Baaghi TV

Blog

  • پاکستان میں کن ممالک کی این جی اوز کام کر رہی ہیں؟ اہم خبر آ گئی

    پاکستان میں کن ممالک کی این جی اوز کام کر رہی ہیں؟ اہم خبر آ گئی

    پاکستان میں 76 غیر ملکی این جی اوز کام کر رہی ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں غیر ملکی این جی اوزکے حوالہ سے ایک سوال پر جواب میں تفصیلات پیش کی گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں رجسٹرڈ 76 آئی این جی اوزکے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کیے ہیں،امریکا کی 19 این جی اوز پاکستان میں کام کررہی ہیں ،برطانیہ کی 13،جرمنی کی 10 این جی اوزفرانس کی 5، جاپان کی 4 ،کینیڈا،سعودی عرب،سوئٹزرلینڈ،اٹلی کی 3 ،افغانستان، آسٹریلیا، آسٹریا، بیلجیم، ہالینڈ، آئرلینڈ کی ایک ایک ،کویت، ہالینڈ ،قطرکی 1 اورترکی کی 2 این جی اوز پاکستان میں کام کررہی ہیں.

  • موجودہ حکومت نے عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے امیر جماعت اسلامی سیالکوٹ محمد اویس

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) موجودہ حکومت نے عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ضروریات کی اشیاء شہریو ں کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے پاکستانی غریب عوام فاقہ کشی اورخودکشیاں کرنے پر مجبور ہوچکی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے دفترجماعت اسلامی سمبڑیال میں یوتھ ونگ کے ماہانہ اجلاس کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا نیز ان کا مزید کہنا تھا کہ تبدیلی کانعرہ لگانے والے حکمرانوں نے سابقہ تما م حکومتوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں جماعت اسلامی ملک پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک پاکستان کو تمام بحرانوں سے نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اس موقع پر عاصم طالب گجر ، ثمران ظفر،عدنان مہر، عنصر چٹھہ ،عمران بھٹہ ،عثمان علی ، محمد عمر، رانا شاہدسمیت سٹی سمبڑیال کے تمام ذمہ داران بھی موجود تھے۔

  • پاکستان نے کتنے بھارتی ماہی گیر گرفتار کر لیے؟ بڑی خبر آ گئی

    پاکستان نے کتنے بھارتی ماہی گیر گرفتار کر لیے؟ بڑی خبر آ گئی

    پاکستان میری ٹائم سیکورٹی نے 34 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کاروائی کرتے ہوئے 34 بھارتی ماہی گیروں کو پاکستانی حدود سے گرفتار کر لیا ،پاکستان میری ٹائم سیکورٹی فورس نے گرفتار بھارتی ماہی گیروں کی کشتیوں کو بھی قبضے میں لے لیا، پاکستان میری ٹائم سیکورٹی نے ماہی گیروں کو قانونی کاروائی کے لئے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا .

  • نیب نے زرداری کو طلب کر لیا

    نیب نے زرداری کو طلب کر لیا

    نیب نے جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کو طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو 9 مئی کو طلب کیا ہے. نیب نے زرداری کو ہریش اینڈ کمپنی کیس میں طلب کیا گیا ہے. اس کیس میں پاکستان کے قومی خزانے کو 60 ملین کا نقصان ہوا ہے.

  • سینیٹ اجلاس میں رضاربانی اور شبلی فراز کے مابین تلخ کلامی

    سینیٹ اجلاس میں رضاربانی اور شبلی فراز کے مابین تلخ کلامی

    سینیٹ کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی اور شبلی فراز کے مابین تلخ کلامی ہوئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں وزراء کے نہ آنے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا اور بعد ازاں ایوان سے واک آوٹ کیا. تو اس موقع پر شبلی فراز نے کہا کہ آپ روزانہ بلاوجہ احتجاج کرتے ہیں. ہم آپ کو تحمل سے سنتے ہیں لیکن آپ روز احتجاج کرتے ہیں. آپ ایوان کی کاروائی کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں. وزراء کے نہ آنے پر اپوزیشن ایوان سے واک آوٹ کر گئی. پیپلز پارٹی کے رہنما رضاربانی نے کہا کہ اب تووزارت داخلہ کےوفاقی وزیرموجود ہیں وہ وزیر داخلہ ہیں جو چھترول کرنا چاہ رہے ہیں ،شاید سوالوں کا بھی چھترول ہوگیا ہے ،وزارت داخلہ کے 10سوالات میں سے9 کےجوابات موصول نہیں ہوئے ،وزیر داخلہ کہاں ہیں؟متعلقہ وزیر کو سوالات کے جواب دینے چاہییں، شبلی فراز نے رضاربانی کو کہا کہ جب آپ چیئرمین سینیٹ تھےتوایجنڈے کےعلاوہ نکتہ اعتراض پربات نہیں کرنےدیتےتھے.

  • نئے ٹی وی لائسنس کا اجراء ،عدالت نے پیمرا کو بڑا حکم دے دیا

    نئے ٹی وی لائسنس کا اجراء ،عدالت نے پیمرا کو بڑا حکم دے دیا

    پیمرا کی جانب سے نئے ٹی وی لائسنس کےاجرا کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے پیمرا کو نئے لائسنس جاری کرنے سے روک دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے ٹی وی لائسنس کے اجرا کے حوالہ سے سماعت ہوئی. چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے پی بی اے کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے پی بی اے کے وکیل سے استفسار کیا کہ نئے لائسنس جاری کرنے سے کیا فرق پڑے گا، جس پر وکیل نے کہا کہ پیمرا نے ہماری درخواست پر فیصلہ کرنے کی بجائے لائسنس کی بولی شروع کردی،پیمرا کو 12 مارچ کے بعد 15 دن میں درخواست پرفیصلہ کرنا تھا،وکیل پی بی اے فیصل صدیقی نے مزید کہا کہ پیمرا 119 چینلز کو لائسنس دے چکا جبکہ 80 کی گنجائش ہے، پی بی اے کی درخواست پرسندھ ہائیکورٹ نے پیمرا کوفیصلہ کرنے کا حکم دیا،پیمرا کے پاس اتنی گنجائش نہیں جتنے لائسنس جاری کررہا ہے، پیمرا کے پاس ہماری درخواست یہی ہے کہ جب گنجائش نہیں تو نئے لائسنس کااجرا کیوں کیا جارہا ہے، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کو نئے لائسنس جاری کرنے سے روک دیا، عدالت نے لائسنس اجرا کےحوالے سے پیمرا کا حتمی فیصلہ عدالتی حکم سےمشروط کردیا ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے وزارت اطلاعات اور پیمرا کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا

  • اسسٹنٹ کمشنر کی عمارت پہ لہراتا ہوا ہاکستانی پرچم

    اسسٹنٹ کمشنر کی عمارت پہ لہراتا ہوا ہاکستانی پرچم

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا کے دفتر کی عمارت پہ پاکستانی پرچم کی بوسیدہ حالت اسسٹنٹ کمشنر کے انتظامی امور کا منہ بولتا ثبوت ہے بظاہر اسسٹنٹ کمشنر وسیع تر اختیارات کا مالک ہوتا ہے اور عوام کی امیدوں کا مرکز اور محور ہوتا ہے مگر جہاں ملک کے پرچم کی خفاظت نہیں وہاں عوام کیا کرے گی یہی وہ پرچم وہ علم ہے جس کے لیے اس ملک کی عوام نے لاکھوں قربانیاں دیں جس کی خرمت کی خاطر ماؤں نے اپنی بیٹیوں کی عزتیں قربان کر دیں مگر ان ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر نوکریاں کرنےوالوں کو شاید احساس نہیں.

  • ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے رمضان بازاروں کا دورہ کیا

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کا ضلع بھر کی مختلف رمضان بازاروں کا دورہ، اشیا خوردو نوش کو چیک کیا اور اشیا کے معیار پر تسلی کا اظہار کیا.

    اس موقع پر انہوں نے عوام الناس سے سوالات کر کے حکومتی اقدامات پر ان کی رائے بھی لی تاکہ اگر کہیں کوئی مسئلہ موجود ہوتو اسے دور کیا جا سکے

  • نواز شریف کو جیل تک چھوڑنے کون کون جائے گا، بڑی خبر آ گئی

    نواز شریف کو جیل تک چھوڑنے کون کون جائے گا، بڑی خبر آ گئی

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جیل چھوڑنے کے لئے مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی ان کے ہمراہ جائیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی اپنے والد کو چھوڑنے جیل تک جائیں گی ،نواز شریف کے بھتیجے حمزہ شہباز بھی ان کے ہمراہ ہوں گے، مریم نواز اور حمزہ شہباز نواز شریف کی گاڑی میں سوار ہوں گے. مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی کافیصلہ ہے کہ مریم نواز پارٹی کارکنان میں موجود ہوں گی ،رائیونڈ سے کوٹ لکھپت تک حمزہ شہباز،مریم نواز آخری لمحے تک ساتھ ہوں گے .

  • سابق بلدیاتی نمائندوں نے اگلے محاذ کی تیاری شروع کر دی

    سابق بلدیاتی نمائندوں نے اگلے محاذ کی تیاری شروع کر دی

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)بلدیاتی ادارے ٹوٹتے ہی عوامی نمائندگانمتحرک،نئے بلدیاتی نظام کے تحت الیکشن کیلئے جوڑتوڑشروع ہوگئے،متوقع امیدواروں نے اپنے اپنے علاقوں کے عوام سے رابطے بڑھالئے ہیں اور ابھی سے لوگوں کی خوشی ،غمی میں شرکت کرنا شروع کردی ہے ،جبکہ بعض امیدواروں نے ماہ رمضان کوغنیمت جانتے ہوئے باقاعدگی سے باجماعت نمازبھی پڑھنی شروع کردی ہے ،جبکہ عوام کاکہناہے کہ امیدواروں کی سابقہ کارکردگی کودیکھ کرحمائت کافیصلہ کیاجائے گا،پچھلادورضائع کرنے والوں کودوبارہ نہیں آزمائیں گے ،تاہم امیدوار سنجیدگی سے عوام کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