Baaghi TV

Blog

  • انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8وکٹوں سے ہرا دیا

    انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8وکٹوں سے ہرا دیا

    ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم کی ایک اور فتح. ویسٹ انڈیز کو 8وکٹوں سے ہرا دیا.جوۓ روٹ کی سینچری اور مین آف دی میچ قرار.

    ویسٹ سنڈیز 5 میچز کھیل کر صرف 1 میچ جیتا ہے. کرس گیل بھی اپنے کیریئر کے آخری ٹورنامنٹ میں اچھی کارگردگی نہ دکھا سکے.

  • خوشحال پاکستان، مگر کیسے؟ ؟؟ محمد عبداللہ گِل

    خوشحال پاکستان، مگر کیسے؟ ؟؟ محمد عبداللہ گِل

    "خدا ان کی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں ”
    یہ ایک نہایت ہی اہم مقولہ ہے اس میں فرد کی ترقی سے لے کر قوم کی ترقی تک کا راز مضمر ہے ۔ ایک قوم کی ترقی شخصی ترقی پر منحصر ہوتی ہے ۔ایک قوم اس وقت ترقی یافتہ ہوتی ہے جب اس کی عوام پرجوش ،باشعور اور باکردار ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ عوام جذبہ کے ساتھ بغیر کسی انعام و اکرام کے لالچ سے محنت کرتے ہیں تو قوم ترقی یافتہ بن جاتی ہے۔ پاکستان جو کہ اسلامی ملک ہے اس میں قانون اسلام کا ہے ۔ 14 اگست1947ء کو معرض وجود میں آیا ۔اگر تاریخ پاکستان کا غور سے مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے سب سے پہلا کام قیام پاکستان سے پہلے قائد اعظم محمد علی جناح نے ہر فرد کی کردار سازی کی پھر 1940ء کو قرارداد پاکستان پیش کی ۔پھر سات سال ہی میں آزادی مل گئی۔پاکستان بننے کے بعد مختلف حکومتیں آئیں ۔سیاست کی گئی۔پاکستان ترقی یافتہ اس لیے نہیں کہ یہاں حکمران اچھے نہیں آئے یہ عموما سمجھا جاتا ہے ۔لیکن ایسا ہرگز نہیں عوام جیسی ہوتی ہے ویسا ہی حکمران ان ہر حکومت کرتا ہے۔حکمران انھی عوام میں سے ہوتے ہیں مریخ سے تو نہیں آتے۔پاکستان ترقی یافتہ اس لیے نہیں کہ ہماری عوام کو شعور ہی نہیں ۔ہمارے اندر سے "اپنی مدد آپ” کا جذبہ اٹھ گیا ہے ۔اپنی مدد آپ وہ اصول ہے اگر ایک شخص اس کو اپنا لے تو وہ ترقی یافتہ بن جاتا ہے اور اگر قوم کی قوم اس کو اپنا لے تو قوم ترقی یافتہ بن جاتی ہے۔ پاکستان کا غیر ترقی یافتہ ہونے میں جدھر تک حکمرانوں کی بے بسی شامل ہے اتنا ہی قصور عوام کا ہے ہماری عوام میں قومی حمیّت رفع دفع ہو چکی ہے ۔آج مملکت پاکستان میں عوام یہ تو کہتی ہیں کہ فلاں حکمران کرپشن کرتا ہے جس کی وجہ سے ہم معاشی بدحالی کا شکار ہے ۔یہ بالکل صحیح ہے لیکن عوام خود کو نہیں جانچتے کہ آج ایک ریڑھی والے کو دیکھا جائے تو وہ پھل دیتا ہے اور چپکے سے صحیح پھلوں کے ساتھ خراب پھل بھی ڈال دیتا ہے ۔یہ بھی کرپشن ہے ۔اسی طرح چھوٹے ملازم چپڑاسی سے لے کر پارلیمنٹ میں بیٹھے حکمران تک سب کرپشن کرتے ہیں ۔اس کے علاوہ پاکستان کی معاشی بدحالی کے باعث حکمران بے بس ہیں وہ دوسرے ملکوں سے قرض لیتے ہیں تو عالمی اداروں کی مشکل شرائط ماننے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
    قومی ترقی کی تعریف سر سید احمد خان نے یوں کی :-
    "قومی ترقی شخصی ترقی،شخصی محنت ،شخصی خودارادیت ،شخصی صلاحیت کا مجموعہ ہے ”
    اسی طرح قرآن کریم میں ارشاد ربانی ہے :-
    "انسان کے لیے وہی کچھ ہے جس کے لیے وہ کوشش کرتا ہے ”
    اگر قرآن کی اس آیت پر غور کیا جائے تو واضح ہے کہ اگر پاکستانی قوم اپنی ترقی کے لیے کوشش کرے تو انھیں یہ ترقی ضرور ملے گی ۔آج ہم نے قرآن کو پس پشت ڈال دیا اور پستی کی طرف چلے گئے۔
    حکمران کی ذمہ داری ہوتی کہ وہ عوام کا جذبہ بڑھائیں۔ عوام کو ملکی ترقی کی طرف راغب کریں ۔لیکن ہمارے ہاں تو حکمرانی کا دستور ہی کچھ اور ہے ۔سیاستدان عوام کی کردار سازی کی طرف توجہ بالکل ختم کر چکے ہیں ۔اگر پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہو گا تو اسی وقت کہ پہلے عوام کی کردار سازی کی جائے ان کو ملکی ترقی میں حصہ لینے کے لیے آمادہ کیا جائے اس کے بعد سیاستدان اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تو ملک پاکستان ترقی یافتہ ملک بن جائے گا۔ حکمرانوں سے لے کر عوام تک سب کو جذبہ "اپنی مدد آپ” کے تحت کام کرنا چاہیے۔ اور پوری قوم کو متحد ہو جانا چاہیے یہ سیاسی انتقامات چھوڑ دینے چاہئیں۔ اسی طرح آج مسلمانان پاکستان کو چاہیے کہ تفرقہ بازی سے باز آ جائیں۔ اور ہر قسم کی تفریق اور گروہ بندی سے دور رہیں۔ تو ملک ترقی یافتہ بن جائے گا ۔
    اے میرے عزیز ہم وطنو! ہمیں ملک کی ترقی کے لیے تگ و دو شروع کر دینی چاہیے۔ بہت سی اقوام ہمارے بعد وجود میں آئیں اور آج ہم سے آگے ہیں۔ ہمیں پرعزم ہو کر دلجمعی سے متحد ہو کر یکسوئی سے عمل کی ضرورت ہے یقیناً جلد ہی ہم ترقی یافتہ اقوام میں سر فہرست ہوں گے۔

