Baaghi TV

Blog

  • برطانوی وزیر اعظم کیلئے ووٹنگ، بورس جانسن پہلے مرحلہ میں‌ کامیاب، پاکستانی نژاد ساجد جاوید کی پانچویں‌ پوزیشن

    برطانوی وزیر اعظم کیلئے ووٹنگ، بورس جانسن پہلے مرحلہ میں‌ کامیاب، پاکستانی نژاد ساجد جاوید کی پانچویں‌ پوزیشن

    برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے استعفیٰ کے اعلان کے بعد نئے وزیر اعظم کی دوڑ میں‌ سابق وزیر خارجہ بورس جانسن 114 ووٹ لے کر سر فہرست رہے ہیں‌ جبکہ دوسری جانب پاکستانی نژاد وزیر داخلہ ساجد جاوید نے 23 ووٹ حاصل کرکے پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق برطانیہ کے موجودہ وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ حکمران جماعت کی سربراہی اور وزارت عظمیٰ کی کرسی کیلئے ہونے والی ووٹنگ میں 43 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ اور ملک کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے جمعرات کو ہونے والی ووٹنگ میں سابق وزیر خارجہ بورس جانسن سب سے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں‌ اور انہوں نے وزارت عظمیٰ کیلئے پہلے بیلٹ میں سب سے زیادہ 114 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں 10 میں سے وہ تین امیدوار ناک آﺅٹ ہوگئے ہیں جنہوں نے 17 سے کم ووٹ حاصل کئے. ان میں اینڈریا لیڈسم، مارک ہارپر اور ایستھر میک وے شامل ہیں۔ تھریسا مے کے استعفے کے بعد ملک کے نئے وزیر اعظم کی دوڑ میں شامل امیدواروں کی تعداد 10 سے کم ہو کر 7 رہ گئی ہے۔ بورس جانسن جنہوں‌ نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیں‌ وہ بریگزٹ‌ کے حامی ہیں. آج سابق وزیر خارجہ بورس جانسن نے برطانوی دارالعوام کے ایوان زیریں میں کنزرویٹو پارٹی کے قانون سازوں کی خفیہ ووٹنگ میں ڈالے جانے والے 313 میں سے 114 ووٹ حاصل کر کے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

    برطانیہ کے وزیر اعظم کے لیے 2016 میں ہونے والی ووٹنگ میں دوسرے نمبر پر رہنے والی اینڈریا لیڈسَم، مارک ہائیپر اور ایستھر مِک وے مطلوبہ 17 ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے اور وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں‌۔ واضح رہے کہ کنزر ویٹو پارٹی کی سربراہی اور وزارت عظمیٰ کی کرسی کیلئے پارٹی کے ارکان اسمبلی ووٹ کرتے ہیں. پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اب یہ ارکان دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ کریں گے آئندہ ووٹنگ اب اٹھارہ، انیس اور بیس جون کو ہوگی۔ برطانوی وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے حتمی مرحلے میں ووٹنگ 22 جون کو ہوگی جس کے نتائج کا اعلان 4 ہفتے بعد کیا جائے گا.

    یاد رہے کہ 30 جولائی کو نئے برطانوی وزیر اعظم اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں‌ گے۔

  • ورلڈ کپ، بارش کے سبب بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بھی منسوخ

    ورلڈ کپ، بارش کے سبب بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بھی منسوخ

    ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والا اہم میچ بھی بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے اور دونوں‌ ٹیموں‌ کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق میچ شروع ہونے سے قبل ہی بارش جاری تھی اس لئے دونوں‌ ٹیموں‌ کے درمیان ٹاس بھی نہیں‌ ہو سکا. میچ منسوخ‌ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ پہلے جبکہ بھارت تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ حالیہ ورلڈ کپ میں‌ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ناقابل شکست رہی ہیں۔ دونوں ٹیموں نے میگا ایونٹ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا ہے۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے عالمی کپ میں اب تک تین میچ کھیلے اورتینوں میچوں میں کیویز کو فتح نصیب ہوئی جبکہ بھارتی ٹیم نے دو میچ کھیلے اور دونوں میں ہی جیتی ہے.

    یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کا میچ بھی بارش کی وجہ سے منسوخ‌ہو گیا تھا اور دونوں‌‌ ٹیموں‌ کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا.

  • ملتان : 4 افراد قتل دشمنی کی سلگتی آگ پھر بھڑک اٹھی

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) جلال پور پیروالا میں دیرینہ دشمنی پر پھر لڑائی 4 افراد قتل

    تفصیلات کے مطابق جلال پور پیر والا میں دوبارہ فائرنگ, مخالفین نے گھر میں گھس کر اہل خانہ پر فائرنگ کر دی, مزید 4 افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع, پولیس اور ریسکیو ٹیمیں روانہ, یاد رہے کہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے عید کے روز بھی فائرنگ سے 12 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے اسی گاؤں میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے پنجاب پولیس نے اپنی عارضی چوکی بھی قائم کر رکھی تھی صورتحال دن بہ دن مزید خراب ہو رہی ہے

  • وزیر اعظم عمران خان کا کرغزستان پہنچتے ہی بھارت سے متعلق اہم بیان، بڑی خبر آ گئی

    وزیر اعظم عمران خان کا کرغزستان پہنچتے ہی بھارت سے متعلق اہم بیان، بڑی خبر آ گئی

    وزیر اعظم پاکستانی عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے کرغزستان پہنچ گئے ہیں‌. اس موقع پر انہوں نے غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے اپنے تازہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ ہم ہندوستان سے بہتر تعلقات کیلئے بھارتی مارکیٹ تک رسائی حاصل کر رہے ہیں. حقیقت ہے کہ جب ہمارے اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہوتے ہیں تو اس وقت لازمی طور پر ہمیں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک نے ہمیں نئی آوٹ لٹس تک رسائی فراہم کی ہے اور یقیناً اب اس میں بھارت بھی شامل ہے جس سے ہم ہمارے دو طرفہ تعلقات انتہائی کمزور ہیں۔ پاکستان کا ہمیشہ مغرب سے بہتر تعلقات استوار کرنے پر زور رہا ہے تاہم اب ہم نئی مارکیٹوں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس کے لیے ہم شنگھائی تعاون تنظیموں کے ممالک سے تعلقات مزید بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں جنگ سے کسی کو بھی فائدہ نہیں ہو گا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کےلیے کرغزستان پہنچ گئے ہیں. اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی عثمان ڈار بھی ہیں۔ کرغزستان کے دارالحکومت بشکک روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایس سی او اجلاس کا مقصد خطے کی اقتصادی حالت کے اقدامات کا جائزہ لینا ہے، چند روز قبل او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہوا تھا۔

  • پولیس میں ٹریننگ اور ورکشاپ کے انعقاد سے تفتیش کا عمل بہتر ہوا۔ڈی پی او گجرات

    پولیس میں ٹریننگ اور ورکشاپ کے انعقاد سے تفتیش کا عمل بہتر ہوا۔ڈی پی او گجرات

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی )پولیس افسران کی مرحلہ وار ٹریننگ اور ورکشاپ سے تفتیش کا معیار بہتر ہوا ہےان خیالات کا اظہار ڈی پی او سید علی محسن نے ماہانہ پولیس پراسیکیوشن کوارڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او آفس گجرات میں منتھلی پولیس پراسیکیوشن کوارڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی محسن نے کی دیگر شرکا ء میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر بابر جاوید،اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر سید ظہیر عباس اور ڈی ایس پی لیگل اختر محمود گوندل شامل تھے۔میٹنگ میں پولیس اور پراسیکیوشن کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر بابر جاوید نے کہا کہ ڈی پی او سید علی محسن کی سربراہی میں گجرات پولیس کی پرفارمنس میں نمایا ں بہتری آئی ہے،تفتیشی افسران کو سنگین جرائم اور نیشنل ایکشن پلان کے جرائم کے متعلق کروائی گئی ورکشاپ اورٹریننگ سے چالان میں پائے جانے والے نقائص ختم ہوگئے ہیں اور قانونی ماہرین کی ٹریننگ سے تفتیش کا معیار بہتر ہوا ہے،جس سے مجرمان کی سزا یابی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی محسن نے اس موقع پر پولیس اور پراسیکیوشن برانچ کے باہمی تعاون کو سراہا اور کہا کہ ضلع بھر کے تمام تفتیشی افسران کو مرحلہ وار ٹریننگ کروائی جارہی ہے جس میں تفتیشی افسران کو سینئر جج صاحبان،پراسیکیوشن برانچ کے افسران،ماہر وکلاء اور ریٹائرڈ پولیس افسران لیکچر دیتے ہیں۔جس کی وجہ سے پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔تفتیش اور شہادتوں کے اکٹھا کرنے کا معیارمزید بہتر ہوا ہے اور چالان میں پائے جانے والے نقائص بھی دور ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر بابر جاوید کی سربراہی میں پراسیکیوشن برانچ بہترین طریقے سے کام کررہی ہے۔پولیس اور پراسیکیوشن برانچ کے مابین مثالی تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا۔

  • کرپشن کی تحقیقات کیلئے کمیشن کا سربراہ کب مقرر ہو گا اور یہ کس کے ماتحت ہو گا؟ اہم خبر آ گئی

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کرپشن کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے سربراہ کی تقرری آئندہ ہفتے کرسکتی ہے۔ چاہے ہماری جان چلی جائے چوروں اور لٹیروں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے. ہر شخص کو اپنے اعمال کا حساب دینا پڑے گا، گلے سڑے نظام سے گند صاف ہو گا تو وزیر اعظم عمران خان کا مشن پورا ہوگا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں‌ وزیراعظم کے احساسات کی ترجمانی ہوئی ہے. حالیہ بجٹ میں کچھ کڑوی گولیاں ضرور ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ آپ بجٹ کو شوگر کوٹڈ کرکے گولیاں نگلیں. یہ گولیاں نگلتے ہوئے کڑواہٹ ہوگی تاہم بعد میں ہر قسم کی تکلیف سے نجات مل جائے گی. حقیقت یہ ہے کہ یہ گولیاں معیشت سے جڑی ہوئی ہیں، سیاست کے لیے الگ گولیاں ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے جس انکوائری کمیشن کا اعلان کیا گیا ہے اس کے ٹی او آرز کو حتمی شکل دی جارہی ہے. امید ہے کہ آئندہ ہفتے کمیشن کے سربراہ کا اعلان کر دیا جائے گا. کمیشن کو خود دیکھنے کا مطلب یہ نہیں کہ انکوائری کمیشن کی نگرانی وزیراعظم کریں گے بلکہ یہ انکوائری کمیشن ایکٹ کے تحت آزاد کمیشن ہوگا. کمیشن کا سربراہ ایسا ہوگا جس کی شخصیت متنازع نہ ہو. وزیراعظم عمران خان دورے سے واپس آئیں گے تو اگلے ہفتےکمیشن کے سربراہ کی تعیناتی ہوجائےگی.

    وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صآحبزادی مریم نواز کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ہے کہ شریف خاندان کا غرور اور تکبر بتا رہا ہے کہ انہوں نے نشان عبرت بن کر بھی کچھ نہیں‌ سیکھا . یہ مکافات عمل ہے کہ یہ پابند سلاسل ہے. انہوں نے کہاکہ محترمہ کیا پدی اور کیا پدی کا شوربا، اپنی اوقات میں رہیں، ہمارے پاس کچھ اور بھی کہنے کو ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ جن کو یہ مسٹر ٹن پرسنٹ کہتے تھے آج ان کے لیے سیاسی قیدی ہیں. بنارسی ٹھگ آج عمران خان پر تنقید کر رہے ہیں. واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایک اعلیٰ‌سطحی اجلاس میں پچھلے دس سال میں‌لئے گئے قرضوں‌ پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے جس پر اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے سخت تنقید کی جارہی ہے.

