سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)بھیرہ ۔ شہر کے قریب کماد کی فصل سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد کر لی گئی تفصیلات کے مطابق
لاش گزشتہ چار روز قبل لاپتہ ہونے والے محمد اصغر کی بتائ جارہی ہے۔
محمد اصغر 10 جون کی شام گھر سے نکلا تھا اور اس کے بعد سے اب تک لاپتہ تھا ۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے
Blog
-

بھیرہ کماد کی فصل سے نامعلوم شخص کی لاش بر آمد
-

اینٹی کرپشن سرگودہا کی کاروائی 119 ملین کی 2094 کنال زرعی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی
سرگودہا(رپورٹر باغی ٹی وی)اینٹی کرپشن سرگودھا نے ضلعی انتظامیہ سے مل کر کمرشلائز یشن و نقشہ فیسوں کے نادہندوں سے مزید3کرڑو23لاکھ،سرکاری زمین کے واجبات کی مد میں 38لاکھ42ہزارٹھیکیداروں سے32لاکھ54ہزار،4ملزمان کو گرفتار اور119ملین کی2094کنال زرعی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی۔
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے تفتیشی اور انکوائری افسران کی پرفارمنس،نئے ٹارگٹس متعین کرنے اور افسران کی صلاحیت بڑھانے کے لیے خصوصی میٹنگ 14جون2019کوکی.
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب اورکنور اعجاز خالق رزاقی، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھاکی ہدایت پر اینٹی کرپشن سرگودھا کی ٹیم نے ضلعی انتظامیہ سے مل کر کمرشلائز یشن و نقشہ فیسوں کے نادہندگان سے مزید3کرڑو23لاکھ54ہزار2سو14 روپے ریکور کیے،محکمہ لائیوسٹاک شاہ پورسے مل کر سرکاری زمین کے نادہندگان سے سرکاری واجبات کی مد میں 38لاکھ42ہزار2سو31روپے ریکورکیے محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کی ٹیکنیکل ٹیم نے سرکارکو نقصان پہچانے والے ٹھیکیداروں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے اُن سے 32لاکھ54ہزار1سو21روپے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دئیے،اس کے علاوہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے4ملزمان کو گرفتارکر کے اُن کے خلاف قانونی کاروئی شروع کر دی۔ قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن سرگودھا اور ضلعی انتظامیہ سے مل کر2094کنال زرعی اراضی مالیتی119.05ملین مختلف قبضہ مافیا سے واگزار کروا کر سرکارکی تحویل میں دلوا دی۔ کنور اعجاز خالق رزاقی، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پرتفتیشی اور انکوائری افسران کی صلاحیت بڑھانے کے لیے کل مورخہ14جون کو خصوصی ٹرنینگ اور افسران کی پرفارمنس جانچنے کے لے خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا -
دنیاپور : غیرت کے نام پر دو قتل
دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے چھتہ پہوڑ میں گذشتہ رات لڑکے اور لڑکی کا غیرت کے نام پر قتل
تفصیلات کے مطابق دنیاپور کے نواحی علاقے چھتہ پہوڑ میں 23 سالہ نوجوان لڑکا محمد شہباز اپنی 20 سالہ کزن پروین سے پسند کی شادی کرنا چاہتا ہے دونوں چچازاد کزن تھے اور ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے شہباز نے کئی مرتبہ پروین کے گھر والوں سے رشتہ بھی مانگا مگر انہوں نے انکار کر دیا پروین کے بھائی اس بات پر سخت ناراض تھے اور ان کے تعلقات پر سخت پہرہ دے رہے تھے گزشتہ رات جب شہباز ملنے کی غرض سے پروین کے گھر آیا تو پہلے سے تیار پروین کے بھائی اور اس کے ساتھیوں نے سوٹوں کے شدید وار کر کے شہباز کو جان سے مار دیا پھر دوسری طرف پروین کو بھی سوٹوں کے سر پر وار کر کے خون میں نہلا دیا اس طرح شہباز اور پروین موقع پر فوت ہو گئے جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے 231 ڈبلیو بی کے ہسپتال منتقل کر دی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر اپنی کاروائی کی آخری اطلاعات کے مطابق پروین کے بھائی کو تھانہ صدر دنیاپور نے گرفتار کر لیا ہے
-
لودھراں : بجلی چوروں کے خلاف اہم اقدامات
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر آفس لودھراں میں بجلی چوری کے انسداد کی ضلعی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر لودھراں راؤ امتیاز احمد نے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں ایس سی میپکو بہاول پور سید جواد منصور احمد، ایکسئین کہروڑپکا عبدالرؤف ، ڈی ایس پی سرکل صدر لودھراں ہمایوں افتخار و دیگر افسران بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوروں کا مسلسل تعاقب کیا جائے تا کہ بجلی چوری کا حقیقی طور پر خاتمہ ہو سکے،میپکو عملہ کسی کے رعب میں نہ آئے اور بڑے بجلی چوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،ہر بجلی چور کے کیس کی ملی جذبہ سے پیروی بھی کی جائے تا کہ بجلی چور سزا سے نہ بچ سکیں،ایس سی میپکو سید جواد منصور احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں بجلی چوری کی روک تھام کے لئے رات کو خفیہ گشت جاری ہے اور بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز مقدمات بھی درج کرائے جا رہے ہیں۔
