جواں سال بیٹا مجاہد نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تھا۔جس پر ریسکیو 1122کی ٹیموں نے چار روز کی تگ ودو کے بعد نعش کو نہر سے نکال لیا اور بعدازاں متوفی کو آہوں اور سسکیوں میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

  • چنیوٹ۔ڈپٹی کمشنر کا ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

    چنیوٹ (نمائندہ باغی TV) تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چنیوٹ سعید احمد ، سی او ایجوکیشن چوہدری ذوالفقار علی ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ، ایکسین بلڈنگ ، ایکسین پبلک ہیلتھ ، ایکسین روڑز و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعید احمد نے بریفنگ اور ضلع بھر مختلف مقامات پر جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کوحکم جاری کیا کہ وہ گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ فنڈز کو 20جون تک خرچ کریں اور تمام ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کریں اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی سستی یا لاپرواہی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