Baaghi TV

Blog

  • ایرانی اسلحہ کی دوڑ کو امریکانے خطے کی سلامتی کےلیے خطرہ قرار دے دیا

    ایرانی اسلحہ کی دوڑ کو امریکانے خطے کی سلامتی کےلیے خطرہ قرار دے دیا

    امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ ایران بیلسٹک میزائل اور جوہری ہتھیار حاصل کرکے پورے خطے کے لیے تباہی کا سامان کررہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تہران کے خلاف کارروائی کے لیے تمام آپشن کھلے ہیں۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق القدس میں امریکا اور روس کے قومی سلامتی کے مشیروں کے ساتھ ملاقات میں جان بولٹن کا کہنا تھا کہ امریکا شام میں موجود تمام غیرملکی فورسز کو باہرنکالنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کے بحران کا مثالی حل’سیاسی’ اور سفارتی ہے۔

    جان بولٹن نے کہا کہ شام میں ایران کی موجودگی خطرہ ہے۔ انہوں‌ نے بتایا کہ روسی حکام بھی متعدد بار شام سے ایرانیوں کی واپسی کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔

    قبل ازیں منگل کوایک بیان میں جان بولٹن نے کہا تھا کہ ایران کے متنازع جوہری پروگرام پرتہران کے ساتھ بات چیت کے دروازے کھلےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران پرپابندیوں کے باوجود بات چیت کی جا سکتی ہے

  • لورالائی، پولیس لائن پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، تین دہشت گرد ہلاک، ایک پولیس اہلکارشہید

    لورالائی، پولیس لائن پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، تین دہشت گرد ہلاک، ایک پولیس اہلکارشہید

    بلوچستان کے علاقے لورا لائی میں پولیس لائن پر حملے کی بڑی کوشش پولیس اہلکاروں نے اپنی جان پر کھیل کر ناکام بنا دی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہو گئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقہ لورا لائی میں پولیس لائن پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، بدھ کی صبح آٹھ بج کر دس منٹ پر پولیس لائن میں تین دہشت گردوں نے داخل ہونے کی کوشش کی، ایک دہشت گرد نے خود کو پولیس لائن کے گیٹ پر اڑا دیا

    دوسرا دہشت گرد پولیس لائن میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا لیکن سیکورٹی اداروں نے اسے ہلاک کر دیا، تیسرے دہشت گرد کو بھی پولیس اہلکاروں نے ہلاک کر دیا، تینوں دہشت گردوں نے خود کش جیکٹس پہن رکھی تھیں جن میں سے دو کی جیکٹس پھٹ گئیبں

    واقعہ میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا جس کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے بتایا جاتا ہے، پانچ پولیس اہلکار واقعہ میں زخمی ہوئے ہیں،.جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے .

    واقعہ کی اطلاع ملنے پر علاقہ بھر میں سیکورٹی سخت کر دی گئی، پولیس لائن کی طرف آنے والے راستے سیل کر دئیے گئے اور پولیس و سیکورٹی اداروں کی مزید نفری طلب کر لی گئی .

    سیکورٹی حکام کے مطابق لورالائی پولیس لائن میں تینوں مسلح افراد خودکش حملہ آور تھے،ایک خودکش حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ماراگیا،باقی دوخودکش حملہ آورنےخود کودھماکےسےاڑالیا،واقعےمیں مسلح افراد کی فائرنگ سےایک پولیس اہلکارشہید ہوا،سیکورٹی حکام کا مزید کہنا ہے کہ مسلح افراد کی فائرنگ سےایس پی عطاء الرحمان اور خاتون سمیت 3 افرادزخمی ہوئے ،لورالائی فائرنگ کے واقعے کےبعد پولیس لائن کو کلیئر کردیاگیا،

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے لورالائی پولیس لائن واقعے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے دلیری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کر کےحملہ ناکام بنایا پولیس کےبرقت بھرپورردعمل نے ثابت کیا سیکیورٹی ادارے ہر صورتحال سےنمٹنے کو تیارہیں بزدلانہ حملوں سے مرعوب نہیں ہوں گے ،وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،

  • پاکستان ٹیم کو آج کی  ٹکر میں ہر صورت نیوزی لینڈ کو ڈھیر کرنا ہوگا

    پاکستان ٹیم کو آج کی ٹکر میں ہر صورت نیوزی لینڈ کو ڈھیر کرنا ہوگا

    برمنگھم میں آج پاکستان اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستن کو آج کا میچ جیتنا ہوگا ورنہ ورلڈ کپ میں رہنا اور مشکل ہو جائے .سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے نیوزی لینڈ سے فتح ضروری ہے اور اگر کیوی ٹیم میچ جیت گئی تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائےگی۔
    ورلڈکپ کپ کی تاریخ میں نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیمیں اب تک ورلڈکپ میں 8 بار مدمقابل آچکی ہیں جن میں سے پاکستان نے 6 اور نیوزی لینڈ نے صرف دو میچز جیتے ہیں۔
    قومی ٹیم کے پاس اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے، کھلاڑیوں کو کیچز بھی پکڑنے ہوں گے، رن آؤٹ کے چانسس بھی نہیں چھوڑنے ہوں گے، بولرز کو بھی وکٹیں گرانا ہوں گی۔

    بیٹنگ میں کھلاڑیوں کو ذمہ داری سے بیٹنگ کرنا ہوگی کیونکہ سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو قومی ٹیم کو کیویز کو زیر کرنا ہوگا۔
    امکان ہے کہ پاکستان ٹیم اہم میچ میں دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گی، ایونٹ کی ناقابل شکست نیوزی لینڈ اب تک مضبوط ترین ٹیم ثابت ہوئی ہے، کیویز کپتان کین ولیمسن187 کی اوسط کے ساتھ 373 رنز بنا چکے ہیں۔
    موسم کے حوالے سے بات کی جائے تو برمنگھم کا موسم میچ سے ایک دن قبل کرکٹ کیلئے اچھا نہیں تھا، دونوں ٹیموں نے انڈور پریکٹس کی لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ آج موسم خوشگوار رہے گا اور بارش کا امکان بھی نہیں ہے۔

    1- پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بقیہ تینوں میچز لازمی جیتنے ہوں گے ، اگر پاکستان تینوں میچز جیتا تو انگلینڈ کی ایک شکست کا بھی فائدہ پاکستان کو ہوجائے گا۔
    2- اگر پاکستان ٹیم تین میچز میں سے دو میچ میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو پاکستان کو انگلینڈ کے آئندہ دونوں میچز میں شکست کا انتظار کرنا ہوگا۔
    3- اس کے علاوہ اگر پاکستان 2 میچز جیت لیتا ہے اور انگلینڈ اپنے دونوں میچز ہار جاتا ہے تو پاکستان کو بنگلادیش کی 2 شکست کا بھی انتظار کرنا ہوگا، اگر بنگلادیش ایک میچ جیت گیا تو سیمی فائنل کی دوڑ کا فیصلہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔ موجودہ صورتحال میں رن ریٹ کے اعتبار سے بنگلادیش کو پاکستان پر سبقت حاصل ہے

  • زمین نگل گئی یا آسمان کھاگیا،پانچ افراد اغوا ہوگئے

    زمین نگل گئی یا آسمان کھاگیا،پانچ افراد اغوا ہوگئے

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)کے موضع علی شیرواہن کا رہائشی طالب علم حافظ عرفان جو کہ اپنے گھر کے قریبی مدرسے میں قرآن مجید حفظ کررہا ہے ۔22 جون کو فجر کی نماز پڑھنے نکلا اور واپا نہ پلٹا ۔ورثا ڈھونڈھ ڈھونڈ کر پریشان ہوگئے ۔

    یاد رہے کہ ٹھٹھہ صادق آباد مختلف علاقوں سے چند دنوں میں پانچ افراد لاپتہ ہوئے جن میں سے دو افراد حساس اداروں کے ملازم تھے جن میں سے ایک نوجوان عادل خان کو پولیس اور حساس اداروں نے نوشہرہ سے برآمد کیا جبکہ دوسرا نوجوان تاحال لاپتہ ہے ۔دوسری جانب ایک اور شخص جو لاپتہ ہوا تھا وہ واپس اپنے گھر پہنچ گیا ۔نوجوان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر کام کی تلاش میں گیا تھا ۔ایک اور نوجوان جو ٹھٹھہ کے نواحی علاقے 138 دس آر قدیم کا رہائشی تھا وہ بھی تاحال لاپتہ ہے

  • لورا لائی بلوچستان ،پولیس لائن میں دھماکے کی اطلاعات

    لورا لائی بلوچستان ،پولیس لائن میں دھماکے کی اطلاعات

    بلوچستان کے علاقے لورا لائی میں پولیس لائن مٰیں دھماکے کی اطلاعات

    بلوچستان بھی پاکستان ہے… محمد عبداللہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے لورالائی میں پولیس لائن مٰیں دھماکوں کی‌آواز سنی گئی ہے، پولیس کے مطابق لورالائی پولیس لائن میں 2 حملہ آوروں اورپولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے ، واقعہ کے بعد پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے

     

    لورالائی پولیس لائن میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار پہنچ گئے ہیں ،پولیس لائن اور اطراف کے تمام راستے آمد ورفت کیلیے سیل کر دیےگئے ہیں، فائرنگ اور دھماکے سے تاحال نقصان کا اندازاہ نہیں ہے .

