Baaghi TV

Blog

  • پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کو شرم آنی چاہئے. صمصام بخاری

    پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کو شرم آنی چاہئے. صمصام بخاری

    پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ عید کے دنوں میں کوئٹہ و شمالی وزیرستان میں دہشت گردی قابل مذمت ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صمصام بخاری نے کہا کہ دھرتی ماں پر بیٹوں کی قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے ،افواج پاکستان دفاع وطن کی نئی تاریخ رقم کررہی ہے ،پاک فوج کے جواں اور افسر بلاتفریق جانیں قربان کررہے ہیں۔ صمصام بخاری نے مزید کہا کہ بارودی سرنگیں بچھانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،عید پر کوئٹہ و شمالی وزیرستان میں دہشتگردی قابل مذمت ہے ،ملکی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے ،صمصام بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ہرمحب وطن پاکستانی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑاہے، اپوزیشن جماعتیں حکومت کیساتھ قومی امور پرایک پیج پر آئیں کیونکہ ملکی تحفظ و دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا.

     

    پاک فوج زندہ باد کے نعروں میں پاک فوج کے شہداء کی تدفین

     

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے ایک افسر سمیت چار جوان شہید ہو گئے تھے جن کا آبائی علاقوں میں نماز جنازہ کے بعد تدفین کر دی گئی. سیاسی و سماجی رہنمائوں نے دہشت گردی کے اس واقعہ کی بھر پور مذمت کی ہے.

  • پاک فوج زندہ باد کے نعروں میں پاک فوج کے شہداء کی تدفین

    پاک فوج زندہ باد کے نعروں میں پاک فوج کے شہداء کی تدفین

    شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، شہید کیپٹن عارف اللہ کوسرکاری اعزاز کے ساتھ لکی مروت کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، سپاہی محسن علی کی آبائی علاقے جڑانوالہ میں تدفین کی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کر کے تدفین کر دی گئی ہے. کیپٹن عارف اللہ کی لکی مروت میں نماز جنازہ اداکی گئی،اور مقامی قبرستان میں تدفین کی گئی. کیپٹن عارف اللہ کی نمازجنازہ میں جی او سی 9 ڈویژن اسد نواز سمیت اعلی فوجی و سول افسران اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی. سپاہی محسن علی کی نماز جنازہ جڑانوالا کے آبائی گاؤں پٹھان والا میں ادا کی گئی، شہید کے جسد خاکی کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران اور مقامی حکام سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی. اس موقع پر شہریوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے .سپاہی محسن علی شہید کے والد منظور احمد کا کہنا ہے مجھے اپنے بیٹے کی وطن کے لئے دی گئی قربانی پر فخر ہے، وطن کی حرمت و بقا کے لئے ہمارے خون کا آخری قطرہ بھی حاضر ہے۔

     

    شمالی وزیرستان، 4 فوجی افسران کی شہادت پر عمران خان، عارف علوی، زرداری، شہباز شریف و دیگر کا اظہار تعزیت

    شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے نائب حوالدار ظہیر احمد کا جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں پہنچا دیا گیا، شہید کا تعلق چکوال کے نواحی گاؤں پیپلی سے ہے، شہید نائب حوالدار ظہیر احمد کی نمازِ جنازہ آج شام چار بجے ادا کی جائے گی۔

  • بھارتی اے این 32 تین طیارے لاپتہ ہوئے لیکن کوئی سراغ نہ ملا، حیران کن خبر

    بھارتی اے این 32 تین طیارے لاپتہ ہوئے لیکن کوئی سراغ نہ ملا، حیران کن خبر

    بھارتی ائیر فورس کا طیارہ اے این 32 چھ دن قبل لاپتہ ہوا جو ابھی تک سرچ آپریشن کے باوجود نہیں مل سکا، اے این 32 کے حوالہ سے انکشاف ہوا ہے کہ بھارت کے پہلے بھی دو طیارے اے این 32 لاپتہ ہوئے تھے جو نہیں مل سکے. یہ لاپتہ ہونے والا تیسرا طیارہ ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ائیر فورس کا طیارہ اے این 32 تین مئی کو لاپتہ ہوا ہے جو تاحال نہیں مل سکا. بھارت کے پہلے بھی دوطیارے اے این 32 لاپتہ ہوئے جن کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا. بھارتی فضائیہ کا 1986 میں بحیرہ عرب میں اے این 32 لا پتہ ہوا تھا جو سوویت یونین سے عمان کے راستے واپس آ رہا تھا ،اس طیارے کا کوئی سراغ ،ملبہ بھارت کو نہیں ملا. بھارت کا ایک اور اے این 32 طیارہ 2016 میں لاپتہ ہوا تھا جس میں بھارتی فضائیہ کے 29 اہلکار سوار تھے ،کافی تلاش کے بعد بھی بھارت کو اس طیارے کے بارے میں کچھ معلوم نہ ہو سکا، اب بھی چھ دن گزر چکے بھارتی فضائیہ کے اے این 32 طیارے کا کچھ معلوم نہیں ہو سکا، بھارتی فضائیہ کے اب تک تین طیارے لاپتہ ہوئے جبکہ دو اے این 32 طیارے گر کر تباہ ہوئے، ایک طیارہ 1989 اور دوسرا 2009 میں گر کر تباہ ہوا تھا. بھارت کے پاس اے این 32 طیاروں کی تعداد ایک سو سے زائد ہے ، بھارت نے یہ طیارے سوویت یونین سے خریدے تھے ،اے این 32 طیارے یوکرین میں بنائے گئے ہیں.

  • چھ دن گزر گئے ،بھارتی فضائیہ کا لاپتہ طیارہ نہ مل سکا

    چھ دن گزر گئے ،بھارتی فضائیہ کا لاپتہ طیارہ نہ مل سکا

    بھارتی فضائیہ کا لاپتہ ہونے والے طیارہ اے این 32 چھ روز گزرنے کے باوجود نہیں مل سکا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں بھارتی ائیر فورس کے لاپتہ ہونے والے طیارے اے این 32 کی تلاش کے لئے مسلسل چھٹے دن سرچ آپریشن جاری ہے جس میں بھارتی فضائیہ کے طیارے حصہ لے رہے ہیں لیکن طیارے کے بارے میں کسی طرح کا سراغ نہیں ملا ہے۔ گزشتہ روز بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے طیارے میں سوار بھارتی فضائیہ کے جوانوں کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور انہیں تسلی دی، بھارت نے طیارے کو تلاش کرنے لئے سرچ آپریشن میں تیزی کر دی ہے

    واضح رہے کہ بھارتی ائیر فورس کا طیارہ تین مئی کو لا پتہ ہوا تھا. اےاین32 نے آسام سےاُڑان بھری تھی، بھارتی ائیر فورس کے طیارے میں عملےکے 8ارکان سمیت13افرادسوارتھے. طیارے نے جرہٹ ائیر بیس سے اڑان بھری تھی طیارے نے منچوکا ائیر بیس پر لینڈ کرنا تھا جو آرنچل پردیش میں واقع ہے.طیارے نے 12:25 پر اڑان بھری تھی اور ایک بجے رابطہ منقطع ہو گیا.

    واضح رہے کہ تین سال قبل بھی بھارت کا اے این 32 طیارہ لا پتہ ہو گیا تھا،جس کا بھی آدھے گھنٹے کے بعد سسٹم سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا . اس وقت طیارے میں بھارتی ایئر فورس،بھارتی نیوی، کوسٹ گارڈ کے افسر اور آٹھ عام شہریوں سمیت 29 افراد سوار تھے

  • بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ایسا کیا کام کیا کہ ہو گیا جرمانہ؟ بڑی خبر آ گئی

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ایسا کیا کام کیا کہ ہو گیا جرمانہ؟ بڑی خبر آ گئی

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان پر پانی سے گاڑی دھونے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے خلاف ایک شہری نے شکایت درج کروائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ میں ویرات کا پڑوسی ہوں ،ویرات کے گھر چھ سے زائد گاڑیاں ہیں جنہیں پینے کے پانی سے دھویا گیا اور اس طرح ہزاروں لیٹر پینے کا صاف پانی ضائع ہوا. گروگرام میونسپل کارپوریش نے واقعہ کی تحقیقات کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان پر 500 روپے جرمانہ عائد کر دیا.

    واضح رہے کہ بھارت میں شدید گرم موسم ہونے کی وجہ سے کئی علاقون میں پانی کی کمی کا سامنا ہے. اس کے باوجود بھارتی ٹیم کے کپتان اپنی گاڑیاں صاف پانی سے دھلواتے رہے.

  • بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، ایک اور کشمیری شہید

    بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، ایک اور کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، سرچ آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوج نے ایک اور کمشیری کو شہید کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقہ اسلام آباد میں سرچ آپریشن شروع کیا اور دوران آپریشن ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا. بھارتی قابض فوج نے سرچ آپریشن کے دوران چادر و چاردیواری کے تقدس کو بھی پامال کیا. حریت رہنماوں نے بے گناہ کشمیری نوجوانوں پر بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے عالمی دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادایت جو ان کا پیدائشی حق ہے دلوانے کے لئے دنیا کردار ادا کرے.

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر کے علاقہ شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے چار کشمیریوں کو شہید کیا تھا

  • عید کی چھٹیاں ختم، مریم آج کرے گی نواز شریف سے ملاقات

    عید کی چھٹیاں ختم، مریم آج کرے گی نواز شریف سے ملاقات

    سابق وزیراعظم نواز شریف سے عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد آج ملاقات کا دن مقرر کیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں جمعرات کو نواز شریف سے ملاقات کا دن مقرر ہے لیکن عید کی چھٹیوں کی وجہ سے نواز شریف سے کسی کو ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی گئ. ان چھٹیاں ختم ہونے کے بعد نواز شریف سے آج ملاقات کا دن مقرر کیا گیا ہے. آج مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور دیگر پارٹی رہنما نواز شریف سے ملاقات کریں گے. ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق محکمہ داخلہ اورجیل حکام کے ایس او پی کے مطابق ملاقات کرائی جائے گی ۔

  • شمالی وزیرستان، 4 فوجی افسران کی شہادت پر عمران خان، عارف علوی، زرداری، شہباز شریف و دیگر کا اظہار تعزیت

    شمالی وزیرستان، 4 فوجی افسران کی شہادت پر عمران خان، عارف علوی، زرداری، شہباز شریف و دیگر کا اظہار تعزیت

    شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ سے فوجی گاڑی ٹکرانے سے پاکستانی فوج کے تین اعلیٰ افسران سمیت ایک جوان کے شہید ہونے پر وزیر اعظم عمران خان، صدر پاکستان ڈآکٹر عارف علوی، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق شمالی وزیرستان میں کل جمعہ کے دن فوجی گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے پاک فوج کے تین اعلیٰ افسران اور ایک جوان شہید ہو گیا تھا. آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ، میجر معیز مقصود بیگ، کیپٹن عارف اللہ اور لانس حوالدار ظہیر شامل ہیں۔ شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کا تعلق ہنزہ کے علاقے کریم آباد سے بتایا گیا ہے. اس واقعہ میں‌ پاک فوج کے چار جوان زخمی بھی ہوئے ہیں. پچھلے ایک ماہ میں‌ تخریب کاری اور دہشت گردی کے واقعات میں‌ دس جوان شہید اور 35 زخمی ہوئے ہیں.

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ اسی علاقہ میں پیش آیا جہاں فورسز نے چند روز قبل کارروائی کر کے کچھ سہولت کاروں کو گرفتار کیا تھا۔ دہشت گردوں نے خر کمر میں بارودی سرنگ سڑک پر نصب کررکھی تھی۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، سابق صدر آصف علی زرداری، مسلم لیگ ن کے صدر میاں‌ شہباز شریف اور وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے فوجی گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجہ میں تین افسران اور ایک جوان کی شہاد ت پر گہرے رنج و غم کا اظہا رکیا ہے. انہوں‌ نے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء‌کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی جوانوں‌کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے.

    سیاسی و مذہبی قائدین نے پاک فوج کی قربانیوں‌ پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا ہے کہ بعض‌ پاکستان دشمن قوتیں‌ قبائلی علاقوں‌ کے غیور عوام کو بھڑکانے کی کوششیں‌ کر رہی ہیں. ریاست ان عناصرکو کسی صورت ملکی امن امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔ پوری پاکستانی قوم شرپسند عناصر اور قوتوں کی طرف سے کی جانے والی سازشوں‌کے خلاف متحد و بیدار ہے. پاکستان کا امن برباد کرنے کی کوششیں‌کسی طور کامیاب نہیں‌ ہونے دیں‌ گے.

  • مچھ 12 افراد کے قریب زخمی۔

    مچھ بولان پیر غیب کے قریب نزد کھجوری پل پر شحزور مزدا پکنک منانے پیر غیب جا رہے تھے تیز رفتاری کے باعث حادثہ جس کے باعث گاڑی میں بیٹھے 12 کے قریب زخمی اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور مچھ کے قریب ٹوڈی کار اور موٹرسائیکل میں ایکسیڈنٹ ہوا جس میں دو موٹر سائیکل سوار زخمی بر وقت موقعے پر پہنچ کر لیویز فورس کے دفعدار مظفر حسین اور سپاہی عبدل فتح عبدل حلیم اور زبیر احمد زخمیوں کو سول ہسپتال مچھ پہنچایا.

  • دنیاپور : ایسا اقدام جس سے دوریاں اور نفرتیں ختم ہو جائیں گی

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ سٹی دنیاپور کے ایس ایچ او نے مسجد اقصی کہروڑپکا روڈ میلسی چوک دنیاپور میں کھلی کچہری سے خطاب

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی دنیاپور کے ایس ایچ او مرزا رحمت علی نے دنیاپور میں مسجد اقصی کہروڑپکا روڈ میلسی چوک میں کھلی کچہری لگائی اس دوران انہوں نے جمعۃ المبارک کے لئے آئے ہوئے لوگوں سے خیال اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اس طرح کھلی کچہریاں لگانا اس بات کا پیغام ہے کہ ہم آپ لوگوں میں سے ہیں اور آپ کے معاشرے کا حصہ ہیں ہم آپ لوگوں میں جو منفی تاثر پولیس کے متعلق پھیلا ہوا ہے اس کو ختم کرنا چاہتے ہیں اس مقصد کے لئے ہمیں آپ لوگوں کا تعاون و محبت درکار ہے انہوں نے اپنے خطاب میں مزید اس بات کی وضاحت کی ہم سب نے مل کر معاشرے کے امن و سکون کو یقینی بنانا ہے ایک معاشرے کی فرد کی حیثیت سے آپ اپنا کردار ادا کریں پاکستان مخالف اور جرائم پیشہ افراد کو ختم کرنے کے لئے ہمارے ساتھ مل کر چلیں اپنے محلے گاؤں میں رہتے ہوئے دشمن عناصر پر نظر رکھیں مشکوک اور مشتبہ افراد کی نشاندہی کریں پولیس آپ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی

    خطاب کے اختتام پر مختلف افراد نے درپیش مسائل کی نشاندہی کی جس پر ایس ایچ او مرزا رحمت علی نے فوری طور پر اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ آپ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے