Baaghi TV

Blog

  • ساہیوال جنوبی پنجاب میں شامل ہوگا؟ صوبائی وزیر نے بتا دیا

    ساہیوال جنوبی پنجاب میں شامل ہوگا؟ صوبائی وزیر نے بتا دیا

    صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لئے پر عزم ہے لیکن ساہیوال ڈویژن نہ کبھی جنوبی پنجاب کا حصہ تھا اور نہ ہی بنے گا اس سلسلے میں افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کے حق میں ہیں اس لئے جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانا حکومت کے ایجنڈے کا حصہ ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا،علاوہ ازیں انہوں نے ساہیوال ڈویژن میں لاہور ہائی کورٹ کے بینچ کے قیام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے بینچ کا قیام یہاں کے 80لاکھ عوام کا مطالبہ ہے جس کے لئے وفاقی حکومت کی سطح پر معاملے کو اٹھایا جائے گا،وہ گزشتہ روز ساہیوال تشریف لائے تھے جہاں انہوں نے مختلف جگہوں کا دورہ کیا اور مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا،

  • کوئٹہ ڈبل روڈ سے بڑھی خبر۔

    کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر دکان میں چوری پولیس نے چوکیدار کی مدد سے تمام چوروں کو پکڑ لیا گیا ہے اور تھانے منتقل کردیا گیا تمام چوروں کی عمریں 15 سال سے کم باتیں جاتی ہیں۔ کچھ دن پہلے بھی اسی ڈبل روڈ پر ایک بینک کے اے ٹی ایم کو بھی توڑا گیا تھا جب کے آے ٹی ایم کا کیش باکس بچ گیا تھا اور چھوڑ خالی ہاتھ بھگ گئے تھے۔جب کے اب تمام کم عمر چھور پکڑے جا چکے ہیں۔

  • مودی کا فتح کی مبارکباد دینے پرعمران خان کا شکریہ

    مودی کا فتح کی مبارکباد دینے پرعمران خان کا شکریہ

    پاکستانی وزیرا عظم عمران خان کی طرف سے الیکشن میں‌ کامیابی کی مبارکباد دینے پر بھارتی وزیر اعظم مودی نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے. انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر عمران خان کے شکر گزار ہیں. میں نے ہمیشہ خطہ میں امن اور ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی الیکشن میں نریندر مودی کو کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ مودی اور ان کے اتحادیوں کو جیت کی مبارکباد دیتا ہوں، وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مودی کےساتھ خطےمیں امن اورترقی کیلئےکام کرنےکی خواہش ہے

    واضح رہے کہ بھارت میں الیکشن کےغیرحتمی نتائج کے مطابق مودی کی پارٹی بی جے پی نے واضح اکثریت حاصل کرلی، نریندر مودی کی اتحاد جماعت تین سو پچاس نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، کانگریس ترانوے سیٹوں کےساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارت کے عام انتخابات 2019 میں بی جے پی کو اکثریت ملی تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹر پر اپنا پیغام جاری کر دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مودی نے کہا کہ ” ایک ساتھ ہم ترقی کریں گے ،ایک ساتھ پھلیں پھولیں گے ،ایک ساتھ مل کر ہم مضبوط بھارت بنائیں گے ،ایک مرتبہ پھر بھارت جیت گیا ۔“ ٹویٹر پر اپنے پیغام کے ساتھ مودی نے وجے بھارتی یعنی کامیاب بھارت کا نعرہ بھی لگایا.

  • بی جے پی تنہا 300 سے زائد سیٹیں‌ لے اڑی،  فتح کے بعد مودی کا پہلا خطاب، جانیں کیا کہا؟

    بی جے پی تنہا 300 سے زائد سیٹیں‌ لے اڑی، فتح کے بعد مودی کا پہلا خطاب، جانیں کیا کہا؟

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے الیکشن میں کامیابی پر اسے اپنی تاریخی فتح قرار دیا اور کہا ہے کہ ملک میں پہلے بھی الیکشن ہوتے رہے لیکن اس مرتبہ سب سے زیادہ ووٹ‌ پڑے اور ہر دوسرے ہندوستانی نے بی جے پی کو ووٹ دیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق سیاسی پنڈتوں کو اپنی پرانی سوچ کو چھوڑنا پڑے گا۔ یہ 21 ویں صدی ہے، اس الیکشن میں میں پہلے دن سے کہہ رہا تھا کہ یہ کوئی پارٹی، لیڈر اور کوئی امیدوارنہیں لڑرہا بلکہ بھارتی عوام لڑ رہے ہیں. یہ نیا ہندوستان ہے. بی جے پی کے کروڑوں کارکنان، ان کی محنتوں اوران کےجدوجہد پرفخرہوتا ہے کہ جس پارٹی میں ہم ہیں، اس میں کتنے دلدارلوگ ہیں۔

    نریندر مودی نے کہاکہ میں بھارتی عوام سے کہوں گا کہ آپ نے 2014 میں مجھ پربھروسہ کیا اور 2019 میں مجھے اور زیادہ طاقت دی۔ میں اس کے پیچھے آپ کے جذبات کو سمجھتا ہوں. میری ذمہ داری آپ کے بھروسہ کی وجہ سے مزید بڑھ گئی ہے. میرے جسم کا ایک ایک انگ ملک کی خدمت کے لئے ہے. 2014 سے 2019 تک آتے آتے سیکولرازم کی جماعت نے بولنا بند کردیا۔ اس الیکشن میں ایک بھی سیاسی پارٹی سیکولرازم کا نقاب پہن کرعوام کو گمراہ نہیں کرپائی۔ عوام نے بی جے پی کو فتح دلوا کر ایک نیا نیریٹو دیا ہے.

    بھارتی مبصرین کا کہنا ہےکہ مودی نے 2019 میں‌زبردست فتح حاصل کر کے پرونے دور کے چشمے کو توڑ دیا ہے اور ہندوستانی سیاست کی تعریف میں‌شامل ذات پات، ڈیمو گرافی، صنف اور جغرافیائی تقسیم کو ختم کر دیا ہے. بی جے پی کا عارضی ووٹ 48 فیصد بتایا جارہا ہے. اس لحاظ سے ہر دوسرے بھارتی شخص نے بی جے پی کو ووٹ دیا ہے.اس پر بی جے پی کی طرف سے پورے ملک میں جشن منایا جارہا ہے اور مودی نے اپنی پہلی تقریر میں بھی یہ بات کی ہے. بی جے پی کو حکومت بنانے کیلئے باآسانی سادہ اکثریت حاصل ہو گئی ہے. بی جے پی کی قیادت والے اتحاد این ڈی اے نے 354 سیٹیں‌ حاصل کر کے 2014 کے مقابلہ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے.

  • پیرس میں ایئر انڈیا کے دفتر سے اہم راز چرانے کی کوشش، بھارتی حکومت اور ایجنسیوں‌ میں‌ کھلبلی

    پیرس میں ایئر انڈیا کے دفتر سے اہم راز چرانے کی کوشش، بھارتی حکومت اور ایجنسیوں‌ میں‌ کھلبلی

    فرانس کے شہر پیرس میں واقع ہندوستانی ایئر فورس کے دفتر میں سے مبینہ طور پر اہم راز چرانے کی کوشش کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈین ایئر فورس کے دفتر کے تالے توڑ ے گئے جہاں سے 36رافیل لڑاکا جیٹ طیاروں کی حصولی کے امورکی نگرانی کی جارہی ہے۔ بھارتی میڈیا نے ہندوستانی فوجی ذرائع کے حوالہ سے دعویٰ کیا ہے کہ ایئر انڈیا کے دفتر میں بعض افراد جو غیر متعلقہ تھے، کا ایک گروپ گھسا اور رافیل طیاروں سے متعلق اہم راز چوری کرنے کی کوشش کی گئی.

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کی دفتر انتظامیہ کی جانب سے مقامی پولیس کو بھی اس ساری صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا جس پر مقامی پولیس نے کہا ہے کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں‌کہا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہاں سے کچھ بھی ڈیٹا یا ہارڈویئر کی چوری نہیں کی گئی۔ بھارتی فضائیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے واقعہ کی اطلاع ہندوستانی وزارت دفاع کو بھی دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ پیرس میں ہندوستانی سفارتخانہ بھی فرانسیسی حکام کے ساتھ ربط میں ہے۔ آئی اے ایف کا رافیل پراجکٹ مینجمنٹ کا آفس رافیل جیٹ بنانے والی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے کامپلکس میں واقع ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستانی وزارت دفاع یا آئی اے ایف کی طرف سے اس واقعہ کے بارے میں سرکاری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ رافیل طیاروں‌کا معاملہ اس سے قبل بھی بھارت میں زیر بحث رہا ہے اور مودی حکومت پر اس حوالہ سے کرپشن کے الزامات لگتے رہے ہیں.

  • بھارتی سیاسی جماعتوں نے ای وی ایم مشین کو مودی کی جیت کا سبب قرار دے دیا

    بھارتی سیاسی جماعتوں نے ای وی ایم مشین کو مودی کی جیت کا سبب قرار دے دیا

    بھارت میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی لیڈر مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی حمایت میں غیر متوقع نتائج کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نتائج ملک کے عوام کے گلے سے نہیں اتر رہے ہیں اور وقت آنے پر عوام اس کا بدلہ ضرور لیں گے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مایاوتی نے کہا کہ الکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) شروع سے ہی شک کے دائرے میں تھی لیکن اس بارے میں اپوزیشن کی دلیلوں کو الیکشن کمیشن نے نظر انداز کر دیا۔ حقیقت یہ ہے کہ منصوبہ بند طریقے سے اترپردیش کی کچھ سیٹوں پر ان کی پارٹی کے امیدواروں کو جتایا گیا تاکہ بی جے پی کی جیت پر کسی کو شبہ نہ ہو۔ بھارتی عوام آسانی سے ہار ماننے والے نہیں ہیں وقت آنے پر وہ سود سمیت اس کا بدلہ لیں‌گے۔

    سماج وادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل کے ساتھ اتحاد برقرار رکھنے کی وکالت کرتے ہوئے بی ایس پی لیڈر نے کہا کہ وہ اکھلیش یادو اور چودھری اجیت سنگھ کی شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے پوری محنت کے ساتھ اتحاد نبھایا۔

    یاد رہے کہ بھارت میں اپوزیشن میں‌شامل دیگر سیاسی جماعتیں بھی حالیہ الیکشن کو مشکوک قرار دے رہی ہیں اور الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں‌کو مودی کے الیکشن جیتنے کا سبب قرار دے رہی ہیں.

  • مقبوضہ کشمیر میں بھی کئی برج الٹ گئے، فاروق عبداللہ کی جیت، محبوبہ مفتی اور غلام احمد میر ہار گئے

    مقبوضہ کشمیر میں بھی کئی برج الٹ گئے، فاروق عبداللہ کی جیت، محبوبہ مفتی اور غلام احمد میر ہار گئے

    مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے لوک سبھا انتخابات کی وادی کشمیر میں تینوں‌ نشستیں‌ جیت لی ہیں. 2014 میں ان نشستوں‌ پر پی ڈی پی نے کامیابی حاصل کی تھی تاہم اب پی ڈی پی کی طرح نیشنل کانفرنس نے کامیابی حاصل کر لی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سری نگر سے کامیابی حاصل کی ہے، محمد اکبر لون نے بارہمولہ اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے اسلام آباد (اننت ناگ) سے کامیابی حاصل کی ہے. محبوبہ مفتی، کانگریس صدر غلام احمد میراور انجینئر عبدالرشید ہار گئے ہیں.

    بارہمولہ سے پیپلز کانفرنس کے راجہ اعجاز علی کو مضبوط امیدوار سمجھا جارہا تھا تاہم یہاں‌ سے بھی نیشنل کانفرنس کے محمد ا کبر لون جیت گئے ہیں. سری نگر میں‌ نیشنل کانفرنس کے ہیڈ کوارٹر پر جشن کا سماں‌ ہے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی جارہی ہے.

    سری نگر پارلیمانی نشست پر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پی ڈی پی کے آغا محسن کو قریب 70 ہزار ووٹوں کے فرق سے ہرایا، ڈاکٹر فاروق نے مجموعی طور پر 1 لاکھ 6 ہزار719 ووٹ حاصل کیے جبکہ آغا محسن نے 36 ہزار 700 ووٹ حاصل کیے پیپلز کانفرنس کے عرفان انصاری 28 ہزار773 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔ جبکہ نوٹا کے حق میں 1 ہزار 566 ووٹ ڈالے گئے۔

    اسلام آباد (اننت ناگ) میں نیشنل کانفرنس کے نئے سیاسی لیڈر جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے کانگریس کے سینئر سیاسی لیڈر غلام احمد میر کوسات ہزارسے زائد ووٹوں کے فرق سے ہرایا ہے. حسنین مسعودی نے کل 40 ہزار32 ووٹ حاصل کیے جبکہ غلام احمد میر کے کھاتے میں 32 ہزار879 ووٹ آئے اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے 30 ہزار223 ووٹ حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی.

    یاد رہے کہ گذشتہ انتخابات میں سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ‌ محبوبہ مفتی نے بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی.

  • محمد عامر اور وہاب ریاض کی شمولیت پر پاکستان کو بہت توقعات ہیں. سرفراز احمد

    محمد عامر اور وہاب ریاض کی شمولیت پر پاکستان کو بہت توقعات ہیں. سرفراز احمد

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاکہ تجربہ کارمحمد عامر اور وہاب ریاض کی شمولیت پر پاکستان کو بہت توقعات وابستہ ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق لندن میں ورلڈ کپ کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی. اس موقع پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دونوں‌ سینئر کھلاڑی اچھی باؤلنگ اور بہتر پرفارمنس کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں. ان دونوں‌کھلاڑیوں‌کا قومی کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ کیلئے حصہ بننا خوش آئند ہے.

    انہوں نے کہاکہ پاکستانی قومی ٹیم کی قیادت کرنا ان کے لئے بڑے فخر کی بات ہے. وہ عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں اور ہم ٹائٹل جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے.

    یاد رہے کہ حال ہی میں پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ کے مقابلہ میں‌ پانچ میچوں‌کی سیریز میں‌ واضح‌شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس پر ٹیم میں‌متعدد تبدیلیاں‌ کی گئیں‌اور محمد عامر اور وہاب ریاض کو بھی ٹیم میں‌شامل کیا گیا ہے.

  • سندھ کے تین ہسپتال کنٹرول میں‌ لینے پر بلاول وفاقی حکومت کیخلاف میدان میں نکل آئے

    سندھ کے تین ہسپتال کنٹرول میں‌ لینے پر بلاول وفاقی حکومت کیخلاف میدان میں نکل آئے

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے تین ہسپتالوں جے پی ایم سی، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کا کنٹرول حاصل کرنے پرسخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے جن ہسپتالوں پر کنٹرول حاصل کیا ہے ان پر سندھ کے عوام کے اربوں روپے خرچ ہوئے ہیں۔ اسلئے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ فیصلہ صوبائی خودمختاری پر حملہ ہے جسے کسی طور برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ عوام نے ٹیکسوں اور خون پسینے کی کمائی دے کر یہ ہسپتال بنائے ہیں ہم محنت اور ٹیکسوں کے پیسوں سے بنائے گئے ان اثاثوں‌کو غصب نہیں‌کرنے دیں‌ گے.

    بلاول بھٹو نے کہاکہ حکومت نے ہسپتالوں‌پر کنٹرول کیلئے سپریم کورٹ میں سندھ حکومت کی نظرثانی اپیل پر فیصلہ آنے تک انتظار کرنا بھی گوارا نہیں کیا. اٹھارویں ترمیم کے تحت ملنے والے مذکورہ ہسپتالوں میں حکومت سندھ نے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں. ہم ہر فورم پر وفاقی حکومت کے اس فیصلہ کی مزاحمت کریں گے.

    وفاقی حکومت عوامی غیظ و غضب سے قبل سندھ کے تینوں‌ہسپتالوں سے متعلق اپنا فیصلہ واپس لے اور عوامی رائے کا احترام کرے.واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے حکومت کے اس فیصلہ کے خلاف کھل کر میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اس سلسلہ میں بھرپور مہم چلانے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں.