Baaghi TV

Blog

  • قبائلی اضلاع میں الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ دھاندلی کی کوشش، امیدوار بول پڑے

    قبائلی اضلاع میں الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ دھاندلی کی کوشش، امیدوار بول پڑے

    قبائلی اضلاع کےامیدواروں نےالیکشن التوا کامطالبہ مسترد کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیدوار پی کے 113 جنوبی وزیرستان سمیع اللہ نے کہا کہ ہم نےقبائلی اضلاع میں انتخابی مہم شروع کی ہے،انتخابات ملتوی کرنےکی کسی کوشش کوقبول نہیں کرسکتے، جماعت اسلامی کے امیدوار اسداللہ نے کہا کہ کیا انتخابات میں 20دن تاخیرسےکیا قیام امن ممکن ہوجائےگا،پی ٹی آئی کوہارنظرآرہی ہےاس لیےتاخیری حربےاستعمال کیےجارہےہیں،امیدوار پی کے 111 نے کہا کہ آئین کےمطابق25جولائی تک ہرصورت انتخابات ہونےچاہییں،سیکیورٹی کابہانہ دھاندلی کی کوشش ہے،تاخیری حربے قبول نہیں.

    واضح رہے کہ پشاور کی صوبائی حکومت نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کوخط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پڑوسی ملک افغانستان سےدہشتگردی کی کارروائیوں کاخطرہ ہے، نئےضم شدہ اضلاع میں انتخابات کوسبوتاژکرنےکےخطرات موجود ہیں،سیاسی قیادت کوبھی نشانہ بنانےکےحوالےسےخدشات موجود ہیں. خط کے ذریعے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں حالیہ واقعات کےباعث بھی انتخابات ملتوی کیےجائیں ضم شدہ اضلاع میں انتخابات 20 دن کے لیے ملتوی کیےجائیں.

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 2 جولائی کو ضم شدہ اضلاع میں انتخابات ہونے ہیں. شمالی وزیرستان میں پی ٹی ایم کے اراکین اسمبلی کی جانب سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد دہشت گردی کی کاروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،

  • راولپنڈی پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن

    راولپنڈی پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن

    راولپنڈی :پولیس کا تھانہ چونترہ کے علاقوں مندوال، چھچھ، راجڑ میں سرچ آپریشن,سرچ آپریشن ایس پی صدر ڈویژن رائے مظہر اقبال کی براہ راست نگرانی میں قبضہ گروپوں کے خلاف کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں بھاری تعداد میں پولیس اور ایلیٹ فورس نے حصہ لیا دوران سرچ آپریشن 6 ملزمان قاسم محمود، اورنگزیب، منور حسین، حسنین شاہ، محمد آصف اور ندیم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ جبکہ 05 عدد موٹر سائیکل،01 عدد کار اور 01 عدد ٹریکٹر کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ راولپنڈی پولیس قبضہ مافیہ کے خلاف اسی طرح آپریشن جاری رکھے گی,ترجمان پنجاب پولیس راولپنڈی کا کہنا ہے کہ کسی صورت بھی قبضہ مافیا کو نہیں بخشا جائے گا۔

  • جوہری معاہدے میں اقدام نہیں نتیجے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

    جوہری معاہدے میں اقدام نہیں نتیجے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

    ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ جاپان کے وزیراعظم 12 جون کو ایران کا دورہ کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے تہران میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے میں اقدام نہیں بلکہ نتیجے اہمیت کے حامل ہوتے ہی. یورپی ممالک اورجوہری معاہدے کے دیگر رکن ممالک پر یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ایران کے اقتصادی روابط کو معمول پر لائیں۔ جواد ظریف کا مزید کہنا تھا کہ مغربی ممالک کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کا نتیجہ سوائے نقصان کے اور کچھ نہیں نکلا .انہوں نے مزید کہا کہ جاپانی وزیراعظم اور جرمن وزیر‌خارجہ تہران کا دورہ کریں گے. ایران کے صدرحسن روحانی بشکیک اور دوشنبہ کا دورہ کریں گے اور حکام سے ملاقاتیں کریں گے.

  • سرکاری درخت غائب،ادارے بے خبر

    سرکاری درخت غائب،ادارے بے خبر

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)میں موجود اکلوتی نہر لوئر باری دوآب پر عرصہ قبل ہزاروں درخت موجود تھے۔اب موجودہ صورتحال یہ ہے کہ پوری نہر پر چیدہ چیدہ درخت دیکھنے کو ملتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق خبر ملی ہے کہ ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چکوک کے بااثر اور سیاسی رعب و دبدبے والے لوگ یہ سرکاری درخت کاٹ کر استعمال کررہے ہیں جبکہ محمکہ انہار اور بیلدار منتھلیاں لے کر خاموش ہوجاتے ہیں ۔نہر پر درخت نہ ہونے سے علاقہ میں موسم پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

  • قبائلی اضلاع میں الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کیوں کیا؟ اجمل خان وزیر میدان میں آ گئے

    قبائلی اضلاع میں الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کیوں کیا؟ اجمل خان وزیر میدان میں آ گئے

    خیبر پختونخواہ حکومت کے ترجمان اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع میں الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست حالیہ دہشت گردی کی لہر کے بعد کی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجمل خان وزیر نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں حالیہ دہشت گردی سمیت 6 وجوہات کی بنا پرانتخابات التوا کی درخواست کی گئی ہے. اجمل خان وزیر کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں حالیہ دہشت گردی تشویش ناک ہے ،انتخابات کےالتواکا مقصدتمام امیدواروں کوپرامن ماحول اوریکساں میدان فراہم کرناہے، اجمل خان وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی ادارے جلد دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا خاتمہ بھی کردیں گے ،پاکستان نے بارڈر پر نقل وحمل پر پوری توجہ مرکوز رکھی ہے، افغانستان بھی اقدامات اٹھائے .

    واضح رہے کہ پشاور کی صوبائی حکومت نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کوخط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پڑوسی ملک افغانستان سےدہشتگردی کی کارروائیوں کاخطرہ ہے، نئےضم شدہ اضلاع میں انتخابات کوسبوتاژکرنےکےخطرات موجود ہیں،سیاسی قیادت کوبھی نشانہ بنانےکےحوالےسےخدشات موجود ہیں. خط کے ذریعے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں حالیہ واقعات کےباعث بھی انتخابات ملتوی کیےجائیں ضم شدہ اضلاع میں انتخابات 20 دن کے لیے ملتوی کیےجائیں.

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 2 جولائی کو ضم شدہ اضلاع میں انتخابات ہونے ہیں. شمالی وزیرستان میں پی ٹی ایم کے اراکین اسمبلی کی جانب سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد دہشت گردی کی کاروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،

  • کمسن بچے پر تشدد کرنیوالے قاری کی ضمانت پر رہائی

    کمسن بچے پر تشدد کرنیوالے قاری کی ضمانت پر رہائی

    گوجرہ میں کمسن پرتشددکرنےوالے قاری کوضمانت پررہائی مل گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جوڈیشل ریمانڈ کےبعدعلاقہ مجسٹریٹ نے قاری کی ضمانت منظورکی، پولیس کا کہنا ہے کہ تین ہفتے قبل قاری نے کمسن بچےپر سبق یاد نہ کرنےپر تشدد کیاتھا ،تشدداورنازیبا حرکات کی وڈیوپروزیراعلیٰ پنجاب کےنوٹس پرپولیس ایکشن میں آئی تھی، پولیس کے مطابق تشددکی وڈیووائرل ہونےپر بچےکےداداکی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیاتھا،قابل دست درازی جرم ہےعدالت چاہےتوجیل بھجوادےیارہاکردے، پولیس کا کہنا ہے کہ ضمانت کےبعد ٹرائل ہوگافیصلہ عدالت کرےگی،

    واضح رہے کہ تھانہ سٹی پولیس نے جس امام مسجد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اس کا نام قاری مشتاق بتایا جاتا ہے. بچے پر تشدد کے الزام میں‌ قاری مشتاق کو حوالات میں‌ بند کیا گیا تھا. مذکورہ قاری پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر بچوں‌ کو تعلیم کے دوران تشدد کا نشانہ بناتا ہے. اس واقعہ کے حوالہ سے ایک فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں‌ قاری مشتاق کو بچے کے چہرے پر تھپڑ‌مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے.

  • سورج آگ برسانے لگا،کاروبار بند،لوگ بیمار

    سورج آگ برسانے لگا،کاروبار بند،لوگ بیمار

    جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی) میں آج درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا ۔ جہاں پورے پاکستان میں گرمی کی شدید لہر ہے وہیں جہانیاں اور اس کے نواحی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹیں سنسان ہوگئیں اور کاروبار تعطل کا شکار ہیں۔جبکہ گرمی کی شدت کی وجہ سے لوگ گیسٹرو اور ہیٹ اسٹروک کا بھی شکار ہورہے ہیں۔

  • ورلڈ کپ، بھارت کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ، بھارت کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کا آج آسٹریلیا سے مقابلہ ہے، بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے. بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اس موقع پر کہا کہ بیٹنگ کے لیے اچھی کنڈیشنز ہیں ، سیکنڈاننگزمیں حریف پردباؤڈالنے کی کوشش کریں گے،ٹیم بیلنس ہےاس لیےکسی تبدیلی کی ضرورت نہیں، آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے بھی اس خواہش کا اظہار کیا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بھی پہلے بیٹنگ کرتے .

    آسٹریلیا کی ٹیم ورلڈ کپ میں دو میچ کھیلی اور دونوں جیتی، آسٹریلوی ٹیم افغانستان اور ویسٹ انڈیز کو ہرا چکی ہے۔ بھارت نے واحد میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔

  • عید کی چھٹیوں میں سوات میں کتنے لاکھ سیاح گئے؟ جان کر وزیراعظم بھی خوش ہو جائیں

    عید کی چھٹیوں میں سوات میں کتنے لاکھ سیاح گئے؟ جان کر وزیراعظم بھی خوش ہو جائیں

    عید الفطر کی چھٹیوں میں پاکستانیوں نے خوب عید منائی،تعطیلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کی حسین ترین وادیوں کا رخ کیا. اس عید پر صرف سوات میں دس لاکھ سے زیادہ سیاح پہنچے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی سینیروزیرسیاحت عاطف خان اوروزیربلدیات شہرام خان ترکئی نے گلیات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیاحتی سیزن کے لیے انتظامات کاجائزہ لیا اورمقامی افرادکی تجاویزسنی. صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ عید الفطرکےدوران ٹورازم پولیس اورریسکیو 1122 کی ڈیوٹی قابل تحسین ہے. 690 ٹوارزم پولیس اہلکارسوات،کاغان،ناران اورگلیات میں تعینات کیے گئے تھے. صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ عید الفطرمیں تقریباً 20لاکھ سیاحوں نےخیبرپختونخواکے پرفضامقامات کارخ کیا،سب سےزیادہ سیاح سوات کےدلکش نظاروں سےمحظوظ ہوئے، 147000گاڑیوں کےذریعے تقریباً 10لاکھ سیاح سوات آئے،انہوں نے مزید بتایا کہ دیر،چترال اوربونیرمیں 41ہزارگاڑیوں میں تقریباً 2لاکھ سیاح پہنچے ،63000گاڑیوں اورموٹرسائیکلزکےذریعےتقریباً 4لاکھ سیاح گلیات میں داخل ہوئے، 23859 گاڑیوں کےذریعےتقریباً 2لاکھ سیاحوں نےکاغان ناران کارخ کیا.

    واضح رہے کہ سيرو سياحت کے کثير مواقع کی وجہ سے سوات کو پاکستان کا سویٹزرلینڈ کہا جاتا ہے۔ شمالی علاقہ جات کی ترقی ميں سوات کا ايک اہم کردار رہا ہے۔ سر سبز و شاداب وسیع ميدانوں کے علاوہ يہ تجارت کا مرکز بھي ہے۔ سوات میں خوبصورت مرغُزار اور شفاف پاني کے چشمے اور دريا موجوکالام ،مدين اور بحرين ميں زندگي کي تمام سہوليات بشمولِ اعلٰي تعليمي ادارے موجود ہيں۔ سوات کے لوگ انتہائي محنتي ہيں۔ پاک فوج کی جانب سے موسم گرما میں جشن سوات کے رنگا رنگ فیسٹیول ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔ موٹرسائیکل سے چھلانگ، چوگان کے مقابلے، گھڑسواری، گھوڑوں کا رقص، پیرا شوٹ سے چھلانگ، پیرا گلائیڈنگ کے شاندار مظاہرے اور رات کو آتشبازی سے آسمان پر رنگ و نور کی بارش جیسا منظر دیکھا جاتا ہے۔ اس سے سیاح بھی محظوظ ہوتے ہیں۔ سوات کو سیاحتی مقام بنانے میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا ہے. دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف سوات میں آپریشن کیا تھا .

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش تھی کہ پاکستان میں سیاحت کو فروغ دیا جائے اس سلسلہ میں وزیراعظم نے ٹاسک فورس بھی قائم کی جس کے سربراہ وہ خود ہیں. ٹاسک فورس میں تمام صوبوں ،‌آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے بھی شامل ہیں. ٹاسک فورس کا مقصد نئے سیاحتی مقامات کو تلاش کرنا اور دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو لانے کے لئے آسانیاں پیدا کرنا تھا

  • خان کے مودی کو خط کا جواب، راجناتھ نے دی دھمکی، کہا پاکستان میں ہر طرح کی کاروائی کرسکتے ہیں

    خان کے مودی کو خط کا جواب، راجناتھ نے دی دھمکی، کہا پاکستان میں ہر طرح کی کاروائی کرسکتے ہیں

    مودی سرکار باز نہ آئی، دوبارہ الیکشن جیتنے کے بعد مودی سرکار کے وزیر دفاع پاکستان کو پھر دھمکیاں دینے لگے، راجناتھ نے کہا کہ پاکستان سے آنے والی ایک گولی کا جواب دس گولیوں سے دیا جائے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں ایک اجلاس کے بعد بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے سرحد پر گولہ باری بند نہ کی تو ایک گولی کا جواب دس گولیوں سے دیں گے. راجناتھ نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کی انتہا ہو چکی ہے.بھارت اب مزید برداشت نہیں کر سکتا. پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی جانب سے الیکشن جیتنے پر مودی کو مبارکباد اور خط کا بھی راجناتھ پر کوئی اثر نہ ہوا، الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق راجناتھ کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی ہر کوشش کی لیکن پاکستان باز نہیں آ رہا. راجناتھ نے بھارتی سرحد پر تعینات فوجیوں‌ کو حکم دیا کہ سرحد پار سے آنے والی گولی کا جواب دس گولیوں سے دیا جائے، کسی بھی جوابی کاروائی پر کسی سے کوئی سوال جواب نہیں ہو گا. راجناتھ نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر سرحد سے گولہ باری نہ رکی تو بھارے کی طرف سے ہر طرح کی کاروائی کی جائے گی.

    واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے مودی کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی تھی. اس سے قبل پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو انڈیا کے حوالہ کیا. پاکستان کو امید تھی کہ بھارت میں الیکشن کے بعد بننے والی حکومت سے تعلقات بہتر ہوں گے لیکن یہاں بھارتی وزیر دفاع پاکستانی وزیراعظم کے خط کے جواب میں پاکستان کو دھمکیاں دے رہے ہیں.