Baaghi TV

Blog

  • تیج بہادر کی درخواست پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو بلا لیا

    تیج بہادر کی درخواست پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو بلا لیا

    بھارتی سپریم کورٹ نے مودی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے بھارتی فوج کے سابق جوان تیج بہادر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی میں بینچ نے تیج بہادر کی درخواست پر سماعت کی اور الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن کل تک اس درخواست پر اپنا موقف دے.تیج بہادر کی جانب سے وکیل پرشانت بھوشن نے سپریم کورٹ کے ایک سابقہ حکم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے متعلق درخواسیتں مثالی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) کے دوران دائر کی جا سکتی ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقابلے میں بھارتی فوج کے معطل فوجی تیج بہادر نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تیج بہادر نے مودی کے مقابلے میں بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے وارانسی سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جو الیکشن کمیشن نے مسترد کر دئیے . تیج بہادر نے بھارت کے معروف وکیل پرشانت بھوشن کے ذریعے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے.

  • وزیر اعظم نے اسد عمر کوکونسا عہدہ دیدیا ؟ بڑی خبر آ گئی

    وزیر اعظم نے اسد عمر کوکونسا عہدہ دیدیا ؟ بڑی خبر آ گئی

    وزیر اعظم عمران خان نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ بنانے کی منظوری دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس عمر کو چیئرمین بنائے جانے کے فیصلے کے بارے وزیر اعظم نے خود آگاہ کیا ہے. اسد عمر کابینہ میں واپس آنے سے مسلسل انکار کر رہے تھے، وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھی اسد عمر سے ملاقات کی تھی، تا ہم آج وزیر اعظم عمران خان نے منظوری دی ہے کہ اسد عمر کو کمیٹی کا چیئرمین بنا یا جائے ،وزیراعظم عمران خان نےچیف وہپ عامرڈوگرکوہدایت جاری کردی ہیں، قواعد کےتحت اسدعمرکو پہلے قائمہ کمیٹی برائےخزانہ کارکن نامزد کیا جائےگا ،اس وقت تحریک انصاف کےایم این اےفیض اللہ قائمہ کمیٹی برائےخزانہ کےچیرمین ہیں ،ممبر بننےکے بعد اسد عمرکوقائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیرمین بنایا جائےگا.

    واضح رہے کہ اسد عمر نے وفاقی وزارت خزانہ سے استعفیٰ دیا تھا اور کہا تھا کہ کوئی دوسری وزارت نہیں لوں گا

  • سیز فائر کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشیر کی وزارت خارجہ طلبی

    سیز فائر کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشیر کی وزارت خارجہ طلبی

    پاکستان نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی وجہ سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجا وزارت خارجہ طلب کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج ایل اور سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے. بھارتی فوج سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہی ہے اس لئے بھارتی ڈپٹی ہائی کشمیر گوراواہلووالیا کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا ،جسے حکومت کی جانب سے مراسلہ دیا گیا ہے.جس میں انڈیا کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر بھر پور احتجاج کیا گیا ہے. ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے 2 اور 5 مئی کو کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ رکھ چکڑی سیکٹر پر 2 مئی کو فائرنگ سے 15 سالہ طاہر حفیظ شہید ہو گیا۔بھارتی فائرنگ سے طاہرحفیظ کی 9 سالہ بہن طاہرہ بھی زخمی ہوئی جبکہ 5مئی کو تتہ پانی، چڑی کوٹ سیکٹر میں ایک مرتبہ پھر خلاف ورزی کے گئی اور فائرنگ کے نتیجے میں نسرین بی بی اور 12 سالہ زاہد شہید ہوا۔ پاکستان نے سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارت سے احتجاج ریکارڈ کروایا ہے.

  • تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام اسمبلی میں ایک ہو گئیں ، بڑی خبر آ گئی

    تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام اسمبلی میں ایک ہو گئیں ، بڑی خبر آ گئی

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں نماز کے لئے 20 منٹ کا وقفہ کئے جانے کی رولز میں ترمیم پیش کی گئی

    ترمیم جمیعت علماء اسلام ف کے رہنما نے پیش کی جس کی حکومت نے حمایت کر دی، باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترمیم جمعیت علماء اسلام کےرکن صلاح الدین ایوبی نے پیش کی ،حکومت کی طرف سے قومی اسمبلی اجلاس میں ہر نماز کیلئے 20منٹ کے وقفے کی حمایت کی گئی، اسپیکرنےترمیم متعلقہ کمیٹی میں بھیج دی ،قومی اسمبلی کااجلاس کل دوپہر2بجے تک ملتوی کر دیا گیا.