-

سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فوادی چوہدری کی جانب سے سینئر صحافی و اینکر سمیع ابراہیم کو فیصل آباد میں ایک شادی کی تقریب میں تھپڑ مارنے کے خلاف ملک بھر کی صحافتی تنظیموں اور صحافی کارکنوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔ صحافتی تنظیمیں جلد اس حوالہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گی اور اس سلسلہ میں احتجاج کی کال دیے جانے کی بھی توقع ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ایمرا کے صدرشوکت علی، نائب صدر ریاض اعوان،سیکرٹری عدنان شیخ ، جوائنٹ سیکرٹری افضال سعیداورخزانچی و سیکرٹری انفارمیشن عباس نقوی سمیت گورننگ باڈی کے دیگر اراکین نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدی کی جانب سے سینئر صحافی سمیع ابراہیم کے ساتھ بدتمیزی اور مارپیٹ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر ایمرا شوکت علی نے کہا کہ فواد چوہدری سوشل میڈیا پر سمیع ابراہیم کے خلاف مسلسل ہرزہ سرائی کرتے رہے اور اب انھوں نے ایک تقریب میں سمیع ابراہیم کے ساتھ مارپیٹ کی جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو فوری طور پر اس واقعہ کا نوٹس لے کر کارروائی کرنی چاہیے بصورت دیگر صحافی برادری اس واقعہ کے خلاف اپنا لائحہ عمل طے کرے گی ۔ ایمرا باڈی نے سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو اپنی مکمل سپورٹ اور حمایت کا یقین دلایا ہے۔
سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت
رپورٹ کے مطابق الیکٹرونک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ( ایمرا ) کے دوسرے گروپ کے صدرمحمد آصف بٹ نے فیصل آبادشادی کی تقریب میں وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے بول نیوز چینل کے سینئر اینکر سمیع ابراہیم کو تلخ کلامی کے بعد تھپڑ مارنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان فوری طور پر فواد چودھری کو وزارت سے ہٹائے اور اس مذموم حرکت پر انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔
تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات
صحافیوں کی ایک اور تنظیم ایمپرا کی جانب سے بھی سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ایمپرا کے ترجمان اذان ملک نے اس واقعہ پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایمرا اور ایمپرا کی طرح دیگر صحافتی تنظیموں اور پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے اس واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو ان کے عہدہ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ صحافتی تنظیموں کی جانب سے اس سلسلہ میں احتجاج کی کال بھی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ فواد چوہدری اور سمیع ابراہیم کا سوشل میڈیا پر کافی دنوں سے تنازعہ چل رہا تھا۔ سمیع ابراہیم نے اپنے ذرائع سے خبر دی تھی کہ فواد چوہدری پیپلز پارٹی کے رابطہ میں ہیں اور تحریک انصاف کے اندر گروپ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس خبر کے بعد سے فواد چوہدری کی جانب سے سوشل میڈیا پر سمیع ابراہیم کے خلاف انتہائی نازیبا اور سخت بیان بازی کی جارہی تھی۔ گزشتہ روز شادی کی تقریب میں سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارے جانے کی وہاں موجود تمام مہمانوں اور سینئر صحافیوں نے شدید مذمت کی اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بعض مہمانوں سے فواد چوہدری کو وہاں سے فوری نکل جانے کا کہا جس پر وہ اسی وقت شادی کی تقریب سے باہر نکل گئے۔
-

سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے سینئر صحافی و اینکر پرسن سمیع ابراہیم کو تھپڑا مارا تو تقریب میں موجود وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات سمیع ابراہیم سے یکجہتی کے لئے ان کے پاس پہنچ گئیں ،
تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چودھری اور سمیع ابراہیم فیصل آباد میں شادی کی تقریب میں شریک تھے، دونوں میں تلخ کلامی ہوئی اور وفاقی وزیر نے سمیع ابراہیم کو تھپڑ دے مارا جس پر موقع پر موجود لوگ اکٹھے ہو گئے، اس شادی کی تقریب میں وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان بھی موجود تھی جو فوری طور پر سمیع ابراہیم کے پاس آئیں اور معذرت کی.پنجاب کے صنعتی شہرفیصل آباد میں 92 نیوز اور کسان گھی کے مالک کی بیٹی کی شادی تھی جس میں صحافیوں اور سیاست دانوں کی بڑی تعداد شریک تھی.
