گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی) ۔شہریوں میں ڈینگی بارے شعور کیلئے آگاہی واک، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے قیادت کی تفصیلات کے مطابق گجرات میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے آگاہی واک میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر، محکمہ صحت کے افسران، ملازمین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کی شرکت، اس موقع پر ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں ڈینگی سرویلنس کو مزید موثر بنائیں۔ تالابوں، بڑی فیکٹریوں، قبرستانوں کی انسپکشن یقینی بنائی جائے انسداد ڈینگی میں رکاوٹ، ڈینگی کے فروغ کا سبب بننے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔ انسداد ڈینگی ٹیموں کی استعداد بڑھانے کیلئے ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔
Blog
-

احتساب ۔۔۔ اسد عباس خان
وہ ایک جاگیردار اور جاگیردار کا بیٹا تھا۔ شنید ہے بچپن میں کبھی کسی فلم یا ڈرامے کا کردار بھی بنا اور لڑکپن میں سینما ہال کے باہر ٹکٹیں بھی بلیک میں فروخت کیں۔ جوانی میں قدم رکھا تو اس وقت کے سب سے بڑے پاکستانی سیاستدان (ذوالفقار علی بھٹو) کی بیٹی (محترمہ بینظیر بھٹو) کو اُچک لیا۔ کچھ لوگ اسے ڈاکو بھی کہتے ہیں اس بات میں تو سچائی کا علم نہیں البتہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ اپنی ہی اہلیہ کے دور حکومت میں ایام زندگی جیل کی کال کوٹھری میں گزارے۔ جس کا دو مرتبہ کی منتخب وزیراعظم (بینظیر بھٹو) اور ملک کی اہم سیاسی جماعت کی سربراہ کا شوہر ہونے کے باوجود کوئی سیاسی کردار نہیں تھا۔ مرحومہ جب جلاوطنی کی زندگی گزار کر واپس آ رہی تھی اور کراچی میں آمد کے ساتھ ہی محترمہ پر خود کش حملہ ہوا جس میں سینکڑوں قیمتی جانیں گئیں۔ اور پھر خطرے کو دیکھنے کے باوجود مرحومہ نے اپنی انتخابی مہم جاری رکھی یہاں تک کہ راولپنڈی میں ایک اور مہلک حملہ ہوا اور محترمہ اس حملہ میں جاں بحق ہو گئیں تو یہ شخص باہر بیٹھ کر سب کچھ (پلاننگ) دیکھ رہا تھا۔ لوگ جس شخص کو قاتل سمجھ رہے تھے وہ شخص محترمہ بینظیر بھٹو کے دنیا سے رخصت ہونے کے ساتھ ہی ٹسوے بہاتے ہوئے وطن واپس آ پہنچا اور ساتھ ہی ایک خفیہ خط نکال لایا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی خواہش تھی کہ میرے بعد آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کے سربراہ ہوں گے۔ 2007 کے عام انتخابات میں بینظیر بھٹو کے نام پر پڑنے والے ووٹ کا خوب فائدہ اٹھایا گیا ملک کا صدر منتخب ہونے کے بعد محترمہ کے قاتلوں کو پکڑنے کے بجائے کمال چالاکی سے محترمہ کے معتمد ساتھیوں کو بطور خاص ٹھکانے لگا دیا گیا۔ شدید مخالف حزب اختلاف کو بھی خوب مہارت سے ڈیل کیا۔ جو جس پر خوش ہوا اسے اس ضمانت پر دے دیا گیا کہ میری کرسی کو کوئی گرزند نہ پہنچ پاۓ۔ اس تمام عرصہ میں کرپشن اور بدعنوانی کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے، ملکی شرح نمو زوال پذیر ہوئی، برآمدات و درآمدات میں وسیع خلیج پیدا ہونے کے باعث ڈالر کو پر لگ گئے، قومی اداروں کو خوب نقصان پہنچایا گیا ریلوے، پی آئی اے، پاکستان اسٹیل مل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئیں، عدلیہ سے پنگے بازی اور فیصلوں پر عملدرآمد کرنے میں تاخیری حربے استعمال کیے گئے، حسین حقانی جیسے غدار کو امریکہ میں سفیر مقرر کیا اور میمو گیٹ اسکینڈل سامنے آیا، سیاست پوری طرح کاروبار کی شکل اختیار کر گئی مسٹر ٹین پرسنٹ کے نام سے بچہ بچہ واقف ہوا اور یوں ملکی تاریخ میں پہلی بار جمہوری حکومت نے اپنی مدت مکمل کی اور زرداری صاحب کا مشہور زمانہ قول "جمہوریت بہترین انتقام ہے” واقعی ریاست اور عوام سے انتقام لینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اگلی حکومت "ن” لیگ کی آئی تو مسٹر ٹین پرسنٹ نے بظاہر اپنے حریف کے ہر مشکل وقت میں (اندر خانے) خوب یاری نبھائی۔ ہر بار میثاق جمہوریت کا راگ الاپا، وقتاً فوقتاً سندھ کارڈ بھی کھیلا۔ ایان علی، منی لانڈرنگ، فالودے اور سبزی والوں کے ناموں پر کروڑوں اربوں روپوں کی ٹرانزکشن سمیت سینکڑوں بے نامی اور فیک بینک اکاؤنٹ ظاہر ہونے کے بعد جب متعلقہ حکام نے پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع کیا تو یہی صاحب دھمکیاں دینے پر آ گئے۔ کبھی فوج اور عدالتوں کو بڑھکیں لگائی کہ "وہ تین سال کے لیے آتے ہیں ہمیں ہمیشہ رہنا ہے” اور کبھی "میں ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دوں گا” جیسے جملے کسے۔ وفاقی احتساب کے ادارے نیب کے چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا! "چیرمین نیب کی کیا حیثیت ہے اسکی کیا مجال ہے جو میرے اوپر کیسس بنواۓ”
پھر یوں گویا ہوئے کہ نیب کو میں تھکا دوں گا۔۔۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ
بار بار ضمانتیں ہوتی رہی اور آج جب ضمانت منسوخ ہونے پر نیب نے گرفتار کیا تو پھر پوری دنیا نے زرداری کو بھیگی بلی بنا دیکھا۔ گرفتاری کی ویڈیو دیکھ کر بلاول کی ہنسی بتا رہی تھی کہ وہ بہت خوش ہے۔ شائد اپنی والدہ کے قاتل پکڑے جانے کی خوشی ہو واللہ اعلم
نواز شریف اپنے کیے کی سزا بھگت رہا ہے اب زرداری صاحب بھی جیل روانہ ہو چکے ہیں جو شاید میاں صاحب کی تنہائی کے ساتھی بنیں گے۔ بار بار کمینی مسکراہٹ کے ساتھ گیارہ سال جیل میں گزارنے کو بطور فخریہ بتانے اور پھر اس بات پر اترانے والوں کے جیالوں کو سوچنا چاہئے کہ جیلوں سے عزت دار لوگ ڈرتے ہیں چوروں ڈاکوؤں کو اس کی عادت ہوتی ہے۔ حکومت کے ساتھ ساتھ اصل امتحان اب عوام کا بھی ہے کہ وہ ان چوروں ڈاکوؤں کی چکنی چپڑی باتوں میں نہ آئیں کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہ بنیں۔ احتسابی اداروں پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ بلا تفریق احتساب کا عمل اب رکنا نہیں چاہیے۔ -

زرداری بھی گرفتاری کے بعد بیمار،اٹینڈینٹ کے مطالبے پر نیب نے کیا کیا؟
سابق صدر آصف زرداری کی درخواست پر ان کا اٹینڈنٹ نیب پہنچ گیا
آصف زرداری کو ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائے گا احتساب عدالت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے گرفتاری کے بعد ڈی جی نیب کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوں، دن رات اٹینڈنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر سہولت نہ دی گئی تو میری زندگی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے. جس پرنیب راولپنڈی نے آصف زرداری کو 2 اٹینڈنٹس فراہم کرنے کی منظوری دے دی. نیب نے آصف زرداری کے اٹینڈینٹ کو بلا لیا،آصف زرداری کے اٹینڈنٹ نہال چند نیب راولپنڈی پہنچ گئے ،دوسرا اٹینڈنٹ لیاقت علی آج کسی بھی وقت نیب راولپنڈی پہنچ جائے گا ،دوسرا اٹینڈنٹ لیاقت علی رات کو آصف زرداری کے ساتھ ہوگا .
زرداری کی گرفتاری کے بعد یوسف رضا گیلانی نے کیا کہہ دیا؟اہم خبر
آصف زرداری کو گرفتاری کے بعد کہاں منتقل کیا جارہا ہے؟ بڑی خبر
نیب نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا، زرداری کی میڈیکل کی تیاری بھی کر لی
نیب ٹیم زرداری کو گرفتار کرنے پارلیمنٹ ہاوس روانہ
آصف زرداری اگر ……یہ کام کریں تو گرفتاری سے بچ سکتے ہیں.
نیب ٹیم زرداری ہاوس داخل، پولیس نے گھیرے میں لے لیا
زرداری کی گرفتاری سے نیب کو روک دیا گیا، بڑی خبرآ گئی
قومی اسمبلی اجلاس، شہباز شریف نے زرداری کے ساتھ کس کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کر دیا؟
مجھے تقریر نہ کرنے دی گئی تو پھر دیکھتا ہوں کہ بلاول کیسے تقریر کرتا ہے؟ شیخ رشید
سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے کل زرداری ہاوس سے گرفتار کیا تھا، آج آصف زرداری کو جسمانی ریمانڈ کے لئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. ضلعی حکام نے سیکورٹی پلان جاری کیا ہے جس کے مطابق 300 اہلکار نیب راولپنڈی کے باہر تعینات ہوں، ٹریک پولیس کے 200 سے زائد اہلکار بھی ڈیوٹی دیں گے، نیب دفتر کے اطراف کی تمام سڑکیں بند رہیں گی. سیکورٹی کے لئے احتساب عدالت اور نیب دفتر کے باہر رینجرز بھی موجود ہوگی.
زرداری کی درخواست ضمانت مسترد،عدالت نے گرفتاری کی اجازت دے دی
آصف زرداری ضمانت توسیع کیس، دلائل مکمل، فیصلہ محفوظ
عید کی چھٹیاں ختم، زرداری سمیت نیب کس کس کو کر رہا ہے گرفتار، اہم ترین خبر آ گئی
-