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی تھی،

  • شیریں رحمان نے مشاہد حسین سید کو منایا اور باہر چلے گئے

    شیریں رحمان نے مشاہد حسین سید کو منایا اور باہر چلے گئے

    سینیٹ کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا

    سینیٹ اجلاس میں وزراء کی عدم موجودگی پر ایوان سے واک آئوٹ کیا تو شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کے اکثر اراکین روز روز بائیکاٹ کے رویے سے نالاں ہیں. اپوزیشن کے بائیکاٹ کے وقت مشاہد حسین سید اپنی نشست پر بیٹھے رہے جس پر پیپلز پارٹی کی شیریں رحمان مشاہد حسین سید کے پاس گئیں، شیریں رحمان نے کہا کہ وزیر خارجہ ایوان میں نہیں آتے تو واک آوٹ کرتے ہیں ، شیری رحمان کے منانے پر مشاہد حسین سید بھی واک آوٹ کر گئے

  • ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر شک کرنا آسان ہے، زرتاج گل

    ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر شک کرنا آسان ہے، زرتاج گل

    وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر تنقید اور شک کرنا بہت آسان ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زرتاج گل نے کہا کہ بلین ٹری سونامی ایک شاہکار منصوبہ ہے جسے بین الاقوامی اداروں نے بھی مانیٹر کیا اور سراہا ، تمام پارلیمنٹیرینز اور صحافیوں کو دعوت دیتی ہوں کہ میرے ساتھ چل کر اس عظیم منصوبے کی کامیابی کے ثبوت اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔ ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر تنقید اور شک کرنا بہت آسان ہے

  • ترکی میں کتنے پاکستانی قید ہیں، بڑی خبر آ گئی

    ترکی میں کتنے پاکستانی قید ہیں، بڑی خبر آ گئی

    سینیٹ اجلاس میں وزارت داخلہ نے تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے کہا کہ ترکی کی جیلوں میں 281 پاکستانی قید ہیں،ان میں سے چند کو سزا سنا دی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس چیئرمین محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں وزارت داخلہ نے پاکستانی قیدیوں کے حوالہ سے بتایا کہ غیرقانونی طورپرترکی جانے والے 2ہزار396 پاکستانی ترکش ڈیٹنشن سینٹرزمیں نظربند ہیں ،ان میں سے 46 کو سزا ہوگی، 42 کے مقدمے زیر غور ہیں ،جیل میں 9 پاکستانی اپنی سزا پوری کرچکے ہیں مگرجرمانے کی عدم ادائیگی کے باعث رہا نہیں ہوئے .

  • تبدیلی سرکار نے پاکستان  کا مستقبل تباہ کر دیا:شیریں رحمان

    تبدیلی سرکار نے پاکستان کا مستقبل تباہ کر دیا:شیریں رحمان

    پیپلز پارٹی کی رہنما شیریں رحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان کا مستقبل نیلام کردیا، اب پاکستان کا بجٹ آئی ایم ایف بنائے گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیریں رحمان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکارآئی ایم ایف کی شرائط سے آگاہ نہیں کررہی. امیروں کے لئے ایمنسٹی سکیم لائی جا رہی ہے جبکہ غریبوں کے لئے کچھ نہیں، نیا پاکستان میں مہنگائی بہت زیادہ ہو چکی ہے، پرانا پاکستان بتائے گا کہ مہنگائی کیسے کم کی جاتی ہے.

  • پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کو او ایس ڈٰی بنا دیا گیا

    پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کو او ایس ڈٰی بنا دیا گیا

    انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سید کوثرعباس زیدی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر جج کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، سید کوثرعباس زیدی بطور آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی اسلام آباد ہائیکورٹ میں خدمات انجام دیں گے .کوثرعباس زیدی وزیراعظم عمران خان کیخلاف پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کر رہے تھے ،بیرسٹرفہد قتل کیس بھی کوثرعباس زیدی کی عدالت میں زیرسماعت ہے اور حتمی فیصلے کے قریب ہے ،سید کوثرعباس زیدی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے ممبرانسپیکشن ٹیم کے عہدے سے بھی ہٹادیا گیا ، سید احتشام علی کو ممبر انسپیکشن ٹیم کا اضافی چارج سونپ دیا گیا