Baaghi TV

Blog

  • وزیراعظم نواز شریف کو بادشاہ کہتے تھے، اب خود بن گئے، نفیسہ شاہ

    وزیراعظم نواز شریف کو بادشاہ کہتے تھے، اب خود بن گئے، نفیسہ شاہ

    پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بادشاہ بن گئے، مصر میں جو حشر ہوا وہ پاکستان کا ہو سکتا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر اعزازی طور پر خدمات سرانجام دیں گے اب ایسا سنا ہے. گورنر اسٹیٹ بینک اور چئیرمین ایف بی آر کی تعیناتی پر پیپلزپارٹی کو شدید تحفظات ہیں، مصرمیں جوحشر ہوا ہے وہی پاکستان کا ہوسکتا ہے ،حکومت سے سوال ہے کہ ایف بی آر کو ریفارم کرنا چاہتے ہیں تو باہر سے کسی شخصیت کو ضرور لائیں لکن قانون کے دائرے میں رہ کر، وزیر اعظم نواز شریف کو بادشاہ کہتے تھے اب خود بادشاہ بن گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر کی تقرری کے خلا ف پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں گے.

  • سینیٹ اجلاس ،کمیٹیوں نے کام نہ کیا، مزید وقت مل گیا

    سینیٹ اجلاس ،کمیٹیوں نے کام نہ کیا، مزید وقت مل گیا

    سینیٹ کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ نے قائمہ کمیٹیوں کو مزید وقت دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے قواعد، ضابطہ کار، استحقاقات اور داخلہ کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے مزید وقت مانگا جس پر چییرمین سینیٹ نے انہیں مزید وقت دے دیا.

  • نو مہینے ہو گئے مگر ایک بھی اچھی خبر نہیں آئی، مریم نواز

    نو مہینے ہو گئے مگر ایک بھی اچھی خبر نہیں آئی، مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے عوام کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کی ہے . ملاقات کے بعد مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ "ابھی کوٹ لکھپت جیل میں میاں صاحب سے ملاقات کی۔ کارکنوں کو محبت بھرا سلام بھیجا اور مہنگائی اور عوام کی بڑھتی ہوئی مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا۔ کہا داتا صاحب کے باہر دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے دل بہت دُکھی ہے۔ اللّہ پاکستان پر رحم فرمائے۔ آمین۔”

    مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ می کہا کہ "عوامی حکومتیں عوام کے خواہشات پر چلتی ہیں ۔دھاندلی اور چور دروازے سے آنے والے نالائقوں کی حکومتیں دوسروں کی شرائط پر چلتی ہیں ۔ 9 مہینے سے پاکستان کے حوالے سے ایک بھی اچھی خبر نہیں آئی ۔ غریب پر رحم کرو اور اپنے محلوں سے نکل کر عوام میں جا کر دیکھو وہ کیسے سسک رہے ہیں۔ ”

    واضح رہے کہ نواز شریف کو طبی بنیادوں پر چھ ہفتوں کے لئے ضمانت پر رہا کیا گیا تھا ضمانت کی مدت پوری ہونے پر نواز شریف دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل ہو گئے ہیں، جمعرات کو ان سے ملاقات کی جا سکتی ہے، آج جمعرات کو نواز شریف سے ان کی والدہ اور بیٹی نے ملاقات کی ہے .

  • وزیراعظم شیخ رشید کے حلقے میں کیا کرنے جا رہے ہیں؟ پنڈی والوں کیلئے بڑی خوشخبری

    وزیراعظم شیخ رشید کے حلقے میں کیا کرنے جا رہے ہیں؟ پنڈی والوں کیلئے بڑی خوشخبری

    وزیر اعظم عمران خان وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے حلقہ میں ایک جدید ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے جا رہے ہیں جس کی تعمیر دو سال میں مکمل ہو گی، ہسپتال ہر پانچ ارب 94 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات آئیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان شیخ رشید احمد کے حلقہ انتخاب میں ماں اور بچوں کے جدید ترین 200 بیڈ کے نئے ہسپتال کا سنگ بنیاد کل جمعہ کو رکھیں گے. سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شریک ہوں گے. پانچ ارب 94 کروڑ روپے سے زائد اخراجات سے ہسپتال دو سال کی مدت میں تعمیر ہو گا. ہسپتال میں روزانہ 1500 سے زائد خواتین کا علاج کیا جائے گا،.

  • ظالموں نے رشتہ کے تنازعہ پر 16سالہ لڑکی جلادی

    ظالموں نے رشتہ کے تنازعہ پر 16سالہ لڑکی جلادی

    مظفرگڑھ میں 16سالہ لڑکی کا رشتہ نہ ملنے کے رنج میں لڑکی پر مبینہ طور پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی.مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا.مظفرگڑھ کے علاقے بیٹ میرہزار میں گھر میں سوئی ہوئی 16 سالہ لڑکی پر مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی.پولیس کیمطابق آگ لگنے کے باعث لڑکی کے جسم کا 50 فیصد حصہ متاثر ہوا ہے،متاثرہ لڑکی مصباح کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے برن یونٹ منتقل کردیا گیا ہے.مصباح کے والدین کے پولیس کو دئیے گئے بیان کیمطابق علاقے کے رہائشی محمد یوسف نے مصباح کا رشتہ مانگا تھا اور رشتہ نہ ملنے کے رنج میں مصباح کو آگ لگائی گئی.پولیس کیمطابق واقعے کا مقدمہ محمد یوسف اور اسکے نامعلوم ساتھی کیخلاف تھانہ بیٹ میرہزار میں درج کرکے مرکزی ملزم یوسف کو گرفتار کرلیا گیا ہے،پولیس کیمطابق ملزم کے ساتھی کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا.

  • داتا دربار،خود کش حملہ آور نے کس ملک کا جوتا پہنا تھا، اہم خبر آ گئی

    داتا دربار،خود کش حملہ آور نے کس ملک کا جوتا پہنا تھا، اہم خبر آ گئی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں داتا دربار میں ہونیوالے خود کش حملے کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ ہے حملہ آور نے بھارتی برانڈ کا جوتا پہن رکھا تھا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق داتا دربار پر ہونے والے خود کش حملہ کے نیتجے میں گیارہ افراد شہید ہوئے. دہشت گرد نے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا، اس کے بارے میں تحقیقاتی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ حملہ آور نے جو جوتا پہنا تھا وہ بھارتی برانڈ کاتھا، برانڈ اور جوتے کی مکمل تفصیلات پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے جمع کر لی ہیں. حملہ آور کے فنگر پرنٹس شناخت کے لئے نادرا کو بھجوائے گئے ہیں.

  • دو گائے قتل، مقدمہ درج، علاقہ میں سیکورٹی سخت، ایسا کہاں ہوا؟

    دو گائے قتل، مقدمہ درج، علاقہ میں سیکورٹی سخت، ایسا کہاں ہوا؟

    دہلی کے علاقے میں دو مردہ گائے کی اطلاع ملنے پر افرا تفری مچ گئی، پولیس نے وسیع پیمانے پر گائے کو مارنے والوں کو تلاش کرنے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے علاقے تولوک پوری میں دو گائے مردہ حالت میں ملیں ،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، گائے کے مالک نے بتایا کہ اس کی دو گائے صبح غائب تھیں تلاش کرنے پر پتہ چلا کہ کسی نے انہیں مار دیا اور وہ پارک میں مردہ حالت میں ملیں ،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا ہے، علاقہ میں سی سی ٹی وی نہ ہونے کی وجہ سے ملزموں تک پہنچنا مشکل ہے پھر بھی کوشش کریں گے کہ گائے مارنے والوں کو گرفتار کریں. اس واقعہ کے بعد علاقے کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے.

    واضح رہے کہ 12 مئی کو دہلی کے اس علاقے میں الیکشن ہونے ہیں، دہلی اقلیتی کمیشن کے صدر ڈاکٹر ظفر الاسلام نے پولیس کمشنر کو درخواست دی کہ الیکشن سے قبل اس واقعہ کو مذہبی کشیدگی کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے اس لئے اس علاقے میں امن و امان کو یقینی بنایاجائے.

  • چیئرمین سینیٹ نے ایسا حکم دیا کہ مولانا فضل الرحمان خوش ہو جائیں

    چیئرمین سینیٹ نے ایسا حکم دیا کہ مولانا فضل الرحمان خوش ہو جائیں

    سینیٹ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ نے حکم دیا کہ مولانا فضل الرحمان سے وزارت داخلہ سیکورٹی واپس نہ لے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چییئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا جس میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان سےسکیورٹی واپس نہ لینےکی ہدایت کردی ،چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سےوزارت داخلہ سکیورٹی واپس نہ لے.

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی سیکورٹی حکومت نے واپس لے لی تھی جس پر مولانا عبدالغفور حیدری نے گزشتہ روز ایوان میں احتجاج کیا تھا.

  • رشتہ سے انکار، پٹرول چھڑک کر لڑکی کو آگ لگا دی گئی

    رشتہ سے انکار، پٹرول چھڑک کر لڑکی کو آگ لگا دی گئی

    جنوبی پنجاب کے علاقے جتوئی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں شادی سے نکار پر لڑکی کو آگ لگا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے جتوئی میں رشتے سے انکار پر لڑکی کو آ گ لگا دی گئی ،پولیس کاکہنا ہے کہ بیٹ میرہزارخان کےعلاقے بستی میانی میں رشتےسےانکارپر16سالہ مصباح کوآگ لگائ گئی جسے تشویشناک حالت میں برن یونٹ منتقل کیا گیا ہے ،لڑکی کا منہ، جسم اور بازوں بری طرح جھلس گئے چکے ہیں. پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے لڑکی کے گھر میں گھس کر پٹرول چھڑک کر لڑکی کو آگ لگائی اور گھر میں دھمکی آمیز خط بھی پھئنکا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے.

    واضح رہے کہ جنوبی پنجاب کے علاقوں میں خواتین کے ساتھ مار پیٹ اور تشدد کے واقعات عام ہیں.

  • خواتین پولیس کی رمضان میں سپیشل ڈیوٹی لگ گئی

    خواتین پولیس کی رمضان میں سپیشل ڈیوٹی لگ گئی

    خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں رمضا ن المبارک کے دوران خواتین پولیس اہلکاروں کی خصوصی ڈیوٹی لگا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی سی پی او پشاور نے تمام اداروں کو مراسلہ لکھا ہے جس میں ایف آئی اے ، نیب، نادرا، ٹریفک پولیس سمیت دیگر محکموں سے خواتین پولیس اہلکاروں کو فوری طلب کیا گیا ہے، سی سی پی اوکے مطابق خواتین پولیس اہلکاروں کی رمضان سے عید تک خصوصی ڈیوٹی لگائی گئی ہے. گورنر ہائوس سے بھی لیڈی پولیس کو واپس بلا لیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ خواتین پولیس اہلکاروں کو رمضان المبارک میں رمضان بازاروں اور ان مقامات پر تعینات کیا جائے گا جہاں خواتین عبادت کرنے جمع ہوتی ہیں.