فواد چودھری کی جانب سے سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی خبر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیلی، اس کے بعد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کے اس اقدام کی مذمت بھی کی گئی.
ڈاکٹر شاہد مسعود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک وفاقی وزیر کی جانب سے سمیع ابراھیم صاحب کو زدوکوب کرنا انتہائی قابل مذمت ھے!
ایک وفاقی وزیر کی جانب سے سمیع ابراھیم صاحب کو زدوکوب کرنا انتہائی قابل مذمت ھے!
— Dr Shahid Masood (@Shahidmasooddr) June 14, 2019
ایک صارف نے لکھا کہ سمیع ابراہیم نے پانچ سال ن لیگ کیلئیے نفرت کا بیج بویا لیکن ن لیگ نے انکی زبان میں انہیں جواب نہ دیا اور جس پارٹی کیلئیے ن لیگ کے خلاف سازشیں کرتے رہے انہی کے وزیر کے ہاتھوں تھپڑ کھانے کے بعد ہر شخص سوچ رہا ہے کہ ظالموں کیلئیے اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں
سمیع ابراہیم نے پانچ سال ن لیگ کیلئیے نفرت کا بیج بویا لیکن ن لیگ نے انکی زبان میں انہیں جواب نہ دیا اور جس پارٹی کیلئیے ن لیگ کے خلاف سازشیں کرتے رہے انہی کے وزیر کے ہاتھوں تھپڑ کھانے کے بعد ہر شخص سوچ رہا ہے کہ ظالموں کیلئیے اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں https://t.co/XMfjAVRM9r pic.twitter.com/sAkePFjSjR
— Umair (@UmairChambal) June 14, 2019
ایک صارف نے لکھا کہ سمیع ابراہیم کو چاہیے کہ فواد چوہدری کے خلاف قانونی کارروائی کرے.
فیصل آباد:ایک شادی کی تقریب میں فواد چوہدری نے سمیع ابراہیم کو تھپڑ مار دیا.
فواد چوہدری وزارت کے نشے میں فرعون بنا ہوا ہے پہلے اس نے سمیع ابراہیم کو کتا کہا اور آج تھپڑ مار دیا.
سمیع ابراہیم کو چاہیے کہ فواد چوہدری کے خلاف قانونی کارروائی کرے.@fawadchaudhry@samiabrahim— Kamran 🇯🇴 (@kamihbutt) June 14, 2019
لاہور پریس کلب کے سابق سیکرٹری جنرل عبدالمجید ساجد نے ٹویٹر پر کہا کہ سناہے کہ فیصل آباد میں 92نیوز کے مالک میاں حنیف کی بیٹی کی شادی کے موقع پر وفاقی وزیر نے صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارا ہے مگر افسوس یہ ہے کہ وہاں موجود نام نہادصحافی قائدین تماشا دیکھتے رہے
سناہے کہ فیصل آباد میں 92نیوز کے مالک میاں حنیف کی بیٹی کی شادی کے موقع پر وفاقی وزیر نے صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارا ہے مگر افسوس یہ ہے کہ وہاں موجود نام نہادصحافی قائدین تماشا دیکھتے رہے@samiabrahim @fawadchaudhry https://t.co/qiYarWjeIT
— Abdul Majeed Sajid (@AMajeedSajid) June 14, 2019
تقریب میں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری بھی موجود تھے.
سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ طمانچہ سمیع ابراہیم کے چہرے پر نہیں پاکستان کی صحافت اور جمہوریت کے منه پر ہے ۔ صحافی اور صحافی یونین ، پریس کلب اس آمرانہ عمل پر احتجاج کرتے ہیں۔فواد چودھری کو سزا دینا ہوگی ۔ آمریت کا مقابلہ کرنے والے صحافیوں کو دبایا نہیں جا سکتا.
طمانچہ سمیع ابراہیم کے چہرے پر نہیں پاکستان کی صحافت اور جمہوریت کے منه پر ہے ۔ صحافی اور صحافی یونین ، پریس کلب اس آمرانہ عمل پر احتجاج کرتے ہیں۔فواد چودھری کو سزا دینا ہوگی ۔ آمریت کا مقابلہ کرنے والے صحافیوں کو دبایا نہیں جا سکتا#juranalist #PMIK #PMLN #ppp #PTI
— Arif Hameed Bhatti (@arifhameed15) June 14, 2019
نجم ولی خان نے کہا کہ “میں سمیع ابراہیم کو صرف ایک تھپڑ مارنے کی شدید مذمت کرتا ہوں”
فیصل آباد: وفاقی وزیر فواد چودھری نے چینل 92 لے مالک کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں اینکر پرسن سمیع ابراہیم کے منہ پر تھپڑ رسید کر دیا اور وہاں سے روانہ ہو گئے
“میں سمیع ابراہیم کو صرف ایک تھپڑ مارنے کی شدید مذمت کرتا ہوں”
— Najam Wali Khan (@najamwalikhan) June 14, 2019
-

تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات
تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار، وفاقی وزیر نے سینئر صحافی کو تھپڑ مار دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے فیصل آباد میں ایک نجی تقریب کے دوران مبینہ طور ہر سینئر صحافی و اینکر پرسن سمیع ابراہیم کو تھپڑمار دیا
واضح رہے کہ سمیع ابراہیم نے عید سے قبل کہا تھا کہ عید کے بعد ججز یکجہتی کے حوالہ سے تحریک شروع ہو رہی ہے جو حقیقت میں پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہے، اس تحریک کو انڈیا و امریکہ کی مدد حاصل ہو گی، اپوزیشن جماعتیں وکلاء کے ساتھ تحریک میں حصہہ لیں گی. ،سمیع ابراہیم نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ تحریک انصاف کے اندر سے لوگ تحریک انصاف کو چھوڑ دیں گے انہوں نے فواد چوہدری کے بارے میں کہا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں اور وہ تحریک انصاف چھوڑنے والوں کی قیادت کریں گے.
فواد چودھری نے سمیع ابراہیم کی اس ویڈیو کو ٹویٹر پر شیئرکر کے کہا تھا کہ اس (سمیع ابراہیم) کو دو کروڑ کے اشتہار دے دیتا تو دن رات میرے پاؤں چاٹتا. فواد چوہدری نے سمیع ابراہیم کے امریکی پاسپورٹ کی تصویر لگاتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘ہمیں بتا رہا ہے امریکہ پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے ، ایسے منافقوں سے باخبر اور محفوظ ہونا انتہائی اہم اور ضروری ہے۔
سوشل میڈیا ایکٹویسٹ فرحان ورک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ذرائع سے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ فواد چودھری نے فیصل آباد میں شادی کی تقریب کےدوران سمیع ابراہیم کو تھپڑ مار دیا۔
اس پر آپ کی کیا رائے ہے؟
ہمیں ذرائع سے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ فواد چودھری نے فیصل آباد میں شادی کی تقریب کےدوران سمیع ابراہیم کو تھپڑ مار دیا۔
اس پر آپ کی کیا رائے ہے؟
— Dr Farhan K Virk (@FarhanKVirk) June 14, 2019
ایک صارف نے لکھا کہ سمیع ابراہیم تو امریکہ میں ہے
https://twitter.com/GishkoriAyaz/status/1139595241986695168 -

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا
تحریک انصاف کی حکومت نے ایک ایسے شخص کو عہدہ دے دیا جسکو ہٹانے کے لئے مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں تحریک انصاف نے بھر پور تحریک چلائی تھی اور چیف جسٹس کو خط بھی لکھا تھا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں تعینات رہنے والے سابق سفیر علی جہانگیر صدیقی کو سفیر برائے سرمایہ کاری مقرر کر دیا ہے. وزارت خارجہ کی جانب سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق ان کا یہ عہدہ اعزازی ہو گا،
اس سے قبل علی جہانگیر صدیقی مسلم لیگ ن کی حکومت کے آخری دنوں میں پاکستان کے امریکہ میں سفیر تعینات تھے ، ان کی اس تعیناتی کے خلاف پی ٹی آئی نے نہ صرف احتجاج کیا تھا بلکہ نامزد نگران وزیر اعظم ناصرالملک کو خط بھی لکھا تھا جس میں ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جب علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں سفیر تعینات کیا تھا تو ایک پریس کانفرنس میں اسلام آباد کے ایک سینئر صحافی سید عون شیرازی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پوچھا تھا کہ جہانگیر صیقی نے آپ کے ائیر بلیو کمپنی میں مبینہ طور پر اربوں کی سرمایہ کاری کی جس کے انعام کے طور پر علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں سفیر تعینات کیا ، جس کے جواب میں انہوں نے اس الزام کی تردید کی تھی. تحریک انصاف کے کئی رہنماء بھی اس دور میں ببانگ دہل اس الزام کو دہراتے تھے اور کہتے تھے کہ یہ تعیناتی ذاتی مفادات کی وجہ سے کی گئی اور فوائد لیے گئے.
