Baaghi TV

Blog

  • خیبر پی کے، کڑہ مارپہاڑی پر آگ لگ گئی، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں. آئی ایس پی آر

    خیبر پی کے، کڑہ مارپہاڑی پر آگ لگ گئی، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں. آئی ایس پی آر

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہےکہ خیبرپختونخوا میں کڑہ مار پہاڑی پر آگ لگ گئی جس پر پاک فوج کے ہیلی کاپٹر اس آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہےکہ کڑہ مار پہاڑی سلسلہ صوابی سے مردان تک پھیلا ہوا ہے. ہیلی کاپٹرز کے ذریعے آگ پر پانی ڈالا جا رہا ہے.

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی ہیلی کاپٹرزنے 9 پروازوں کے ذریعے آگ پر پانی ڈالا اور آگ بجھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں.

  • زیارت میں پکنک پوائنٹ پر دھماکہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں‌ بحق

    زیارت میں پکنک پوائنٹ پر دھماکہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں‌ بحق

    زیارت میں پکنک پوائنٹ خرواری بابا کے مقام پر گاڑی میں دھماکہ ہوا ہسے جس میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں‌ بحق ہو گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر زیارت میجر کبیر زرکون کا کہنا ہےکہ دھماکہ میں چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں. ان کا کہنا تھاکہ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ڈی ایچ کیو زیارت منتقل کر یا گیا ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے سیاحوں کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے۔

    اے سی زیارت میجر کبیر کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے سیاح عید گزارنے زیارت آئے تھے. ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس دھماکہ کو سلنڈر دھماکہ قرار دیا جارہا ہے تاہم اس واقعہ سے متعلق مزید مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمرالزماں کائرہ کی چنیوٹ آمد

    پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمرالزماں کائرہ کی چنیوٹ آمد

    پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر الزمان کائرہ کی چنیوٹ میں میڈیا ٹاک،، حکومت پر لفظوں کے نشتر چلا دیئے
    ملکی معیشت تاریخ کی بد ترین سطح پر پہنچ گئی، ہسپتالوں میں دوائیں نایاب، مہنگائی عروج پر کر کے واقعتاً غربت نہیں غریب مارنے کی پالیسیوں پر کام کیا جا رہا ہے اسمبلی کے فلور پر بلاول بھٹو کی حکومت کو تعاون کی پیشکش کو این آر او مانگنے سے تعبیر کیا گیا مگر ہم تو چاہتے ہیں کہ موجودہ حکومت اپنی ساری برائیوں کیساتھ اپنا وقت پورا کرے،،،، یہ کہنا تھا پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ کا، انہوں نے مزید کہا کہ ساری دنیا کے اداروں کیمطابق ملک کے حالات بہت خراب ہیں اور حکومت کو یا تو راہ راست پر لائیں گے یا پھر چلتا کریں گے اور بجٹ میں اگر طاقتور کو چھوڑ کر صرف غریبوں کو پیسا گیا تو شدید احتجاج کریں گے انہوں نے محسن داوڑ اور قاضی فائز عیسیٰ کے معاملے پر کہا کہ میڈیا ٹرائل کے بجائے قانونی راستہ اختیار کیا جائے کیونکہ کسی کیخلاف غداری کے ثبوت ہیں تو عدالت ہی بہتر راستہ ہے اور جسے آج غدار کہا جا رہا ہے اسی کے کہنے پر بل پاس کیا گیا تب پتہ نہیں چلا کہ محسن داوڑ غدار ہے؟ اور باقی ایشوز کی طرح قاضی فائز عیسیٰ کے معاملے میں بھی سب درست نہیں ہو رہا اور افواج پاکستان کو ضرورت کیمطابق بجٹ ملنا چاہیے اور آرمی کے بجٹ میں کٹوتی اچھا عمل ہے لیکن اس کے ساتھ کچھ عالمی اداروں کے اعتراضات بھی موجود ہیں

  • بول ٹی وی کی مہم، سینئر صحافیوں کا پیمرا سے نوٹس لینے کا مطالبہ، فواد چوہدری کا قانونی کاروائی کا اعلان

    بول ٹی وی کی مہم، سینئر صحافیوں کا پیمرا سے نوٹس لینے کا مطالبہ، فواد چوہدری کا قانونی کاروائی کا اعلان

    بول ٹی وی اور فواد چوہدری کے درمیان چند دنوں سے جاری لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے اور مختلف صحافتی حلقوں کی جانب سے پیمرا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بول ٹی وی کی جانب سے شروع کی گئی بے بنیاد مہم کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے خلاف کاروائی کرے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی اور اینکر حامد میر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بول نیٹ ورک نے صرف وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے خلاف ہی مہم شروع نہیں کی بلکہ چار ٹی وی چینلز جیو، دنیا، ڈان اور ایکسپریس کے خلاف بھی ماضی میں گستاخی کے الزامات لگائے گئے تھے مگر عدالت میں مجھ سمیت بعض دیگر صحافیوں کے خلاف وہ عدالت میں کسی طرح کا بھی الزام ثابت کرنے میں ناکام رہے تھے۔ اسی طرح دیگر کئی صحافیوں نے بھی بول ٹی وی کی طرف سے شروع کی گئی مہم پر اسے تنقیدکا نشانہ بنایا ہے۔

    یاد رہے کہ سینئر صحافی سمیع ابراہیم نے چند دن قبل ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف کے اندر سے بعض لوگ سازش کر رہے ہیں جن میں فواد چوہدری پیش پیش ہیں اور ان کا پیپلز پارٹی سے رابطہ بھی ہے۔صحافی سمیع ابراہیم کے اس دعویٰ پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے انتہائی سخت ٹویٹس کی تھی جبکہ اب فواد چوہدری نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ سمیع ابراہیم اور ان کے مالکوں کے خلاف امریکہ میں قانونی کاروائی کا آغاز بھی کر رہے ہیں۔

  • وزیر اطلاعات خیبر پی کے شوکت یوسفزئی نے ملک سے مہنگائی ختم کرنے کا آسان نسخہ بتا دیا

    وزیر اطلاعات خیبر پی کے شوکت یوسفزئی نے ملک سے مہنگائی ختم کرنے کا آسان نسخہ بتا دیا

    وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ شریف فیملی اورمولانا فضل الرحمان کو عمران خان فوبیا ہوگیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں‌ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور زرداری لوٹی دولت واپس کردیں تومہنگائی ختم ہوجائے گی. لاڈلے شریف کیلیے جیل قوانین تبدیل نہیں ہوسکتے. مریم اورنگزیب کو نواز شریف نہیں، چھینی ہوئی مراعات ستا رہی ہیں.

    انہوں نے کہاکہ نواز شریف پر اربوں روپے کی کرپشن کےکیسز ہیں. نواز شریف حسن کارکردگی پرجیل نہیں گئے.

    واضح رہے کہ اس سے قبل مریم اورنگ زیب نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر وزیر اعظم عمران خان کی نالائقی کم نہیں‌ ہو گی.

  • مری میں سیاحوں کی کس حرکت سے نقصان پہنچ رہا ہے؟ ترجمان ٹریفک پولیس نے اہم بات بتا دی

    مری میں سیاحوں کی کس حرکت سے نقصان پہنچ رہا ہے؟ ترجمان ٹریفک پولیس نے اہم بات بتا دی

    مری میں‌ سیاحوں‌ کی آمد کے حوالہ سے ترجمان ٹریفک پولیس نے کیا ہے کہ سی ٹی اومری محمد بن اشرف کی طرف سے ٹریفک کے بہترین انتظامات برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفیاں بنانے کیلیے سٹرک کے اوپرگاڑیاں کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی متاثر نہ کریں. اس عمل سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوتا ہے. اسی طرح‌ رش میں ڈبل لائن ہرگزنہ بنا ئیں تاکہ روڈ یوزرز کو ٹریفک پریشانی نہ ہو. ٹریفک پولیس کیساتھ تعاون سے ہی بہترٹریفک سہولیات میسر آسکیں گی.

    ترجمان ٹریفک پولیس نے کہاکہ مری میں سیاح غلط پارکنگ سے گریز کریں.ٹریفک پولیس سیاحوں کوٹریفک سہولیات کیساتھ معاونت، مدد اوررہنمائی کیلیے کوشاں ہے. ان کا کہنا تھا کہ مری سے 29 ہزار 769کےقریب گاڑیاں واپس گئی ہیں.

  • پاک سری لنکا کرکٹ میچ، محکمہ موسمیات انگلینڈ نے شائقین کو مایوس کر دیا

    پاک سری لنکا کرکٹ میچ، محکمہ موسمیات انگلینڈ نے شائقین کو مایوس کر دیا

    ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں‌ کے مابین میچ تاحال شروع نہیں‌ ہو سکا، موسم خراب ہے اور بارش مسلسل جاری ہے. جوں‌ جوں‌ وقت گزرتا جارہا ہے کرکٹ شائقین میں‌ بے چینی کی لہر بڑھتی جارہی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شام سات بجے تک انتظار کیا جائے گا اگر بارش رک جاتی ہے تو دونوں ٹیمیں‌ بیس بیس اوورز کا میچ کھیلیں‌ گی. ابھی یہ خبریں‌ آرہی تھیں‌ کہ اسی دوران محکمہ موسمیات انگلینڈ‌ کا یہ بیان بھی منظرعام پر آگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چند گھنٹے تک بارش رکنے کا کوئی امکان نہیں‌ ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بارش مزید تیز ہونے کا اندیشہ ہے. محکمہ موسمیات کے اس اعلان کو مدنظر رکھا جائے تو دونوں ٹیموں‌ کے مابین میچ مشکل نظر آتا ہے اور آئی سی سی کی جانب سے اس میچ کے منسوخ ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہو گئے ہیں. اس صورتحال پر کرکٹ شائقین مایوس اور پریشان نظر آتے ہیں.

    آئی سی سی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر دونوں ٹیموں‌ کے مابین میچ نہ ہوا تو پاکستان اور سری لنکا کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا. واضح‌ رہے کہ پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ‌ نے میچ نہ ہونے کو پاکستان کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم آج کے میچ کیلئے فیورٹ تھی.

  • سات بجے تک بارش رک گئی تو پاکستان سری لنکا میچ کتنے اوور کا ہو گا؟ آئی سی سی نے اعلان کر دیا

    سات بجے تک بارش رک گئی تو پاکستان سری لنکا میچ کتنے اوور کا ہو گا؟ آئی سی سی نے اعلان کر دیا

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج برسٹل میں کھیلے جانے والے میچ کے منسوخ‌ ہونے کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے. اس وقت صورتحال یہ ہے کہ میچ مسلسل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے اور دونوں‌ ٹیمیں‌ ابھی تک ہوٹل میں‌ ہی موجود ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپور‌ٹ کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج کا میچ دوپہر اڑھائی بجے شروع ہونا تھا لیکن بارش مسلسل ہو رہی ہے اور ابھی تک دونوں‌ ٹیموں‌ کے مابین کھیل کے سلسلہ میں‌ ٹاس بھی نہیں‌ ہو سکا ہے. میچ کے حوالہ سے آئی سی سی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارش کے رکنے کا انتظار شام سوا سات بجے تک کیا جائے گا. اس دوران اگر بارش رک جاتی ہے تو 20 ،20 اوورز کا میچ کھیلا جائے گا لیکن اگر بارش نہ رکی تو میچ منسوخ کر کے پاکستان اور سری لنکا دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا ۔

    یا د رہے کہ پاکستان نے گزشتہ میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں شاندار کم بیک کیا اور بڑی بڑی ٹیموں کو خبردار کر دیاہے تاہم اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں دردناک شکست کا سامنا کرناپڑا تھا ۔

  • گوجرہ مسجد میں کمسن طالب علم پر تشدد، پولیس نے قاری گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

    گوجرہ مسجد میں کمسن طالب علم پر تشدد، پولیس نے قاری گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

    گوجرہ میں پولیس نے ایک مقامی امام مسجد پر کمسن طالب علم کو مبینہ طو رپر تشدد کا نشانہ بنانے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے جس امام مسجد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اس کا نام قاری مشتاق بتایا جاتا ہے. بچے پر تشدد کے الزام میں‌ قاری مشتاق کو حوالات میں‌ بند کر دیا گیا ہے. مذکورہ قاری پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر بچوں‌ کو تعلیم کے دوران تشدد کا نشانہ بناتا ہے. اس واقعہ کے حوالہ سے ایک فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں‌ قاری مشتاق کو بچے کے چہرے پر تھپڑ‌مارتے ہوئے دیکھا جاسکت اہے.

    گوجرہ پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر روبینہ اقبال، سی پی او لیگل عادل گوندل نے کہا ہے کہ متاثرہ بچے کے والدین کو قانونی طور پر جو بھی مدد درکار ہو گی وہ انہیں‌ فراہم کی جائے گی۔

  • پاکستان، سری لنکا کرکٹ میچ تاخیر کا شکار، وکٹ اور اطراف سے کورز تاحال نہیں‌ ہٹائے جاسکے

    پاکستان، سری لنکا کرکٹ میچ تاخیر کا شکار، وکٹ اور اطراف سے کورز تاحال نہیں‌ ہٹائے جاسکے

    برسٹل میں ورلڈ کپ کا پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلا جانے والا میچ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے. اس وقت بھی مطلع ابر آلود ہے اور وکٹ اوراس کے اطراف سے کورزتاحال نہیں ہٹائے جاسکے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق پاکستان اور سری لنکا دونوں ٹیموں کے2،2 میچز میں2،2 پوائنٹس ہیں. پاکستانی کرکٹ‌ ٹیم کے سابق سینئر کھلاڑی محمد یوسف کا کہنا ہے کہ بالفرض اگر میچ نہیں ہوتا تو ایک پوائنٹ کانقصان ہو سکتا ہے. اسی طرح‌ ایک اور سینئر کھلاڑی عبدالرزاق نے کہا ہے کہ کم اوورز کا میچ بھی ہو تو ہمارے لیے اچھا ہے.

    پاکستان سری لنکا کرکٹ میچ تاخیر کا شکار ہونے پر شائقین افسردہ دکھائی دیتے ہیں. اگر بارش ہوئی تو دونوں‌ ٹیموں‌ کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا.