ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی ریڈیو پروگرام میں شرکت، کالرز نے فون پر ڈی پی او سے براہ راست بات کی، مسائل اور شکایات کا فوری حل ہونے پرعوام نے ڈی پی او کو خراج تحسین پیش کیا۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نےایف ایم ریڈیو 98.8 کے پروگرام "پولیس آن لائن” میں شرکت کی۔ پروگرام کے میزبان کاشف عباس آکاش اور فضا چوہدری تھے۔ ڈی پی او نے پروگرام میں چند دنوں کی تعیناتی میں مظفرگڑھ میں پولیس ڈرائیونگ سکول کا قیام اور ڈولفن سکوارڈ کی کامیابی سے شروعات کا خصوصی ذکر کیا ہے، پروگرام کے دوران ضلع بھر سے کالرز نے کالز کر کے ڈی پی او کو براہ راست اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور ڈی پی او نے ان کے مسائل کے حل کےلیے موقع پر احکامات جاری کئے۔ میزبان کاشف عباس آکاش کا کہنا تھا کہ یہ حقیقی تبدیلی ہے عوام آج براہ راست گھر بیٹھے اپنے علاقہ کے ڈی پی او سے مسائل پر گفتگوکر رہے ہیں۔

Blog
-
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمظفرگڑھ کا ریڈیو کے ذریعے عوام سے رابطہ
-

فردوس عاشق اعوان کی فرشتہ کے گھرمیڈیا ٹاک کے دوران کیا ہوا؟
وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی فرشتہ کے گھر میڈیا سے گفتگو کے دوران احتجاج کیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں کمسن فرشتہ زیادتی و قتل کیس اور بعد ازاں پولیس کی جانب سے مسلسل زیادتی کا شکار ہونے والے گھر کا دورہ کیا ،اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی ،میڈیا سے گفتگو کے دوران لواحقین اور موقع پر موجود افراد نے حکومتی روئیے کے خلاف احتجاج کیا، شرکاء کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر نہ کاٹنے والے اور اہلخانہ کی تذلیل کرنے والے ایس ایچ او کو پیٹی بند بھائیوں نے گرفتار نہیں کیا اور اس نے عدالت سے ضمانت کروا لی ہے. جس پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ادارے کسی بھی صورت پیٹی بند بھائی کا حصہ نہیں ہوں گے. واضح رہے کہ فرشتہ قتل کیس میں پولیس نے وزیر اعظم ہاوس سمیت سب کودھوکا دیا تھا، سابق ایس ایچ او نے اپنی ضمانت کروا لی ہے عدالت نے پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے
واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد سے 15 مئی کو کمسن فرشتہ لاپتہ ہوئی تھی جسے قتل کر کے جنگل میں پھینک دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کو جنگل سے برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے جس میں کمسن فرشتہ کے ساتھ زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی ہے. پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر نے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں.فرشتہ کا تعلق خیبر پختونخواہ کے قبائلی علاقے ضلع مہمند سے تعلق تھا.مقتولہ بچی مقامی سکول میں دوسری جماعت کی طالبہ تھی۔ علی پورفراش کے علاقے میں رہائش پذیر مقتولہ (ف) کے والد نے مقامی پولیس تھانے شہزاد ٹاون میں پانچ روز قبل بچی کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی۔ فرشتہ کے والد نے کمسن بیٹی کی لاش کو دھوپ میں رکھ کر احتجاج کیا .گذشتہ دو ماہ کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں ایک کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے بارہ کہو کے علاقے میں ایک دو سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
کمسن فرشتہ کی زیادتی کے بعد سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پر #JusticeForFarishta ٹاپ ٹرینڈ رہا. شہریوں نے فرشتہ کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے.
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ معصوم فرشتہ کا ظالمانہ قتل قابل مذمت ہے ،ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوج ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں معاشرتی ناسوروں سے اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔
-

اور حکومت کو ہوش آ گیا، فردوس عاشق اعوان کی فرشتہ کے گھر آمد، دبنگ اعلان کر دیا
وزیراعطم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کمسن فرشتہ جیسے واقعات کو روکنے کے لئے سخت قوانین کی ضرورت ہے.
فرشتہ قتل کیس میں پولیس نے وزیر اعظم ہاوس سمیت سب کو ایسا دھوکا دیا کہ جان کر ہوں حیران
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کمسن فرشتہ کے گھر کا دورہ کیا اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا، اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرائض میں غفلت برتنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے،فرشتہ صرف اس خاندان کی نہیں ہم سب کی بیٹی تھی،وزیراعظم سمیت ہم سب اس دکھ میں برابرکےشریک ہیں .فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ یہ واقعہ ہماری روایات کوکمزورکرنےکی نشاہدہی کرتا ہے ،اس قسم کےواقعات کو روکنے کے لئے سخت قوانین کی ضرورت ہے،مستقبل میں ایسےواقعات کوروکنےکی کوشش کرنی ہے، فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ہمیں متعلقہ قوانین کی کمزوریوں کودورکرنا ہے اللہ مجرموں کوکیفرکردارتک پہنچانےمیں ہماری مددکرے،ادارے کسی صورت بھی پیٹی بندی کا حصہ نہیں ہوں گے.اسلام آباد میں کمسن فرشتہ زیادتی کے بعد قتل
اسلام آباد میں کمسن فرشتہ کا قتل، وفاقی وزیر داخلہ کا نوٹس
فرشتہ زیادتی و قتل کیس، ایس ایچ او کے خلاف بھی مقدمہ درج
فرشتہ قتل کیس، قاتلوں کو گرفتار کر کے چوک میں سزا دی جائے، سراج الحق
معصوم فرشتہ کے قتل پر اسلام آباد میں سول سوسائٹی نے بڑا مطالبہ کر دیا
کمسن فرشتہ زیادتی و قتل کیس، پاک فوج نے اہم اعلان کر دیا
فرشتہ کے پوسٹ مارٹم میں تاخیر پر ذمہ دار ڈاکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
-

وزیراعظم کا قمرالزمان کائرہ کو فون، بیٹے کی وفات پر تعزیت کی
وزیر اعظم عمران خان نے پیپلز پارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ کو فون کیا ہے اور بیٹے کی وفات پر تعزیت کی ہے،. وزیراعظم نے وفاقی وزیر سردار علی محمد مہر کے بھائی کو بھی فون کر کے تعزیت کی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو پیپلزپارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، وزیر اعظم نے قمر الزمان کائرہ سے ان کے بیٹے کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے .قاتل گاڑیاں سڑکوں پر، مبشر لقمان نے آواز اٹھائی تو شہریوں نے دعائیں دیں .وزیر اعظم عمران خان نے مرحوم وفاقی وزیر سردر علی محمد مہر کے بھائی رکن صوبائی اسمبلی علی گوہر خان مہر کوبھی ٹیلیفون کیا اور سردار علی محمد مہر کے انتقال پر تعزیت کی۔ وزیر اعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ قمر الزمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر کی کار حادثے میں موت ہوئی تھی.
-

جھاڑو کا نشان رکھنے والی پارٹی پر جھاڑو پھر گیا، دہلی ہاتھ سے گیا
گزشتہ برس بھارت کے الیکشن میں دہلی میں حکومت بنانے والی عام آدمی پارٹی اس الیکشن میں ہار گئی. اور حکمران جماعت بی جے پی نے دہلی سے کلین سویپ کیا، سات نشستیں حاصل کیں .
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی نے نئی دہلی میں کلین سویپ کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی پر جھاڑو پھیر دیا ہے. پچھلے الیکشن میں عام آدمی پارٹی نے دہلی میں حکومت بنائی تھی لیکن اس الیکشن میں عام آدمی پارٹی بالکل ہی رہ گئی. دہلی سے ایک بھی نشست حاصل نہ کر سکی. بھارتی الیکشن ، کونسے لیڈراب تک کامیاب ہو چکے .بی جے پی دہلی کے سربراہ منوج تواری نے لوک سبھا انتخابات میں تین سو پچاس سے زائد نشستوں پر کامیابی کا دعویٰ کیا ہے . بی جے پی کی اکثریت پر مودی نے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے .راجستھان، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، دلی میں بھارتی جنتا پارٹی نے صفایا کر دیا۔ پنجاب اور کیرالہ میں کانگریس کو برتری حاصل ہے۔ بھارتی الیکشن ،بی جے پی کی واضح اکثریت، سشما کی مودی کو مبارکباد
واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کو الیکشن میں 340 سیٹیں مل چکی ہیں. کانگریس الائنس کی 95 نشستیں ہیں۔ علاقائی جماعتیں 103نشستوں پر آگے آئی ہیں۔ کسی بھی پارٹی کو حکومت بنانے کے لیے 272 نشستیں درکار تھیں ، اب بی جے پی دوبارہ حکومت بنائے گی .
-

داتادربارخودکش حملے کے سہولت کار کا جسمانی ریمانڈ
صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ داتا دربار میں خود کش حملہ کے سہولت کار کو عدالت میں پیش کر دیا گیا
باغی ٹی ٰوی کی رپورٹ کے مطابق داتا دربار کے علاقے میں ایلیٹ فورس کی گاڑی پر ہونے والے خود کش حملے کے سہولت کار کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا. کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے بارودی مواد، ریکوری اور دیگر ملزمان کے حوالہ سے تفتیش کرنی ہے اس لئے ملزم کا 60 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے.جس پر عدالت نے ملزم کا 20 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، ملزم کو سی ٹی ڈی کے حوالہ کرنے کا عدالت نے حکم دے دیا. ملزم کی عدالت پیشی کے وقت سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے .
داتا دربارایلیٹ فورس کی گاڑی پر خود کش حملے میں اہم پیشرفت،حملہ آور کون تھا؟ حساس اداروں کی بڑی کاروائی، داتا دربار حملے کے مبینہ سہولت کار گرفتار داتا دربار،خود کش حملہ آور نے کس ملک کا جوتا پہنا تھا، اہم خبر آ گئی
واضح رہے کہ داتا دربار کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب جو داتا دربار کے گیٹ نمبر 2 کے پاس کھڑی تھی دھماکا ہواتھا ،جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی. داتا دربار کے قریب ہونے والے دھماکے میں پانچ پولیس اہلکار،ایک سیکورٹی گارڈ اور ایک راہگیر شہید ہواتھا.
-

فرشتہ قتل کیس میں پولیس نے وزیر اعظم ہاوس سمیت سب کو ایسا دھوکا دیا کہ جان کر ہوں حیران
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کمسن فرشتہ قتل کیس میں پولیس وزیرا عظم ہاوس سمیت سب کے ساتھ ہاتھ کر گئی، ایف آئی آر نہ کاٹنے والے ایس ایچ کو ضمانت کا موقع دیا گیا، ایس ایچ او نے عدالت سے عبوری ضمانت کروا لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں فرشتہ قتل کیس میں اسلام آباد پولیس نے ایف آئی آر کاٹنے میں تاخیر کرنے پر معطل ایس ایچ او کو مقدمہ کے اندراج کے بعد عبوری ضمانت کو بھر پور موقع دیا گیا ،سابق ایس ایچ او غلام عباس نے عدالت سے عبوری ضمانت کروا لی، اس نے 50ہزارکےمچلکوں کےعوض عبوری ضمانت کرائی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج زیبا چوہدری نے غلام عباس کی ضمانت منظور کی اور عدالت نےپولیس کو 31 مئی تک سابق ایس ایچ او کو گرفتارکرنے سے روک دیا .
اسلام آباد میں کمسن فرشتہ زیادتی کے بعد قتل
اسلام آباد میں کمسن فرشتہ کا قتل، وفاقی وزیر داخلہ کا نوٹس
فرشتہ زیادتی و قتل کیس، ایس ایچ او کے خلاف بھی مقدمہ درج
فرشتہ قتل کیس، قاتلوں کو گرفتار کر کے چوک میں سزا دی جائے، سراج الحق
معصوم فرشتہ کے قتل پر اسلام آباد میں سول سوسائٹی نے بڑا مطالبہ کر دیا
کمسن فرشتہ زیادتی و قتل کیس، پاک فوج نے اہم اعلان کر دیا
فرشتہ کے پوسٹ مارٹم میں تاخیر پر ذمہ دار ڈاکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد سے 15 مئی کو کمسن فرشتہ لاپتہ ہوئی تھی جسے قتل کر کے جنگل میں پھینک دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کو جنگل سے برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے جس میں کمسن فرشتہ کے ساتھ زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی ہے. پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر نے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں.فرشتہ کا تعلق خیبر پختونخواہ کے قبائلی علاقے ضلع مہمند سے تعلق تھا.مقتولہ بچی مقامی سکول میں دوسری جماعت کی طالبہ تھی۔ علی پورفراش کے علاقے میں رہائش پذیر مقتولہ (ف) کے والد نے مقامی پولیس تھانے شہزاد ٹاون میں پانچ روز قبل بچی کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی۔ فرشتہ کے والد نے کمسن بیٹی کی لاش کو دھوپ میں رکھ کر احتجاج کیا .گذشتہ دو ماہ کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں ایک کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے بارہ کہو کے علاقے میں ایک دو سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
کمسن فرشتہ کی زیادتی کے بعد سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پر #JusticeForFarishta ٹاپ ٹرینڈ رہا. شہریوں نے فرشتہ کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے.
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ معصوم فرشتہ کا ظالمانہ قتل قابل مذمت ہے ،ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوج ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں معاشرتی ناسوروں سے اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔
-

ورلڈ کپ میں اہم کردار کون ادا کرے گا کلائیو لائڈ نے پیش گوئی کردی
(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور 1975 کے ورلڈ کپ کے فائنل کے مین آف دی میچ کلائیو لائڈ نے آئی سی سی کی ویبسائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ رواں ماہ شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں آل راؤنڈر نہایت اہم کردار ادا کرسکیں گے.
کلائیو لائڈ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی فلیٹ پچز باؤلرز کے لیے مشکل جبکہ بیٹنگ کے لیے موزوں ہیں لہذا اس صورتحال میں آل راؤنڈرز فیصلہ کن کردار ادا کرسکیں گے.
کلائیو لائڈ کا مزید کہنا تھا کہ اس ورلڈ کپ میں ہر ٹیم کے پاس بہترین آل راؤنڈرز موجود ہیں جس کی وجہ سے مجھے یقین ہے کہ یہ ورلڈ کپ آل راؤنڈرز کا ہوگا. -

محبوبہ کی خاطر نوجوان نے گردہ بیچا،محبوبہ نے اسکے ساتھ کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران
پنجاب کے علاقہ عارف والا میں نوجوان نے اپنی محبوبہ کو تین لاکھ دینے کے لئے اپنا گردہ بیچ ڈالا اور جب رقم کی واپسی کا تقاضا کیا محبوبہ بے نوجوان کی پٹائی کروا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کامونکی کے رہائشی ہمایوں نے پولیس کو بتایا کہ اس کی عارف والا کی ایک خاتون کے ساتھ دوستی ہوئی خاتون نے تین لاکھ روپے نوجوان سے مانگے تو ہمایوں نے کہا کہ اتنی بڑی رقم اس کے پاس نہیں جس پرخاتون نے کہا کہ اگر وہ میرا سچا دوست ہے تو میرے لئے اپنا گردہ بیچ دو اور تین لاکھ مجھے دو نوجوان نے خاتون کے کہنے پر اپنا گردہ بیچ دیا، اور ساڑھے تین لاکھ روپے خاتون کو دے دئیے . ہمایوں کا کہنا ہے کہ جب اس نے دوست خاتون سے رقم کی واپسی کا تقاضا کیا تو اس نے گھر بلا کر چوری کا الزام لگا دیا اور رشتے داروں ، محلے داروں کو بلا کر پٹائی کروا دی . واقعے کے بعد پولیس نے زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی کریں گے .
-

بی جے پی کی اکثریت، مودی نے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
بھارت میں الیکشن کے نتائج آنے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو ہو گا،جس میں نئی حکومت کی نئی کابینہ کے لئے پرانی کابینہ کو مستعفی ہو نا پڑے گا، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی اپنا استعفیٰ دیں گے وہ اپنا استعفیٰ بھارتی صدر رامناتھ کووند کو پیش کریں گے .
واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کو الیکشن میں 291 سیٹیں مل چکی ہیں. کسی بھی پارٹی کو حکومت بنانے کے لیے 272 نشستیں درکار تھیں ، اب بی جے پی دوبارہ حکومت بنائے گی .بھارتی الیکشن ،بی جے پی کی واضح اکثریت، سشما کی مودی کو مبارکباد
بھارت الیکشن نتائج، مودی بمقابلہ راہل،کون بنے گا انڈین پی ایم؟