Baaghi TV

Blog

  • انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرسندھ رینجرز نے 14 ملزمان کی گرفتاری کی

    انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرسندھ رینجرز نے 14 ملزمان کی گرفتاری کی

    رینجر سندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکاروائی کرتے ہوئے 14 ملزمان گرفتار کر لیے جو کہ متعدد جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان رینجرز(سندھ)نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرابراہیم حیدری، کورنگی، سعید آباد، کھارادر، سولجر بازار اور فیروز آباد کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 14ملزمان فرحان، شہزاد رحمان، محمدعُبید، عمران قریشی، محمد طارق قریشی، اسد عرف کباڑیہ، خالد عرف خالق چھوٹو، عبدالعابد عرف پپی، محمد وقاص عرف جبہ، جہانگیر، واجد، محمد جُنید، وقاص اور شیراز عرف کالا مُنا کو گرفتار کیاجو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمدکیا گیا ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگا واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

  • اپوزیشن کی اے پی سی شروع ہونے سے قبل ہی ناکام ،اہم خبر

    اپوزیشن کی اے پی سی شروع ہونے سے قبل ہی ناکام ،اہم خبر

    اپوزیشن جماعتوں کے آل پارٹیز کانفرنس شروع ہونے سے قبل ہی ناکام ہو گئی، بلاول زرداری کی افطار پارٹی میں طے ہونی والی اے پی سی میں ہی بلاول زرداری کی شرکت کا تاحال فیصلہ نہ ہو سکا

    مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی بلائی تو جہانگیر ترین بھی خاموش نہ رہ سکے، بڑا اعلان کر دیا

    نہ‌ڈیل ہوگی نہ ڈھیل،اے پی سی کو اہمیت نہیں دیتے، فواد چودھری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی آج اسلام آباد میں ہو گی، اے پی سی کی سربراہی مولانا فضل الرحمان کریں گے، انہوں نے تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو دعوت دی ہے. پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، جے یو آئی (ف)، اے این پی، قومی وطن پارٹی، پخونخواہ ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے۔ جماعت اسلامی نے اے پی سی میں شرکت کرنے سے انکار کیا ہے. اے پی سی کا آغاز گیارہ بجے ہو گا،

    اے پی سی کو کامیاب بنانے کیلیے مولانا متحرک، نیشنل پارٹی کے وفد سے ملاقات

    حکومت اے پی سی بلائے، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    لفظ سیلکٹڈ پر پابندی کے خلاف ن لیگ نے کرائی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

    قومی سلامتی کےاداروں کوسیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیئے،مریم کا مطالبہ

    اے پی سی میں پیپلز پارٹی کا پانچ رکنی وفد شرکت کرے گا۔جن میں یوسف رضا گیلانی، رضا ربانی، نیئر بخاری، شیری رحمان اور فرحت اللہ بابرشامل ہونگے۔ بلاول زرداری کی شرکت کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔تاحال بلاول کی شرکت کا فیصلہ نہیں کیا جا سکا، مسلم لیگ ن کی جانب سے دس رکنی وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اورمریم نواز بھی شرکت کریں گی. ن لیگ کے وفد میں مریم نواز،راناثنااللہ،راجہ ظفرالحق ،شاہدخاقان عباسی،قادر بلوچ،ڈاکٹرعباد شامل ہونگےنیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیر پاؤ اے پی سی میں شرکت کریں گے۔

    اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی لیکن جماعت اسلامی نے شریک ہونے سے انکار کر دیا .علامہ ساجد نقوی، پروفیسر ساجد میر اور اویس نورانی کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

    مریم نواز کا ایک اور یوٹرن، مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، مریم نواز نے کیا کہا؟

    بلوچستان حکومت گرانے کے لئے مولانا فضل الرحمان سرگرم، کس سے ملاقات کی؟

    حکومتی وفد کی ناراض اتحادی جماعت سے ملاقات، منانے میں ناکام

    مولانا فضل الرحمان اسلام آباد کی بجائے اسلام کی طرف توجہ دیں، فردوس عاشق اعوان

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو افطار پارٹی دی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد میں عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی مولانا کی زیر صدارت ہو گی. اس سے قبل مولانا فضل الرحمان ملک بھر میں ملین مارچ کر رہے ہیں، کراچی، سکھر لاہور سمیت مختلف شہروں میں ان کے پروگرام منعقد ہو چکے ہیں. واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان پندرہ برس بعد کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سے ہٹائے گئے کیونکہ وہ 2018 کا الیکشن ہار گئے تھے. الیکشن ہارنے کے بعد مولانا نے تحریک انصاف کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کی دھمکی دی تھی جو ابھی تک جاری ہے.