  • حکومت ریاست مدینہ کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے۔سراج الحق

    حکومت ریاست مدینہ کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے۔سراج الحق

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینٹر سراج الحق نے گجرات کا دورہ کیا اور جے آئی یوتھ کے شیر اہتمام گرینڈ مارکی میں عید مِلن پارٹی میں شرکت کی جہاں پر ان کا پر تپاک استقبال کیاگیا عید مِلن پار ٹی پی ٹی آئی کے امیدوار سید تصور شاہ نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم ۔۔ضلعی صدر سید ضیا اللہ شاہ ۔چوہدری نثار احمد ایڈوکیٹ ۔چوہدری انصر دھول ایڈوکیٹ ۔۴افتحار سروش ۔چوہدری انور وڑایچ ۔دیگر رہنما موجود تھے سینٹر سراج الحق نے وفاقی بجٹ کو آی ایم ایف کا بجٹ قرار دتیے ہوے کہا کہ ہم اس بجٹ کو مسترد کرتے ہیں انہوں نے کیا کہ عوامی نمائندہ وفاقی وزیر اسد عمر کو ہٹا کر آئی ایم ایف کے نمائندہ کو آگے لایا گیا اور آئی ایم ایف کی مرضی کا بجٹ پیش کیا گیاحکومت ناکامُہو چکی ہے یہ اور مدینہ کی ریاست بنانے کی بات کرنے والی حکومت مدینہ کی بدنامی کا باعث بن گئی ہے

  • وزیر اعظم کی تقریر صحابہ کے حوالے سے کہے گئے الفاظ کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع

    وزیر اعظم کی تقریر صحابہ کے حوالے سے کہے گئے الفاظ کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قوم سے خطاب میں غزوہ بدر اور غزوہ احد کے متعلق توہین آمیز کلمات کا استعمال,وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین صحابہ کا مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست تھانہ آئی نائن اسلام آباد میں جمع کروا دی گئی. درخواست سینئر وکیل سپریم کورٹ و صدر شہداء فاؤنڈیشن طارق اسد ایڈووکیٹ نے جمع کروائی۔درخواست ایس ایچ او تھانہ آئی نائن محمد مصطفی نے وصول کی۔ ۔
    درخواست میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ اور انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کی استدعا کی گئی. درخواست گزار نے کہا کہ وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں جان بوجھ کر بدنیتی کی بنیاد پر کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کرنے اور ملک میں انتشار پیداء کرنے کے لئے ایسے الفاظ کہے جو اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی واضح توہین ہے,وزیراعظم نے اپنے خطاب میں توہین آمیز الفاظ کہہ کر معاذاللہ صحابہ کرام کو بزدل،لٹیرے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نافرمان ثابت کرنے کی کوشش کی،
    اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو بزدل،لٹیرا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نافرمان کہنا بدترین گستاخی اور توہین ہے، وزیراعظم کی جانب سے صحابہ کرام کی گستاخی پر درخواست گزار سمیت پاکستان کے کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات شدید مجروح ہوئے، وزیراعظم عمران خان کے اس گستاخانہ اور توہین آمیز اقدام کے نتیجے میں ملک بھر کے کروڑوں شہریوں میں شدید اشتعال اور غم و غصہ پیداء ہوا، عمران خان نے دانستہ طور پر توہین اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارتکاب کرکے ملک میں اشتعال پیداء کیا،پاکستان کے کروڑوں شہری عمران خان کی جانب سے اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی پر سراپا احتجاج ہیں، وزیراعظم عمران خان نے دانستہ طور پر توہین صحابہ کا ارتکاب کرکے ملک میں امن و امان کا شدید مسئلہ پیداء کیا.درخواست گزار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے توہین صحابہ کا ارتکاب کئے جانے پر ان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت فوری طور پر مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے.
    درخواست گزار کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست کا عکس:

  • نیشنل ایکشن پلان کے تحت دو افغان شہری گرفتار

    نیشنل ایکشن پلان کے تحت دو افغان شہری گرفتار

    راولپنڈی :‏تھانہ گنجمنڈی پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کرتےہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جوکہ افغانستان کے شہری ہیں اور غیرقانونی طورپر پاکستان مییں رہائش پزیر تھے۔باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق ملزمان رحیم اللہ اورمحمد جان کےخلاف فارنر ایکٹ Foreigner Act کے تحت مقدمہ درج کر کےتفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • سیالکوٹ ٹورسٹ بس سروس کے ماسٹر ٹرمینل کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں 40 لاکھ روپے کی لاگت سے سیالکوٹ ٹورسٹ بس سروس کے ماسٹر ٹرمینل کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ، پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت بس سروس کا ماسٹر ٹرمینل 5اگست تک مکمل کرلیا جائے گا۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر نے ہمراہ ڈائریکٹر نظام اینڈ سنز امین احسن کے آج سپورٹس کمپلیکس پسرور روڈ پر سیالکوٹ ٹورسٹ بس سروس کے ماسٹرٹرمینل کے افتتاح کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ چودھری عبدالروف ، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ احمد سعید منج ، ڈی او انفارمیشن سیالکوٹ شہزاد احمد ورک ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سیالکوٹ عمران بٹ ،سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اور مینیجرسیالکوٹ جاب بیورو ذوالقرنین ساہی بھی موجود تھے ۔
    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر نے کہاکہ سیالکوٹ ٹورسٹ بس سروس ،لاہو ر ٹورسٹ بس سروس کی طرز کا منصوبہ ہے لیکن اس منصوبے کی خاص بات یہ ہے کہ پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ماسٹر ٹرمینل جو کہ نظام اینڈ سنز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے سپانسر کیا ہے اس طرح سیالکوٹ ٹورسٹ بس سروس کی 14 مختلف ٹرمینل بھی مختلف مقامی کمپنیوں کے تعاون سے تعمیر کئے جائیں گے جبکہ 2منزلہ ٹورسٹ بس کی تیاری پر 3کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔ انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ ٹورسٹ بس سروس کی بدولت سیالکوٹ میں ٹورازم کو فروغ حاصل ہوگا اور 4گھنٹے میں یہ بس سیالکوٹ کے تاریخی اور تفریحی مقامات کی سیر کروائے گی ۔
    ڈائریکٹر نظام اینڈ سنز امین احسن نے کہاکہ سیالکوٹ ٹورسٹ بس سروس شہریوں کی تفریح کا بڑا منصوبہ ہے اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر کا احسن اقدام ہے جس کا سیالکوٹ کی برنس کمیونٹی بھرپور خیرمقدم کرتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کا یہ طرہ امتیاز رہا ہے کہ وہ ہمیشہ حکومت کے شابہ بشانہ عوام کے وسیع تر مفاد میں فلاحی و ترقی کے منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے سیالکوٹ کی نیک نامی میں اضافہ ہوگا۔ ڈی آئی او سیالکوٹ شہزاد احمد ورک نے بتایا کہ ٹورسٹ بس سروس کا بڑوں کیلئے 400روپے جبکہ اسٹوڈننس کیلئے ٹکٹ کا کرایہ 200روپے تجویز کیا گیا ہے جبکہ معمر بزرگ ، اسپیشل پرسن اور شیر خوار بچوں کیلئے فری ٹکٹ ہوگی ۔

  • پولیس کارکردگی مثالی، عوام کی شاباشی مگر کہاں؟ اہم خبر آپ بھی جانیں

    پولیس کارکردگی مثالی، عوام کی شاباشی مگر کہاں؟ اہم خبر آپ بھی جانیں

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) ایس ایچ او تھانہ شاہین احسان اللہ کی بر وقت کاروائی کمسن بچے سے رقم چھین کر فرار ہونے والے شخص کو فوری گرفتار کر لیا۔16سالہ جلال الدین کو رقم سمیت بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔
    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شاہین جو کہ اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقہ گشت میں مصروف تھے کہ کمسن بچے سے رقم چھین جانے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ایس ایچ او شاہین SIاحسان اللہ اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور ملزم کو پیچھا کر کے اسے گرفتار کر لیا ملزم جمشید ولد خورشید ساکن ٹبی گوریاں کے قبضہ سے چھینی گئی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ شاہین نے بچے کے والدین سے رابطہ کر کے بچے کو چھینی گئی رقم سمیت والدین کے حوالے کر دیا اس فوری ایکشن پر بچے کے والدین اور اہل علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ شاہین SIاحسان اللہ اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

  • "پیسے نہیں توفی سبیل اللہ لے جائیں "راولپنڈی کی بیکری کا شاندار قدم

    "پیسے نہیں توفی سبیل اللہ لے جائیں "راولپنڈی کی بیکری کا شاندار قدم

    راولپنڈی :پشاور روڈ میں واقع ونگ بیکری کا شاندار قدم جان کر آپ بھی بیکری کے مالک کو دعائیں دیں گے, ونگ بیکری کی انتظامیہ نے ایک پوسٹر چسپاں کیا ہے جس پر لکھا ہوا ہے کہ "اگر آپ اپنے پیسے دینے کے متحمل نہیں ہیں پھر بھی اپنا سامان فی سبیل اللہ لے کر جاسکتے ہیں
    If You Deserve and Don’t Have Money Still You Can Take Away Your Buying”

  • جسٹس فائز عیسی کا معاملہ, وکلاء تحریک کی حامد میر سمیت صحافیوں نے حمایت کردی

    جسٹس فائز عیسی کا معاملہ, وکلاء تحریک کی حامد میر سمیت صحافیوں نے حمایت کردی

    اسلام آباد :صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کے بغیر آزاد میڈیا کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس کیخلاف سپریم کورٹ بار کی احتجاجی تحریک کا آغاز۔ پی ایف یو جے اور آر آئی یو جے کا وفد وکلا سے اظہار یکجہتی کر رہا ہے۔ سپریم کورٹ بار کے صدر امان اللہ کنرانی ، وکیل رہنما علی احمد کرد، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، ممبر ایف ای سی ناصر زیدی،سینئر صحافی حامد میر، آر آئی یو جے کے جنرل سیکرٹری آصف بھٹی،نائب صدر نیشنل پریس کلب شاہ محمد ڈیتھو، جہانگیر منہاس، سہیل خان، عدیل وڑائچ ، اعظم گل اور دیگر احباب بھی موجود تھے۔

  • ویسٹ انڈیز کا انگلینڈ کو 212 رنز کا ہدف

    ویسٹ انڈیز کا انگلینڈ کو 212 رنز کا ہدف

    ورلڈ کپ کے انیسویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو جیت کے لۓ 212 رنز کا ہدف دیا ہے جو کہ ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم کے لۓ کوئ بڑی بات نہیں.

    میچ میں ووڈ اور آرچر نے 3 3 وکٹیں, روٹ نے 2 اور پلنکٹ اور ووکس نی 1 1 وکٹ لے کر ساری ٹیم کو 212 رنز پر پویلین بھیج دیا.

    انگلینڈ اس سے پہلے تین میچز جیت چکی ہے اور ٹاپ فور میں ہے. اسکے بعد انگلینڈ کو سیمی فائنل کھیلنے کے لۓ صرف ایک اور میچ جیتنا ہوگا