  • 20 سال کے گوشوارے ویب سائٹ پر جاری کر دیے، عمران خان اور انکے وزراء بھی ایسا کریں. شاہد خاقان عباسی

    20 سال کے گوشوارے ویب سائٹ پر جاری کر دیے، عمران خان اور انکے وزراء بھی ایسا کریں. شاہد خاقان عباسی

    پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیس سال کے گوشوارے ویب سائٹ پر جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور ان کے وزرا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی اپنے گوشوارے ویب سائٹ پر ڈال دیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم فائلوں‌کا تھوڑا مطالعہ کر لیتے یا کسی سے پوچھ ہی لیتے تو انہیں‌ رات بارہ بجے یوں‌ ٹی وی پر نہ آنا پڑتا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کےمطابق شاہد خاقان عباسی سے لاہور میں‌ پریس کانفرنس کے دوران اپنے دور میں لئے گئے قرضوں‌کا حساب پیش کر دیا اور کہاکہ پانچ ہزار ارب سود کی ادائیگی میں دیا گیا اور 3800 ارب روپے دفاع میں خرچ کیا گیا. نوازشریف کے دس ہزار ارب نے کیا کیا وہ سب کے سامنے رکھ دیا ہے. وزیر اعظم عمران خان کے دس ہزار ارب کیا کریں گے وہ بھی سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت نے اگر دو سال مکمل کر لئے تو قرضوں میں دس ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوگا. اسی طرح اگلے دو سال میں کوئی نیا منصوبہ نہیں بن سکے گا بلکہ مسلم لیگ (ن) کے جاری ترقیاتی منصوبے ہی مکمل ہوں گے۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم احتساب کی دھمکی دے رہے ہیں‌ اور کہتے ہیں‌ کہ کسی کو نہیں‌چھوڑیں گے. حقیقت یہ ہے کہ دس مہینے میں قومی اسمبلی اجلاسوں‌ میں دس منٹ بھی عوام کیلئے بات نہیں کی گئی. اگر حکومت کل سب کو گرفتار کرلے گی تو حکومت بھی خود چلا لے گی۔ اس وقت جمہوریت اور معیشت کو خطرات درپیش ہیں.

    پریس کانفرنس کے دوران شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں‌ میں‌ ملک میں کاروبار میں کمی آئے گی اور بیروزگاری بڑھے گی. ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکس لگنے سے بیس تیس ہزار افراد بے روزگار ہوں گے، ترقی کی رفتار بھی کم ہوجائے گی۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کل پچھلے دس سال میں لئے گئے قرضوں کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد شاہد خاقان عباسی کی طرف سے یہ پریس کانفرنس کی گئی ہے.

  • تبدیلی سرکار سے امیدیں لگانے والے مہنگائی کی دلدل میں پھنس رہے ہیں: ڈاکٹر طارق سلیم

    تبدیلی سرکار سے امیدیں لگانے والے مہنگائی کی دلدل میں پھنس رہے ہیں: ڈاکٹر طارق سلیم

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ بجٹ میں غریب اورعام آدمی کی زندگی بہتربنانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے تبدیلی سرکار سے امیدیں وابستہ کرنے والے مہنگائی کی دلدل میں پھنستے چلاجارہے ہیں خطے غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے اوراس سے حکمرانوں کے وعدوں کی قلعی کھل گئی ہے وہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگوکررہے تھے ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ کرپشن کرنے والوں اورملکی معیشت کے ساتھ کھیلواڑ کرنے والے سیاستدانوں کی گرفتاری درست مگر وزیراعظم اپنی پارٹی میں اوراتحادیوں میں شامل نامی گرامی کرپٹ افراد کوساتھ رکھ کر انہیں ریلیف دیکرکس قسم کااحتساب کررہے ہیں جب سے تبدیلی سرکارآئی ہے سرکاری دفاترمیں کرپشن کے ریٹ بڑھ گئے ہیں عام آدمی کی کوئی شنوائی نہیں بلکہ اس کی رسوائی بڑھ گئی ہے احتساب بلاتفریق حکمران جماعت اوراپوزیشن سب کاہوناچاہیے پانامہ کے دیگر436افراد کھلے پھررہے ہیں حکمرا ن اتحاد میں شامل وزراءاوراتحادیوں کی کرپشن کی فائلیں غیبی ہاتھوں نے بندکرادی ہیں موجودہ بجٹ الفاظ کی جادوگری کے باوجود چیخ چیخ کرکہہ رہاہے کہ یہ مہنگائی کاسونامی لائے گی غریب اوردرمیانے درجے کے لوگوں کاچولہا بجھے گا بے چینی پھیلے گی حکمرانوں کے اللے تللوں اورلوٹ مارکے باعث غریب آدمی خود کشیوں اورمحرومیوں کے راستوں پرچل نکلے گا۔

  • معصوم آصفہ بانو کیس، سید علی گیلانی کا انتہاپسند مجرموں‌ کوپھانسی دینے کا مطالبہ

    معصوم آصفہ بانو کیس، سید علی گیلانی کا انتہاپسند مجرموں‌ کوپھانسی دینے کا مطالبہ

    حریت کانفرنس جموں‌ کشمیر کے چیئرمین سید علی گیلانی نے معصوم آصفہ بانو زیادتی اور قتل کیس میں مجرموں‌ کی پھانسی کا مطالبہ کیا اور پٹھان کوٹ عدالت کے فیصلہ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بے گناہ معصوم بچی کو جس درندگی سے عصمت دری کے بعد قتل کیا گیا ،اُس نے ریاست کے عوام کو ہی نہیں، بلکہ پوری انسانیت کو ہلا کے رکھ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی نے کہا کہ غریب اور مفلس طبقے سے تعلق رکھنے والے ان افراد کو ایک گہری اور سوچھی سمجھی سازش کے تحت وہاں سے بھگانے کے منصوبے پر عمل کرنے کیلئے ہولناک واردات انجام دی گئی جس سے پوری انسانیت شرمسار ہوکر رہ گئی ہے۔ انہوں‌ نے مطابلہ کیا کہ معصوم آصفہ بانوں‌ سے درندگی اور قتل کے مجرموں‌ کو فی الفور پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ ’’بیٹی بچاؤ اور بیٹی پڑھاو‘‘ کے نعرے لگانے والے کمسن بیٹیوں کو زندہ درگور کرنے والوں کے ساتھ اس طرح کی رعایت کیسے برت سکتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں ایک خاص طبقے کے افراد کو بے دردی سے قتل کرنے کا منصوبہ بنانے والے کو لاکھوں ووٹوں کی اکثریت سے پارلیمنٹ میں بھیجا جائے، اس پارلیمنٹ میں ایسے ہی قوانین بننے کی اُمید کی جاسکتی ہے۔

    بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی نے اس افسوسناک واقعہ کے اصل ماسٹر مائنڈ کو شک کا فائدہ دیے جانے پر بھی افسوس کا اظہا رکیا اور کہا ہے کہ کسی مجرم اور درندے کو کوئی رعایت نہیں‌ ملنی چاہیے.

  • گجرات صرافہ ایسوسی ایشن کا وفد کیوں چائنہ جائے گا ؟ اہم خبر آ گئی

    گجرات صرافہ ایسوسی ایشن کا وفد کیوں چائنہ جائے گا ؟ اہم خبر آ گئی

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) گجرات صرافہ ایسوسی ایشن کا وفد اگلے مہینے چین کا دورہ کرے گا تفصیلات کے مطابق گجرات چیمبر آف کامرس کی صرافہ کمیٹی کے چیئرمین سیٹھ معصوم قمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات صرافی ایسوسی ایشن کا وفد اگلے مہینے چائینہ کا دورہ کرے گا اپنے دورے کے دوران صرافہ ایسوسی ایشن کے ممبران چائنہ میں جیولری کی تیاری اور ڈیزائننگ کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے کورسز میں حصہ لے سکیں گے تمام ممبران کو فری کورسز ،رہائش بھی دی جائے گی خواہشمند ممبران اپنی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے چیمبر میں اپنا نام درج کروا دیں۔