لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈاکٹر سید ماجد احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 لودھراں نے25 جون 2019 کی کارکردگی بتاتے ھوئے کہا کہ ریسکیو 1122 لودھراں نے 64؟ایمرجنسی کال پر اوسط ایکشن ٹائم 6.9 منٹ برقرار رکھتے ھوئے ریسپانس کیا اور مریضوں کو فرسٹ ایڈ دیکر ھسپتال منتقل کیا ان ایمرجنسیز میں 49 میڈیکل 08 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ،04 الیکٹرک شاک اور 03 کرائم کی ایمرجنسیاں شامل تھیں۔
جبکہ ریسکیو 1122 لودھراں نے27مریضوں کو بہتر میڈیکل کی سہولیات کی غرض سے چھوٹے ھسپتالوں سے بڑےھسپتالوں میں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے شفٹ کیا.۔
Blog
-
لودھراں : ریسکیو 1122 کی امدادی کاروائیاں
-

صحافیوں کو تنخواہیں نہ دینے والے مالکان کا ٹماٹروں اور گندے انڈوں سے استقبال کا اعلان
لاہور پریس کلب اور ایمرا نے پچھلے کئی ماہ سے تنخواہیں ادا نہ کرنے والے الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے اداروں کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے اور اس بے رحمانہ عمل کی شدید مذمت کی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پریس کلب کے سیکرٹری زاہد عابد کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نیوز ون، پبلک نیوز، 7نیوزاورسٹارایشیا سمیت جن جن اداروں میں گذشتہ کئی ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں۔ لاہور پریس کلب اس ظلم اور بے رحمانہ عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے انھیں متنبہ کرتا ہے کہ وہ رواں ہفتے تنخواہیں ادا کردیں بصورت دیگر ان اداروں کے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا اوران پر لاہور پریس کلب میں تمام ایونٹس کی کوریج پر پابندی عائد کردی جائے گی ۔
رپورٹ کے مطابق ایمرا کے صدر آصف بٹ نے بھی تنخواہیں ادا نہ کرنے والے اداروں کی شدید مذمت کی ا ور کہا ہے کہ ورکرز دشمن سرگرمیاں کسی طور قابل قبول نہیں ہیں. کئی ادارے ایسے ہیں جن میں کام کرنے والے ورکرز کی کئی ماہ کی تنخواہیں اور بقایا جات ابھی تک نہیں دئیے گئے ہیں اگر ان صحافتی اداروں کے مالکان نے جمعہ والے دن تک ہمارے ورکرز کی تنخواہیں اور بقایا جات ادا نہ کی گی ہے تو ایمرا باڈی کی طرف سے ان ورکرز دشمن مالکان کے دفتر کے باہر مظاہرے کئے جائیں گے اور گندے انڈے اور ٹماٹروں کا استعمال کیا جائے گا. اسی طرح یہ بھی کہا گیا ہےکہ لاہور بھر کی تمام کوریج اور پریس کانفرنسز میں سے ان نیوز چینلز کے لوگو اور کیمرے کو کوریج سے روکا جائے گا.
-

عطائیوں،جعلی، زائدالمیعاد اور غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف تگڑا آپریشن
گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے عطائیوں، جعلی، زائد المعیاد، غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنیوالے 12ملزمان کے خلاف پراسکیوشن کی منظوری دیدی ہے، تین کیسز میں ملزمان کو وارننگ جاری جبکہ ایک میں بری کر دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد منعقد ہوا جس میں چیف ایگزیکٹوا ٓفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر زاہد تنویر،ڈاکٹر افضل چوہدری، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ محمد وسیم،ڈرگ انسپکٹرز محمد عامر، اکرم رانا، عطا المطصفیٰ، ممبر کیمسٹ ایسویسی ایشن ظفر اقبال نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجموعی طور پر 16کیسز سماعت کیلئے پیش کئے گئے، کمیٹی نے الزام علیہان کا موقف سننے کے بعد 12کیسز عدالتی کاروائی کیلئے مجاز ڈرگ کورٹ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا، تین کیمسٹس کو آئندہ محتاط رہ کر کاروبار کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایت کی کہ ڈرگ انسپکٹرز اور ہیلتھ ڈپیارٹمنٹ کے افسران عطائیت کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن تیز کردیں اور لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے واضع کیا کہ کسی بھی فرد کو غیر رجسٹرڈ، زائد المعیاد، جعلی ادویات کا دھندہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
-
وہاڑی : ولائتی شراپ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پٹرولنگ پولیس وہاڑی نے بڑی مقدار میں ولائتی غیر ملکی مہنگی شراب پکڑ لی ہے
تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس نے مخبری پر ناکہ لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی گاڑیوں کے چیکنگ کے دوران ایکس ایل آئی کار سے سینکڑوں کی تعداد میں ولائتی غیر ملکی مہنگی شراب کی سینکڑوں بوتلیں برآمد ہوئی اور کار میں سوار نبیل احمد ، ریحان اور کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے ان کا تعلق وہاڑی کے نواحی علاقے چک نمبر 228 ای بی سے ہے پولیس کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے
-

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 64 رنز سے ہرا دیا
آسٹریلیا نے فیورٹ ٹیم انگلینڈ کو 64 رنز سے ہرا دیا. انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا. بیٹنگ کی دعوت پر آسٹریلیا نے 286 رنز کا ہدف دیا لیکن ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے کھلاڑی ڈھیر ہو گئے.
فنچ کی سینچری اور مین آف دی میچ قرار. وارنر نے 53, سٹیو سمتھ نے 38 رنز بنائے. جیسن نے 5 وکٹیں لی اور سٹارک نے 4.
گزشتہ میچ میں افغانستان نے بھی ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور شکست کا سامنا کرنا پڑا. آسٹریلیا اور انگلینڈ کا ٹاکرہ بھی کسی جنگ سے کم نہیں. سٹیڈیم کے ٹکٹس پہلے ہی بک گئے تھے اور کئی شائیقین ٹکٹس نہ ملنے پر افسردہ تھے.
انگلینڈ کے اگلے 2 میچ انڈیا اور نیوزیلینڈ کے ساتھ ہیں اگر انگلینڈ اگلے دونوں میچ ہار جاتا ہے اور پاکستان اگلے تینوں میچ جیت جائے تو سیمی فائنل تک پہنچ سکتا ہے.
-

عافیہ موومنٹ پاکستان کی کراچی پریس کلب کے صدر پر حملہ کی شدید مذمت
عافیہ موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما کی جانب سے ایک ٹی وی ٹاک شو میں کراچی پریس کلب کے صدر اور سینئر صحافی امتیاز فاران پر حملہ کی شدید مذمت کی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان عافیہ موومنٹ نے کہاکہ صحافت ریاست کا ایک اہم ستون ہے۔ پریس کلب کے منتخب عہدیدار صحافی برادری کی نمائندگی کرتے ہیں۔ حکومت کی ذمہ داری معاشرے میں برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوتا ہے اگر حکومت سے وابستہ افراد ہی عدم برداشت کا شکار ہو جائیں تو یہ معاشرے کے لئے تباہ کن رویہ بن جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت سے وابستہ افراد کی جانب سے عدم برداشت کا رویہ اپنانا انتہائی دکھ اور افسوس کا باعث بنا ہے ۔ عافیہ موومنٹ کے ترجمان نے امید ظاہر کی کہ حکومت ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کیلئے سنجیدہ کوششیں کرے گی۔عافیہ موومنٹ پی ٹی آئی کے تمام اراکین کو یاددہانی کراتی ہے کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی قید ناحق میں 5932 دن گذر چکے ہیں جس میں سے 312 دن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں گذرے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر مسرور سیال کی جانب سے کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران کو ایک ٹی وی ٹاک شو کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر ملک بھر کی صحافتی برادری کی جانب سے شدید مذمت کی جارہی ہے جبکہ صحافیوںکی طرف سے پی ٹی آئی رہنما کو عہدہ سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے.
-

شہباز شریف اے پی سی کے سبب احتساب عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں گے
آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے باعث شہبازشریف نیب عدالت میں پیش نہیں ہوسکیں گے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے باعث بھی شہبازشریف احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے. صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف اے پی سی میں شرکت کریں گے. مولانا فضل الرحمن کی طرف سے کل اسلام آباد میں بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں تمام اپوزیشن جماعتوںکے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے.
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے احتساب عدالت میں پیش ہونا تھا تاہم وہ قومی اسمبلی اجلاس اور آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی وجہ سے احتساب عدالت میںپیش نہیںہو سکیں گے. جماعت اسلامی کی طرف سے اے پی سی میںشرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
-
شجاع آباد : نوجوان نسل منشیات فروشوں کے ہاتھوں برباد ہونے لگی
شجاع آباد منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر
انتظامیہ نے پیسوں کی چمک سے اپنی آنکھیں بند کر لیںتفصیلات کے مطابق شجاع آباد میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر پہنچ چکا ہے انتظامیہ خاموش تماشائی ہے انتظامیہ نے پیسوں کی چمک سے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں علاقہ کے لوگوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجاع آباد رشیدشاہ گیٹ چوطاقہ گیٹ ملتانی گیٹ ریلوے بازار میں منشیات فروش دن رات یہ مکروہ دھندہ کر کے حرام کی کمائی کے چکر میں نوجوان نسل کو تباہ کرنے میں مصروف و مگن ہیں ان حرام خور منشیات فروشوں نے شہر کے تقدس کو پامال کر کے رکھ دیا ہے ان کے ہاتھوں طالب علم بھی منشیات جیسی لعنت کا شکار بن رہے ہیں کوئی پرسان حال نہیں اہل علاقہ سراپا احتجاج ہے اہل علاقہ کا آئی جی پنجاب سے فی الفور نوٹس لینے اور ان معاشرتی ناسور کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ ہے .
-

بھاری فیسیں لیتے ہوتوٹیکس بھی دیا کرو.ایف بی آر ڈاکٹروں کے پیچھے پڑ گئی
کراچی :پاکستان میں ان دنوں ایف بی آر کے تذکرے ہر طرف جاری ہیں.پہلے تاجر ہٹ لسٹ پر تھے تو اب ڈاکٹرز کی شامت آگئی .اطلاعات کے مطابق بھاری فیسیں وصول کرنے والے ڈاکٹرز بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئے ہیں۔ تاجروں کے بعد غیر رجسٹرڈ ڈاکٹرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق پی ایم ڈی سی سے ایف بی آر نے دس دن میں ممبران کی تفصیلات طلب کر لیں۔ ایف بی آر کی جانب سے پی ایم ڈی سی کو لیٹر جاری کر دیا گیا۔ایف بی آر کے خط کے متن کے مطابق پی ایم ڈی سی رکن ڈاکٹرز انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت ریٹرن فائل کرنے کے پابند ہیں۔ ایف بی آر ڈیٹا کے مطابق پی ایم ڈی سی کے بہت سے اراکین ریٹرن فائل نہیں کر رہے۔یادرہے کہ حکومت پاکستان نے ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنے کے لیے ایف بی آر کو ذمہ داری سونپ رکھی ہے
-
ڈی پی او شیخوپورہ کا ضلع کے تمام پولیس ملازمین کے دربار سے خطاب
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے افتخار شہید پولیس لائن میں ضلع بھر کے پولیس افسران و ملازمان کے دربار سے خطاب کیا۔ جس میں تمام تھانہ جات ، پولیس لائن ، ٹریفک سٹاف ، ایلیٹ فورس اور لیڈیز سٹاف کے عملہ نے شرکت کی۔ دربار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے کہا کہ ہم سب آئی جی صاحب پنجاب کے مشکور ہیں جنہوں نے ہماری تنخواہوں میں اضافہ کی سمری منظور کروائی. یہ سب محکمہ کی فلاح اور بقاء کے لیے کیا گیا ہے۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم بھی اپنی ڈیوٹی پہلے سے زیادہ نظم و ضبط ، چاک وچوبند، مستعدی، ایمانداری اور احسن طریقے سے کریں۔ تھانہ اور دفاتر میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔ جب کسی ستم رسیدہ شخص کو آپ اچھے طریقے سے ملتے ہیں تو اس کی آدھی پریشانی تو ویسے ہی حل ہو جاتی ہے۔ اپنے محکمہ اور وردی کے وقار کی حفاظت کریں اور اس کی نیک نامی کے لیے اچھے سے اچھے کام کریں تاکہ عوام میں ہمارا امیج مزید بہتر سےبہتر ہو سکے۔ عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں ۔ شر پسند عناصر پر کڑی سےکڑی نظر رکھیں۔ نقصِ امن میں حائل ہونے افراد کے خلاف فورا قانونی کاروائی کریں۔ ہمیں معاشرے میں امن برقرار رکھنے کے لیے عوام و الناس کی جان ومال کی حفاظت اور سماج دشمن عناصر کو پابندِ سلاسل کروانا ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی میں غفلت، لاپرواہی، ڈسپلن کی خلاف ورزی اور کرپشن کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