اس وقت کے پی ٹی آئی کے ترجمان اور موجودہ وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے نامزد نگران وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ علی جہانگیر صدیقی کی سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ کاروباری شراکت ہے جبکہ ان کی نواز شریف کے ساتھ سیاسی وابستگی بھی ہے جس کے باعث انہیں امریکہ جیسے اہم ملک میں سفیر تعینات نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ان کی تعیناتی پاکستان نہیں بلکہ شریف خاندان اور ن لیگ کیلئے فائدہ مند ہوگی۔ اس خط میں علی جہانگیر پر کرپشن کے الزامات اور نیب انکوائری کا تذکرہ بھی کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی کے احتجاج کے باوجود نگران حکومت نے سفارتی تقرریوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی لیکن جب تحریک انصاف کی حکومت آئی تو سب سے پہلے جن لوگوں کو عہدے سے ہٹایا گیا ان میں علی جہانگیر صدیقی شامل تھے.
اب تحریک انصاف نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے علی جہانگیر صدیقی کو ایک پھر سفیر برائے سرمایہ کاری مقرر کر دیا ہے. دلچسپ امر یہ ہے کہ علی جہانگیر صدیقی نیب کو مطلوب ہیں اور ان کے خلاف نیب میں ریفرنس کی سماعت ہو رہی ہے ، علی جہانگیر صدیقی پر الزام ہے کہ انہوں نے سفیر تعینات ہونے سے قبل فواد حسن فواد کے اکاؤنٹ میں پندرہ کروڑ منتقل کیے تھے.سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بہت ہی قریبی بیورو کریٹ کے اکاؤنٹس میں علی جہانگیر صدیقی کے امریکا میں سفیر تعینات ہونے سے چند روز قبل بڑی رقم منتقل ہوئی، نیب اکاؤنٹس میں منتقل ہونے والی اس رقم اور اس کے محرکات کی بھی تحقیقات کر رہا ہے۔
علی جہانگیر صدیقی ایئربلیو کے ڈائریکٹر بھی رہے جو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خاندان کی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔
-

چوہدری برادران کے دور میں اربوں کی کرپشن کرنیوالے صوبائی وزیر جنگلات گرفتار
چوہدری برادران کے دور میں اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے صوبائی وزیر کو نیب نے گرفتار کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کی کرپٹ افراد کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں، نیب نے پہلے سابق صدر آصف زرداری کو گرفتار کیا، پھر ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کر آج گرفتار کیا، اس کے ساتھ ہی نیب نے تحریک انصاف کے صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کو بھی گرفتار کر لیا. سبطین خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2007 میں جب چوہدری برادران اقتدار میں تھے بطور وزیر چنیوٹ میں معدنی وسائل کا ٹھیکہ دیا اور اروبوں رپے کی کرپشن کی،.نیب کے مطابق صوبائی وزیر کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ان کا جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا.
واضح رہے کہ صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے سیاست کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا، وہ 1990 سے 93 سے پنجاب اسمبلی کے رکن رہے اور ساتھ میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات بھی تھے، چوہدری برادران کی جب حکومت بنی تو وہ وزیر معدنیات بنے، گزشتہ الیکشن میں وہ تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور الیکشن جیتے، تحریک انصاف نے انہیں صوبائی وزیر بنا دیا ،آج نیب نے انہیں گرفتار کر لیا