وفاقی حکومت آج 3 ہزار ارب خسارے کا بجٹ پیش کرے گی
وفاقی حکومت آج 3 ہزار ارب خسارے کا بجٹ پیش کرے گی
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے مالی سال 2019-20 ء کے بجٹ کا حجم 6800 ارب اور ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5500 ارب، دفاع کیلیے 1250 ارب سے زائد، ترقیاتی منصوبوں سال 2019-20ء کیلئے ترقیاتی بجٹ کا حجم 1837ارب روپے جبکہ وفاق کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت 925 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔
حکومت صحت کے شعبہ کی ترقی کیلیے سگریٹ اور مشروبات پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پر بھی غور کررہی ہے۔ سگریٹ اور مشروبات پر عائد ٹیکسز صحت کے شعبہ پر خرچ کئے جائیں گے۔اس سلسلے میں پاکستانی عوام نئ حکومت سے توقعات ہیں کہ انہیں شاید اب کچھ ریلیف مل سکے.. -

سیاسی سرکس لگنے کو ہے ۔۔۔ محمد فہیم شاکر
مورخ کی پیشین گوئی ہے کہ ملک میں سیاسی ٹمپریچر بڑھنے والا اور سیاسی سرکس لگنے والا ہے۔
لیکن کیا میری قوم کسی نئی مشکل کی متحمل ہو سکتی ہے؟
اگر سیاہ ست دان ملک سے اتنے ہی مخلص ہیں تو مشکل کی اس گھڑی میں وطن کے حال پر رحم کیوں نہیں کھاتے؟
ایک طرف جبکہ دنیا کی مشہور ٹرائی اینگل میرے ملک کو توڑنے پر کمربستہ ہے وہیں میرے سیاہ ست دان بھی کسی نادان سے کم نہیں جو غداری کی آخری حدوں کو چھونے کی کوشش میں ہیں۔
یاد رکھیے گا کہ سیاسی پارٹیوں کے کارکنان کو اپنی قیادت پر اعتماد نہیں ہے چند ایک ضرور نکلیں گے لیکن احتجاج میں وہ دم نہیں ہوگا جو ہوا کرتا تھا۔
لیکن مسئلہ یہ ہے کہ انٹرنیشنل میڈیا اس وقت تیاری کر کے بیٹھا ہوا ہے کہ پاکستان مخالف چھوٹی سے چھوٹی سرگرمی کو بھی انتہائی بڑا کر کے دنیا کو دکھانا ہے تاکہ پاکستان کی خون بدنامی ہو سکے۔
جیسا کہ منظور پشتین علی وزیر اور محسن داوڑ کے معاملے پر وائس آف امریکہ اردو سروس نے الگ الگ پولز کروائے اور پاکستانی حکومت کے پی ٹی ایم مخالف ہر اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا اور دنیا کو دکھانا چاہا کہ ریاست جابرانہ رویہ رکھتی ہے، اور ظاہری سی بات ہے کہ اس سب کا مطلب یہی ہے کہ ریاست کو اس سب سے روکنے کے لیے دنیا آگے بڑھے، اور دنیا کے آگے بڑھنے کا مطلب پاکستان کی ٹوٹ پھوٹ ہے۔
اسی طرح بی بی سی اردو سروس نے پاک فوج کو پشتونوں کا قاتل قرار دیتے ہوئے آرٹیکلز لکھے تاکہ پاک فوج کو دنیا میں نفرت کا نشانہ بنوایا جا سکے اور تاکہ ملک کے اندر اس کا اعتماد مجروح ہو اور دنیا کے سامنے یہ فوج قاتل اور مجرم بنا کر پیش کی جا سکے تاکہ دنیا پاکستان سے پہلے پاکستان کی فوج کو توڑے اور ختم کرے اور اس سب کا مطلب یہی ہے کہ اگر فوج نہ رہی تو ملک کیسے رہے گا؟
اب زرا غور کیجیے کہ ہمارے سیاہ ست دان آج تک کیوں فوج پر بھونکتے آئے ہیں؟
یقینا آپ کو ساری بات سمجھ آرہی ہوگی
منظور پشتین حالات خراب کرنے کے در پے ہے اور فوج پر حالیہ حملوں کے بعد افغانستان سے جو کالز انہیں موصول ہوئی ہیں جن میں فوج کے نقصان پر مبارکباد دی گئی اور واقعات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا کہا تھا تاکہ حالات کو غلط رنگ دیا جا سکے۔
دوسری طرف پیپلز پارٹی نے زرداری کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کی مکمل تیاری کر رکھی ہے ان حالات میں جبکہ ملک پہلے ہی سے مشکل کا شکار ہے یہ لوگ مزید مشکل کھڑی کرنے چلے ہیں یہی وہ ایام ہیں جب انڈیا بھی حالات سے فائدہ اٹھا سکتا اور پاکستان پر کسی بھی قسم کی جارحیت کر سکتا ہے لہذا عوام الناس کے لیے ضروری ہے کہ آنکھیں اور کان کھلے رکھیں اور کسی بھی ایسی سیاہ سی پارٹی کی قیادت کے نعروں میں مت آئیں جو پاکستان سے مخلص نہیں ہے۔
اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہو۔ -

زرداری کے بعد آج حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی متوقع، نیب بھی تیار
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہو گی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا. حمزہ شہباز کے وکلاء عدالت میں پیش ہوں گے. حمزہ شہباز خود بھی عدالت آئیں گے ، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. سائلین اور وکلا کی دہری چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے. غیر متعلقہ افراد کا داخلہ لاہور ہائیکورٹ میں بند کر دیا گیا ہے.حمزہ شہباز شریف نے رمضان شوگر ملز کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانتیں کرا رکھی ہیں۔
حمزہ شہباز کدھر ہے؟ عدالت میں نعرے بازی جاری ہے، حمزہ ضمانت کیس میں عدالت برہم
رمضان شوگر مل کیس، حمزہ شہباز کے بینچ پرعدم اعتماد کے بعد نیا بینچ تشکیل
رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو کون؟ حمزہ شہباز ضمانت کیس میں عدالت کا استفسار
دوسری جانب نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کی صورت میں حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کی تیاری کر لی ہے. نیب کی خصوصی ٹیم عدالت کے باہر موجود ہو گی. حمزہ شہباز کے چئیرمین نیب نے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں.گزشتہ سماعت پرعدالت نے سختی سے ہدایت کی تھی کہ آئندہ پیشی پر وکلا پیش ہو کر دلائل دیں تا کہ اس پر فیصلہ سنایا جا سکے .
-

امیتابھ بچن کا ٹویٹر اکاونٹ ہیکرز سے بحال کروا لیا گیا
بھارتی اداکار امیتابھ بچن کا ٹویٹر اکاونٹ ہیک کر لیا گیا تھا تاہم اسے ریکور کر لیا گیا ہے، ہیکرز نے امیتابھ بچن کے اکانوٹ پر پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی تصویر لگا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارامیتابھ بچن کا ٹویٹراکاﺅنٹ ہیک کرلیا. ہیکرز نے ٹویٹر پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی تصویر لگا دی ،ہیکرز نے ترکی کا پرچم بھی لگا دیا. ہیکرز کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ یہ پوری دنیا کیلئے بہت اہم پیغام ہے کہ ہم آئس لینڈ حکومت کی جانب سے ترک فٹبالرز کے ساتھ اپنائے جانے والے رویے کی مذمت کرتے ہیں، ہم پیار سے بات کرتے ہیں لیکن ہمارے ہاتھ میں بڑا ڈنڈا بھی ہوتا ہے ، ہم تمہارے اوپر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم بڑا سائبر حملہ کرنے جارہے ہیں .امیتابھ بچن کے اکاﺅنٹ کی ہیکنگ کی اطلاع پر اسے بحال کرنے کی کوششیں کی گئی ، اب اکاﺅنٹ بحال ہو چکا ہے اور امیتابھ بچن نے ٹویٹ کرتے ہوئے گڈ مارننگ لکھا ہے. ہیکرز کی جانب سے کی گئی ٹویٹ بھی ڈیلیٹ کر دی گئی ہیں.
जी जीवन का यही सत्य है ; स्वीकार करो
अशुधता से परे उसका बहिष्कार करो https://t.co/3EkLA0HlA6— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) June 11, 2019
-

حادثات کی روک تھام کے لیے گجرات میں ٹریفک واک
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) ٹریفک پولیس کی طرف سے جی ٹی روڑ پر حا دثا ت کی روک تھا م کے سلسلہ میں ٹریفک واک کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ڈی ایس پی سعید احمد وڑائچ نے کہا کہ صبر و تحمل کر کے بہت سے حادثات سے محفوظ رہا جا سکتا ہے انھوں نے کہا کہ موٹر سائیکل تیز رفتاری سے نہیں چلانی چاہیے اور ہیلمٹ کا استعمال ضرور کرنا چاہیے ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنےوالے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔اس مو قع کا انسپکٹر سلیمان انچارج ایجوکیشن ونگ غلام رسول اور دیگر سٹا ف موجود تھے ٹریفک پولیس کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122کے ملازمین شامل تھے عوام نے اس عمل کو سر اہا ہے
-

آصف زرداری کو ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائے گا احتساب عدالت
سابق صدر آصف زرداری کو آج احتساب عدالت پیش کیا جائے گا
زرداری کی گرفتاری کے بعد یوسف رضا گیلانی نے کیا کہہ دیا؟اہم خبر
آصف زرداری کو گرفتاری کے بعد کہاں منتقل کیا جارہا ہے؟ بڑی خبر
نیب نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا، زرداری کی میڈیکل کی تیاری بھی کر لی
نیب ٹیم زرداری کو گرفتار کرنے پارلیمنٹ ہاوس روانہ
آصف زرداری اگر ……یہ کام کریں تو گرفتاری سے بچ سکتے ہیں.
نیب ٹیم زرداری ہاوس داخل، پولیس نے گھیرے میں لے لیا
زرداری کی گرفتاری سے نیب کو روک دیا گیا، بڑی خبرآ گئی
قومی اسمبلی اجلاس، شہباز شریف نے زرداری کے ساتھ کس کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کر دیا؟
مجھے تقریر نہ کرنے دی گئی تو پھر دیکھتا ہوں کہ بلاول کیسے تقریر کرتا ہے؟ شیخ رشید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے کل زرداری ہاوس سے گرفتار کیا تھا، آج آصف زرداری کو جسمانی ریمانڈ کے لئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. ضلعی حکام نے سیکورٹی پلان جاری کیا ہے جس کے مطابق 300 اہلکار نیب راولپنڈی کے باہر تعینات ہوں، ٹریک پولیس کے 200 سے زائد اہلکار بھی ڈیوٹی دیں گے، نیب دفتر کے اطراف کی تمام سڑکیں بند رہیں گی. سیکورٹی کے لئے احتساب عدالت اور نیب دفتر کے باہر رینجرز بھی موجود ہوگی.
زرداری کی درخواست ضمانت مسترد،عدالت نے گرفتاری کی اجازت دے دی
آصف زرداری ضمانت توسیع کیس، دلائل مکمل، فیصلہ محفوظ
عید کی چھٹیاں ختم، زرداری سمیت نیب کس کس کو کر رہا ہے گرفتار، اہم ترین خبر آ گئی
-

صاحب بہادر کے نرالے انداز،قانون کے رکھوالے قانون توڑتے رہے،کوئی پوچھنے والا نہیں
ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)کا مین روڈ جو پہلے ہی تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے ٹریفک جام کا سکار رہتا ہے وہیں قانون کے رکھوالے اپنی پولیس موبائل پارک کرکے اپنے جاننے والوں سے گپیں لگاتے رہے۔گذشتہ شام پنجاب پولیس ٹھٹھہ صادق آباد کے جوان اپنی گاڑی روڈ کے درمیاں مین کھڑی کرکے لوگوں سے گپیں مارتے رہے جبکہ عوام گرمی میں ٹریفک جام کا شکار ہوکر ذلیل ہوتی رہی۔جبکہ کسی میں اتنی ہمت نہ تھی کہ کوئی جاکر پولیس اہلکاروں سے یہ نہ پوچھ سکا کہ صاحب بہادر آپ نے رستہ کیوں بند کیا ہوا ہے
