سرگودھا:خواتین کی آڑ میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ماں بیٹے سمیت چارگرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس برآمد
سرگودھا:ڈی پی اوحسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وسماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور مہم جاری۔ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا انسپکٹر ملک محمد الیاس نے سب انسپکٹر مجاہد عباس، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد ثقلین اور فضل داد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر 85شمالی جھال پر سنیپ چیکنگ کے دوران گاڑی نمبریAST/168پر سوار ملزمان محمد حسین ولد محمد نیاز سکنہ فیصل آباد، علی رضا ولد محمد اختر، شمیم بی بی زوجہ محمد اختر، ثریا بی بی زوجہ اللہ رکھا سکنائے ملتان روڈ لاہور کے قبضہ سے مجموعی طور پر 22کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات سمگلنگ کی دفعات کے تحت تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں تھانہ فیکٹری ایریا میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن محمد امتیاز محمود نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزمان منشیات سمگلنگ کے مکروہ دھندے سے وابستہ تھے اور یہ منشیات پشاور سے لیکر دیگر شہروں میں سپلائی کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی ایک لعنت ہے جس سے ہماری نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے۔تعلیمی اداروں میں بھی منشیات فروشی کے خلاف سخت اقدامات کیے جارہے ہیں منشیات فروشی کو روکنے کے لیے تمام مکاتب فکر اپنا اپنا کردار اداکریں منشیات کے سمگلروں کے خلاف کارروائیوں کومزید تیز کیا جار ہا ہے اس سلسلہ میں سرگودہا پولیس اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔تاکہ معاشرہ اس ناسور سے پاک ہوسکے۔ ایس پی انوسٹی گیشن نے مزید کہا کہ جناب انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق معاشرہ سے سماجی جرائم کے خاتمہ کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔
Blog
-

منشیات فروشوں کا بڑا گروہ گرفتار
-

مودی کے مقابلے میں امیدوار تیج بہادر بارے الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ
بھارتی وزیر اعظم مودی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے سابق فوجی اہلکار تیج بہادر کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن نے منسوخ کر دئیے ، تیج بہادر نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غلط قرار دیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تیج بہادر نے مودی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا اس نے وارانسی سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے. آج الیکشن کمیشن نے اسے بلایا تھا وہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوا تو الیکشن کمیشن نے نوکری سے برخاست ہونے کی وجہ سے اس کے کاغذات نامزدگی منسوخ کر دئیے .
واضح رہے کہ بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں ایک سو سے زائد بھارتی فوجی پہنچے ہیں جنہوں نے مودی کے خلاف الیکشن مہم شروع کی ہے، وارانسی پہنچنے والے بھارتی فوجی فوج سے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں یا انہیں نکالا گیا. مودی کے مقابلے میں اسی حلقہ سے بھارتی فوج کا اہلکار تیج بہادر بھی کھڑا ہے جسے کھانے کی شکایت پر فوج سے نکال دیا گیا تھا اس نے مودی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا اور اسی حلقہ سے کاغزات جمع کروائے، وارانسی آنے والے فوجیوں کا کہنا ہے کہ وہ تیج بہادر کی الیکشن مہم چلائیں گے اور مودی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، تیج بہادر بھی مودی کو شکست دینے کا عزم کئے ہوئے ہیں، بہادر کا کہنا ہے کہ ’’میں سچا چوکیدار ہوں اور فرضی چوکیدار کے خلاف لڑ رہا ہوں۔‘
-
عامر خان نے مزدور ڈے پر انوکھا کام کر دیا
بالی وڈ کے سٹار عامر خان نے مزدور ڈے پر مزدوروں کو خراج تحسین بھی پیش کیا اور ان سے اظہار یکجہتی کیلئے مزدوروں کے ساتھ مزدوری کرنا شروع ہو گئے. مزدوروں سے اظہار یکجہتی کیلئے یہ انوکھا طریقہ اختیار کیا. عامر خان بالی وڈ فلم انڈسٹری کے بڑے سٹار ہیں. مزدوروں سے اظہار یکجہتی کی تصویر انہوں نے یکم مئی کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لگائی.
-

لیبر قوانین بلوچستان میں نہ ہونے کے برابر:جام کمال خان
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں لیبر قوانین کم اور بلوچستان میں نہ ہونے کے برابر ہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی یوم مزدور پر کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان کی نسبت دنیا نے لیبر یونین قوانین میں بہت ترقی کی بلوچستان کے لیبر قوانین سمیت متعدد شعبوں میں قانون سازی کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 27 ارب روپے صرف پنشن کی مد میں دیے جا رہے ہیں،آیندہ پانچ سال کے دوران صوبے کا پنشن بل 140 ارب تک پہنچ جائےگا
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے یوم مزدور پر اپنے پیٍغام میں مزدوروں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ مزدوروں اور ان کے خاندان کی فلاح و بہبود کے لیے ایک منصوبہ شروع کر رہے ہیں، ہم آج سے مزدور کے لئے احساس پروگرام کا آغاز کرنے جا رہے ہیں. یہ پروگرام غربت کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کرے گا، اس پروگرام سے مزدور کو سماجی تحفظ ملے گا. وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت مزدور کی عظمت پر یقین رکھتی ہے، ملک کی ترقی اور خوش حالی میں محنت کش کا کلیدی کردار ہے،
-

آپ کو اعتراض ہے تو چلا جاتا ہوں، سوال پر جہانگیر ترین کا صحافی کو جواب
لاہور میں نئے بلدیاتی نظام پرمیڈیا کو دی جانے والی بریفنگ میں سپریم کورٹ سے نااہل قرار دیئے جانے والے جہانگیر ترین کی بریفنگ میں موجودگی پر صحافی نے سوال کیا تو جہانگیر ترین برا مان گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئےبلدیاتی نظام کےحوالے سے پنجاب حکومت کی جانب سےصحافیوں کو بریفنگ دی جانی تھی. بریفنگ میں جہانگیر ترین اورراجہ بشارت،صمصام بخاری،ملک نعمان لنگڑیال،سبطین خان اورمحسن لغاری شریک رہے.جہانگیر ترین جسے سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا ہے کی بریفنگ میں موجودگی پر صحافی نے سوال کیا کہ جہانگیرترین بلدیاتی نظام کی بریفنگ میں کس حیثیت سےشریک ہیں؟ جس پر جہانگیر ترین نے کہا کہ آپ کواعتراض ہےتوچلا جاتاہوں،کسی عہدےپرہوں نہ کوئی عہدہ ہے،ملک کی خدمت کرتاہوں،میں زراعت اوربلدیاتی نظام میں تجویزدیتاہوں، جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں سیکرٹیریٹ بنایاجائےگا،چاہتےہیں کہ جنوبی پنجاب کےلوگوں کےمسائل وہاں حل ہوں
-

وکی لیکس کا بانی مشکل میں، عدالت نے سنائی سزا
وکی لیکس کا بانی بڑی مشکل میں پھنس گیا، عدالت نے سزا سنا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی عدالت نےجولین اسانج کوقید کی سزا سنائی ،اس نے ضمانت کی خلاف وزری کی تھی، عدالت نے وکی لیکس کے بانی کو 50 ہفتے کی سزا سنائی .
جولین اسانج کو11اپریل کوبرطانوی پولیس نےلندن میں واقع سفارت خانےسےگرفتارکیاتھا . وکی لیکس کے بانی جولین اسانج سات سال سے روپوش تھے.سات سال تک ایک سفارتخانے میں روپوشی کی زندگی گزارنے والے جولین اسانج کے بارے لندن پولیس کا کہنا ہے کہ 2012 میں گرفتاری کے عدالتی احکامات کے بعد وہ روپوش ہو گیا تھا.
واضح رہے کہ وکی لیکس کے بانی جنسی زیادتی کیس میں سوئڈن حوالگی سے بچنے کے لیے 7 سال سے لندن میں ایکواڈور کے سفارتخانے میں مقیم تھے، تاہم ان کی سیاسی پناہ ختم کرنے کے اعلان پر انہیں گرفتار کرلیا گیا -

سرگودھا میں سیکورٹی اداروں کی بڑی کاروائی، دہشت گرد گرفتار
پنجاب کے شہر سرگودھا سے سیکورٹی اداروں نے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیإ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرگودھا میں سی ٹی ڈی حکام نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفترا کر لیا ہے جس کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بر آمد ہوئے. سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم وقار کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے. ملزم نے پانچ سال قبل مذہبی رہنما خالد حمید پر قاتلانہ حملہ تھا اس واقعہ میں مولانا زخمی اور دو افراد جاں بحق ہو گئے تھے.
-
نئی پاکستانی فلم ہیر مان جا کا ٹریلر جاری، ریلز کب ہو گی ؟
نئی پاکستانی فلم ہیر مان جا کا ٹریلر جاری ہو گیا ہے، فلم لو سٹوری پر مبنی ہے جس میں ہیروئین کا کردار حریم فاروق جبکہ ہیرو کا کردار علی رحمان خان ادا کر رہے ہیں. یہ فلم عید الاضحٰی کے موقعہ پر ریلیز ہو گی. یاد رہے کہ گزشتہ چند سالوں سے پاکستان کی فلم انڈسٹری کی بحالی ہو چکی ہے اور پاکستانی شوبز کی جانب سے اچھی موویز دیکھنے کی مل رہی ہیں. حال ہی میں شیر دل ،پرواز ہے جنوں ، لوڈ ویڈنگ اور اس جیسی دیگر موویز نے پاکستانی فلم انڈسڑی میں برسوں سے جاری تعطل کو ختم کیا ہے.
-

مسلم لیگ ن کی پارلمانی پارٹی کا اجلاس کب ہو گا،ایجنڈہ کیا ہے؟ بڑی خبر
سابق حکمران جماعت مسلم لیگ نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعرات کو طلب کیا کیا گیا ،مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہو گا. اجلاس یں سینٹ و قومی اسمبلی کے اراکین شرکت کریں گے .اجلاس میں خواجہ آصف، شاہدخاقان عباسی، راجہ ظفرالحق،مریم اورنگزیب،مشاہدحسین سید،مشاہداللہ،سرداریعقوب ناصرسمیت دیگرارکان شریک ہونگے .اجلاس میں قومی اسمبلی میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر کا اعلان متوقع ہے.مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت کے خلاف احتجاج کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کیا جائے،
-

شادی کی تقریب میں دولہا کی دلچسپی دلہن کی بجائے کس میں تھی، جان کر ہو جائیں حیران
بھارت میں پابندی کے باوجود شادی کی تقریب میں دولہا پب جی استعمال کرتا رہا اور دلہن اس کا منہ دیکھتی رہی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں موبائل گیم پب جی پر پابندی لگائی جا چکی ہے. پابندی کے باوجود بھارتی باز نہیں آتے، گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دولہا موبائل پر پب جی کھیل رہا ہے اور دلہن ساتھ بیٹھی ہے. شادی کی تقریب میں مہمان دولہا کو تحائف دیتے ہیں تو پھر بھی دولہا کھیلتا رہتا ہے.دلہن اپنے دولہا کو پریشانی کے عالم میں دیکھتی رہی لیکن دولہا کی دلچسپی دلہن کی بجائے پب جی میں رہی .
واضح رہے کہ بھارت کی ریاست گجرات میں پب جی گیم پر پابندی عائد ہے خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے چند دن قبل دس لڑکوںکو گرفتار بھی کیا تھا. بھارتی حکام کا کہنا ہے پب جی اور مومو چیلنج جیسے گیمز بچوں میں "تشدد” اور "خود کشی” کے رجحانات کو پروان چڑھا رہے ہیں ۔بھارتی ریاست حیدر آباد میں 16 سالہ بچے نے انگریزی کے امتحان کی تیاری کے بجائے آن لائن گیم کھیلنے پر والدین کی جانب سے سرزنش کیے جانے پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی تھی۔اس واقعے کے بعد بچے کے والد نے (Player Unknown’s Battle Grounds) ’پب جی‘ کے نام سے مشہور گیم پر پابندی کا مطالبہ کیا۔پابندی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ گیم خطرناک حد تک آپ کا دھیان اپنی جانب مبذول کرکے رکھتا ہے۔ پب جی کو جنوبی کوریا کی کمپنی نے تیار کیا تھا جس میں کھلاڑی ایک جزیرے پر اترتے ہیں اور ایک دوسرے کو مارتے ہیں۔2017 میں اس گیم کو متعارف کروایا گیاجس نے دنیا بھر سے کروڑوں لوگوں کی توجہ حاصل کی۔گزشتہ سال دسمبر کے مہینے تک اس گیم کے صرف موبائل کے لیے 20 کروڑ سے زائد ڈاؤن لوڈز تھے۔