  • داماد نے بہیمانہ طریقے سے ساس قتل کردی

    داماد نے بہیمانہ طریقے سے ساس قتل کردی

    قصور (غنی محمود قصوری) گاوں ،باقرکے، کھڈیا خاص میں رشتہ کے تنازعہ پر داماد نے کلہاڑی کے وار کرکے ساس کو قتل کر دیا خاتون کو ہسپتال لیجایا گیا مگر جانبر نا ہو سکی ملزم فرار پولیس ملزم کی تلاش میں

  • رورل ہیلتھ سینٹر ہلہ پتوکی میں مریض خوار

    رورل ہیلتھ سینٹر ہلہ پتوکی میں مریض خوار

    قصور(غنی محمود قصوری) آر ایچ سی (رورل ہیلتھ سینٹر) ہلہ پتوکی میں مریض خوار دس بجے تک ایم ایس،لیڈی ہیلتھ وزیٹر ڈسپنسر و پرچی کاٹنے والے بھی غیر حاضر سوائے خاکروب اور نائب قاصد کے سارا عملہ دس بجے کے بعد آتا ہے مریض شدید پریشان وزیر صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ

  • شجاع آباد : بجلی کے جھولتے کھمبے انسانی جانوں کیلئے خطرہ

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) ریلوے اسٹیشن کے قریب جھکا ہوا بجلی کا کھمبا معصوم جانوں سے کھیلنے کے لئے تیار کھڑا ہے ۔بجلی کا یہے کھمبا جو کئ بار حادثات کا سبب بھی بن چکا ہے واپڈا اور انتظامیہ کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے بارہا واپڈا والوں کو باور کرایا گیا لیکن ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ۔بار بار کمپلین کرنے کے باوجود غیر زمیداری کا مظاہرہ کیا جاتا ہے کئی حادثات کے علاوہ اس کھمبے پر لگے میٹرز بھی جلے ہوئے ہیں اور روز بجلی کا خراب رہنا معمول بن چکا ہے.اس کے علاوہ بھی شجاع آباد میں کئی ایسے علاقے ہیں جہاں پر جھولتی تاریں اور گرے ہوئے بجلی کے پول واپڈا کی کاریگری کا منہ بولتا ثبوت ہیں اہل علاقہ کا واپڈا اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی اور فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے

  • ڈائٹ مشروبات ذیابیطس کا شکار بنانے کے لیے کافی ہیں .آسٹریلوی ڈاکٹرز نے خبردار کر دیا

    ڈائٹ مشروبات ذیابیطس کا شکار بنانے کے لیے کافی ہیں .آسٹریلوی ڈاکٹرز نے خبردار کر دیا

    سڈنی:آسٹریلوی ماہرین طب دنیا میں بڑی تیزی سے پھیلنے والے مرض ذیابطس جسے شوگر کا نام بھی دیا جاتا ہے کے بارے میں بڑے ہوش ربا انکشافات کرکے اس کے شکار افراد کی جہاں رہنمائی کی ہے وہاں خطرات سے آگاہ بھی کیا ہے. مصنوعی مٹھاس والے مشروبات یا ڈائٹ سافٹ ڈرنکس موٹاپے یا ذیابیطس سے بچاﺅ میں مددگار ثابت نہیں ہوتیں اور نہ ہی وہ چینی سے بنے مشروبات سے زیادہ صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔یہ دعویٰ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

    آسٹریلیا کے ایک ممتاز میڈیکل سینٹر ایڈیلیڈ میڈیکل اسکول کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ محض 2 ہفتے تک مصنوعی مٹھاس کا استعمال ہی معدے میں موجود بیکٹریا میں تبدیلیاں لانے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے۔یہ تبدیلیاں جسم کی بلڈشوگر جذب اور کنٹرول کرنے کی صلاحیت کو بدل دیتی ہیں، جس کے نتیجے میں ذیابیطس کا خطرہ بڑھتا ہے۔اس تحقیق کے دوران 2 ہفتے تک 29 صحت مند نوجوانوں کی خدمات حاصل کی گئیں۔ان میں سے آدھے نوجوانوں کو مصنوعی مٹھاس کے کیپسول دیے گئے جو مقدار میں دن بھر میں ساڑھے 4 ڈائٹ سافٹ ڈرنکس کے کین کے برابر تھے۔باقی افراد کو عام کیپسول دیے گئے، جن میں کوئی مٹھاس نہیں تھی۔

    ماہرین طب نے رضاکاروں کے معدے کے بیکٹریا کا تجزیہ کیا اور جن نوجوانوں نے مصنوعی مٹھاس استعمال کی تھی، ان کے بیکٹریا میں نمایاں تبدیلیاں دریافت کیں جبکہ اس ہارمون کا اخراج کم ہوگیا جو کہ بلڈ گلوکوز لیول کو کنٹرول کرتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ محض 2 ہفتے تک مصنوعی مٹھاس کا استعمال ہی بیکٹریا کو متاثر کرکے ذیابیطس کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔اس سے قبل ہاورڈ میڈیکل اسکول کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ڈائٹ یا مصنوعی مٹھاس سے بننے والے مشروبات میں ایسا جز پایا جاتا ہے جو کہ میٹابولک سینڈروم کا باعث بن سکتا ہے جس کے نتیجے میں ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول اور موٹاپے کا امکان ہوتا ہے۔جن افراد میں میٹابولک سینڈروم ہو انہیں امراض قلب، فالج اور ذیابیطس جیسے امراض لاحق ہونے کا بہت زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

    SHAREFacebook Twitter

  • جسمانی طور پر غیر متحرک رہنا قبل از وقت موت ہے.آسٹریلوی ڈاکٹرز کا دعویٰ

    جسمانی طور پر غیر متحرک رہنا قبل از وقت موت ہے.آسٹریلوی ڈاکٹرز کا دعویٰ

    سڈنی :ویسے تو ورزش نہ کرنے کے حوالے سے دنیا بھر کے ماہرین کی مختلف آرا سامنے آتی رہی ہیں لیکن حال ہی میں آسٹریلوی ماہرین طب نے انسانی زندگی میں ورزش کے حوالے سے اہم انکشافات کر ڈالے ہیں. انہوں نے کہا ہے کہ ورزش سے دوری موٹاپے کا باعث بنتی ہے مگر یہ عادت آپ کو قبل از وقت موت کے منہ میں بھی لے جاسکتی ہے۔
    یہ دعویٰ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔ساﺅتھ آسٹریلیا یونیورسٹی کی تھقیق کے مطابق تمباکو نوشی کے بعد جسمانی طور پر غیر متحرک رہنا وہ دوسری عادت ہے جس سے کسی کی قبل از وقت موت کی پیشگوئی کی جاسکتی ہے، جس کے بعد ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول لیول کا نمبر آتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ ورزش کی جگہ ٹیلیویژن دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں ان میں دماغی امراض الزائمر کا خطرہ 13 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔اسی طرح ایسے افراد میں فالج کا خطرہ 37 فیصد، ذیابیطس ٹائپ ٹو کا 70 فیصد اور ہارٹ اٹیک کا 82 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

    محققین کا کہنا تھا کہ یہ تو چند بڑے خطرات ہیں جبکہ پھیپھڑوں، بریسٹ، جگر، معدے، مثانے اور لبلبے کے کینسر کا سامنا ہونے کا امکان بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔جسمانی طور پر غیر متحرک رہنا صرف جسمانی صحت پر اثرانداز نہیں ہوتا بلکہ ماضی کی رپورٹس میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ یہ عادت ڈپریشن کا خطرہ 150 فیصد تک بڑھا دیتی ہے۔ایسی ہی ایک تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایسے افراد میں اقدام خودکشی کا امکان 54 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

  • مسلمان بھارت میں غیرقانونی مساجد بنا رہے ہیں جو قبول نہیں .بی جے پی ممبر پارلیمنٹ کی ہرزہ سرائی

    مسلمان بھارت میں غیرقانونی مساجد بنا رہے ہیں جو قبول نہیں .بی جے پی ممبر پارلیمنٹ کی ہرزہ سرائی

    نئی دھلی:مسلمان بھارت میں غیر قانونی مساجد بنا رہے ہیں جو کہ قابل قبول نہیں بی جے پی رکن اسمبلی شری پرویش شرما کے مسلمانوں پر الزامات .مسلمان خوف زدہ حکومت نے جائزہ لینےکے لیے کمیٹی قائم کردی اطلاعات کے مطابق بی جے پی ممبر پارلیمنٹ شری پرویش ورما کے دعوے کی جانچ کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی مقرر کردی ہے۔ شری ورما نے دعویٰ کیا تھا کہ مغربی دہلی میں سرکاری زمینوں پر مسجدیں بن رہی ہیں اور یہی صورت حال پورے بھارت میں ہے. بعد میں ایک دوسرے بی جے پی ایم پی شری منوج تیواری نے اس کی تائید کرتےہوئے کہا کہ دہلی کے دوسرے علاقوں میں بھی غیر قانونی مسجدیں بن رہی ہیں۔

    کمیشن نے اس معاملہ میں ایک پانچ رکنی کمیٹی بنائی ہے جس کے صدر معروف حقوق انسانی کے ایکٹیو سٹ اویس سلطان خان ہیں اور ممبران شری گور میندر سنگھ مٹھارو، ڈاکٹر ڈنزیل فرنانڈیز ، انکور اوٹو اور رئیس احمد ہیں۔ کمیٹی کو دس دن میں دہلی کے مختلف علاقوں اور بالخصوص مغربی دہلی کے علاقوں کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ کمیشن کو دینی ہے۔ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے کہا کہ دہلی میں سرکاری زمینوں پر غیر قانونی تعمیرات کا مسئلہ پرانا ہے لیکن اسے کسی مذہب سے جوڑنا بالکل غلط ہے۔ کمیشن سرکاری زمینوں پر کسی غیر قانونی قبضے کی تایید نہیں کرتا لیکن مسئلے کو جس طرح سے اٹھایا گیا ہے اس سے ایک خاص سماج کے خلاف ماحول بنانے کی کوشش کی گئی ہے جو کہ قابل قبول نہیں ہے

  • حکومت مخالف تحریک، اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہو گی

    حکومت مخالف تحریک، اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہو گی

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت حکومت مخالف تحریک کے سلسلہ میں آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد میں‌ ہو گی جس میں تمام اپوزیشن پارٹیوں کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے پی سی میں شرکت کیلئے اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو دعوت دیدی گئی ہے۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، جے یو آئی (ف)، اے این پی، قومی وطن پارٹی، پخونخواہ ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سے اے پی سی میں‌ شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    اپوزیشن جماعتوں کے حکومت کے خلاف اے پی سی کو کامیاب بنانے کے لئے مولانا فضل الرحمان متحرک کردار ادا کر رہے ہیں. گزشتہ روز نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میر حاصل خان بزنجو ، سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی اور نیشنل پارٹی پنجاب کے صدر ایوب ملک نے مولانا فضل الرحمٰن سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی، جس میں آل پارٹیز کانفرنس کے‌ حوالہ سے مشاورت کی گئی. مولانا فضل الرحمان اے پی سی سے قبل اپوزیشن کو ایک ایجنڈے پر متفق کرنا چاہتے ہیں، جے یوآئی کے سربراہ کا اصل مقصد نااہل حکومت سے جان چھڑانا ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن کی دو بڑی جماعتیں حکومت کے خاتمے پر متفق نہیں ہے، پیپلزپارٹی پارلیمان کے اندر تبدیلی لانا چاہتی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کا مؤقف ہے حکومت اپنی نااہلی کی وجہ سے خود ہی ختم ہو جائے گی۔

    اے پی سی کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کہ اگر اپوزیشن ایک ایجنڈے پر متفق نہ ہوئی تو احتجاج اور ملین مارچ ہوں گے اور جے یوآئی اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز پر بھی غور کریگی۔ مولانا فضل الرحمان اے پی سی سے قبل اس بات کا اعلان کر چکے ہیں کہ ہم اسلام آباد کا گھیراو کریں گے، جماعت اسلامی اپنی الگ تحریک چلا رہی ہے ، جماعت اسلامی نے اے پی سی میں شریک ہونے سے انکار کیا ہے.

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو افطار پارٹی دی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد میں عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی مولانا کی زیر صدارت ہو گی. اس سے قبل مولانا فضل الرحمان ملک بھر میں ملین مارچ کر رہے ہیں، کراچی، سکھر لاہور سمیت مختلف شہروں میں ان کے پروگرام منعقد ہو چکے ہیں. واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان پندرہ برس بعد کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سے ہٹائے گئے کیونکہ وہ 2018 کا الیکشن ہار گئے تھے. الیکشن ہارنے کے بعد مولانا نے تحریک انصاف کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کی دھمکی دی تھی جو ابھی تک جاری ہے.

  • مصر میں حکومت مخالف مظاہروں پراخوان المسلمین کے متعدد کارکن گرفتار

    مصر میں حکومت مخالف مظاہروں پراخوان المسلمین کے متعدد کارکن گرفتار

    مصر میں حکومت مخالف مظاہروں‌ پر سابق صدر محمد مرسی کی جماعت سے تعلق رکھنے والے کئی مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جن لوگوں‌ کو گرفتار کیا گیا ہے وہ حکومت مخالف مظاہروں‌ میں‌ شریک تھے اور ان پر مبینہ طور پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام ہے.

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حالیہ گرفتاریوں پر احتجاج کرتے ہوئے مصر کو ایک جیل قرار دیا ہے. حکومت مخالف مظاہروں پر جن آٹھ لوگوں‌ کو حراست میں لیا گیا ہے ان کا تعلق اخوان المسلمین سے بتایا گیا ہے. واضح رہے کہ مصری حکومت کی طرف سے اخوان پر 2013 میں پابندی لگائی گئی تھی. واضح رہے کہ سابق مصری صدر محمد مرسی کی وفات کے بعد مصر میں احتجاجی مظاہروں‌کا سلسلہ جاری ہے.