  • پانچ افراد غائب ،زمین نگل گئی یا آسمان کھاگیا

    پانچ افراد غائب ،زمین نگل گئی یا آسمان کھاگیا

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)کا ایک اور نوجوان لاپتہ ہوگیا۔
    تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی موضع علی شیر واہن کا رہائشی 20 سالہ حافظ محمد سلمان جوکہ علی شیر واہن میں ایک مدرسے میں قرآن پاک حفظ کررہا ہے 22 جون 2019 کو نماز فجر کے وقت گھر سے گیا مگر واپس نہ پلٹا، ورثاء کی طرف سے تلاش کے باوجود تاحال کچھ پتہ نہ چل سکا ہے جس کی وجہ سے لواحقین شدید پریشان ہیں۔یادرہے کہ عیدالفطر کے بعد ٹھٹھہ صادق آباد کے مختلف علاقوں سے پانچ افراد لاپتہ ہوئے جن میں سے دو افراد حساس اداروں کے ملازم تھے جن میں سے ایک نوجوان عادل خان کو پولیس اور حساس اداروں نے نوشہرہ سے برآمد کیا جبکہ دوسرا نوجوان تاحال لاپتہ ہے ۔دوسری جانب ایک اور شخص جو لاپتہ ہوا تھا وہ واپس اپنے گھر پہنچ گیا ۔نوجوان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر کام کی تلاش میں گیا تھا ۔ایک اور نوجوان جو ٹھٹھہ کے نواحی علاقے 138 دس آر قدیم کا رہائشی تھا وہ بھی تاحال لاپتہ ہے

  • تھانہ ککرالی پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات پکڑی گئی

    تھانہ ککرالی پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات پکڑی گئی

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) ویلڈن ایس ایچ او تھانہ ککرالی ،بڑی کاروائی ،بھاری مقدار میں منشیات ،درجنوں شراب کی بوتلیں ،کرنسی اور اسلحہ برآمد ،تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی نبی احمد نے ایس ایچ او تھانہ اختر محمود کی ہدایت پر مخبر خاص کی اطلاع پر موضع کھرانہ میں بسم اللہ ہوٹل کے قریب چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش شمعون اشر ف ولد محمد اشرف قوم گجر کو گرفتار کر لیا اور ملزم سے 20بوتل شراب ،پاکستانی کرنسی،اور 30بور پستل اور موبائل فون برآمد کر کے ملزم کے خلاف بجرم 1979-3،1979-4کے تحت مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر کے تفتیش شروع کر دی ،دوسری کاروائی میں سب انسپکٹر الیاس نے بھاری نفری کے ہمراہ موضع کانیاں میں چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش مولوی محمد سجاد ولد ابراہیم قوم کشمیری سکنہ کانیاں کو گرفتار کر لیا اور ملزم سے 1280گرام چرس اور 28000ہزار نقد برآمد کر لیا ہے اور ملزم کے خلاف 9cکے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ ککرالی اختر محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھانہ ککرالی کی حدود میں منشیات فروشوں ،رسہ گیروں ،ڈکیتوں ،راہزنوں اور اشتہاریوں کے خلاف گیرا تنگ کر دیا ہے تھانہ ککرالی کی حدود میں کسی کو امن برباد کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ ککرالی میں گرینڈ آپریشن کی تیاریاںکرلی گئیں ہیں بہت جلد بدنام زمانہ منشیات فروش حوالات میں بند ہونگے اس موقع پر تفتیشی سب انسپکٹر مرزا آفتاب بیگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بدنام زمانہ منشیات فروش بڑے با اثر ملزمان تھے مگر ہم نے بڑی تنگ دو کرکے ملزمان کو بھاری مقدار میں چرس ،شراب ،اسلحہ اور 28000ہزار نقد برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا انشاءاللہ تھانہ ککرالی کو منشیات فروشوں کے خلاف گیرا تنگ کر دیا گیا ہے ملزمان کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکتے ۔

  • حکومتی اتحادی جماعت بی این پی اے پی سی میں شرکت کریگی یا نہیں، فیصلہ ہو گیا

    حکومتی اتحادی جماعت بی این پی اے پی سی میں شرکت کریگی یا نہیں، فیصلہ ہو گیا

    اپوزیشن کی اے پی سی میں مولانا فضل الرحمان نے حکومتی اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کو شرکت کی دعوت دی تھی ، مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ اختر مینگل نے شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے لیکن اب آج بی این پی نے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    اے پی سی کو کامیاب بنانے کیلیے مولانا متحرک، نیشنل پارٹی کے وفد سے ملاقات

    مریم نواز کا ایک اور یوٹرن، مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، مریم نواز نے کیا کہا؟

    بلوچستان حکومت گرانے کے لئے مولانا فضل الرحمان سرگرم، کس سے ملاقات کی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی حکومت کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہو رہی ہے. مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں ہونے والی اے پی سی میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے شریک ہوں گے، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی اتحادی جماعت بی این پی کے سربراہ اختر مینگل سے ملاقات بھی کی تھی اور بعد ازاں انہیں اے پی سی میں شرکت کے لئے فون پر دعوت دی تھی ،مولانا نے دعویٰ کیا تھا کہ بی این پی شرکت کرے گی.

    مولانا فضل الرحمان غریبوں کے بچوں کو…….علی امین گنڈا پور نے ایسی بات کر دی کہ……

    اسلام آباد کی جانب مارچ کب ہو گا، مولانا فضل الرحمان نے سب کو دعوت دے دی

    اختر مینگل کی بلاول زرداری سے ملاقات

    لیکن حکومت بی این پی کو منانے میں کامیاب ہو گئی ہے. بی این پی مینگل نے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے ،بی این پی ذرائع کے مطابق اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ مشاورتی اجلاس میں کیاگیا، بی این پی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن پہلے اپنی پوزیشن واضح کرے تو پھر بات ہوسکتی ہے،

    ججز کے خلاف ریفرنس، حکومت کر بڑا دھچکا، اتحادی الگ ہو گئے

  • کراچی،شہر بھر میں بے ضابطگی کےمرتکب رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف مہم

    کراچی،شہر بھر میں بے ضابطگی کےمرتکب رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف مہم

    کراچی میں خلاف ضابطہ چلنے والے رکشوں کے خلاف مہم جاری 4581 چلان کئ گئے ،3258 کے کاغذات مکمل نہ ہونے پر پولیش کی تحویل میں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی ہدایت پر شہر کی سڑکوں پر خلاف ضابطہ چلنے والے رکشوں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران مجموعی طور پر 4581 چالان کئے گئے 3258رکشوں کو کاغذات مکمل نہ ھونے پر پولیس تحویل میں لے لیا گیا اور ان پر مبلغ 36 لاکھ 90 ہزار رو پے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ٹریفک پولیس کراچی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جب تک رکشہ مالکان اور انکے ڈرائیور ٹریفک قوانین کی پاسداری نہیں کریں گے انکے خلاف کاروائی جاری رھے گی۔

  • لاہور میں بیکری پر ہوا دھماکہ، بارہ افراد زخمی

    لاہور میں بیکری پر ہوا دھماکہ، بارہ افراد زخمی

    صوبائی دارلحکومت لاہور کے علاقہ فیروز پور روڈ پردھماکہ ہونے سے 12 افراد زخمی ہو گئے

    اپوزیشن کی اے پی سی شروع ہونے سے قبل ہی ناکام ،اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے اچھرہ میں فیروز پور روڈ پر بیکری میں سلںڈر دھماکے سے بارہ افراد زخمی ہو گئے، دھماکے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں‌ کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا.

    زخمی ہونے والوں میں بیکری کا سیکورٹی گارڈ اور ملازمین شامل ہیں. تمام زخمیوں کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمی ہونے والے افراد میں پچیس سالہ عاقب ، سولہ سالہ آیان صادق ، انیس سالہ محمد عثمان ، اٹھائیس سالہ فرحان، پینتیس سالہ مطلوب، پینتیس سالہ ساجد علی، چوبیس سالہ فرزند ، بائیس سالہ حمزہ، ساٹھ سالہ سجال اور پینسٹھ سالہ غلام قادر اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے، زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے.