Baaghi TV

Blog

  • پی ٹی آئی نے فریال تالپور کی نااہلی کیلئے سندھ اسمبلی میں درخواست جمع کروا دی

    پی ٹی آئی نے فریال تالپور کی نااہلی کیلئے سندھ اسمبلی میں درخواست جمع کروا دی

    پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نااہلی کے لیے سندھ اسمبلی میں درخواست جمع کروادی ہے. ان پر الزام ہے کہ وہ اربوں‌ روپے کے اثاثوں‌ کی مالک ہیں جبکہ انہوں‌ نے اپنے یہ اثاثے ظاہر نہیں‌ کئے بلکہ انہیں‌ چھپا کر رکھا اس لئے انہیں‌ نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فریال تالپور کے خلاف نااہلی کا یہ ریفرنس سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن ارسلان تاج کی جانب سے دی گئی ہے. پی ٹی آئی کی طرف سے یہ درخواست دیے جانے کے بعد فریال تالپور کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا. تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ فریال تالپور کی لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ میں جائیدادیں ہیں بلکہ اس کے علاوہ ان کی متحدہ عرب امارات میں بھی جائیدادیں ہیں جنہیں‌ چھپایا گیا اور ظاہر نہیں‌ کیا گیا۔

    سندھ اسمبلی میں فردوس شمیم نقوی نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نے فریال تالپورکی خفیہ جائیداد کا پتہ چلایا ہے وہ اربوں روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں اورزرداری گروپ کی کمپنیاں آپریٹ کرتی ہیں. انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے فریال تالپور کی نااہلی کیلئے جو درخواست دی ہے اس پر سپیکر قومی اسمبلی کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک ماہ میں اس درخواست پر فیصلہ کریں یا ان کی نااہلی کیلئے درخواست الیکشن کمیشن کو بھیجیں. انہوں‌ نے دعویٰ کیاکہ فریال تالپور کے اتنے اثاثے ہیں‌کہ آپ سوچ بھی نہیں‌سکتے.

    واضح رہے کہ آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور ان دنوں‌ اپنی رہائش گاہ پر نظربند ہیں اور ان کی رہائش گاہ کو ہی سب جیل قرار دیا گیا ہے. قومی احتساب بیورو ان کے خلاف کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے.

  • آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب نے شہباز شریف کو 5 جولائی کو طلب کر لیا

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب نے شہباز شریف کو 5 جولائی کو طلب کر لیا

    نیب نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو طلب کر لیا ہے. نیب نےشہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 5 جولائی کوطلب کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق نیب نے اس سے قبل منی لانڈرنگ کیس میں‌ شہباز شریف کو طلب کیا تھا اور انہیں‌ کہا گیا تھا کہ وہ دستاویزات سمیت حاضر ہوں. نیب کی جانب سے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے اثاثہ جات کی تفصیل اور ذرائع بھی بتائیں.

    نیب کی جانب سے شہباز شریف کو اپنے والد میاں‌ محمد شریف سے ملنے والی وراثت سے متعلق بھی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے کہا گیا تھا. قومی احتساب بیورو نیب اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے پورے خاندان کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے.

  • شجاع آباد : صفائی کا مسئلہ بڑھنے لگا

    شجاع آباد ( نمائندہ باغی ٹی وی ) سیورج سسٹم بلاک ہونے سے گٹر ابلنے لگے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جو بلدیہ شجاع آباد کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد اور ٹی ایم او شجاع آباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
    تفصیل کے مطابق شجاع آباد ریلوے روڈ لودھراں روڈ بستی ملوک روڈ ڈاکٹر مومن والا روڈ ڈاکٹر وسیم والی گلی مرزا قصور چوک محلہ خواجگان محلہ پٹھان والا خانگڑھ روڈ خیرپور روڈ لال باغ اور دیگر جگہ پر گندگی کے ڈھیر نمایاں نظر آتے ہیں اور سیوریج کا ناقص نظام ہونے کے باعث شہریوں کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے جو کہ بلدیہ شجاعباد کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ڈاکٹر وسیم کلینک کے قریب سیورج سسٹم بلاک ہونے سے گٹر ابلنے لگے جس سے مکینوں کا گھروں سے نکلنا محال ہو گیا۔ گندے پانی کی بدبو اور تعفن سے سانس لینا بھی دشوار ہو گیا ہے جو میونسپل کمیٹی شجاعباد کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اہل علاقہ کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ہے .

  • پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت لے لیے309 رنز کا ہدف دیا ہے

    پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت لے لیے309 رنز کا ہدف دیا ہے

    پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت لے لیے309 رنز کا ہدف دیا ہے. پاکستان کی جانب سے آج اچھا کھیل پیش کیا گیا ہے. حارث سہیل89 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے. 3 چھکے اور 9 چوکے لگائے.بابر اعظم نے 69 رنز بنائے. فخر زمان اور امام الحق نے 44 44 رنز بنائے.

    بیٹنگ تو کامیاب رہی لیکن بالرز کو بھی اچھا پرفارم کرنا پڑے گا. پاکستان یہ میچ جیت سکتا ہے اگر فیلڈنگ اچھی کی جائے اور مس فیلڈنگ نہ کی جائے. جنوبی افریقہ کی جانب سےلنگی نے 3 اور عمران طاہر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.

    محمد عامر جنوبی افریقہ کے خلاف بھی وکٹیں لینے کو تیار ہیں. محمد عامر کہتے ہیں کہ اوپنرز کو جلدی آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے اور پھر سے کم بیک کریں گے.

  • شاہ محمود قریشی برسلز پہنچ کر کس سے ملاقات کریں گے؟ اہم خبر آ گئی

    شاہ محمود قریشی برسلز پہنچ کر کس سے ملاقات کریں گے؟ اہم خبر آ گئی

    پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے. نیٹو سیکرٹری کے ساتھ ہماری ملاقات طے ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق یہ باتیں انہوں نے برسلز روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیں. ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے ساتھ سٹریٹیجک معاہدہ اہم پیش رفت ہے. برسلز میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سٹریٹیجک معاہدے پر دستخط ہوں گے. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات آج کے نہیں‌ ہیں‌ بلکہ یہ بہت پرانے ہیں. پاکستان اور یورپی یونین ایک دوسرے کی مدد کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی تعاون کا یہ سلسلہ جاری رکھیں‌ گے.

    واضح رہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی برسلز روانہ ہوئے ہیں‌ جہاں‌ وہ یورپی یونین کے عہدیداران سے ملاقاتیں‌ کریں‌ گے جبکہ اس موقع پر پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سٹریٹیجک معاہدے پر دستخط کئے جائیں‌ گے.

  • جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں‌ حارث سہیل کی ففٹی مکمل، 258 رنز بنا لئے چھ اوور کا کھیل باقی

    جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں‌ حارث سہیل کی ففٹی مکمل، 258 رنز بنا لئے چھ اوور کا کھیل باقی

    ورلڈ کپ کے میچ میں‌ پاکستانی کھلاڑی حارث سہیل نے بھی اپنی ففٹی مکمل کر لی ہے. انہوں‌ نے 38گیندوں پر 50رنز بنائے، ان کی اننگ میں‌ ایک چھکا اور 6چوکے شامل ہیں.

    جنوبی افریقہ کےخلاف پاکستان کی چوتھی وکٹ 224رنز پر گر گئی ہے او رپاکستان نے 224 سکور بنا لئے ہیں. پاکستانی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیااور 81 رنز کی شراکت قائم کی مگر فخرزمان 44 رنز بناکرآﺅٹ ہو گئے ۔ اسی دوران کچھ ہی دیر بعد امام الحق بھی کیچ آﺅٹ ہو گئے۔ عمران طاہر نے ان کا زبردست کیچ لیا ۔
    بابر اعظم 67 سکور پر آؤٹ ہوئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ میچ دونوں ٹیموں کی ورلڈکپ میں بقا کے لیے اہم ترین مقابلہ بن گیا ہے، جہاں شکست کی صورت میں ایک ٹیم کے لیے ورلڈکپ ممکنہ طور ختم ہوجائے گا۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تمام میچز ماضی کا حصہ بن چکے ہیں، ہماری نظریں ایک میچ کے بعد دوسرے میچ پر ہوتی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وکٹ بیٹنگ کے لیے ساز گار دکھائی دے رہی ہے اور یہاں بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

    حالیہ میچ میں قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شعیب ملک اور حسن علی کی حارث سہیل اور شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ خراب پرفارمنس رہی، اس میچ میں اچھا پرفارم کریں گے جبکہ پریشر کے بارے میں نہیں سوچ رہے ابھی صرف کھیل پر توجہ ہے۔ دوسری جانب جنوبی افریقی کپتان کا کہنا ہے کہ ٹاس جیت جاتا تو پہلے بالنگ ہی کرتا، اچھا ہوا جو ہم ٹاس ہار گئے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے ایونٹ کے باقی تمام میچز جیتنے ضروری ہیں، ایک بھی میچ ہارنے کی صورت میں قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائی گی۔

  • وزیر اعظم ہر بات پہ کیا کہتے ہیں محسن شاہنواز رانجھا نے بتا دیا

    وزیر اعظم ہر بات پہ کیا کہتے ہیں محسن شاہنواز رانجھا نے بتا دیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)وزیراعظم ہر بات پہ کیا کہتے ہیں دیکھیے اس ویڈیو میں

  • پاکستان کی چوتھی وکٹ 224 رنز پر گر گئی، بابر اعظم 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

    پاکستان کی چوتھی وکٹ 224 رنز پر گر گئی، بابر اعظم 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

    جنوبی افریقہ کےخلاف پاکستان کی چوتھی وکٹ 224رنز پر گر گئی ہے او رپاکستان نے 224 سکور بنا لئے ہیں. پاکستانی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیااور 81 رنز کی شراکت قائم کی مگر فخرزمان 44 رنز بناکرآﺅٹ ہو گئے ۔ اسی دوران کچھ ہی دیر بعد امام الحق بھی کیچ آﺅٹ ہو گئے۔ عمران طاہر نے ان کا زبردست کیچ لیا ۔
    بابر اعظم 67 سکور پر آؤٹ ہوئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ میچ دونوں ٹیموں کی ورلڈکپ میں بقا کے لیے اہم ترین مقابلہ بن گیا ہے، جہاں شکست کی صورت میں ایک ٹیم کے لیے ورلڈکپ ممکنہ طور ختم ہوجائے گا۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تمام میچز ماضی کا حصہ بن چکے ہیں، ہماری نظریں ایک میچ کے بعد دوسرے میچ پر ہوتی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وکٹ بیٹنگ کے لیے ساز گار دکھائی دے رہی ہے اور یہاں بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

    حالیہ میچ میں قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شعیب ملک اور حسن علی کی حارث سہیل اور شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ خراب پرفارمنس رہی، اس میچ میں اچھا پرفارم کریں گے جبکہ پریشر کے بارے میں نہیں سوچ رہے ابھی صرف کھیل پر توجہ ہے۔ دوسری جانب جنوبی افریقی کپتان کا کہنا ہے کہ ٹاس جیت جاتا تو پہلے بالنگ ہی کرتا، اچھا ہوا جو ہم ٹاس ہار گئے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے ایونٹ کے باقی تمام میچز جیتنے ضروری ہیں، ایک بھی میچ ہارنے کی صورت میں قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائی گی۔

  • مولانا فضل الرحمن نے انتخابات کروانے کا مطالبہ کر دیا، کہا الیکشن کمیشن کو مستعفی ہو جانا چاہیے

    مولانا فضل الرحمن نے انتخابات کروانے کا مطالبہ کر دیا، کہا الیکشن کمیشن کو مستعفی ہو جانا چاہیے

    جمعیت علماء‌ اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ میں ریاست پاکستان سے گفتگوکررہا ہوں،حکومت سے نہیں. منصفانہ انتخابات کرائے جائیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق کراچی میں‌گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے معیشت کوتباہ کردیا ہے. لوگ جولائی اوراگست کےبل ادانہیں کرسکیں گے، الیکشن کمیشن کوناکامی پرمستعفی ہوجاناچاہیے، حکومت نےمعیشت کوتباہ کر کے رکھ دیا ہے. پاکستان میں علما کرام کو ملکی نظام سے باہر رکھا گیا ہے.

    انہوں نے کہاکہ ایسے لوگوں کواقتدار دیا گیا جن کے اہداف پاکستان کی نظریاتی شناخت کے خلاف ہیں. واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے رواں‌ ماہ حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے جس میں‌ تمام اپوزیشن جماعتیں شریک ہوں گی.

  • ورلڈ‌ کپ، لارڈز سٹیڈیم میں‌ لاہور جیسا ماحول، شائقین پرعزم اور ہر طرف سبز ہلالی پرچموں‌ کی بہار

    ورلڈ‌ کپ، لارڈز سٹیڈیم میں‌ لاہور جیسا ماحول، شائقین پرعزم اور ہر طرف سبز ہلالی پرچموں‌ کی بہار

    پاکستانی تماشائیوں نے لارڈز اسٹیڈیم میں لاہور جیسا ماحول بنا دیا. اسٹیڈیم میں ہر طرف پاکستان کا سبز ہلالی پرچموں‌کی بہار دکھائی دے رہی ہے. لارڈزگراؤنڈ میں ڈی جے بھی وقفے وقفے سے پاکستانی گانے بجارہاہے. بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان ٹیم کی بھرپور سپورٹ کی جارہی ہے.

    واضح رہے ہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین انتہائی اہم میچ جاری ہے اور جنوبی افریقہ کےخلاف پاکستان کی تیسری وکٹ143 رنز پر گر گئی تاہم پاکستان نے 195 سکور بنا لئے ہیں . محمد حفیظ 20رنز بنا کر آؤٹ ہوئے. پاکستانی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیااور 81 رنز کی شراکت قائم کی مگر فخرزمان 44 رنز بناکرآﺅٹ ہو گئے ۔ اسی دوران کچھ ہی دیر بعد امام الحق بھی کیچ آﺅٹ ہو گئے۔ عمران طاہر نے ان کا زبردست کیچ لیا ۔