Baaghi TV

Blog

  • مریم نواز کے بعد شیری رحمان بھی حکومت کے خلاف بیان داغنےلگیں.حکومتی پالسیوں پر تنقید

    مریم نواز کے بعد شیری رحمان بھی حکومت کے خلاف بیان داغنےلگیں.حکومتی پالسیوں پر تنقید

    اسلام آباد:کبھی مریم اور کبھی شیری کی حکومت کے خلاف آنکھ مچولی کی ڈپلومیسی کے جارحانہ وار کا سلسلہ عروج پر. پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما سینٹر شیری رحمان نے آصف علی زرداری کی نیب میں حراست پر ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری اس سے پہہلے بھی بغیر کسی جرم کے 11 سال جیل کاٹ چکے ہیں.عمران خان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ حکومت ہے .اس حکومت نے پاکستان کی خود مختاری کو نیلام کردیا ہے. سابق صدر آصف علی زرداری کی جمہوریت کے پیشکش پر شیری رحمان نے کہا کہ حکومت نے ان کی پیشکش کو غلط سمجھا ہے وہ جہموریت کے لیے پیشکش کررہے ہیں اور حکومت کہ رہی کہ زرداری ٰاین آر او مانگ رہا ہے.حکومت بتائے کہ کون این آر او مانگ رہا ہے.

    شیری رحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کی ڈور آئی ایم ایف کے ہاتھ میں دے دی ہے.انہوں نےکہا کہ جمہوریت میں حکومت کنٹینر پر کھڑے ہوکر نہیں کی جاسکتی .حکومت اگر چاہتی ہے کہ ملک میں معاشی حلات درست سمت میں جائیں تو میثاق معیشت کے لیے کنٹینرسے اترنا ہوگا .یادرہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعطم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی پریس کانفرنس میں حکومت پر تنیقد کرچکی ہیں اور جس طرح شیری رحمان آصف علی زرداری کی جیل یاترا کا حوالہ دے کر حکومت کو میثاق معیشت کا مشورہ دیا جارہا ہے بالکل اسی طرح مریم نواز شریف بھی اپنے باپ کی بیماری اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد پر بیان بازی پر اتر آئی ہیں .

  • مریم کی پریس کانفرنس سن کر اس نتیجہ پر پہنچا ہوں‌ کہ نواز شریف کو صحت انصاف کارڈ دیا جائے، فواد چوہدری

    مریم کی پریس کانفرنس سن کر اس نتیجہ پر پہنچا ہوں‌ کہ نواز شریف کو صحت انصاف کارڈ دیا جائے، فواد چوہدری

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم بی بی کی پوری پریس کانفرنس سن کر میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ نواز شریف کو صحت انصاف کارڈ کی سہولت دی جائے.


    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر کی گئی اپنی ایک اور ٹویٹ میں‌کہا کہ آپ کو کرنا یہ چاہئے کہ پہلے تو ابو کو کہیں قوم سے معافی مانگیں، پھر دونوں بھائیوں کو فون کریں جتنے پسیے پاکستان سے باہر گئے واپس منگوائیں، پھر Plea Bargain کی درخواست دیں، منظوری ہو جائے تو ابو کو جیل سے لندن لے جائیں۔


    واضح رہے کہ قبل ازیں مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے پیغآم میں‌ کہا تھا کہ میں عوام سے، نواز شریف کے کڑوڑوں چاہنے والوں سے، آپ سب سے مشورہ چاہتی ہوں کے ان کو علاج کے لیے عدالتی ریلیف نا ملنے کے بعد ہمیں کیا کرنا چاہیے ؟

    مریم نواز کی اس ٹویٹ‌کے بعد فواد چوہدری کی یہ ٹویٹ سامنے آئی ہے.

  • بہاولپور : افسوسناک حادثہ

    بہاولپور (نمائندہ باغی ٹی وی) کے علی موٹرز کے نوجوان مالک یاسر علی روڈ ایکسڈینٹ میں فوت

    تفصیلات کے مطابق یاسر علی کا خیرپور سے بہاول پور جاتے ہوئے کار ٹرالے سے ٹکرانے پر ایکسیڈنٹ ہوگیا خوفناک حادثے میں یاسر علی کی گردن تن سے جدا ہو گئی
    پولیس موقع پر پہنچ کر اپنی کاروائی میں مصروف تفتیش ہے ریسکیو 1122 ٹیم نے نعش کو فوری طور پر گھر منتقل کر دیا ہے جبکہ ٹرالے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے

  • ” باجی ” عوام میں بہت مقبول ہوگی

    ” باجی ” عوام میں بہت مقبول ہوگی

    اداکارہ میرا نے فلم باجی کے ریڈ کارپٹ لانچ کے موقع پر اداکارہ آمنہ الیاس اور عثمان خالد بٹ کی موجودگی میں گفتگو کرتے ہوٸے کہا ہے کہ ان کی نئی فلم ” باجی ” عوام میں بہت مقبول ہوگی ، فلم باجی عوام کے دلوں میں جگہ بنالے گی اور بہت اچھا بزنس کرے گی ۔
    اداکارہ میرا کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب پاکستانی عوام پاکستانی فلمیں دیکھیں گے تو فلم ساز بھی اچھی فلمیں بنائیں گے ۔اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی نئی فلم باجی کے لیے بہت محنت کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے اس فلم میں گانے بھی اچھے ہیں اور یہ فلم سسپینس سے بھرپور ہے ۔ میرا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی عوام سے ملنے والی محبت ہی میرا سب سے قیمتی اثاثہ ہے۔
    فلم باجی کے ہیرو عثمان بٹ کا کہنا ہے کہ ہماری فلمیں بھی ہمارے ڈراموں کی طرح دنیا بھر میں مقبول ہوں گی اور جلد عالمی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنالیں گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو فم انڈسٹری کی بحالی کے لیے اقدامات کرنے چاہیے ۔

  • معصوم فرشتہ کا قاتل گرفتار، ملزم نے ماضی میں کتنی بچیوں‌ کو ہوس کا نشانہ بنایا، دل دہلا دینے والے انکشافات

    معصوم فرشتہ کا قاتل گرفتار، ملزم نے ماضی میں کتنی بچیوں‌ کو ہوس کا نشانہ بنایا، دل دہلا دینے والے انکشافات

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ننھی پری فرشتہ قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا ہے. ملزم کی گرفتاری اسلام آباد پولیس کی جانب سے دن رات محنت کے بعد عمل میں لائی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فرشتہ قتل کیس کے سلسلہ میں ڈی آئی جی اسلام آباد سید وقار الدین نے پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ مرکزی ملزم نثار معصوم فرشتہ کا محلہ دارہ ہے اوراس سے قبل بھی گیارہ معصوم اور کمسن بچیوں‌ کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے. ملزم کی عمر پچاس سال ہے اور اسے جیل منتقل کر دیا گیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ پولیس ملزم سے تفتیش کر رہی ہے جلد تمام حقائق منظر عام پر آجائیں گے.

    ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ معصوم فرشتہ کا قتل اندھے قتل کی واردات تھی اور قاتل کو پکڑنے کیلئے 100 سے زائد پولیس افسروں اور اہلکاروں نے تحقیقات میں حصہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ ننھی فرشتہ کی بہن اور والدہ کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 10 سالہ معصوم بچی فرشتہ کو گزشتہ ماہ مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا جس پر حکومتی سطح‌پر نوٹس لیا گیا اور ملزم کی گرفتار ی حکم دیا گیا تھا.

  • لودھراں : بروقت امدادی کاروائی نے بڑے حادثے سے بچا لیا

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ملتان بائی پاس پر آئل ٹینکر الٹ گیا ٹینکر میں 48 ھزار لٹر پٹرول موجود ہے جس سے پٹرول لیکیج شروع ھوگئی اطلاع ملتے ھی ریسکیو 1122 کی ٹیم بروقت موقع پر پہنچ گئی۔ ضلعی انتظامیہ سمیت موٹروے پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے ایریا کووارڈن آف کرکے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔ریسکیو ٹیم لیک شدہ پٹرول پر پانی اور فوم کی تہہ بنا رھی ھے تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جاسکے۔ آئل ٹینکر کراچی سے ملتان جارھا تھا۔ حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔

  • رابی پیرذادہ اپنے والد کے نقشِ قدم پر

    رابی پیرذادہ اپنے والد کے نقشِ قدم پر

    گلوکارہ رابی پیرزادہ بھی اپنے باپ اور چچا کی طرح دشمن سے مقابلہ کرنے کو تیار ۔ ان کا کہنا ہے کہ جس طرح ابا اورچاچا جان بارڈر پر دشمن سے جنگ لڑ رہے ہیں اسی طرح میں بھی سوشل میڈیا پر جنگ لڑ رہی ہوں ۔ گلوکارہ رابی پیر زادہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے گھر والوں سے ایک سال تک یہ بات چھپائے رکھی کہ وہ شوبز میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے سندھ اور سندھی ثقافت سے محبت کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ پاکستانی میڈیا آئٹم سونگ کرنے والوں کو راتوں رات سپر سٹار بنا دیتا ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا کو چاہیے کو وہ مثبت کام کو آگے بڑھایا کریں نہ کہ منفی کام کو ۔
    رابی پیر زادہ نے کہا ہے کہ انہیں کم عمری میں ہی ٹی وی ڈراموں اور کمرشلز سے اپنی پہنچان مل گٸی تھی ۔
    رابی پیر زادہ نے مزید بتایا کہ وہ اگلے ہفتے برطانیہ جائیں گی جہاں پاکستان اور بھارت میں مشترکہ ریلیز ہونے والی ایک پنجابی فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی ۔ اس کے علاوہ وہ لندن میں منعقد ایک کنسرٹ میں بھی اپنی آواز کا جادوں جگائے گی ۔

  • شجاع آباد : بنک مینیجر مجبوریوں کا ناجائز فائدہ اٹھانے لگ گیا

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) کے زرعی ترقیاتی بینک میں رشوت کا بازار گرم، متاثرین کا بینک مینیجر کے خلاف احتجاج تبادلے کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق شجاع آباد میں زرعی ترقیاتی بینک کے رشوت خور مینیجر کے خلاف متاثرین نے بینک کے سامنے احتجاج کیا۔ صحافیوں سے گفتگو میں متاثرین نے بتایا کہ شجاع آباد میں زرعی ترقیاتی بنک کے منیجر شفیق آرائیں نے رشوت کا بازار گرم کررکھا ہے اور بغیر رشوت کے کسی کو زرعی قرضہ جاری نہیں کرتا جو لوگ رشوت نہیں دیتے ان کو اتنے چکر لگوائے جاتے ہیں کہ ان کومجبور ہو کر رشوت دینی ہی پڑتی ہے۔ بینک مینیجر کا صارفین کے ساتھ رویہ بہت خراب ہے حتیٰ کہ بینک ملازمین بھی اس کے رویے سے تنگ ہیں۔ متاثر رانا سکندر نے بتایا کہ میں نے دو بار بینک سے ساڑھے سات لاکھ اور پھر آٹھ لاکھ روپے قرضہ لیا ہے اور دونوں بار بینک مینیجر شفیق کو 25,25 ہزار روپے رشوت دی ہے۔ اسی طرح ایک اور متاثر ملک اللہ ڈیوایا نے بینک سے ساڑھے سات لاکھ روپے قرضہ منظور کرانے کیلئے بینک منیجر شفیق کو 30 ہزار روپے رشوت دی۔ چوہدری ساجدنے بتایا کہ میرے والد نیک محمد نے بھی بینک سے تین لاکھ روپے قرضہ لینے کیلئے منیجر شفیق کو 15 ہزار رشوت دی۔خورشید نے بتایا کہ بینک سے اڑھائی لاکھ روپے قرضہ منظور کرانے کیلئے بینک منیجر شفیق کو 12 ہزار روپے رشوت دی۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ زرعی بینک کا منیجر شفیق آرائیںقرضہ دینے کے بہانے چھوٹے اور غریب کسانوں کا خون چوس رہا ہے۔ صرف بڑے زمیندار ہیں جو اس کے عتاب کا شکار نہیں ورنہ چھوٹے زمیندار اور کسان اس سے بہت تنگ ہیں اور رشوت کے بغیر قرض کا تصور بھی نہیں۔ متاثرین نے بینک کے گیٹ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ بینک منیجر شفیق اور آرائیں کو فوری طور پر تبدیل کر کے کسانوں کیلئے بغیر رشوت قرض کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔ بینک منیجر شفیق نے اس بارے میں کسی بھی قسم کا موقف دینے سے انکار کر دیا ہے .

  • بالاکوٹ میں بھارتی فضائی آپریشن "بندر”کی عجیب وجہ تسمیہ سامنے آگئی

    بالاکوٹ میں بھارتی فضائی آپریشن "بندر”کی عجیب وجہ تسمیہ سامنے آگئی

    نئی دلی:26فروری کو بھارت کی طرف سے پاکستان کے علاقہ بالاکوٹ میں بھارتی فضائیہ کے آپریشن "بندر”کی عجیب وجہ تسمیہ سامنے آگئی. بھارتی خبر ایجنسی اے این آئی نے انڈین ایئر فورس کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اس آپریشن کو بندر کا نام اس لیے دیا گیا تھا کیونکہ بندر کی ہندو مذہب کی جنگی تاریخ میں بہت اہمیت ہے۔ آپریشن کا نام ’بندر‘ رکھنے کے پیچھے یہ منطق کار فرما تھی کہ ہندوﺅں کے بھگوان رام کی فوج کے سپہ سالار ہنومان تھے جو کہ ایک بندر تھے اور انہوں نے ہی راون کی لنکا میں آگ لگائی تھی اس لیے اس آپریشن کا نام بھی بندر رکھا گیا تھا۔

    یار رہے کہ 26 فروری کوبھارت کی جانب سے پلوامہ حملے کے بعد 26 فروری کو جب بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے پاکستان کی حدود میں دخل اندازی کی تو وہ بالاکوٹ تک پہنچ گئے تھے لیکن پاک فضائیہ نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی جس کے باعث انڈین طیاروں کو واپس بھاگنا پڑا۔ بھارتی طیارے جاتے ہوئے اپنا پے لوڈ جابہ کے مقام پر گراگئے تھے جس کے باعث چند درخت اور ایک کوا ہلاک ہوئے تھے۔ بھارتی حملے سے اگلے روز پاکستان نے جوابی کارروائی میں بھارت کے 2 طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ انڈین ایئر فورس کا ایک ہیلی کاپٹر اپنے ہی میزائل سے تباہ ہوگیا تھا۔

  • شجاع آباد : کھلی کچہری میں مسائل کا انبار

    شجاع آباد ( نمائندہ باغی ٹی وی) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر ڈی سی او ملتان عامر خٹک نے شجاع آباد میں کھلی کچہری لگائی کھلی کچہری میں عوام الناس نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
    تفصیلات کے مطابق شجاع آباد کھلی کچہری میں عوام الناس نے ڈی سی او عامر خٹک کے سامنے شکایتوں کے انبار لگادیے ہیوی ٹریفک کوڑا کرکٹ سیوریج کا پانی پینے کا صاف پانی، چوری ڈکیتی پولیس کے خلاف شکایات سٹریٹ لائٹ واپڈ کے مسائل تجاوزات مافیا دکانداروں نے اپنی دکانوں کے آگے بیس بیس فٹ کے سٹال لگارکھے ہیں اور دکانوں کے آگے سرکاری فٹ پاتھ دس دس ہزار ماہانہ کرایہ پر دیے ہوئے ہیں شہر میں کھیل کے میدان کا نہ ہونا دو نمبر خوراک چینی کا سٹاک اشیا خوردنوش کی قیمتوں کا فرق پیڑول پمپ ریٹ ہائی ہونا ہسپتال کے مسائل بلدیہ کے مسائل وارڈن کا غائب ہونا چنگ چی رکشوں کی بھر مار سمیت ہمیں روزانہ ہزاروں مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ڈی سی او ملتان نے عوام الناس کے مسائل سننے کے بعد فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی اور میڈیا نمائندگان سے پریس کانفرنس بھی کی پریس کانفرنس میں ڈی سی او ملتان عامر خٹک کا کہنا تھا کہ میں ہر جمعہ شجاعباد میں کھلی کچہری لگاؤ گا اور عوام الناس کی شکایتوں کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے گا . رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان شجاع