Baaghi TV

Blog

  • ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے رمضان بازاروں کا دورہ کیا

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کا ضلع بھر کی مختلف رمضان بازاروں کا دورہ، اشیا خوردو نوش کو چیک کیا اور اشیا کے معیار پر تسلی کا اظہار کیا.

    اس موقع پر انہوں نے عوام الناس سے سوالات کر کے حکومتی اقدامات پر ان کی رائے بھی لی تاکہ اگر کہیں کوئی مسئلہ موجود ہوتو اسے دور کیا جا سکے

  • نواز شریف کو جیل تک چھوڑنے کون کون جائے گا، بڑی خبر آ گئی

    نواز شریف کو جیل تک چھوڑنے کون کون جائے گا، بڑی خبر آ گئی

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جیل چھوڑنے کے لئے مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی ان کے ہمراہ جائیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی اپنے والد کو چھوڑنے جیل تک جائیں گی ،نواز شریف کے بھتیجے حمزہ شہباز بھی ان کے ہمراہ ہوں گے، مریم نواز اور حمزہ شہباز نواز شریف کی گاڑی میں سوار ہوں گے. مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی کافیصلہ ہے کہ مریم نواز پارٹی کارکنان میں موجود ہوں گی ،رائیونڈ سے کوٹ لکھپت تک حمزہ شہباز،مریم نواز آخری لمحے تک ساتھ ہوں گے .

  • سابق بلدیاتی نمائندوں نے اگلے محاذ کی تیاری شروع کر دی

    سابق بلدیاتی نمائندوں نے اگلے محاذ کی تیاری شروع کر دی

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)بلدیاتی ادارے ٹوٹتے ہی عوامی نمائندگانمتحرک،نئے بلدیاتی نظام کے تحت الیکشن کیلئے جوڑتوڑشروع ہوگئے،متوقع امیدواروں نے اپنے اپنے علاقوں کے عوام سے رابطے بڑھالئے ہیں اور ابھی سے لوگوں کی خوشی ،غمی میں شرکت کرنا شروع کردی ہے ،جبکہ بعض امیدواروں نے ماہ رمضان کوغنیمت جانتے ہوئے باقاعدگی سے باجماعت نمازبھی پڑھنی شروع کردی ہے ،جبکہ عوام کاکہناہے کہ امیدواروں کی سابقہ کارکردگی کودیکھ کرحمائت کافیصلہ کیاجائے گا،پچھلادورضائع کرنے والوں کودوبارہ نہیں آزمائیں گے ،تاہم امیدوار سنجیدگی سے عوام کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔

  • عدالت سے سزا اور پھر بھی جلوس، کچھ سمجھ نہیں آ رہا، شہباز گل

    عدالت سے سزا اور پھر بھی جلوس، کچھ سمجھ نہیں آ رہا، شہباز گل

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ عدالتوں سے سزا ملنے پر ریلیاں نکالنے کی بجائے شرمندہ ہونا چاہئے. عوام لوٹی گئی دولت کا حساب مانگتی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز گل نے کہا کہ عدالت سے سزا پانے والے مجرم کو جلوس کی شکل میں جیل لانے کا پروگرام عجیب ہے، سزا ملنے پر جلوس نکالنے کی بجائے انہیں شرمندہ ہونا چاہئے.آج نواز شریف کوٹ لکھپت جیل واپس سزا کاٹنے جا رہے ہیں .شہباز گل نے مزید کہا کہ نئے پاکستان میں کمزور اور طاقتور کے لیے ایک ہی قانون ہو گا ،نون لیگ کی قیادت پاکستانی قوم کو بے وقوف بنانا چھوڑ دے

    واضح رہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے چھ ہفتوں کے لئے طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہا کیا تھا، چھ ہفتے آج مکمل ہو چکے ہیں، نواز شریف آج شام دوبارہ کوٹ لکھپت جیل جائیں گے،

  • اللہ کرے میاں صاحب جیل میں‌ پھر سے بیمار نہ ہوں: فردوس عاشق اعوان

    اللہ کرے میاں صاحب جیل میں‌ پھر سے بیمار نہ ہوں: فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اللہ کرے میاں صاحب جیل میں‌ پھر سے بیمار نہ ہوں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اللہ کرے میاں صاحب جیل میں پھرسے بیمارنہ ہوں امید ہےجاتی امرا میں6 ہفتے گزارنے سے ان کا ذہنی تناؤ دورہو گیا ہو گا،

    واضح رہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے چھ ہفتوں کے لئے طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہا کیا تھا، چھ ہفتے آج مکمل ہو چکے ہیں، نواز شریف آج شام دوبارہ کوٹ لکھپت جیل جائیں گے،

  • ن لیگی رہنما عدالت میں معافی مانگتے رہے لیکن معافی نہ ملی

    ن لیگی رہنما عدالت میں معافی مانگتے رہے لیکن معافی نہ ملی

    عدالت کے خلاف نعرے لگانے والے ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی کے خلاف توہین عدالت سزا کی درخواست سپریم کورٹ نے خارج کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدلیہ کے خلاف نعرے لگانے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی .سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ وسیم اخترکی توہین عدالت سزا کیخلاف اپیل خارج کردی ،قصور کے مقامی ن لیگی رہنما احمد لطیف کی اپیل بھی خارج کر دی. دونوں لیگی رہنما عدالت سے معافی مانگتے رہے ،عدالت نے دونوں رہنماؤں کی غیر مشروط معافی مسترد کردی ،اوردونوں رہنماؤں کی توہین عدالت کی سزا اور نااہلی برقرار رکھی. سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ ہائیکورٹ نے غیرمشروط معافی پر سزا 6 ماہ سے ایک ماہ کردی تھی ،ججز اور عدلیہ کے خلاف نعرے لگائے گئے، دونوں رہنما ان پڑھ نہیں، بڑی ذمہ دار شخصیات تھیں، چیف جسٹس نے کہا کہ یہ وطیرہ بن گیا ہے، پہلے گالیاں دو پھرمعافی مانگ لو، دونوں کی سزائیں بڑھا کیوں نہ دیں، ملزمان کے وکیل نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی معافی مانگی اب بھی غیرمشروط معافی مانگتے ہیں، عدالت نے غیر مشروط معافی قبول کرنے کی استدعا مسترد کردی

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے کے خلاف دائر درخواست میں سابق ن لیگی ایم این اے اور قصور سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شیخ وسیم سمیت چار افراد کو ایک ماہ قید اور ایک لاکھ روپے فی کس جرمانہ کی سزا کا حکم سنا یا تھا

  • پنجاب حکومت کام کرے ورنہ کاروائی کریں گے، سپریم کورٹ

    پنجاب حکومت کام کرے ورنہ کاروائی کریں گے، سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ میں بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ راولپنڈی کے رہائشی راول جھیل کا پانی پی رہے ہیں، کیا اس حوالے سے کوئی منصوبہ بندی کی گئی ہے؟ لوگوں کو تعلیم دیں اور اداروں کو آگاہی سےمتعلق بھی کام کیا جائے، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کوئی حل بتائے ورنہ سخت کارروائی کریں گے ، جسٹس عمر عطا بندیال نے مزید کہا کہ گندگی والی جگہ سے جرمن سفیر کی تصاویر اخبار میں آئی تھیں،سی ڈی اے اورمیونسپل کارپوریشن آیندہ سماعت پرفضلے کی تلفی سے متعلق ڈرافٹ پیش کریں،عدالت نے وزارت منصوبہ بندی کو مالی سال ختم ہونےسےقبل فنڈز جاری کرنےکا حکم دے دیا

  • فواد چودھری نے بالآخر کمیٹی بنا دی، پانچ برسوں کی عید کی تاریخیں طے

    فواد چودھری نے بالآخر کمیٹی بنا دی، پانچ برسوں کی عید کی تاریخیں طے

    وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد احمد چودھری نے قمری کیلنڈر کے لئے باضابطہ کمیٹی بنا دی جو اگلے پانچ برسوں کے چاند کا فیصلہ کرے گی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چودھری نے کمیٹی بنائی ہے جس میں طارق مسعود،وقار احمد اور سپارکو سے غلام مرتضیٰ، محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹرز ندیم فیصل، ابو نسان شامل ہیں . کمیٹی اگلے پانچ برسوں کے لئے رمضان المبارک، عیدین، محرم کے حوالہ س درست تاریخ طے کرے گی.

    واضح رہے کہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا تھا کہ کمیٹی کے قیام سے چاند کی رویت پر ہر سال پیدا ہونے والا تنازع ختم کرنے میں‌ مدد ملے گی.

  • نواز شریف جائیں گے جیل ،مریم کریں گی جلوس کی قیادت

    نواز شریف جائیں گے جیل ،مریم کریں گی جلوس کی قیادت

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کے 6 ہفتے مکمل ہونے کے بعد آج کوٹ لکھپت جیل جائیں گے

    باغٰ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف افطاری کے بعد جلوس کی شکل میں کوٹ لکھپت جیل جا کر گرفتاری دیں گے ،جیل جانے والے جلوس کی قیادت مریم نواز کرے گی۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل افطاری کےبعد نواز شریف جیل جانے کے لیے نکلیں گے، افطاری کے بعد لاہور کی سڑکوں‌ پر لیگی کارکنوں کا ایک سمندر ہو گا، جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے جہاں کارکنان اپنے قائدکا استقبال کریں گے. انہوں نے کہا کہ جاتی امراسے کوٹ لکھپت جیل تک جگہ جگہ کیمپ لگائےجائیں گے،کارکن اپنی محبت سےنکل رہا ہےپارٹی ان کی کال پرلبیک کہہ رہی ہے .نواز شریف کا چھبیس مارچ کو سپریم کورٹ نے طبی بنیادوں پر علاج کے لئے ضمانت دی تھی. رہائی کے دوران نواز شریف نے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں لیکن علاج پر کوئی توجہ نہیں دی. نواز شریف نے دوران رہائی مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی جبکہ پارٹی رہنمائوں اور اراکین اسمبلی سے بھی ملتے رہے. نواز شریف دوران رہائی نو بار ہسپتال تو گئے لیکن ٹیسٹ کروا کر واپس آتے رہے ان کی ایک ہی ضد تھی کہ پاکستان میں میرا علاج نہیں ہو سکتا.نواز شریف طبی معائنے کیلئے شریف میڈیکل سٹی میں آٹھ بار اور الرازی ہسپتال میں ایک بار گئے،نواز شریف کا نیفرولوجسٹ، کارڈیالوجسٹ اورنیورولوجسٹ نےطبی معائنہ کیا .پنجاب کے ہسپتالوں اور ڈاکٹروں‌ پر عدم اعتماد کے بعد آغا خان ہسپتال کراچی کے ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے بھی نواز شریف کا طبی معائنہ کیا اور انکو ذہنی دباؤ نہ لینے کا مشورہ دیا ،ضمانت پر رہائی کی معیاد ختم اور سپریم کورٹ کی جانب سے توسیع نہ ملنے پرسابق وزیر اعظم نواز شریف کو کل دوبارہ کوٹ لکھپت جیل میں قید کردیا جائے گا۔

    جیل منتقلی کے موقع پر ن لیگ نے نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے 10 کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالہ سے مسلم لیگ ن کا ایک اجلاس ماڈل ٹاون میں آج ہو گا. جس کی‌صدارت حمزہ شہباز کریں گے. نواز شريف سے اظہار یکحيہتی کے لئے مختلف مقامات پر 10 کيمپ لگائے جائیں گے، مسلم لیگ ن نے پٹرول کی قيمتوں ميں اضافے کے خلاف صوبائی دارالحکومت لاہور ميں بينرز آويزاں کرنيکا بھی فيصلہ کیا ہے۔ ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگ زیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم ایک گھنٹہ تقریر کرنے کے بجائے پارلیمنٹ میں صرف ایک منٹ کے لئے آکر یہ وضاحت دیں کہ رمضان سے قبل عوام پر پٹرول بم کیوں گرایا گیا ؟ مریم اورنگ زیب نے سوال اٹھایا کہ ملک کو کس دام میں آئی ایم ایف میں گروی رکھوایا ؟ آئی ایم ایف کے ملازم کو کیوں راتوں و رات سٹیٹ بنک کا گورنر لگایا ؟

  • کوئٹہ پولیس کی بڑھی کاروائی۔

    کوئٹہ پولیس کی کاروائی گاڑیاں چوری کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا گیا کوئٹہ شہر کے مختلف تھانوں کی حدود سے چوری شدہ تین گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں تفصیلات کے مطابق ایس پی سریاب ڈویژن محمد بلوچ کی خصوصی ہدایات اور ایس ڈی پی او شالکوٹ سرکل زین عاصم کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او شالکوٹ تھانہ خلیل احمد بگٹی اور ایس ایچ او نیو سریاب تھانہ مختیار احمد موسیٰ خیل نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ کلی زیرین خان سبی روڈ کوئٹہ میں کامیاب کاروائی کرتے ھوئے گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا جن میں عبدالروف ولد سورہ خان بھٹو سکنہ بروری روڈ کوئٹہ ارشد ولد عبدالمالک شاہوانی سکنہ مستونگ ظفرعلی ولد محمدبخش قوم بلیدی سکنہ حب شامل ہیں ملزمان سے برآمد ھونے والی گاڑیاں جن میں ٹیوٹا ڈبل ڈور پک اپ سرکاری سیٹلائٹ ٹاؤن تھانہ کی حدود سے چوری شدہ ھے جس کی دوسری گاڑی وٹز کار سفید رنگ سول لائن تھانے کی حدود سے چوری شدہ ھے تیسری گاڑی ایکس کرولا انڈسٹریل تھانے کی حدود سے چوری شدہ ھے گرفتارملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے۔